Tag: بھارتی فلم

  • ولن کا کردار: چنکی پانڈے نے ’’حلیہ‘‘ ہی تبدیل کرلیا

    ولن کا کردار: چنکی پانڈے نے ’’حلیہ‘‘ ہی تبدیل کرلیا

    ممبئی : بھاری فلم انڈسٹری نت نئے تجربات کے ذریعے اپنے شائقین کو متوجہ کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے اور اس کوشش کو کمال درجے تک پہنچانے کے لیے ہدایت کار سے لے کر اداکار پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مہارت کے ساتھ نبھاتے ہیں۔

    فلم میں کردار کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے اداکار نئے روپ ہی نہیں دھارتے بلکہ جسمانی تبدیلیاں تک لے آتے ہیں جس کی کئی مثالیں موجود ہیں لیکن اسے نیا انداز عامر خان نے دیا جو اپنے اسی انداز کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جاتے ہیں جو کردار کے مطابق اپنے جسم میں تبدیلیاں لے آتے ہیں۔

    ایک عرصہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ہیرو اور مزاحیہ اداکاری کرنے والے چکی پانڈے بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں انہوں نے مزاحیہ کردار بھی اتنی ہی عمدگی سے نبھائے ہیں جتنا کہ رومانوی کردار میں فنکارانہ جوپر دکھائے یہی وجہ ہے کہ وہ دونوں طرح کے کرداروں میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

    تاہم اب چکی پانڈے کے مداح اب انہیں ایک الگ کردار میں دیکھیں گے جس میں وہ مزاحیہ فقروں سے شائقین کو ہنسانے پر مجبور کرتے نظر آئیں گے اور نہ ہی کسی رومانوی منظر میں چاکلیٹی ہیرو کی جھلک دکھائیں گے بلکہ وہ اپنی شہرت کے برعکس کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

    ودیا بالن کی کل ریلیز ہونے والی فلم ’’بیگم جان‘‘ میں چکی پانڈے ولن کا کردار ادا کریں گے جس کے گیٹ اپ کے لیے انہوں نے نہ صرف یہ کہ اپنے سر کے بال اتر والیے ہیں بلکہ جسمانی خد وخال میں بھی نمایاں تبدیلیاں لے آئے ہیں اس لیے ان کی شائع ہونے والی نئی تصاویر میں فلم بین انہیں پہچاننے سے قاصر نظر آئے۔

    ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ بیگم جان کے لیے آڈیشن دینے کے بعد میں مایوس تھا کہ یہ کردار مجھے نہیں ملے گا لیکن فلم کے ہدایت کار سرجیت مکھرجی نے میری ایک منفی چیز کو کردار میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور روایتی چنکی پانڈے کو ختم کرکے منفی پہلو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا اور یوں مجھے فلم میں کاسٹ کر لیا گیا۔

    اپنے بیان کی مزید وضاحت دیتے ہوئے چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ ہر شخص میں کوئی نہ کوئی منفی پہلو ہوتا ہے جسے وہ دبائے رکھتا ہے تاہم میں فلم ڈائریکٹر کی ہدایت پر اپنے اندر کے منفی پہلو کو فلم کے کردار میں استعمال کیا اور اپنا روایتی امیج بدل کر اپنی منفی صلاحیتیں آزمانے کا فیصلہ کیا۔

  • فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا بھارتی فلموں پر پابندی کا مطالبہ

    فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا بھارتی فلموں پر پابندی کا مطالبہ

    لاہور: پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے حکومت سے ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

    پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کی ثقافتوں پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، بھارت پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں کو بند کرنے کا اعلان کیا تو جواب میں پاکستان پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے بھی ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    اسلام آباد میں اے پی سی کی طرح لاہور میں پاکستان فلم پروڈیوسرز بھی آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر بھارتی جارحیت کے خلاف یکجا دکھائی دیئے۔ اس موقع پر پروڈیوسرز نے بھارت میں کام کرنے کے بدستور خواہش مند پاکستانی فنکاروں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ پیسے کی ہوس چھوڑ کر قومی غیرت کا مظاہرہ کریں۔

    پاکستان پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مطالبے سے قبل پنجاب کے دو درجن سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش بند کی جاچکی ہے جبکہ لالی ووڈ اس حوالے سے حکومتی فیصلے کی منتظر ہے۔

  • پاکستانی فنکار علی ظفر کو نئی بھارتی فلم میں چانس مل گیا

    پاکستانی فنکار علی ظفر کو نئی بھارتی فلم میں چانس مل گیا

    ممبئی: کرن جوہر پروڈکشن کے تحت بننے والی نئی بھارتی فلم ’’ واک اینڈ ٹاک‘‘ میں پاکستانی فنکار و گلوکار علی ظفر کو کاسٹ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی آنے والی فلم میں بالی ووڈ کے کنگ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ خاتون اداکارہ کے لیے عالیہ بھٹ کو شامل کیا گیا ہے، اس فلم میں علی ظفر سائیڈ رول ادا کریں گے۔

    فلم کے ہدایت کار کی نئی آنے والی فلم ’’ واک اینڈ ٹاک‘‘ میں ادتیہ رائے کپور، کنال کپور اور انگت بھیدی کو کاسٹ کیا گیا، اس فلم میں عالیہ بھٹ فلم میکر کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کا میوزک مکمل ہوچکا ہے اور یہ فلم ناظرین کے لیے رواں سال نومبر میں ریلیز کردی جائے گی۔

    یاد رہے یہ پہلا موقع ہے کہ جب 22 سالہ بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ کسی بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گی، فلم بینوں کی نظر میں 50 سالہ ہیرو کی اس جوڑی کو غیر روایتی قرار دیا جارہا ہے۔

    ہدایتکار گورے سیندے نے تصدیق کی ہے کہ عالیہ بھٹ کا جوڑ اس فلم میں عجیب ضرور ہے مگر فلم کی کہانی کے مطابق انہیں کاسٹ کرنا اس سے بہتر آپشن نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ ہدایت کار گورے شیندے اس سے قبل بالی ووڈ کی مشہور فلم انگلش ونگلش بنا چکے ہیں جسے مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔