Tag: بھارتی فوجیوں

  • قابض بھارتی فوج کا  کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف

    قابض بھارتی فوج کا  کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف

    سری نگر :  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے  کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا، مسلح جھڑپوں کے دوران کیمیکل استعمال کرکے لاشوں کو مسخ کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ اقادامات کا سلسلہ جاری ہے،  قابض بھارتی فوجیوں کے نہتے کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف ہوا، سری نگر میں شہید ہونے والے نوجوان کے جسم پر کیمائی ہتھیاروں کے زررات ملے ہیں۔

    متاثرہ نوجوان کی شناخت یسین احمد کے نام سے ہوئی ہے اور یہ بھارتی فوج کی جانب سے ضلع سرہاما کے ایک گھر میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران زخمی ہوا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، مسلح جھڑپوں کے دوران کیمیکل استعمال کرکے لاشوں کو مسخ کیا جا رہا ہے۔

    بھارتی فوجی ایک سازش کے تحت کیمیکلز سے مکانوں کو آگ لگا کر تباہ کرنے کے بعد مکان کے ملبے میں دھماکہ خیز مواد نصب کر دیتے ہیں تاکہ امدادی کارروائیاں کرنے والے لوگوں کو شہید کیا جاسکے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام کو تقریباً 13 ماہ ہوگئے ہیں، قابض بھارتی فوج نے وادی کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، 13 ماہ کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت سے237 سے زائد کشمیری شہید ہوئے۔

    قابض بھارتی حکومت کے 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 1482سے زیادہ کشمیریوں زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے خواتین سمیت 13 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا۔

  • لداخ کا محاذ،  چینی فوجیوں نے بھارتی فوجیوں کو ایک بار پھر دھول چٹادی

    لداخ کا محاذ، چینی فوجیوں نے بھارتی فوجیوں کو ایک بار پھر دھول چٹادی

    لداخ : چینی فوجیوں نے لداخ کے محاذ پر بھارتی فوجیوں کو ایک بار پھر دھول چٹادی ، بھارتی فوجیوں کی ایسی دھلائی کی کہ وہ گرتے پڑتے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان سرحد کشیدگی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مشرقی لداخ پر ایک اور تصادم ہوا جس میں چینی فورسز نے بھارتی فوجیوں کی خوب دھلائی کی۔

    مشرقی لداخ میں نئے تصادم میں چین کی پیپلزلبریشن آرمی بھارتی فوجیوں پر ٹوٹ پڑی، بھارتی فوجی ڈندے لیکر آئے لیکن پھر بھی چینی افواج سے بچ نہ پائے۔

    چینی فورسز نے بھارتی فوجیوں کی دھلائی کی اور ٹھنڈے پانی میں دھکیل دیا اور بھارتی فوجی گرتے پڑتے بھاگنے پرمجبورہوگئے۔

    چینی فوجیوں کے ہاتھوں پسپائی کے بعد بھارتی ٹوئٹر صارفین مودی سرکار برس پڑے اور کہا مودی سرکار کب تک جھوٹ بولے گی۔۔ بھارتی فوجی ایسے ہی کرتے رہے تو چین کنیا کماری تک پہنچ جائے گا۔

    خیال رہے چین اور بھارت کے درمیان سرحد پر مشرقی لداخ میں کشیدگی اکتیس اگست سے جاری ہے۔

    یاد رہے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے سرحد پر صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر صورتحال انتہائی سنگین ہے، دونوں ممالک کو سیاسی سطح پر مذاکرات کی ضرورت ہے۔

    بھارت نے سرحد پر حالیہ کشیدگی کا الزام چین پر دھر دیا اور کہا کہ سرحد پر چینی فوج کی جانب سے پہلے فائرنگ کی گئی۔

    دوسری جانب چین نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ کو سنگین فوجی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت اپنے فرنٹ لائن فوجیوں کو قابو کرے، لائن آف ایکچوئل کنٹرول پار کرنے والے فوجیوں کو فوری واپس بلائے۔

  • چین کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت خوفزدہ، فوجیوں پر بڑی پابندی لگادی

    چین کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت خوفزدہ، فوجیوں پر بڑی پابندی لگادی

    نئی دہلی : بھارتی فوجی نے اہلکاروں کو سوشل میڈیا سائٹ فیس بک، انسٹاگرام سمیت89 موبائل ایپلی کیشن ڈیلیٹ کرنے کا حکم دے دیا اور کہا حکم پرعملدرآمد نہ کرنے والے فوجیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے اہلکاروں پر فیس بک سمیت دیگر کئی ایپلیکشنز کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی، پابندی کے احکامات بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے دیئے گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجیوں کو فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، ٹروکالر سمیت نواسی موبائل ایپلی کیشن ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے بھارتی فوجیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ موبائل ایپلی کیشنز ڈیلیٹ کرنے کا حکم جاسوسی کے خدشے کے پیش نظر دیا گیا ہے۔

    بھارتی فوجیوں کو جن ایپلی کیشنز ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی ، ان میں 59 ایپلی کیشنز کا تعلق چین سے ہے، جس پر حال ہی میں بھارتی حکومت نے بھی پابندی عائد کی تھی۔

    واضح رہے کہ لداخ میں چین سے تنازعے کے بعد مودی سرکار بھارت میں ٹک ٹک سمیت 59 چینی اپلیکیشن پر پہلے سے پابندی لگاچکی ہے، بھارتی حکومت نے ان چینی ایپس پر پابندی لگاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقتدار اعلیٰ اور اس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے۔

    خیال رہے انڈیا اور چین کے درمیان لداخ خطے میں رواں ماہ کے وسط میں ایک خونریز جھڑپ میں بیس بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے بارہ مولہ میں ایک نوجوان شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے بارہ مولہ میں ایک نوجوان شہید کر دیا

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتہ کو ضلع بارہ مولہ کے علاقے اوڑی میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

    شمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کواو ڑی کے علاقے بونیار میں بجٹلان کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

    بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقوں دربگام اور منگہار میں بھی ایسی ہی کارروائیاں شروع کیں اور جموں خطے کے علاقے کشتواڑ میں ہفتہ کو مسلسل دوسرے روز بھی تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔

    بھارتی فوجیوں نے گزشتہ رات ضلع پلوامہ کے علاقے رومشی میں ایک ڈرائیور پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ دریں اثنا قابض انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق کوہفتہ کو سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیا, بھارتی پولیس نے حریت رہنما مختار احمد وازہ کو اسلام آباد قصبے سے گرفتار کر کے قصبے کے شیر باغ تھانے میں نظر بند کر دیا۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں حریت چیئرمین سید علی گیلانی کو گزشتہ روز کشمیر یونیورسٹی سرینگر میں ایک کتب میلے میں شرکت سے روکنے پر قابض انتظامیہ کی مذمت کی۔ انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو میلے میں شرکت کیلئے گھر سے باہر نہیں آنے دیا اور انہیں مسلسل نظر بند رکھا۔

  • مقبوضہ کشمیر‘بھارتی فوجیوں کا متعدد افراد پرتشدد اوردکانوں کی لوٹ مار

    مقبوضہ کشمیر‘بھارتی فوجیوں کا متعدد افراد پرتشدد اوردکانوں کی لوٹ مار

    سرینگر:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اسلام آباد قصبے میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دکانوں سے لوٹ مار بھی کی، وادی میں بھارتی افواج نے ظلم کا بازار گرم کرکے رکھا ہوا ہے ۔

    شمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے بلا اشتعال طورپرشیر پورہ میں راہگیروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دکانوں میں لوٹ کی ۔ فوجیوں کے تشدد سے ایک مقامی شہری عامر گنائی زخمی ہو گیا۔

    ادھر بھارتی فوجیوں نے کولگام ، پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کیں۔ فوجیوں نے کولگام کے علاقے بوگام میں تلاشی کی پر تشدد کارروائی شروع کی اور علاقے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کر دی جبکہ ضلع کشتواڑ کے مختلف علاقوںمیں مسلسل چھٹے روز بھی تلاشی کی کارروائی جاری رہی ۔

    تاہم ضلع کے مختلف علاقوںمیں نافذ کرفیو میں ایک گھنٹے کی نرمی کی گئی ۔ادھر بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں چھاپہ مار کرایک عام شہری ارشاد احمد کو گرفتارکرلیا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

    دوسری جانب حریت قیادت نے کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کو ظلم سے روکا جاسکے۔

    مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند کردی جبکہ صحافیوں کو بھی متاثرہ علاقوں تک رسائی نہیں دی جارہی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملہ پاکستان کا اظہار تشویش، بھارتی الزامات مسترد

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملہ پاکستان کا اظہار تشویش، بھارتی الزامات مسترد

    اسلام آباد : پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے ، پلواما میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی بس کوکاربم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا پلواما میں بھارتی فوجیوں پرحملے پرتشویش ہے، ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

    گزشتہ روز پلواما میں گزشتہ روزبھارتی فوجیوں کی بس کوکاربم سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی اور ساتھ موجود پانچ مزید گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    قابض بھارتی فوج پر ہونے والا یہ حملہ گذشتہ 20 سالوں میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں بھارتی قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 42 بھارتی فوجی ہلاک

    واقعے کے بعد بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا ، جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و ستم کا بازار گر م کر رکھا ہے، بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی سلب کرنے کے درپے اور ان کے جدوجہد کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

  • چار بھارتی فوجیوں پر خاتون سے جبری زیادتی کا الزام

    چار بھارتی فوجیوں پر خاتون سے جبری زیادتی کا الزام

    نئی دہلی: بھارت کی خاتون ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ڈیوٹی کے دوران چار بھارتی فوجیوں نے جبری زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مہارشٹرا میں موجود آرمی کے اسپتال میں کام کرنے والی خاتون ڈاکٹر نے عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں 2015 میں چار بھارتی فوجیوں نے اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ ’وہ ملٹری اسپتال میں رات کی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہی تھیں کہ ایک روز چار فوجی کمرے میں آئے اور انہوں نے زبردستی زیادتی کی جس کے بعد یہ سلسلہ جنوری سے جون 2015 تک جاری رہا‘۔

    پولیس حکام کے مطابق جب خاتون نے فوجی اہلکاروں کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کی تو پہلے انہیں طاقت سے خاموش کروایا گیا اور پھر اُن کی ویڈیو دوسرے لوگوں کو بھیجی گئی جس کے بعد مزید دو افراد نے خاتون ڈاکٹر سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

    یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز پر فلاحی ادارے سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مدھیا پردیش میں خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کراوایا تھا جس کے بعد کیس عدالت گیا۔

    عدالت میں تفتیشی افسران کی جانب سے ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کی بنیاد پر چاروں فوجیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب بھارتی فوج نے اپنے سپاہیوں کو بچانے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی جو محکمے کے ضابطے کے تحت انکوائری کرے گی اور اگر الزام سچ ثابت ہوا تو چاروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے ایک دوسرے پرگولیاں برسا دیں، 2فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے ایک دوسرے پرگولیاں برسا دیں، 2فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر: کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والے بھارتی فوجی خود دباؤ اور گبھراہٹ کا شکار ہے، بھارتی فوجیوں نے ایک دوسرے پرگولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں دوفوجی ہلاک ہوگئے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر ستم ڈھانے والے بھارتی فوج کے سورما اپنے ہی سائے سے ڈرنے لگے ہیں، جدید ہتھیار بھی بھارتی فوج کے اندرونی ڈر کو ختم نہ کرسکے۔

    مقبوضہ کشمیرکے قصبے ترال میں بھارتی فوج کے دوگروپوں نے ایک دوسرے کو ہی نشانہ بنا ڈالا، بھارتی فوجی ذہنی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں اور بڑی تعداد میں خودکشیاں بھی کررہے ہیں، خودکشی کرنے والوں میں خواتین فوجی بھی شامل ہیں ۔

    گذشتہ پانچ سالوں میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد ایک ہزارتین سے زیادہ ہوگئی ہے۔