Tag: بھارتی فضائیہ

  • ویڈیو: بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ زمیں بوس ہو گیا

    ویڈیو: بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ زمیں بوس ہو گیا

    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے ضعیف بیڑے کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے کالائی کنڈا ایئر بیس پر فضائی مشق کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، زمین پر گر کر تباہ ہونے سے قبل پائلٹ طیارے سے نکل کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔

    بھارتی ایئرفورس نے منگل کو بتایا کہ مغربی بنگال کے کالائی کنڈا علاقے میں ایک ہاک ٹرینر طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، دونوں پائلٹ بروقت باہر نکلے اور محفوظ رہے، حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، حادثے کے پیچھے ممکنہ وجوہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جائے گی۔

    ویڈیو: مٹی کے خوفناک دریا نے سونے کی کان میں 9 کان کن دفن کر دیے

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثے سے زمین پر بھی کوئی جانی نقصان یا شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔

  • فضائی حادثات میں بھارتی فضائیہ کا پہلا نمبر!

    فضائی حادثات میں بھارتی فضائیہ کا پہلا نمبر!

    فضائی حادثات میں بھارتی فضائیہ صف اوّل میں موجود ہے، 30 برس کے دوران بھارتی فضائیہ کو 534 چھوٹے بڑے حادثات پیش آئے، جس کے باعث 152 بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے۔

    اے آروائے نیوز کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران 45 فضائی حادثات رونما ہوئے جن میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے، زیادہ تر حادثات پائلٹ کی غفلت اور غیرمعیاری مشینری کے باعث پیش آئے۔

    2012میں وزیردفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارت ایم آئی جی 21 بیڑے کے نصف سے زائد جہازوں کوحادثات میں کھو چکا ہے۔

    وزیردفاع نے بتایا کہ جنوری 2023 مدھیا پردیش میں ایس یو 30 اور میراج 2000 ٹکرا کر تباہ ہوگئے تھے، 8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کاہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب گیا تھا۔

    دبئی میں بڑی پابندی عائد کردی گئی

    واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ میں گزشتہ کئی سالوں سے ایسے ہولناک حادثوں نے جنم لیا ہے۔

  • بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹ ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹ ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے ضلع میدک میں آج ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں بھارتی فضائیہ کے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

    ایئر فورس نے بتایا کہ ہوائی جہاز نے حیدرآباد میں ایئر فورس اکیڈمی سے معمول کی تربیت کے لیے اڑان بھری تھی جب یہ حادثہ پیش آیا، طیارے کے گرنے کے وقت ایک ٹرینر اور ایک ٹرینی پائلٹ اس کے اندر موجود تھے وہ دونوں ہلاک ہو گئے ہیں۔

    بھارتی ایئر فورس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے دوسری جانب وزیر دفاع نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

  • بھارتی فضائیہ کا مگ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا

    بھارتی فضائیہ کا مگ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا

    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کےضعیف بیڑے کا ایک اورجنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے چامراج نگر میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کا طیارہ کرن معمول کی تربیتی پرواز پرمامور تھا جس نے سورت گڑھ کے فضائی اڈے سے اُڑان بھری تھی۔

    پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا جس پر طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا اور ایک میدانی علاقے میں طیارے کا ملبہ مل گیا جو آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے صبح ایک فوجی طیارے کو فضا میں ہچکولے کھاتے ہو ئے تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھا جس پر دیہاتی میدان سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ زمین پر گرتے ہی زوردار دھماکا ہوا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں غیر پیشہ ورانہ رجحان اور تربیت کے فقدان کے باعث فوجی طیاروں کے حادثات معمول کی بات بن چکے ہیں۔

    گذشتہ ماہ کی آٹھ تاریخ کو بھارتی فضائیہ MiG-21 لڑاکا طیارہ راجستھان کے ہنومان گڑھ میں ایک جھگی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، واقعے میں تین خواتین اور ایک شیر خوار بچہ ہلاک ہوگئے تھے۔

  • بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 3 شہری ہلاک ، پائلٹ محفوظ

    بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 3 شہری ہلاک ، پائلٹ محفوظ

    راجستھان : بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہوگئے تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کامگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان کے ہنومان گڑھ کےقریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ معمولی زخمی ہوا جبکہ طیارہ گھر پر گرنے سے 2خواتین زد میں آکر ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی کہ حادثہ پیش آیا، پائلٹ نے پیراشوٹ کی مدد سے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی لیکن تاہم ہیلی کاپٹر ایک گھر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 خاتون ہلاک ہوگئیں۔

    ایس پی ہنومان گڑھ، سدھیر چودھری نے بتایا کہ طیارہ ایک رتی رام کے گھر پر گر کر تباہ ہوا، جس میں اس کی بیوی باشو کور اور دو دیگر خواتین جن کی شناخت لیلا دیوی اور بنتو کور کے طور پر ہوئی، ہلاک ہو گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ جھلسنے کی وجہ سے خواتین کی موت واقع ہوئی، اس کے علاوہ تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

    مقامی رہائشی کا کہنا تھا کہ اس نے ایک تیز آواز سنی اور ایک پیراشوٹ کو نیچے آتے دیکھا، چند ہی لمحوں میں طیارہ رتی رام کے گھر پر گرا اور گھر میں رکھی لکڑیوں میں آگ لگ گئی۔

    مقامی رہائشی نے بتایا کہ ‘ طیارہ گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر پانی اور ریت کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں شروع کیں۔

    بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے قبوضہ کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے مرواہ علاقے میں مچنا کے مقام پر بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں ایک ٹیکنیشن ہلاک اور دو پائلٹ زخمی ہوئے تھے۔

    رواں سال جنوری میں جموں کشمیر پنجاب سرحد کے قریب کٹھوعہ ضلع کھن پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا ، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہوگیا تھا۔

  • مودی سرکار کا پلوامہ اورراجوڑی میں شرمناک ہزیمت کے بعد ایک اور ڈرامہ بے نقاب

    مودی سرکار کا پلوامہ اورراجوڑی میں شرمناک ہزیمت کے بعد ایک اور ڈرامہ بے نقاب

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی فضائیہ کی مشقوں کامنصوبہ منظر عام پرآگیا، یہ مشقیں پنجاب اور ہما چل پردیش کی شورش زدہ ریاستوں میں 6 مئی 2023 سے شروع ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے پلوامہ اور راجوڑی میں شرمناک ہزیمت کے بعد ایک اور ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔

    فروری 2019 میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی فضائیہ کی مشقوں کا منصوبہ منظر عام پرآگیا، بھارتی فضائیہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیرمیں جارحانہ جنگی فضائی مشقوں کا منصوبہ بنانے جا رہی ہے۔

    یہ مشقیں پنجاب اورہماچل پردیش کی شورش زدہ ریاستوں میں 6 مئی 2023 سے شروع ہوں گی، 2 ہفتے پر مشتمل مشق کا مقصد نئی تشکیل بھارتی فضائیہ کی حکمت عملی کا جائزہ لینا ہے۔

    بھارتی فضائیہ کووہ دن نہیں بھولنا چاہیےجب پاک فضائیہ نے2بھارتی لڑاکاطیاروں کومار گرایا اور ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا تھا۔

    پہاڑی ماحول میں بھارتی فضائیہ کے نئے طویل رینج کے ہیمر میزائل، کروزمیزائل کو بھی استعمال کیا جائے گا، آپریشن بندر کےدوران 6 میں سے 5 فائر ہدف کونشانہ بنانے میں ناکام ہو گئے تھے۔

    بھارتی افواج میں فضائی حادثے ویسے ہی روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں، ماضی میں بھی بےشمار بھارتی فضائیہ کے طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں گھبراہٹ کی شکار بھارتی فضائیہ نے اپنا ہی ایم آئی17 ہیلی کاپٹر گرایا تھا، جس کابھانڈہ رواں سال گروپ کیپٹن سمن رائےچوہدری،ونگ کمانڈر شیام نیتھانی نے پھوڑ دیا تھا۔

    جنوری 2023 مدھیا پردیش میں ایس یو30،میراج 2000 طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے جبکہ مارچ 2023کے دوران بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوا۔

    بھارتی فضائیہ میں ایم آئی جی21طیارے پہلے ہی فلائنگ کوفن اورونڈومیکرکےنام سے جانے جاتے ہیں ، طاقت کے نشے میں چور بھارت ایک مرتبہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپہ ہے، اس مشق کےدوران بھی نا تجربہ کار بھارتی فضائیہ کی کارکردگی سب کے سامنے آنے والی ہے۔

    سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا مودی بھارت کو سپر پاور کے ابھرتے عالمی تنازع کے ایندھن میں نہیں جھونک رہا؟

  • پاکستان کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‌میں بھارتی ہیلی کاپٹرگرائے جانے کا دعویٰ ’’سچ ثابت‘‘، بھانڈا پھوٹ گیا

    پاکستان کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‌میں بھارتی ہیلی کاپٹرگرائے جانے کا دعویٰ ’’سچ ثابت‘‘، بھانڈا پھوٹ گیا

    نئی دہلی : پاکستان کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران بھارتی ہیلی کاپٹرگرائے جانے کا دعویٰ ’’سچ ثابت ہوگیا، بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن کی کورٹ مارشل رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا گروپ کیپٹن اپنی ہی قیادت کے بلنڈر کی بھینٹ چڑھ گیا، پاکستان کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کےدوران بھارتی ہیلی کاپٹرگرائے جانے کادعویٰ ’’سچ ثابت‘‘ہوا۔

    بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری کی کورٹ مارشل رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا،جس میں بتایا کہ پاک فضائیہ کی جوابی کاروائی کےدوران ’’گھبراہٹ‘‘میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مارگرایا تھا۔

    کیپٹن سمن رائےچوہدری کا کورٹ مارشل ہوگیا اور ونگ کمانڈرشیام نیتھانی کو بھی سزا ہوئی۔

    گروپ کیپٹن پر حکم عدولی کرنے پر بدحواسی میں اپناہی ہیلی کاپٹرمارگرانے پرکورٹ مارشل کیاگیا ، گھبراہٹ اورپریشانی کےعالم میں دئیے گئے احکامات سےبھارتی فضائیہ کو133.3کروڑکانقصان پہنچا۔

    ہیلی کاپٹرگرائے جانے کے نتیجےمیں بھارتی فضائیہ کے6اہلکارسمیت7 افرادہلاک ہوئے تھے۔

    پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نےاُسی وقت بھارتی بلنڈرکابھانڈا پھوڑادیاتھا جبکہ بھارت نے مستردکرتےہوئےاسےمن گھڑت اورجھوٹ قراردیا تھا۔

    کیپٹن سمن رائےچوہدری اورونگ کمانڈرشیام نیتھانی کی سزانےپاکستانی دعوےکی تصدیق کردی اور آئے روز کے اسکینڈلزنےبھارتی افواج کی ساکھ اورعزت خاک میں ملا دی۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی ہزیمت چھپانے کیلئے ونگ کمانڈرابھی نندن کوویر چکراکااعزاز بھی دیاگیاتھا کیا۔

    بھارتی عوام نے سوال اٹھایا کہ کیا اسکینڈلززدہ بھارتی فوج ایک پیشہ ورانہ فوج کہلانےکی مستحق ہے ، بھارتی فوج مسلسل اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتی رہی ہے۔

  • بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے مشق کے دوران ٹکرا کر تباہ

    مدھیا پردیش : بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے مشق کے دوران ٹکرا کر تباہ ہوگئے ، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈین ائیر فورس کچھ عرصے سے لگاتار حادثوں کاشکارہو رہی ہے ، بھارتی فضائیہ کی کارکردگی ایک مرتبہ پھر بری طرح بے نقاب ہوگئی اور ایک ہی دن میں بھارتی فضائیہ کی کارکردگی سب کے سامنے آگئی۔

    بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں بھارتی ایئرفورس کے 2 جنگی طیارے ٹکرا کر تباہ ہوگئے، جنگی طیارے ٹکرانے سے ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئرفورس کے سخوئی اور میراج طیارے مدھیا پردیش کےعلاقے مورینا میں ٹکرائے ، یہ واقعہ مشق کے دوران پیش آیا۔

    ایک اور حادثے میں بھارتی ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوا ہے۔

    خیال رہے اس سے قبل بھی بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوال اُٹھائے جا چکے ہیں ، مودی نے 2019میں یہ کہا تھا رافیل ہو تے تو بالاکوٹ کا نتیجہ مختلف ہو تا ، مودی کااس وقت کابیان بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر واضح سوالیہ نشان ہے۔

    بھارت میں اس وقت روسی اور فرانسیسی ساختہ اکیوپمنٹ ہے، جن میں کمیونیکیشن فقدان ہے ، اکیوپمنٹ میں فقدان کےباعث آئے روز ہندوستانی فضائیہ حادثات کا شکار ہو رہی ہے۔

    اس سے قبل مودی سرکار نے رافیل طیاروں کی خریداری میں کرپشن پر پردہ ڈالا تھا ، کانگریس کی ترجمان نےالزام لگایاتھاکہ بی جے پی حکومت نے بھارتی سیکیورٹی سے مذاق کیا ، کانگریس ترجمان نےبی جےپی حکومت پر خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانےکاالزام لگایا تھا۔

    دفاعی سازوسامان کی خرید میں کرپشن مودی سرکار کا نشان بن گیا ، 2دن قبل اڈانی گروپ اور مودی سرکار میں کرپشن گٹھ جوڑ کے ہو شربا انکشافات سامنے آئے تھے، دفاعی سازوسامان میں بھی کرپشن میں مودی سرکار کسی سے پیچھے نہیں۔

  • بھارتی فضائیہ کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد سوار تھے

    بھارتی فضائیہ کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد سوار تھے

    نئی دہلی: بھارت میں فضائیہ کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر Mi-17 بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں ہیلی کاپٹر کا عملہ محفوظ رہا۔

    ہیلی کاپٹر مشرقی اروناچل پردیش میں مینٹیننس کے حوالے سے چکر لگا رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا، بھارتی میڈیا کے مطابق معمول کی پرواز پر موجود ہیلی کاپٹر میں سوار 2 پائلٹ اور 3 عملے کے ارکان محفوظ رہے، تاہم انھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے اسے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، تاہم حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں، جموں اور کشمیر کے ادھم پور ضلع میں پٹنی ٹاپ سیاحتی مقام کے قریب، شیو گڑھ دھر علاقے میں ایک پہاڑی پر ایک آرمی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔

    3 اگست کو پٹھانکوٹ کے قریب رنجیت ساگر ڈیم جھیل میں آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے بھی 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔

  • بھارتی فضائیہ کے دو اہلکار ہلاک

    بھارتی فضائیہ کے دو اہلکار ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے دو اہلکار خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی اے ایف کے اہلکار سونم پٹیلا روڈ سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران مخالف سمت سے ٹرک آگیا، ڈرائیور تیزی رفتاری کی وجہ سے گاڑی کو قابو نہ کرسکا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ راجندرا ٹول پلازہ کے قریب سنجوما گاؤں کے مقام پر رات ساڑھے 12 بجے پیش آیا جس میں دو اہلکاروں سمیت چار افراد کی اموات ہوئیں۔

    حادثے کے نتیجے میں مرنے والے اہلکاروں کی شناخت کالام دیپ سنگھ اور چراغ نین  کے ناموں سے ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اہلکار سالانہ چھٹیوں پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے۔

    بھارتی فضائیہ نے بھی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ٹرک کے خلاف درج کرلیا اور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔