Tag: بھارتی شہری

  • سعودی عرب میں‌30 لاکھ بھارتی شہری فاقہ کشی کا شکار، سشما سوراج کا نوٹس

    سعودی عرب میں‌30 لاکھ بھارتی شہری فاقہ کشی کا شکار، سشما سوراج کا نوٹس

    دہلی : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 10 ہزار سے زائد بھارتی شہری غذائی قلت کا شکار ہیں جنہیں‌ غذا کی فراہمی کے لیے کوششیں‌ جارہی ہیں.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سشما سوراج نے سعودی عرب میں موجود 30 لاکھ ہندوستانی باشندوں سے اپیل کی کہ وہ فاقہ کشی کے شکار اپنے بھائیوں کی مدد کریں اور مدد کرنے میں کسی بھی طرح پیچھے نہ رہیں۔

    سشما سوراج کے مطابق کسی بھی ملک کی اجتماعی کوششوں سے بڑا کچھ نہیں ہوتا،جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے اور ہندوستانی شہریوں کی کوششوں سے لوگوں میں 15 ہزار کلو سے زیادہ کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

    اطلاعات کہ مطابق خلیجی ممالک میں بڑی تعداد میں بھارتی باشندے نوکری کرتے ہیں، چند ماہ کے دوران عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کو مسائل درپیش ہیں جس کے سبب سعودی عرب میں موجود بھارتی شہری متاثر ہیں اور 800 سے زائد باشندے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔سعودی عرب میں بہت سی کمپنیاں بند ہو گئی ہیں اور وہاں موجود کئی بھارتی بے روزگار ہو گئے ہیں یا پھر انہیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

    سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے ایک بھارتی شہری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ سات ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،دس دنوں تک ہمیں کھانا بھی نہیں ملا تھا اور اس پر ستم یہ کہ جو گھر جانا چاہ رہا ہے اسے گھر جانے بھی نہیں جانے دیا جارہا،بنیادی ضروریات پوری کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہم نہانے کا پانی پی کر گزارا کر رہے ہیں۔

    اقبال خان نے مزید بتایا ہے کہ انھوں نے بھارتی سفارت خانے میں اپنی مشکلات بتائی ہیں جس کے بعد فی الحال 10 دن تک کے کھانے کا انتظام ہوا ہے،جدہ میں کئی ہندوستانی اس پریشانی سے دو چار ہیں اور زیادہ تر تعمیراتی کمپنیوں میں نوکریاں کرتے ہیں، ہماراپیسہ کمپنی کے پاس جمع ہے اور کمپنی کا کوئی ملازم نظر بھی نہیں آ رہا ہے اب کیا کریں، سمجھ میں نہیں آتا۔

    اطلاعات ہیں کہ ایک بھارتی شہری عمران کھوکھر نے ٹوئٹر پر وزیر خارجہ سشما سوراج کو معلومات دی تھی کہ سعودی عرب کے جدہ میں گذشتہ تین دنوں سے تقریبا 800 بھارتی بھوکے پیاسے پھنسے ہوئے ہیں اس ٹویٹ کے جواب میں سشما سوراج نے کہا تھا کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے وزیر مملکت وی کے سنگھ سعودی عرب جا رہے ہیں۔

    قبل ازیں سشما سوراج نے ٹویٹ کیا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ سعودی عرب میں کوئی بھی بے روزگار بھارتی بھوکا نہیں رہے گا، حالات پر ہمہ وقت ہماری نظر ہے۔ یاد رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خلیجی ممالک سعودی عرب، بحرین، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور عمان میں 60 لاکھ بھارتی کام کرتے ہیں۔

     

  • دریائے چناب سے بھارتی شہری کی لاش برآمد

    دریائے چناب سے بھارتی شہری کی لاش برآمد

    سیالکوٹ: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی۔ برآمد ہونے والی لاش ممکنہ طور پر بھارتی شہری کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاش کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دریا سے نکالا۔ ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل نے بتایا کہ پولیس کے مطابق لاش ایک بھارتی شخص کی ہے جو دریا کے تیز بہاؤ کے باعث بھارت سے بہہ کر ہیڈ مرالہ تک آگئی۔

    انہوں نے بتایا کہ لاش کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم اس کے بازؤوں پر بنے ہندی الفاظ کے ٹیٹو اسے بھارتی شہری ظاہر کر رہے ہیں۔ مردہ شخص نے ایک نیکلس بھی پہنا ہوا تھا جن پر مورتیاں بنی ہوئی تھیں۔

    ڈی سی او نے مزید بتایا کہ لاش کو پنجاب رینجرز کے سینیئر مقامی افسران کے حوالے کیا جا چکا ہے۔

  • غلط ترانہ پڑھنے پر امیتابھ بچن کے خلاف کیس فائل ہوگیا

    غلط ترانہ پڑھنے پر امیتابھ بچن کے خلاف کیس فائل ہوگیا

    ممبئی: غلط قومی ترانا پڑھنے بھارتی شہری نےبالی وڈ کے شہنشاہ امیتاتھ بچن کیخلاف دہلی کےتھانے میں شکایت درج کردی۔

    غلط ترانا پڑھنا امیتابھ بچن کےگلے پڑگیا، قومی ترانہ پڑھنے کے دوران غلطیاں کرنے اور الفاظ کو صحیح طور پر ادا نہ کرنے پر بھارتی شہری نے دہلی کے اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں امیتابھ بچن کے خلاف درخواست دائر کردی۔

    درخواست گزارنے امیتابھ بچن پرالزام لگایا کہ انہوں نے ترانے کے اصل دورانیے باون سیکنڈز کے بجائے اسے ایک منٹ بائیس سیکنڈ تک طول دیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے امیتابھ بچن نےترانے میں موجود الفاظ صحیح طور پر ادا نہیں کیے گئے، جیسےلفظ سندھ کی جگہ سندھوپڑھاگیا۔

    FIR copy (in Hindi).

    اس سے قبل پاکستانی ترانہ غلط پڑھنے پر شفقت امانت علی کو بھی شدید تنقید کے بعد معافی مانگنا پڑگئی تھی۔

  • نفرت ہار گئی محبت جیت گئی، عام افراد کے بعد علما اکرام بھی میدان میں

    نفرت ہار گئی محبت جیت گئی، عام افراد کے بعد علما اکرام بھی میدان میں

    کراچی: بھارت کی انتہا پسندانہ سوچ کے مقابلے میں پاکستان کے تمام مکتبہ فکر نے متعدل اور مثبت سوچ کا اظہار کیا ہے مفتی نعیم کہتے ہیں اسلام محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

    معروف مذہبی اسکالر مفتی نعیم نے بھی جارح پڑوسی سےاظہارِمحبت کرتےہوئےانتہا پسندی کومستردکردیا۔

    مفتی نعیم نےہاتھ میں پکڑی پرچی، لکھا میں پاکستانی ہوں، اوربھارت سےنفرت نہیں کرتا۔

    Mufti Naeem about Profile for Peace#ProfileForPeace Posted by Binoria Media Production on Sunday, October 25, 2015
    سماجی ویب سائٹ پر تصویر لگاڈالی اور بتادیا کہ دنیاکوکہ علما محبت کادرس دیتے ہیں استاد کےدیکھا دیکھی شاگرد بھی میدان میں آگئےاور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ  بھارتی انتہاپسندی پر انسانیت کا درد رکھنے والے بھارتی شہری چیخ پڑے مودی سرکارکاآشیرباد، بھارت میں انتہاپسندوں کو قتل عام کی کھلی چھوٹ، بالی ووڈ کےمشہور ہدایتکار مہیش بھٹ چُپ نہ رہ سک، کہتے ہیں انتہا پسندی سےدنیا بھر میں بھارتی امیج تباہ ہوگیا۔ جس کے بعد مہمانوں کےساتھ بد سلوکی پربھارتی، عوام نےسوشل میڈیا پرانتہا پسندوں کےخلاف مورچہ لگالیا، شہریوں نے پروفائل فار پیس کا ہیش ٹیگ بناڈالا اورانتہا پسندوں کو آڑے ہاتھوں لےلیا جس میں بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں نےتصاویر پوسٹ کیں اور پاکستانیوں کیلئےامن اور محبت کاپیغام دیا۔ بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی ہیں اور پاکستان سے نفرت نہیں کرتے۔پاکستان سے بھی بہت سےلوگوں نےامن کا پیغام پوسٹ کیا۔

  • نفرت ہار گئی محبت جیت گئی، بھارتی شہریوں نے انتہا پسندی مسترد کردی

    نفرت ہار گئی محبت جیت گئی، بھارتی شہریوں نے انتہا پسندی مسترد کردی

    کراچی: بھارتی شہریوں نے انتہا پسندی مسترد کردی،انتہا پسندوں کو کھلی چھوت دینے پرعوام مودی سرکار پر برس پڑے اورسوشل میڈیا پر پاکستان کیلئے امن کا پیغام دیا۔

    بھارتی انتہاپسندی پر انسانیت کا درد رکھنے والے بھارتی شہری چیخ پڑے مودی سرکارکاآشیرباد، بھارت میں انتہاپسندوں کو قتل عام کی کھلی چھوٹ، بالی ووڈ کےمشہور ہدایتکار مہیش بھٹ چُپ نہ رہ سکے۔کہتے ہیں انتہا پسندی سےدنیا بھر میں بھارتی امیج تباہ ہوگیا۔

    شرمیلا ٹیگورنے پاکستانی فنکاروں پر پابندی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار پر حملہ قراردےدیا پاکستانی فنکاروں پر پابندی کیوں؟ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

    مہمانوں کےساتھ بد سلوکی پربھارتی، عوام نےسوشل میڈیا پرانتہا پسندوں کےخلاف مورچہ لگالیا، شہریوں نے پروفائل فار پیس کا ہیش ٹیگ بناڈالا اورانتہا پسندوں کو آڑے ہاتھوں لےلیا جس میں بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں نےتصاویر پوسٹ کیں اور پاکستانیوں کیلئےامن اور محبت کاپیغام دیا۔

    بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی ہیں اور پاکستان سے نفرت نہیں کرتے۔پاکستان سے بھی بہت سےلوگوں نےامن کا پیغام پوسٹ کیا۔