Tag: بھارتی فلم پروڈیوسر

  • ’الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد۔۔۔‘ بھارتی فلم پروڈیوسر نے بھانڈا پھوڑ دیا

    ’الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد۔۔۔‘ بھارتی فلم پروڈیوسر نے بھانڈا پھوڑ دیا

    تجربہ کار فلمساز رام گوپال ورما نے ’پشپا 2‘ کی ریلیز کے دوران ساؤتھ انڈین سپر اسٹار اللو ارجن کی گرفتاری ’پبلسٹی‘ اسٹنٹ قرار دیدیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رام گوپال ورما نے ایکس پر اپنے طویل نوٹ میں دعویٰ کیا کہ ہر شخص حیران ہوا کہ تیلنگانہ کے چیف منسٹر انوملا ریوانتھ ریڈی نے الو ارجن کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟

    بھارتی فلمساز و ہدایتکار نے کہا کہ میرے خیال میں انہوں نے ایسا اس لیے کیا تاکہ فلم پشپا 2 کو مزید شہرت ملے اور وہ زیادہ سے زیادہ بزنس کرسکے اور ریاست تیلنگانہ کے فیورٹ بیٹے کو مزید بلندی ملے۔

    تیلگو فلموں کے علاوہ ہندی اور کناڈا سینما میں بھی مشہور رام گوپال ورما نے مزید دعویٰ کیا کہ ریاستی حکام نے عدالت میں جان بوجھ کر کافی کمزور پروسیکیوشن اخیتار کی، جس کے نتیجے میں الو ارجن کو چند گھنٹوں میں ضمانت مل گئی۔

    آر جی وی نے کہا کہ اس سے یہ واضح ہوگیا کہ ریاستی حکومت نے جان بوجھ کر ایسا کیا اور انکا مقصد دراصل فلم کو میگا ہٹ کرنا تھا تاکہ یہ باکس آفس پر بھی طویل عرصے تک راج کر سکے۔

    ’الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد۔۔۔‘ بھارتی فلم پروڈیوسر کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    واضح رہے کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اداکار الو ارجن کو خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر جمعہ 13 دسمبر کی صبح حیدرآباد میں واقع انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • بھارتی فلم پروڈیوسر کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

    بھارتی فلم پروڈیوسر کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

    بھارتی فلم پروڈیوسر اور سیاستدان جعفر صادق کو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول نے مبینہ طور پر 2000 کروڑ روپے کی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی نارکوٹکس کنٹرول(این بی سی) اور دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے تامل فلم کے پروڈیوسر جعفر صادق کو 2 ہزار کروڑ روپے کی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔

    بھارتی این سی بی کے مطابق ملزم بھارت سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منشیات اسمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہے جس نے اب تک بھارت سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 2 ہزار کروڑ کی منشیات اسمگل کی ہے۔

    بھارتی این سی بی کے مطابق ملزم پروڈیوسر جعفر صادق نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے لیے کام کیا اور 4 فلمیں بنائی ہیں، ان کی پانچویں فلم اس ماہ کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے، ہمیں  گزشتہ دو ہفتوں سے ملزم کی تلاش تھی۔

    بھارتی حکام کا بتانا ہے کہ جعفر صادق نے 45 مرتبہ 3500 کلو ایفی ڈرین بیرون ملک بھیجی ہے، جعفر کی گرفتاری چنئی میں دو ٹرین مسافروں سے 180 کروڑ روپے کی منشیات برآمد ہونے کے بعد عمل میں آئی ہے۔