Tag: بھارتی فوج

  • بھارتی فوج کی خواتین افسران کی وردی میں "کون بنے گا کروڑ پتی” میں شرکت ،  سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

    بھارتی فوج کی خواتین افسران کی وردی میں "کون بنے گا کروڑ پتی” میں شرکت ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

    نئی دہلی : بھارتی فوج کی خواتین افسران کی وردی میں گیم شو "کون بنے گا کروڑپتی” میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

    تفصیلات کے مچاطق مودی سرکار پر بھارتی فوج کو سیاسی پروپیگنڈے اور تفریحی ڈراموں کا حصہ بنانے کا الزام لگ گیا، مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے فوج کے وقار کو مجروح کیا۔

    بھارتی فوج کی تین خواتین افسران نے معروف ٹی وی گیم شو "کون بنے گا کروڑپتی” میں وردی پہن کر شرکت کی اور "آپریشن سندور” کے حوالے سے نام نہاد کامیابیوں پر گفتگو کی۔

    ٹی وی شو میں فوجی وردی میں شرکت کے اس اقدام نے سوشل میڈیا پر شدید بحث چھیڑ دی، ناقدین نے اسے فوج کے وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی منصب کو سیاست اور مزاح کا کھلونا بنا دیا گیا ہے۔

    بھارتی اداکار پرکاش راج نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ "جلد فوجی افسران بگ باس میں بھی آئیں گے، آگے کیا ہوگا؟”

    عوام کی جانب سے بھی یہ سوال اٹھایا گیا کہ پیشہ ور فوج کے ارکان تفریحی اور پیسہ کمانے والے پروگراموں میں کیوں شریک ہو رہے ہیں۔

    کئی صارفین نے الزام لگایا کہ خواتین فوجی افسران کو شو میں بھیجنے کا مقصد پیسہ کمانا، عوامی ہمدردی سمیٹنا یا "آپریشن سندور” کی ناکامی کو چھپانا ہے۔

    کچھ نے یہاں تک سوال کیا کہ کیا مودی حکومت عسکری اداروں کے افسران سے معاوضے کے عوض بیانات دلوائی جا رہی ہے؟

  • بھارتی فوجیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی، 3 ہلاک، متعدد زخمی

    بھارتی فوجیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی، 3 ہلاک، متعدد زخمی

    بھارتی فوج کی بس مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں کھائی میں گر گئی، واقعے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی بس ضلع ادھم پور میں بسنت گڑھ کے علاقے کنڈوا کے قریب سے گزر رہی تھی۔ کھائی میں گرنے والی بس میں 18 اہلکار سوار تھے۔

    بھارتی پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ایک واقعے میں سری نگر سے دہلی جانے والی فلائٹ ایس جی 386 کے بورڈنگ گیٹ پر بھارتی فوجی نے اسپائس جیٹ کے ملازمین پر حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 جولائی 2025 کو پیش آنے والے واقعے میں ایئرلائنز کے چار ملازمین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    امریکا کا مزید ٹیرف، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا

    اسپائس جیٹ کے ترجمان نے کہا کہ 26 جولائی 2025 کو سری نگر سے دہلی جانے والی فلائٹ نمبر ایس جی-386 کے بورڈنگ گیٹ پر ایک مسافر نے اسپائس جیٹ کے چار ملازمین پر شدید حملہ کیا۔

    ہمارے ملازمین کو لاتیں ماریں اور گھونسے مارے گئے اور قطار میں کھڑا کر دیا گیا جس سے ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوا اور ایک ملازم کے جبڑے میں شدید چوٹ آئی۔

  • بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

    بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

    بھارتی فوج کا لڑاکا طیارہ جیگوار راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا لڑاکا طیارہ راجستھان کے ضلع چھرو میں گر کر تباہ ہوا، جس کے باعث دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب احمد آباد طیارہ حادثہ کی جانچ پڑتال کرنے والی ’اے اے آئی بی‘ نے اپنی ابتدائی رپورٹ بھارتی حکومت کو بھیج دی جس میں کئی انکشافات سامنے آئے۔

    ایئرانڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثء سے متعلق ابتدائی رپورٹ ’اے اے آئی بی‘ (ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بیورو) نے وزارت برائے شہری ہوابازی اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے حوالے کردی ہے، رپورٹ میں حادثے سے جڑے ابتدائی نتائج کو اخذ کیا گیا ہے۔

    ایئرانڈیا کی فلائٹ اے آئی-171 کو پیش آئے حادثے سے متعلق وزارت کا کہنا ہے کہ طیارہ کے فرنٹ بلیک باکس سے ’کریش پروٹیکشن ماڈیول‘ (سی پی ایم) کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

    25 جون 2025 کو دہلی میں واقع لیباریٹری میں میموری ماڈیول ایکسس کا ڈاٹا ڈاو?نلوڈ کیا گیا، ڈیٹا کی شفافیت کی تصدیق کے لیے یکساں بلیک باکس، جسے ’گولڈن چیسس‘ کہا جاتا ہے کا استعمال کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد پہلا ’بلیک باکس‘ 13 جون کو ایک عمارت کی چھت سے اور دوسرا 16 جون کو ملبہ سے برآمد کیا گیا تھا۔

    این ٹی ایس بی ٹیم فی الحال دہلی میں موجود ہے اور اے اے آئی بی لیب میں بھارتی افسران کے ساتھ مل کر تکنیکی جانچ میں مصروف ہے۔ اس کے علاوہ بوئنگ اور جی ای (جنرل الیکٹرک) کے افسران بھی تکنیکی مدد کے لیے دہلی میں ہی موجود ہیں۔

    بھارت میں پل کا ایک حصہ دریا میں گر گیا، متعدد ہلاکتیں

    خاص بات یہ ہے کہ اس تحقیقاتی ٹیم میں طیارہ ایویشن میڈیکل ایکسپرٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرول افسر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ تحقیقاتی ٹیم میں بھارتی فضائیہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) اور امریکا کے قومی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے ماہرین شامل ہیں، ڈائریکٹر جنرل اے اے آئی بی اس تفتیش کو لیڈ کر رہے ہیں۔

  • کولکتہ میں بھارتی فوج کا نماز عیدالاضحیٰ کی اجازت دینے سے انکار

    کولکتہ میں بھارتی فوج کا نماز عیدالاضحیٰ کی اجازت دینے سے انکار

    بھارت کے شہر کولکتہ میں ریڈ روڈ پر اس سال عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی کیونکہ فوج نے اس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    بھارت میں 25 کروڑ سے زائد مسلمان بستے ہیں، لیکن ہندو توا سوچ نے ان کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور وہاں ان کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔

    دنیا بھر میں مسلمان اپنے اپنے ممالک کی رویت کے مطابق 6 یا 7 جون کو عیدالاضحیٰ منائیں گے۔ بھارت میں بھی عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو منائی جائے گی۔

    کولکتہ ہندوستان کا ایک کثیر آبادی والا شہر ہے اور ریڈ روڈ اس شہر کا ایسا مقام ہے، جہاں ہمیشہ سے عیدین کی نماز کے بڑے اجتماعات باقاعدگی سے ہوتے ہیں اور قابل غور بات یہ ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریسکی سربراہ ممتا بنرجی ماضی میں ریڈ روڈ پر عید کے اجتماعات میں شرکت کر چکی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تاہم اس سال فوج نے ریڈ روز پر نماز عیدالاضحیٰ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور اس انکار کی وجہ ’’فوجی مقاصد‘‘ قرار دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے اس فیصلے سے کولکتہ پولیس اور اس نماز عید کے اجتماع کی منتظم کولکتہ خلافت کمیٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔

    ہیڈکوارٹر بنگال سب ایریا کے تحت زمین کی نگرانی پر مامور ایک کرنل رینک افسر نے کولکاتہ خلافت کمیٹی کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ اس سال یہ علاقہ فوجی مقاصد کے لیے درکار ہے، اس لیے یہاں عیدالاضحیٰ کی اجتماعی نماز کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    فوج کی جانب سے اس انکار پر کولکتہ کی مسلم کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے اور معاملہ پر غور وخوض کے لیے خلافت کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/7-billion-people-in-the-world-are-deprived-of-full-civil-rights/

  • بھارتی فوج نے پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر  میں جعلی سرچ آپریشن شروع کر دیا

    بھارتی فوج نے پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جعلی سرچ آپریشن شروع کر دیا

    سری نگر : بھارتی فوج نے پہلگام حملے کے بعد جعلی سرچ آپریشن شروع کر دیا اور 48 گھنٹےمیں 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مار کر 25 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جعلی انکاؤنٹرز جاری ہے، اب بھارتی فوج نےجعلی سرچ آپریشن شروع کر دیا

    کشمیرمیڈیاسروس نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے 48 گھنٹےمیں 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور 25 نوجوانوں کو حراست میں لیا۔

    دی اکنامک ٹائمز کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے 3 دنوں میں 60 سے زائد مقامی کشمیریوں کو حراست میں لیا جبکہ 15مئی 2025 کو پلوامہ میں بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

    الجزیرہ نے بتایا کہ 22 اپریل سے بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 2000 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا، سرچ آپریشنز کے دوران خواتین اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ہفتے جعلی انکاؤنٹرز میں 5 سے زائد نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ پہلگام حملے کے بعدبھارتی فورسز نے 48 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔

    بھارتی فورسز کی جانب سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش جاری ہے اور بھارتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہے، شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ شہری تھے۔

  • جے شاہ نے بھارتی افواج کے بارے میں بیان کیوں دیا؟ آسٹریلوی صحافی برس پڑے

    جے شاہ نے بھارتی افواج کے بارے میں بیان کیوں دیا؟ آسٹریلوی صحافی برس پڑے

    آئی سی سی کے صدر جے شاہ کی جانب سے بھارتی فوج کے حق میں کی گئی پوسٹ پر آسٹریلوی صحافی نے سوال اٹھا دیے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے چیئرمین جے شاہ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کے حق میں پوسٹ کیا جس میں انہوں نے بھارتی فوج کو اپنا فخر قرار دیا تھا۔

    جے شاہ کی اس پوسٹ کے بعد کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کی غیرجانبداری پر سوالات اٹھ گئے،  آسٹریلیا کے صحافی میلکم کون جےشاہ پر برس پڑے۔

    آسٹریلوی صحافی نے کہا کہ آئی سی سی کے بھارتی صدر جے شاہ نے افواج کے بارے میں بیان کیوں دیا،  آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے فلسطین میں امن پر ٹوئٹ کیا تو اسے معطل کردیا گیا تھا، کھلاڑی کو سزا اور چیئرمین کو کھلی چھوٹ، یہ منافقت ہے۔

    واضح رہے کہ جے شاہ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ان پر خوب تنقید کی گئی، جس کے بعد آئی سی سی کے صدر  نے پوسٹ کو حذف کر دیا لیکن سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جے شاہ کے اس اقدام سے یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے جیسے آئی سی سی درحقیقت "انٹرنیشنل” کے بجائے "انڈین” کرکٹ کونسل بن گئی ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی – مئی 2025

  • بھارتی فوج نے اپنی شکست کا بدلہ معصوم کشمیریوں سے لینا شروع کردیا

    بھارتی فوج نے اپنی شکست کا بدلہ معصوم کشمیریوں سے لینا شروع کردیا

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں تین نہتے طلبا کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نےاپنی شکست کا بدلہ معصوم کشمیریوں سے لینا شروع کردیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تین نہتے طلبا کو شہید کردیا۔

    تینوں نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں گرفتار کرکے ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نےتمام راستے بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ تین نوجوانوں کو حراست میں لےکرنامعلوم مقام پرمنتقل کیا، جہاں سے کچھ دیر بعد تینوں نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔

    بھارتی قابض فورسزنےگھرگھرتلاشی کی آڑمیں ضلع بھرکامحاصرہ کررکھا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    خیال رہے کہ کشمیریوں کا جرم صرف اور صرف یہ ہے کہ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کےدوران کھل کر پاکستان کی حمایت کی تھی.

    یاد رہے نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر کےمسلمانوں کیخلاف بھارتی مظالم کا پردہ فاش کیا تھا، رپورٹ میں لکھا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ حملے کےبعد مودی سرکار کی مسلمانوں کیخلاف مہم تیز کردی اور مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مسلمان زیرحراست لئے گئے جبکہ گھر تک مسمارکردیئے گئے۔

  • بھارتی فوج کا ڈرون لاپتہ، اب پولیس کرے گی تلاش

    بھارتی فوج کا ڈرون لاپتہ، اب پولیس کرے گی تلاش

    میرٹھ: اترپردیش میں ٹریننگ کے دوران بھارتی فوج کا ایک ڈرون پراسرار حالات میں لاپتہ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کی شام میرٹھ فوج کینٹ کے علاقے میں نگرانی اور تربیتی مقاصد کے لیے ڈرون کا تجربہ کر رہی تھی کہ اسی دوران ڈرون آسمان میں کہیں غائب ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرون کا مانیٹر سے رابطہ اچانک منقطع ہونے کے بعد بھارتی فوجی حکام نے اسے ٹریس کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی حوالدار میجر ٹیکنیشن نے ڈرون کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں جمع کروادی ہے، میجر ٹیکنیشن نے بھارتی پولیس کو بتایا کہ ڈرون کو کافی دیر تک تلاش کیا گیا لیکن وہ نہیں ملا۔

    ریلوے روڈ پولیس اسٹیشن کے قریب واقع 622 ای ایم ای بٹالین کے حوالدار میجر ٹیکنیشن دیپک رائے نے ڈرون کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی اور بتایا کہ سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈرون کا تجربہ کیا جا رہا تھا۔

    دوسری جانب ایس پی سٹی آیوش وکرم سنگھ نے کہا کہ ڈرون غائب ہونے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور اس کی تلاش کے لیے پولیس ٹیم کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

  • بزدل بھارتی فوج ناکامی کے بعد  ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی ، 5 شہری شہید ، 7 زخمی

    بزدل بھارتی فوج ناکامی کے بعد ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی ، 5 شہری شہید ، 7 زخمی

    بزدل بھارتی فوج ایل او سی پر شکست کے بعد شہری آبادی کونشانہ بنانے لگی تاہم پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فوجی ناکامی کے بعد بھارت نےمعصوم نہتے شہریوں پر گولہ بارود شروع کردی، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈکہوٹہ ، کھوئی رٹہ میں آبادی کو نشانہ بنایا، بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین اور کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری آبادی پر بلااشتعال گولہ باری جاری ہے ، بلااشتعال گولہ باری کے نتیجے میں شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کااستعمال کررہی ہے، جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے جس میں ان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کےشواہد منظر عام پر آگئے ہیں اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کابھارتی حکومت ،فوج کا جھوٹا پروپیگنڈا عیاں ہو گیا، بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی فوج ایل اوسی پرمعصوم شہریوں کو بربریت کانشانہ بنا رہی ہے۔

  • بھارتی فوج نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

    بھارتی فوج نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

    بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا جو اس بات اظہار ہے کہ دشمن نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔

    بھارت کی جانب سے رات گئے پاکستان میں شہری آبادی پر کیے جانے والے میزائل حملوں کے بعد پاکستان آرمی کی جانب سے اس کا منہ توڑ اور بھرپور جواب دیا گیا۔

    پاک فوج نے اپنی جوابی کارروائی میں مجموعی طور پر 5 بھارتی جنگی جہازوں کو تباہ کردیا اس کے علاوہ ایک ڈرون اور متعدد فوجی پوسٹوں کو تباہ کردیا۔

    ایل او سی پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا جس کے جواب میں بھارتی فوج نے گھبرا کر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔