Tag: بھارتی فضائیہ

  • بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے بھارتی ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا

    بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے بھارتی ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا

    نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کےسابق افسر ہرجیت سنگھ نے بھارتی فوج میں پھیلی افراتفری اور فیصلہ سازی کی ناکامی کو بے نقاب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے بھارتی ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا۔

    بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے کہا کہ بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کے حامل بہت سےافسران ہیں اور بھارتی فوج کا ایئر ڈیفنس نظام دراصل ایک افسوسناک کہانی اور کھلا مذاق ہے۔

    سابق افسر نے بتایا کہ بھارتی فوج میں ہر افسر جنرل کے منصب کے لیے کوشاں ہوتا ہے، یہی دباؤ بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کو جنم دیتا ہے، میں نے خود ایئر ڈیفنس آرٹلری میں کئی نفسیاتی مسائل کے حامل افسران دیکھے ہیں۔

    ہرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئر ڈیفنس کے پاس آج بھی تقریباً 80 فیصد ایئر ڈیفنس توپیں موجود ہیں، ڈرونز، کروز میزائلز اور ہائپرسانک ٹیکنالوجی کے دور میں یہ توپیں کہاں استعمال ہوں گی؟

    انھوں نے مزید بتایا کہ بھارتی ایئر ڈیفنس کا افسر کہتا ہے میں ریڈار آن نہیں کر سکتا، کیونکہ اس کا پتہ چل جائے گا، جب ریڈار ہی نہیں چلے گا تو دشمن کے طیارے، میزائل یا ڈرونز کا پتہ کیسے لگے گا؟

  • حکوت بتائے آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟ راہول گاندھی

    حکوت بتائے آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟ راہول گاندھی

    کانگریس رہنما راہول گاندھی نے آپریشن سندور پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے آغاز پر پاکستان کو مطلع کرنا سنگین جرم تھا۔

    راہول گاندھی نے آپریشن سندور کے حوالے سے اپنی حکومت کو کھری کھری سنائی ہیں اور کئی سوالات اٹھائے ہیں، انھوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے ایک حصے کے طور پر پاکستان کو اس حملے کی "اطلاع” دینا حکومت ایک جرم ہے، انھیں اس چیز کی اجازت کس نے دی تھی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں راہول گاندھی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے عوامی طور پر یہ اعتراف کرنے پر سوال کیا کہ بھارتی حکومت نے پاکستان کو کارروائی سے آگاہ کیوں کیا۔

    انھوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں ہندوستانی فضائیہ کے کتنے طیارے تباہ ہوئے یہ بھی بتایا جائے۔

    لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے حملے کے آغاز میں پاکستان کو مطلع کرنا جرم تھا جبکہ عوامی طور پر اسکا اعتراف کیا گیا بتایا جائے اس کے نتیجے میں ہماری فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟”

    انھوں نے جے شنکر کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ بتاتے نظرآرہے ہیں کہ پاکستان کو اسکی سرزمین پر کارروائی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

  • مودی کی بھارتی فضائیہ کے سامنے مضحکہ خیز تقریر پر بشریٰ اقبال نے آئینہ دکھا دیا

    مودی کی بھارتی فضائیہ کے سامنے مضحکہ خیز تقریر پر بشریٰ اقبال نے آئینہ دکھا دیا

    بشریٰ اقبال نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئینہ دکھادیا، بشریٰ نے اپنی پوسٹ میں ان کے بھارتی ایئرفورس سے خطاب کا مضحکہ اڑا دیا۔

    پاکستان کے معروف میزبان مرحوم عامر لیاقت کی سابق بیوی بشریٰ اقبال نے بھارتی وزیراعظم نریندر موودی کا اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مذاق اڑایا، انھوں نے ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کی جس میں مشہور بھارت فلم کے مزاحیہ مکالمے چل رہے ہیں۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مودی کی ویڈیو پوسٹ کے کیشپن میں بشریٰ اقبال نے لکھا کہ ‘ٹوپی تو اتنی جم کے بٹھائی ہے، سچ میں دماغ کی خالی جگہ لےلی ہے’۔

    بشریٰ اقبال نے جو ویڈیو شیئر کی اس میں بھارتی وزیراعظم مودی پاکستان سے شکست کے بعد اپنی فضائیہ سے خطاب کررہے ہیں اور انھوں نے ایئرفورس کی ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ushna-shah-commends-bushra-iqbal-on-her-patience/

  • بھارتی فضائیہ کی نااہلی، فرانسیسی اخبار نے پول کھول دیے

    بھارتی فضائیہ کی نااہلی، فرانسیسی اخبار نے پول کھول دیے

    معروف فرانسیسی اخبار مونڈے نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور فوجی آپریشن میں بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں سامنے لے آیا۔

    معروف فرانسیسی اخبار مونڈے کا کہنا ہے کہ بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کے لیے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے، بھارت نے کم از کم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرلیا ہے۔

    اخبار کے مطابق پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارں میں رافیل بھی شامل ہے، بھارت کے سکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبررساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تصدیق کی ہے، بھارت نے اپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کیلئے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریباً  آٹھ ارب یورو میں خریدے تھے، بھارت نے میڈیا کو لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر ہٹانے پر مجبور کیا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے عالمی جریدے کی بھارتی لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے۔

    سی این این سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی اہلکار نے تسلیم کیا کہ فرانس میں حکام صورتحال کا باریک بینی سے تجزیہ کر رہے ہیں اور بھارتی فضائیہ کے بیڑے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

     بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور بھارت کے بزدلانہ حملے اور شرمندگی پر بین الاقوامی میڈیا نے مہر ثبت کردی ہے، پاکستان کے پاس جدید فرانسیسی اور چینی ساختہ لڑاکا طیارے بھارت کے مقابلے کیلئے موجودہیں۔

  • بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    بھارتی فضائیہ کی ناقص حمکت عملی اور نااہلی کے باعث اس کے طیارے گرنا روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں، آج بھی اس کا جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع گجرات کے علاقے جام نگر میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ جب کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز 2اپریل2025کو بھی بھارتی فضائیہ کا طیارہ مہسانہ شہر کے قریب گر کرتباہ ہوگیا تھا۔

    گزشتہ ماہ بھی بھارتی فضائیہ کے ایک دن میں2طیارے گرکر تباہ ہوگئے تھے، نومبر2024میں بھی مگ 29 لڑاکا طیارہ آگرہ اترپردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔

    اس حوالے سے بھارتی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں ایک پائلٹ طیارہ گرنے سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ دو پائلٹس کی گنجائش کے حامل لڑاکا طیارہ اپنی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی پیدا ہوگئی تاہم فضائیہ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دو انجنوں پر مشتمل ایسے لڑاکا بمبار طیاروں میں دو افراد کی گنجائش ہوتی ہے اور اس طرح کے طیارے بھارتی ایئرفورس بڑے پیمانے پر استعمال کرتی ہے۔

    گزشتہ روز بھارتی ریاست گجرات میں خاتون ٹرینی پائلٹ نے تربیتی طیارہ کھیت میں گرا دیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تکنیکی وجوہ پر طیارہ حادثے کا شکار ہوا، جس میں خاتون ٹرینی پائلٹ زخمی ہو گئی ہیں۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مہسانہ ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے بعد طیارہ اچارپی کے کھیت میں گر کر تباہ ہوا، جسے 19 سالہ ٹرینی پائلٹ اڑا رہی تھیں، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

  • بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک ہی دن میں گرکر تباہ

    بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک ہی دن میں گرکر تباہ

    نئی دہلی : بھارتی فضائیہ شدید بدحالی کا شکار ہے، اس کے جنگی طیارے تواتر سے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں، ایک ہی دن میں اس کے 2 طیارے گر کر تباہ ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کا اے 32 ٹرانسپورٹ طیارہ بگڈوگرا میں گر کر تباہ ہوا، اس سے قبل جیگوار طیارہ ہریانہ میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

    ہریانہ کے پنچکولہ میں بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔ پائلٹ نے طیارے کے گرنے سے پہلے پیرا شوٹ کے ذریعے باہر نکل کر جان بچالی، یہ طیارہ امبالا ایئر بیس سے ایک تربیتی مشن پر اڑا تھا۔

    india

    بھارتی ایئر فورس کے مطابق پائلٹ کو سسٹم کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے بھارتی ایئر فورس کی طرف سے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی عمر رسیدہ جیگوار طیاروں میں تکنیکی مسائل کے باعث اس سے قبل بھی کئی حادثات ہوچکے ہیں، گزشتہ ماہ بھارت کا میراج 2000طیارہ مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے جنگی بیڑوں میں پرانے جہازوں کی کثرت ہے، گزشتہ سال نومبر 2024میں بھی مگ 29 طیارہ آگرہ کے قریب گر کر تباہ ہوا، بھارتی فضائیہ کے اسکواڈ رنز کی تعداد42سے کم ہوکر محض 30 تک محدود ہوگئی۔

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ زنگ آلود طیارے مودی سرکار کی ناکامی کا منہ بولتا شرمناک ثبوت ہیں، ناکام پالیسیوں اور کرپشن سے بھارتی فضائیہ زوال پذیر ہورہی ہے۔

  • بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

    بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

    بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ میراج 2000 مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2 نشستوں والا یہ لڑاکا طیارہ ریاست مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ ایئر فورس کے دونوں پائلٹ حادثے میں محفوظ رہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیروبی میں ایک اور مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں تین راہ گیر جاں بحق ہوئے جبکہ تین مسافر زخمی بھی ہوگئے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق کینیا کے ساحلی شہر مالندی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں تین راہ گیر اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے تھے۔

    طیارہ مالندی ایئرپورٹ سے نیروبی کے ولسن ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوا تھا اور معمول کی تربیتی پرواز پر تھا لیکن پرواز کے کچھ ہی دیر بعد تکنیکی خرابی کے باعث ایئرپورٹ سے تقریباً دو کلومیٹر دور مالندی – ممباسا ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

    امریکا کے سیاٹل ایئرپورٹ پر 2 مسافر طیارے ٹکرا گئے، ویڈیو وائرل

    حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک بچہ، مرد اور خاتون نشانہ بنیں جبکہ طیارے میں موجود پائلٹ، انسٹرکٹر اور ایک طالب علم معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • بھارتی فضائیہ کا ائیر شو دیکھنے آئے 5 افراد جان سے گئے

    بھارتی فضائیہ کا ائیر شو دیکھنے آئے 5 افراد جان سے گئے

    چنئی میں بھارتی فضائیہ کے ائیر شو میں افراتفری مچ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جان سے گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کی 92 ویں سالگرہ منانے کے لیے منعقد کیے گئے ایئر شو کی وجہ سے چنئی میں لاکھوں لوگ پھنس گئے، ایئر شو دیکھنے کے لیے آںے والے 5 افراد افراتفری میں ہلاک ہوگئے۔

    ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کے باعث دو سو سے زیادہ افراد بے ہوش ہوگئے جبکہ دیگر 230 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر شو دیکھنے پندرہ لاکھ افراد مرینا بیچ پہنچے، بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی حالت بگڑ گئی، انتظامیہ نے پانی کی دستیابی اور دیگر بنیادی سہولیات پر بالکل توجہ نہیں دی۔

  • مودی سرکار بھارتی فضائیہ کی تباہی کا سبب بننے لگی

    بھارتی فضائیہ کومعروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کےبیٹے کی شادی کیلئے استعمال کیا گیا ، غیر ملکی مہمانوں کو لانے کیلئے استعمال کئے گئے جہازوں کی فضائی سرگرمیوں کی ذمہ داری بھارتی فضائیہ کےسپرد تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکارجہاں بھارت کےدیگر شعبوں کوتباہ کرنےپرلگی ہوئی ہےوہاں اس نے بھارتی فضائیہ جیسےاہم شعبے کی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

    مودی سرکار بھارتی فضائیہ کی تباہی کا سبب بننے لگی ، کسی بھی ملک کی فضائیہ کا مقصد ملک کی فضاؤں کو محفوظ بنانا ہوتا ہے مگر بھارت میں بھارتی فضائیہ کو معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کیلئے استعمال کیا گیا۔

    بھارتی اخبار’’دی ہندو‘‘کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریب میں دنیا بھر سے مشہور اور ہائی پروفائل شخصیات نے شرکت کی ، غیر ملکی مہمانوں کو لانے کیلئے جن جہازوں کا استعمال کیا گیا ان کی فضائی سرگرمیوں کی ساری ذمہ داری بھارتی فضائیہ کے سپرد تھی۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ ’’اس مقصد کیلئے بھارتی فضائیہ نے 600 سے زائد پروازوں کی نقل و حرکت کو سنبھالا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے جس سے واضح ہوتا ہے کہ مودی سرکار ذاتی مفاد کیلئے ملکی اداروں کا بے جا استعمال کرتی ہے۔

    ابتدائی طور پر ریلائنس گروپ نے سیکرٹری دفاع کو جو خط تحریر کیا اس میں 23 فروری تا 4 مارچ کے درمیان 30 سے 40 طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے سہولیات ڈیمانڈ کی گئی تھیں جبکہ حقیقتاً ان آپریشنز کیلئے 600 سے زائد پروازوں کیلئے لینڈنگ اور ٹیک آف کی سہولیات درکار تھیں مودی حکومت کی جانب سے ذاتی مفاد کیلئے بھارتی فضائیہ کا بے دریغ استعمال کرنے کا واضح ثبوت ہے۔

    جام نگر ائیرپورٹ دفاعی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے مگر مکیش امبانی کے بیٹے کے مہمانوں کیلئے اسے ایک کمرشل ائیرپورٹ کے طور پر استعمال کیا جس دفاعی مقام کو شادی بارات کے مقام میں تبدیل ہو گیا۔

    جام نگر ہوائی اڈے کو بھارتی فضائیہ کی سربراہی میں 26 فروری سے 6 مارچ تک بین الاقوامی ہوائی اڈے کا درجہ دیدیا گیاجس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ ایسے حالات میں ایک نہیں کئی ابھینندن پیدا ہوں گے۔

    مودی سرکاری کی جانب سے اس طرح کے اقدام نے واضح کردیا ہے کہ بھارتی حکومت مالی فائدے کیلئے ملک کے اہم اداروں کو تباہ کرسکتی ہے
    مودی سرکار کے اس عمل کو بھارت میں انتہائی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔

  • بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل منظر عام پر

    بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل منظر عام پر

    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل اور نااہلی منظر عام پر آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مارچ 2022 میں بھارتی فضائیہ کا براہموس میزائل بھارت سے فائر ہو کر پاکستان میں آگرا اس کی وضاحت دینے میں بھارت ناکام رہا اور مختلف بہانوں سے اپنی نااہلی پر پردہ ڈالتا رہا، واقعے سے اب تک بھارتی فضائی کے افسران میں نااہلی چھپانے کیلئے الزام تراشیاں جاری ہیں۔

    دی اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارتی فضائیہ نے میزائل حادثے پر دہلی ہائیکورٹ میں اپنا جواب جمع کرادیا، جواب میں بھارت نے کہا کہ براہموس میزائل کے کمبیٹ کنیٹرز جنکشن باکس کیساتھ جڑے رہنے سے حادثہ پیش آیا۔

    بھارتی فضائیہ کا یہ جواب ونگ کمانڈر ابھینو شرما کی دائر درخواست کے جواب میں داخل کیا گیا، ونگ کمانڈر نے دائر درخواست میں ایئرکموڈور، اسکوارڈ رن لیڈر پر سیفٹی نظر انداز کرنیکا الزام لگایا، بھارتی فضائیہ نے اپنے جمع کرائے گئے تحریری جواب  میں سارا ملبہ بھارتی جنگی عملے پر ڈال دیا۔

    اس حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ کے 3 پائلٹ افسران گروپ  کو نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا، افسران میں کیپٹن سوربھ گپتا، اسکواڈرن لیڈر پرانجل سنگھ، اورونگ کمانڈر ابھینو شرما شامل ہیں۔

    فضائیہ کے جواب سے تصدیق ہوتی ہے بھارتی میزائل کمانڈر اینڈ کنٹرول سسٹم نااہل ہاتھوں میں ہے، معاملے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ  بھارتی فضائیہ میں خود احتسابی کا عمل نہ ہونے کے برابر ہے، اسی کیس میں بڑے افسروں کو بچانے کیلئے چھوٹے افسران کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی گئی، ایسے واقعات بھارتی فضائیہ کے غیر پیشہ وارانہ طرز عمل کا واضح ثبوت ہیں۔