Tag: بھارتی طیارے

  • حادثے کا شکار ہونے والے  بھارتی طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا

    حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا

    احمد آباد : بھارتی شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا اور دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں بھارتی طیارے حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، بدقسمت طیارہ جو اڑان بھرنے کے ایک منٹ کے اندر ہی تباہ ہوگیا۔

    حادثے کا شکار طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا اور دوسرے کی تلاش جاری ہے ساتھ ہی تحقیقات شروع کردی گئی جبکہ احمد آباد ایئر پورٹ پر پروازیں بحال ہوگئیں ہیں۔

    گذشتہ روز لندن کے لیے اڑان بھرنے والا ائیرانڈیا کا بوئنگ787 ڈریم لائنر احمدآباد سے اڑان کے چند منٹ بعد ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی خاتون نجومی نے ایک ہفتہ قبل طیارہ حادثے کی پیشگوئی کردی تھی‘

    طیارے میں سوار تمام دو سو بیالیس مسافروں میں سے 241 ہلاک ہوگئے جبکہ ہاسٹل میں رہائش پذیر متعدد افراد بھی طیارے کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلے گئے، صرف ایک مسافر زندہ بچا۔ ایمرجنسی گیٹ کےساتھ بیٹھا ہوا تھا۔

    طیارہ حادثے میں 290 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    خیال رہے ایوی ایشن ماہر ٹیری ٹوزر کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ ٹیک آف گیئر سے متعلق بھی ہو سکتی ہے تاہم سوال فلائٹ پر فلیپس کی پوزیشن کے گرد گھومتا ہے کیونکہ فلیپس کے بغیر کوئی ہوائی جہاز ٹیک آف نہیں کر سکتا یہاں تحقیقات کرنا ہوں گی۔

    ٹیری ٹوزر نے کہا تھا کہ فوٹیج دیکھی ہیں اس میں جہاز کے پروں پر فلیپس نظر نہیں آرہے فلیپس ہوائی جہاز کے پروں پر پیچھے ہٹنے والی سطحیں ہیں جو رفتار کنٹرول کرتی ہیں اگر فلیپس نہ ہوں تو طیارہ محفوظ طریقے سے پرواز نہیں کر سکتا۔

  • بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    کراچی : بھارتی ایئرلائن کے طیارے نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی لیکن طیارے کے لینڈ کرنے سے قبل ہی  مسافر انتقال کر چکا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی، دوران پرواز ایک مسافرکی طبیعت خراب ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

    سی اے اے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بھارتی ایئرلائن کی پرواز نئی دلی سے قطر کے شہر دوحہ جارہی تھی کہ دوران پرواز ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔

    بھارتی ایئرلائن کے طیارے کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی اور کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی تاہم مسافرلینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کرگیا۔

    سول ایوی ایشن اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کو چیک کیا، نائیجیریا کا شہری عبداللہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کرچکا تھا۔

    مسافر کی عمرساٹھ سال ہے، مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا، جس کے بعد بھارتی طیارہ مسافرکی میت اپنےہمراہ دوحہ لے کرروانہ ہوگیا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ اس سے قبل ایک ایئر ایمبولینس نے کولکتہ سے آذربائیجان کے لیے اڑان بھرنے کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی لینڈنگ کی تھی۔

  • بھارتی طیارے میں غلیظ حرکت کرنے والا مسافر گرفتار

    نئی دہلی: ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ایک بزرگ خاتون پر مبینہ طور پر پیشاب کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 نومبر کو شنکر مشرا نے نیویارک سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ایک بزرگ خاتون پر مبینہ طور پر پیشاب کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر شراب کے نشے میں تھا جب اس نے یہ حرکت کی۔ اور وہ تب تک اسی برہنہ حالت میں وہاں کھڑے رہے جب تک کہ ایک دوسرے مسافر نے اسے اپنی سیٹ پر واپس جانے کا نہیں کہا۔

    اس واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354، 294، 509 اور 510 کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے بعد مسافر کی تلاشی شروع کی گئی۔

    اس دوران امریکی فائنینشل سروز کی کمپنی ’فارگو‘ نے اس شخص کو نوکری سے برخاست کر دیا، کمپنی نے کہا کہ ان کے خلاف ’الزامات پریشان کن ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شنکر مشرا کو گرفتار کرنے کے بعد دہلی لایا گیا ہے، ملزم کافی عرصے سے مفرور تھا اور پولیس نے اس کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا تھا۔

  • بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    کراچی : دہلی سے دبئی جانیوالے بھارتی طیارے کو انجن میں خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق دہلی سے دبئی جانیوالے بھارتی طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ بھارتی طیارہ بوئنگ737میں اچانک انجن میں فنی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

    اجازت ملنے پر طیارے کو باحفاظت اتار لیا گیا، طیارے میں 100 سے زائد مسافرسوار ہیں تاہم مسافروں کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں بھارتی ریاست نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

    اس سے قبل بھی بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کے انتقال کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی تاہم ضروری اقدامات کے بعد پرواز احمدآباد کے لیے روانہ ہوگئی تھی۔

    ایوی ایشن ذرائع کا کہنا تھا کہ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی، جس پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ایئر پورٹ اتارنے کی اجازت دی گئی تاہم طبی امداد دیے جانے تک مسافرطیارےمیں ہی انتقال کرچکا تھا۔

  • بھارتی طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پھر کیا ہوا؟

    بھارتی طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پھر کیا ہوا؟

    رانچی: بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں مسافر بردار طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں ایئر ایشیا ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، حادثے میں طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق طیارے میں 176 افراد سوار تھے، انجینئرز کے ٹیم واقعے کی جانچ کر رہی ہے۔

    بھارت، 191 مسافروں سے بھرا طیارہ دو ٹکڑے ہوگیا، 15 مسافر ہلاک

    اس سے قبل گزشتہ روز بھارت میں 191 مسافروں سے بھرا طیارا لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دو ٹکڑے ہوگیا تھا، حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    حادثے کا شکار ہونے والی پرواز بھارتی حکومت کی جانب سے کرونا کے باعث دبئی میں پھنسے ہوئے بھارتی باشندوں کو واپس لانے کے لیے بھیجی گئی تھی۔

    فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی کا اعلان کیا تھا جبکہ بھارتی ریاست کیرالا کے وزیراعلیٰ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • بھارتی طیاروں کو راستہ دینے کے لیے پاکستان ایئر ٹریفک کی فراخ دلی

    بھارتی طیاروں کو راستہ دینے کے لیے پاکستان ایئر ٹریفک کی فراخ دلی

    کراچی: مشترکہ دشمن کرونا وائرس سے نبردآزما دنیا میں پاکستان ایئر ٹریفک نے اپنے روایتی حریف ملک بھارت کے طیاروں کو فراخ دلی کے ساتھ راستہ فراہم کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرونا متاثرین کے لیے امداد لے کر فرینکفرٹ جانے والے 2 بھارتی طیاروں کی رہنمائی کی، یہ طیارے کراچی ریجن کی فضائی حدود سے گزر رہے تھے۔

    پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو خیر سگالی کا پیغام دیا، اہل کار نے بھارتی پائلٹ کو سلام بھی کیا، کراچی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی پائلٹ کو پیغام دیا کہ آپ اچھا کام کر رہے ہیں۔ جس پر بھارتی پائلٹ نے جواب دیا کہ آپ کا بہت بہت شکریہ!

    ذرایع کے مطابق ایک بھارتی طیارے نے ممبئی، دوسرے نے نئی دہلی سے اڑان بھری تھی، بھارتی پروازیں کرونا وائرس ریلیف امدادی سامان لے کر جا رہی تھیں، تاہم بھارتی بوئنگ 777 اور 787 طیارے کا ایرانی ایئر ٹریفک سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا، سول ایوی ایشن کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو مدد فراہم کی۔

    پاکستانی اے ٹی سی نے ایران کے اے ٹی سی سے لینڈ لائن پر رابطہ کیا اور کہا کہ وہ انڈین طیاروں سے رابطہ قائم کریں، جس کے بعد ایرانی اے ٹی سی نے بھارتی طیاروں کو 1 ہزار کلو میٹر کا ڈائریکٹ روٹ فراہم کیا، بھارتی پائلٹ نے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر کے تعاون کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے کہ سی اے اے کے ایئر ٹریفک کنٹرولر بھارتی طیاروں کو ڈائریکٹ روٹ دیا تھا، جب کہ عام دنوں میں کسی طیارے کو براہ راست روٹ فراہم نہیں کیے جاتے۔

  • اگر بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت پیش کیوں نہیں کرتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    اگر بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت پیش کیوں نہیں کرتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت کیوں نہیں دیتا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی ایئر فورس کی ایک حالیہ پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ بھارتی ایئر فورس کہتی ہے کہ اس نے ایف 16 گرایا، اگر ایف سولہ گرایا تو اس کا ثبوت کیوں سامنے نہیں لاتے۔

    آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی نقصان پر پاکستان کی خاموشی کو نظر انداز نہ کیا جائے، پاکستان نے سچ پر بھی کبھی ڈھول نہیں بجائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، اور گرائے گئے بھارتی طیارے کا ملبہ دنیا نے زمین پر بکھرا دیکھا۔

    خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ رد عمل بھارتی فضائیہ کی اس پریس کانفرنس پر آیا ہے جس میں ائیر وائس مارشل نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایف سولہ گرانے کے شواہد ہیں لیکن وہ شیئر نہیں کرنا چاہتے۔

    بھارتی حکومت اور فوج کی طرف سے اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن ثبوت پیش نہیں کر سکتے، اگر ثبوت ہوتا تو سامنے لاتے۔

    یاد رہے کہ پانچ اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھارتی میزائلوں کی تصویر بھی پوسٹ کر کے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی تھی۔

    بھارتی ایئرفورس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے مگ 21 نے پاکستانی شاہینوں کا شکار بننے سے قبل ایف 16 مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر نے بھارتی طیارے کے ملبے سے ملنے والے میزائلوں کے وہ ہیڈز دکھا دیے جو درست حالت میں تھے۔

  • بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف 17 تھنڈراستعمال کیا گیا‘ ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف 17 تھنڈراستعمال کیا گیا‘ ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کوبتانا چاہتے تھے کہ ان کے فوجی اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے روسی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں ایف 16طیارے سے بھارتی طیارہ گرانے کی تردید کردی۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف17 تھنڈراستعمال کیا گیا۔ بھارتی طیاروں نے 26 فروری کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پے لوڈ پھینکے۔

    میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ 27 فروری کو آبادی کونشانہ بنائے بغیرجوابی کارروائی کا فیصلہ کیا، فضائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں اہداف کو نشانہ بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جہاں انفرااسٹرکچراورآبادی نہیں تھی، بھارتیوں کو بتاناچاہتے تھے کہ ان کے فوجی اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے سارے طیارے فضا میں تھے، ویڈیوموجود ہے، پاکستان کے پاس آپریشن کی فوٹیج موجود ہے۔

    میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ پرہرچیزبرابری کی سطح پرقبول کرے گا، یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستان کے ہاتھ باندھ دیں اوربھارت کوکھلا چھوڑدیں۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کا دفاع سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، جوہری صلاحیت رکھنے والا ہوشمند ملک اس کے استعمال کی بات نہیں کرسکتا، اس تناظرمیں کچھ بھی ہوا تو دونوں ممالک کے ساتھ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے روس کا کردارسراہتے ہیں، افغان مفاہمتی عمل میں روس کے کردارکوسراہتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ ایف 16 کے استعمال سے متعلق ایم اویو پرعمل ہوا یا نہیں، پاکستان اورامریکا دیکھیں گے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہے جوہری صلاحیت دونوں ملکوں میں روایتی جنگ روکنے کا سبب ہے، خطے کے امن کے لیے ثالث کا خیرمقدم کریں گے۔

    پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے کہ 27 فروری کو پاکستان فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مار گرائے جبکہ ایک پائلٹ کوبھی گرفتار کرلیا تھا

  • بھارتی طیاروں نے پے لوڈ کہاں گرائے؟ خصوصی مناظر اے آر وائی نیوز پر

    بھارتی طیاروں نے پے لوڈ کہاں گرائے؟ خصوصی مناظر اے آر وائی نیوز پر

    بالاکوٹ: اے آر وائی نیوز نے بھی بھارت کے جھوٹ کا پول کھول دیا، نیوز ٹیم نے بالاکوٹ پہنچ کر حقیقت پوری دنیا کو دکھا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی ٹیم نے بالاکوٹ میں جس جگہ کو دہشت گردوں کا کیمپ قرار دیا وہاں آبادی تھی ہی نہیں، نیوز ٹیم نے جابہ میں جا کر پے لوڈ سے بننے والے گڑھے بھی دیکھے۔

    [bs-quote quote=”ٹیم نے دیکھا کہ دہشت گردوں کا کوئی کیمپ نہ کوئی لاش ملی، نہ ہی کوئی آبادی تھی۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ٹیم نے بتایا کہ کیا ہزار کلو گرام کے بموں سے اتنے چھوٹے گڑھے پڑتے ہیں، ویڈیو میں غیر آباد پہاڑی علاقے میں بکھرے مٹی اور پتھرصاف دیکھے جا سکتے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک درخت تنے سے ٹوٹا پڑا ہے، ٹیم نے دیکھا کہ دہشت گردوں کا کوئی کیمپ نہ کوئی لاش ملی، نہ ہی کوئی آبادی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کی ٹیم سب سے پہلے اس جگہ پہنچی جہاں پے لوڈ گرایا گیا، اور بھارتی حملے کی حقیقت بے نقاب کر دی، اینکر پرسن ارشد شریف نے بھارتی دعوؤں سے پردہ اٹھا دیا۔

    بھارتی طیارے نے جلدی بھاگنے کے لیے جہاں پے لوڈ گرایا وہاں ایک گڑھا بن گیا ہے، وہاں ایک درخت بھی ملا جس کو نقصان پہنچا۔ پے لوڈ کے گرنے سے صرف ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی صحافی اور عالمی میڈیا نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز حقیقت دنیا کو بتاتا رہے گا، بھارت کے جھوٹے دعوؤں سے پردہ اٹھاتا رہے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز رات کی تاریکی میں بزدل دشمن نے چھپ کر وار کی کوشش کی لیکن پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو ان کی اوقات دکھا دی، بھرپور ایکشن پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

  • پاکستان کے بیٹے ملک کے لیے اپنی جان دے دیں گے: سینیٹر جاوید عباسی

    پاکستان کے بیٹے ملک کے لیے اپنی جان دے دیں گے: سینیٹر جاوید عباسی

    اسلام آباد: سینیٹر جاوید عباسی نے پڑوسی ملک بھارت کی شرپسندانہ کارروائی پر کہا ہے کہ یہ حملہ پاکستان پر ہوا ہے، ہم پاکستان کو اپنی ماں سمجھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ حملہ پاکستان پر ہوا ہے، پاکستان کے بیٹے اس کے لیے اپنی جان دے دیں گے۔

    سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر بھارت کی جارحیت کے مقابلے پر آج ساری قوم یک جا ہے، اور ایک پیغام دے رہی ہے۔

    انھوں نے یہ بات باور کرائی کہ قوم دشمن کے مقابلے میں متحد ہے، یہاں اب نہ کوئی اپوزیشن ہے نہ حکومت ہے۔

    سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ہر موقع پر ہم نے بھارت کو شکست دی ہے، قوم کا ہر فرد پاکستان کی افواج کے پیچھے کھڑا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی، پاکستان اس کا جواب دے گا: وزیر خارجہ

    خیال رہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی ہے اور پاکستان اس جارحیت کا جواب دے گا۔

    انھوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ میڈیا کو جگہ کا معائنہ کروایا جائے گا، ہیلی کاپٹرز تیار ہیں بس موسم تھوڑا بہتر ہو جائے۔

    انہوں نے کہا کہ 2 بج کر 55 منٹ پر بھارتی طیارے داخل ہوئے تھے، 2 بج کر 58 منٹ پر بھارتی طیارے واپس جا چکے تھے۔ پاک فضائیہ کے خوف سے بھارتی طیارے پاکستان حدود سے نکل چکے تھے، ’بھارتی عزائم سے بخوبی واقف ہیں، جارحیت کی گئی تو بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں‘۔