Tag: بھارتی فلم

  • عمران اشرف کی بھارتی پنجابی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

    عمران اشرف کی بھارتی پنجابی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

    019 جولائی 2025): پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کی بھارتی اداکار و گلوکار جسی گل کیساتھ پہلی بین الاقوامی فلم ’انا نو رہنا سہنا نہیں اوندا’ کی نئی ریلیز کی تاریح سامنے آگئی۔

    پاکستان کے معروف اداکار و ہوسٹ عمران اشرف جلد بھارتی پنجابی فلم ’’اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا‘‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، روپن بال کی ہداہتکاری میں بننے والی فلم کہانی سریندر اروڑا نے لکھی ہے۔

    عمران اشرف کی فلم کی ریلیز کا اعلان دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی کامیاب فلم سردار جی 3 کی کامیابی کے بعد سامنے آیا، جس نے بھارتی اور پاکستانی سینما میں دھوم مچا دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

    اداکار  نے اپنی آنے والی فلم کا آفیشل ٹریلر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے، فلم کے پروڈیوسرز کے مطابق یہ فلم 22 اگست 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

    6.7 ملین فالورز رکھنے والے عمران اشرف کے مداح پہلے ہی ان کی فلم اور آنے والے ڈراموں کے شدت سے منتظر تھے تاہم ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    پاکستانی اداکار دانش تیمور نے بھی عمران اشرف کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’گڈ لک ہیرو‘‘۔ سوشل میڈیا پر مداح عمران اشرف کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • بھارتی فلم میں لاکھوں روپے معاوضہ کس جانور کو دیا گیا؟

    بھارتی فلم میں لاکھوں روپے معاوضہ کس جانور کو دیا گیا؟

    بالی ووڈ انڈسٹری میں کئی فلموں میں جانوروں نے بھی اہم کردار ادا کیا، فلموں میں مرکزی کردار کے ساتھ جانور بھی ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

    فلم میں چاہے ہیرو ہیروئن کے درمیان پیار کا تیر چلانا ہو یا وِلن سے مقابلہ کرنا ہو، یہ جانور محبت سے لے کر ایکشن سے بھرپور سین کرکے خوب داد سمیٹتے ہیں۔

    اس کے علاوہ بالی ووڈ فلموں میں کئی جانوروں نے ایسے کردار ادا کئے ہیں جنہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا لیکن اپنی مقبولیت کی بنا پر انہیں ’گمنام ہیرو‘ کا لقب بھی دیا گیا۔

    اسی طرح 1985 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تیری مہربانیاں‘ ہے جس میں اداکار جیکی شرف کے ساتھ براؤنی نام کے کتے نے موتی کا اہم کردار ادا کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ وہی کتا تھا جس نے فلم ’مرد‘ میں بھی کام کیا تھا، فلم ’تیری مہربانیاں‘ اسی کتے کے گرد گھومتی ہے، اور اس فلم کا ٹائٹل سانگ ’موتی‘ کے لیے لکھا گیا تھا، فلم کے پوسٹر پر بھی ’موتی‘ کو نمایاں جگہ دی گئی تھی۔

    براؤنی 80 کی دہائی کا مقبول ترین کتا تھا، براؤنی کے ٹرینر نے اسے 3 ہزار روپے میں خریدا تھا، براؤنی نے ملیالم، تامل، ہندی، تیلگو، کنٹر اور بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اُس وقت براؤنی کی مانگ اتنی بڑھ گئی تھی کہ اسے ایک فلم میں کام کے دو لاکھ روپے تک معاوضہ دیا جاتا تھا۔ یہ وہ دور تھا کہ جب جانوروں کو فلموں میں کام کرنے کے محض پانچ سے دس ہزار روپے ہی ملتے تھے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’مرد اور تیری مہربانیاں میں ’موتی‘ کا کردار براؤنی ہی نے ادا کیا تھا۔ براؤنی اتنا سمجھ دار تھا کہ کسی بھی سین کا ری ٹیک نہیں دیتا تھا، وہ کیمرے سے اتنا مانوس ہو چکا تھا کہ بڑے بڑے اداکاروں پر بھاری پڑتا تھا۔

    اکثر اسے شوٹنگ کے دوران اے سی کمروں میں رکھا جاتا تھا، وہ فضائی سفر کرتا تھا۔ فلم ’تیری مہربانیاں‘ میں بچپن سے ہیرو کے ساتھ زندگی گزارنے والا ’موتی‘ آخر وقت تک مالک کا وفادار رہتا ہے اور مالک کے وحشیانہ قتل کا بدلہ لیتا ہے۔

  • عمران عباس کو پہلی بار بھارتی فلم کی آفر کیسے ہوئی؟

    عمران عباس کو پہلی بار بھارتی فلم کی آفر کیسے ہوئی؟

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور ایوارڈ یافتہ ماڈل و اداکار عمران عباس نے شوبز میں آتے ہی تہلکہ مچا دیا تھا۔

    عمران عباس ڈرامہ انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر سیریلز دے چکے ہیں، اَن گنت پروجیکٹس میں کام کرنے والے عمران عباس نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    اداکار عمران عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں خصوصی شرکت کی اور اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام اور جدوجہد کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں نے پہلا اشتہار کیا تو تمام بڑے برانڈز سے آفرز ملنا شروع ہوگئیں اور جب ڈرامے میں کام کیا تو بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے ڈائریکٹروں کی جانب سے کام کی پیشکشیں ہونا شروع ہوگئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یوٹیوب وغیرہ تو تھے نہیں سی ڈیز اور وی سی آر کا زمانہ تھا بس دیکھتے ہی دیکھتے میں آگے بڑھتا گیا۔

     

  • جب مومل شیخ کو بھارتی فلم کی پیشکش ہوئی تو کیا ہوا ؟

    جب مومل شیخ کو بھارتی فلم کی پیشکش ہوئی تو کیا ہوا ؟

    کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں آنے اور بھارتی فلم میں اداکاری کرنے کا موقع اپنے شوہر کی وجہ سے ملا۔

    اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نادر نواز نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی، اس موقع پر مومل شیخ نے اپنے فلمی کیریئر سے متعلق ناظرین کو بتایا۔

    ان کا کہنا ہے کہ میں شادی کے بعد اپنے شوہر کی اجازت سے ہی شوبز میں داخل ہوئی اور اب اپنے پروفیشن کو بھی انجوائے کر رہی ہوں۔

    دوران گفتگو نادر نواز نے کہا کہ جب ہمارا بیٹا ابراہیم پیدا ہوا تو مومل نے مجھے بتایا کہ اسے بالی ووڈ سے فلم کی پیشکش ہوئی ہے جس پر مجھے خوشگوار حیرت ہوئی اور کہا کہ یہ اس بچے کا ہی نصیب ہے۔

    مومل نے بتایا کہ بھارتی فلم میں میرے چار سے چھ آڈیشنز ہوئے تھے، فلم ڈائریکٹر کو میرے اردو بولنے کا انداز بہت اچھا لگا تھا اسی لیے انہوں نے زویا کے کریکٹر کیلئے مجھے منتخب کیا۔

    مومل شیخ نے کہا کہ میری حوصلہ افزائی کرنے میں نادر کا اہم کردار ہے، مثال دی جاتی ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اسی طرح ہر کامیاب عورت کے پیچھے بھی ایک مرد کا ہاتھ ہوتا ہے اس کی سب سے بڑی مثال میں ہوں۔

  • متنازعہ بھارتی فلم ‘ دی کیرالہ اسٹوری’ مسلمانوں کے خلاف سازش قرار

    متنازعہ بھارتی فلم ‘ دی کیرالہ اسٹوری’ مسلمانوں کے خلاف سازش قرار

    نئی دہلی: جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے متنازعہ فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کو ہندو مسلم دشمنی کی جڑیں گہری کرنے کی سازش قرار دے دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازع فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری نے ایک بار پھر ہندو مسلم فسادات کو ہوا دے دی ہے۔

    موجودہ صورت حال پر جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے متنازعہ فلم کو جان بوجھ کر پوری امت مسلمہ کی شبیہ کو داغدار کرنے کا ہتھکنڈہ قرار دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں ملک میں عرصہ دراز سے یہی چل رہا ہے، میں کسی سیاسی جماعت یا کسی مخصوص رہنما کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن ایسے معاملات فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہیں۔

    انہوں نے متنازعہ فلم پر کہا کہ اس پر ہم جلد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ہم سب کو یقین ہے کہ عدالت اس کا نوٹس لے گی۔

    انہوں نے اپنا نقطہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب سپریم کورٹ اس معاملے پر خواتین کی تعداد کے بارے میں پوچھےگا، جنہوں نے اسلامک اسٹیٹ میں شمولیت اختیار کی ہے تو ان لوگوں کو سرکاری اعداد و شمار پیش کرنے ہوں گے اور پھر سچائی سامنے آئے گی۔ جو لوگ اسے مذموم مقاصد کے لیے بنا رہے ہیں ان کے چہرے کھل کر سامنے آئیں گے۔

    انہوں نے اس فلم کے پیچھے ہندو انتہاپسندوں کے عزائم آشکار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کیرالہ میں کامیابی کا مزہ نہیں چکھا ہے اور یہ حرکتیں صرف پولرائزیشن کو گہرا کریں گی اور انہیں فائدہ ہو سکتا ہے، لیکن یہ امن کے لیے نقصان دہ ہے۔

    واضح رہے کہ "دی کیرالہ اسٹوری” کے نام سے اسلام اور داعش میں شمولیت سے متعلق جھوٹ پرمبنی ایک متنازعہ فلم بنائی گئی ہے۔

    اس فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریاست کیرالہ سے 32 ہزار نوجوان اور کم عمر لڑکیوں نے غائب ہوکر داعش میں شمولیت اختیار کی جو ہندوستان کے علاوہ شام اور لیبیا سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی پھیلارہی ہیں۔

    فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر سے واضح طور پرمعلوم ہوتا ہے کہ فلم کو خاص پروپیگنڈا کے تحت بنا کر مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور دکھایا گیا ہے کہ مقامی علما ہی خواتین کو دین اسلام کی جانب راغب کرکے انہیں مسلمان بنا رہے ہیں۔

  • مسلم مخالف مناظر دکھانے پر کویت میں بھارتی فلم پر پابندی عائد

    مسلم مخالف مناظر دکھانے پر کویت میں بھارتی فلم پر پابندی عائد

    کویت سٹی: کویت نے پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر نئی بھارتی فلم پر پابندی عائد کردی، فلم کو 13 اپریل کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جانا تھا۔

    انڈین ایکسپرییس کے مطابق کویت نے تھلاپتھی وجے چندر شیکھر المعروف وجے کی آنے والی میگا بجٹ ایکشن تامل فلم ’بیسٹ‘ پر پابندی عائد کردی ہے۔

    رپورٹ میں فلمی تجزیہ نگار کی ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تامل فلم پر کویت کی وزارت اطلاعات نے پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر پابندی عائد کی۔

    فلم کو رواں ماہ 13 اپریل کو بھارت سمیت خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کیا جانا تھا۔

    فلم میں مسلمانوں کو دہشت گردوں کے طور پر دکھایا گیا ہے اور بعض دہشت گردوں کا تعلق مبینہ طور پر پاکستان سے بھی دکھایا گیا ہے۔

    تامل فلموں میں مسلسل مسلمانوں کو منفی اور دہشت گرد کرداروں میں دکھائے جانے پر جہاں کویت نے بیسٹ فلم پر پابندی عائد کردی، وہیں تامل ناڈو کی مسلمان سیاسی جماعت نے بھی فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    تامل ناڈو مسلم لیگ پارٹی کے رہنما نے وجے کی فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست بھر میں اس کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

    سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ تامل فلموں میں کافی عرصے سے مسلمانوں کو انتہا پسند اور دہشت گرد کرداروں میں دکھایا جا رہا ہے جبکہ فلموں میں مسلمانوں کی ذات اور ان کے مشہور ناموں کو بھی نشانہ بنا کر شامل کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تامل فلموں میں تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مسلمان شدت پسند ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے تامل ناڈو سمیت ملک بھر کے مسلمان خوف اور پریشانی کا شکار ہیں۔

  • پاکستان میں کوئی بھارتی فلم اب ریلیزنہیں ہوگی،فواد چوہدری

    پاکستان میں کوئی بھارتی فلم اب ریلیزنہیں ہوگی،فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھارتی فلم اب ریلیزنہیں ہوگی ، پیمرا کو بھی ہدایت کردی گئی ہے کہ بھارت میں بننے والے اشتہارات پر ایکشن لے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستانی سنیماگھروں نےبھارتی موادکابائیکاٹ کردیا، پاکستان میں کوئی بھارتی فلم اب ریلیز نہیں ہوگی، پیمرا کو بھی ہدایت کی ہے بھارت میں بننے والے اشتہارات پر ایکشن لے، جو پاکستان میں چلتے ہیں۔


    یاد رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے تھے۔

    بھارتی دراندازی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔

    بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی، پاکستان اس جارحیت کا جواب دے گا، پاک فوج مکمل چاق و چوبند اور تیار تھی، ہم ردعمل نہیں عمل کر کے دکھائیں گے، اشتعال انگیزی کا شکار نہیں ہوں گے جو ہم نے کرنا ہے وہ کریں گے۔

    خیال رہے آج پاکستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔

  • حکومت کا بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا فیصلہ

    حکومت کا بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی عائد کر دی. پابندی کا یہ فیصلہ مختصر اور متعین مدت کے لیے ہے.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں‌ بھارتی فلموں کی نمائش پر عارضی اور مختصر نوعیت کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    اس فیصلے کے مطابق بھارتی فلموں پر پابندی کے فیصلے کا اطلاق فقط عیدالفطراورعیدالضحیٰ کے مواقع پر ہوگا، حکومت کے مطابق پابندی عید سے دو دن پہلے اور دو ہفتے بعد تک برقرار رہی گی.

    اس دورانیہ کے علاوہ سال کے باقی حصوں میں‌ بھارتی فلموں کی نمائش کی آزادی ہوگی، فقط عید کے متعین دونوں میں‌ نمائش پر قدغن لگائی گئی ہے.

    حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ پابندی کا حالیہ فیصلہ پاکستانی فلم انڈسٹری کوفروغ دینے کے لئے کیا گیا، فلم انڈسٹری کی جانب سے فیصلہ کا خیرمقدم کیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ بالی وڈ میں عید کے مواقع پر بڑے بینر کی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں، کیوں‌ کہ ان دنوں میں‌ بزنس عام دنوں کی نسبت کئی گنا زیادہ ہوتا ہے. بھارتی فلمیں پاکستان میں بھی بیک وقت ریلیز ہوتی ہیں، جس پر پاکستانی فلم سازوں‌ کے شدید تحفظات تھے.

    پاکستان فلم سازوں‌ کا موقف ہے کہ ان تاریخوں‌ پر بھارتی فلموں کو زیادہ اسکرینز ملتی ہیں، یوں‌ پاکستانی فلمیں معیاری ہونے کے باوجود بزنس کرنے میں‌ ناکام رہتی ہیں. اسی باعث ایک طویل عرصے سے عید کے مواقع پر بھارتی فلموں پر پانبدی کا مطالبہ کیا جارہا تھا.

    دوسری جانب سنیما مالکان کی جانب سے ہمیشہ اس موقف پر تنقید کی گئی، سنیما مالکان کے مطابق سنیما انڈسٹری کے مستقبل کے لیے بھارتی فلموں کی ریلیز ناگزیر ہے.

    یاد رہے کہ 2016 میں بھارتی فلموں کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس کی وجہ سے سنیما انڈسٹری کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔


    فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا بھارتی فلموں پر پابندی کا مطالبہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ بھارت گوگل سرچ کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل

    ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ بھارت گوگل سرچ کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل

    موجودہ دور میں گوگل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، یہ ہمیں سب بتا دیتا ہے یہاں تک کہ کون ،کتنا ، کب مشہور ہوا ہے، سال 2017 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی فلموں اور کہانیوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

    رواں سال گوگل پر سرچ کی جانے والی بھارتی فلم ’’باہو بلی ٹو‘‘ ہے جو اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہے، جبکہ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم  ’’رئیس‘‘ نے بھی گوگل کی ٹاپ ٹین لسٹ میں جگہ بنالی ہے۔

    باکس آفس پر تاریخ رقم کرنے والی بالی ووڈ کی فلم ’’باہو بلی ٹو‘‘ نے کئی فلموں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، مقبولیت کے لحاظ سے اس فلم نے عامر خان کی فلم دنگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    فلم ’’رئیس‘‘ نمائش سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی، بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے فلم سے پاکستانی اداکاروں کو نکالنے کیلئے کافی دباؤ ڈالا، تاہم یہ فلم مقررہ تاریخ پر ہی ریلیزہوئی۔

    کھیل کے شعبے میں کرکٹ کی مقبولیت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، اس حوالے سے بھارتی کھلاڑیوں کو مالا مال کرنے والی انڈین پریمیئر لیگ نے گوگل سرچنگ میں دوسرا نمبر لے لیا۔

    تیسرے نمبر پر کرکٹ کے ہونے والے میچوں کا اسکور جاننے کیلئے ’’لائیو کرکٹ اسکور‘‘ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

     بالی ووڈ کے سپر اسٹارعامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے گوگل پر چوتھا نمبر حاصل کیا، بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں فلم ’’دنگل‘‘ نے سب سے زیادہ پیسے کما کر تاریخ رقم کی ہے، عامر خان کی یہ فلم ان کی ’’پی کے‘‘ سے بھی مقبول فلم ثابت ہوئی۔

    بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اوراداکار ارجن کپور کی رومانٹک فلم ‘’ہاف گرل فرینڈ‘‘ بھی گوگل پر سرچ کی گئی۔ بھارتی مصنف چیتن بھگت کے ناول پر مبنی فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے میں41کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، یہ فلم گوگل پر پانچویں نمبر پر رہی۔

    اس کے علاوہ دیگر فلموں میں ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ ’’منا مائیکل‘‘ ’’جگا جاسوس‘‘ اور ’’رئیس‘‘ نے بالترتیب نمبر حاصل کیے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • سنگین نتائج کی دھکیوں کی بعد بھارتی فلم پدماوتی کی ریلیزملتوی

    سنگین نتائج کی دھکیوں کی بعد بھارتی فلم پدماوتی کی ریلیزملتوی

    ممبئی : بھارت کے مختلف شہروں میں ہنگامے اور دھمکیوں کے بعد بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم پدماوتی کی ریلیز روکنا پڑگئی، مشتعل مظاہرین نے اداکارہ کی ناک کاٹنے اور ہدایت کار کے سر کی قیمت مقرر کردی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مشتعل انتہاء پسند جیت گئے اور پدماوتی ہار گئی، بھارتی انتہا پسندوں کے آگے فلمسازوں کی ایک نہ چلی، ہنگامےاور دھمکیوں کے بعد بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم پدماوتی کی ریلیز روکنا پڑگئی۔

    بھارت میں تاریخی واقعے پر بننے والی فلم پر تاریخی فسادات ہوئے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ فلم میں تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

    انتہا پسندوں کے پسند اوچھے ہتھکنڈوں اور دنگے فساد سے بچنے کے لیے فلم سازوں نے ہار مان لی۔

    فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی پدماوتی کو گھٹنے ٹیکنا پڑے جس کے بعد فلم پدماوتی کی نمائش فی الحال مؤخر کردی گئی ہے، یکم دسمبرکو فلم کی نمائش پر بھارت میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ فلم پدماوتی شوٹنگ سے ہی تنازعات کا شکار رہی ہے، انتہا پسند تنظیم راجپوت کرنی سینا کی جانب سے فلم کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون کی ناک کاٹنے اور سنجے لیلابھنسالی کے سر کی قیمت پانچ کروڑ لگائی تھی۔

    فلم کا ٹریلر


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔