Tag: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

  • بھارتی فوج کی ایل او سی چکوٹھی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید 4 زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی چکوٹھی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید 4 زخمی

    راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے چکوٹھی سیکٹر پر فائرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، آج چکوٹھی سیکٹر پر بھارتی فوج نے فائر کھول دیے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہری شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں چکوٹھی سیکٹر پر 4 پاکستانی شہری بھی زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں غلام حسین اور نوشاد بی بی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں راجا محمود، غلام محمد، زاہدہ بی بی اور محمد ذاکر شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی فوج کی ایل او سی کی شہری آبادی پر فائرنگ، دو افراد زخمی

    یاد رہے کہ 6 مارچ کو بھی ایل او سی کے باغسر سیکٹر پر بھارتی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی، شہری آبادی پر اس فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

    بھارتی فوج کی جانب سے نیزہ پیر، پانڈو، خنجر منور، پٹل اور باغسر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھی کارروائی کی گئی اور دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا گیا۔

  • شاہ کوٹ سیکٹر: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید

    شاہ کوٹ سیکٹر: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید

    راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل جاری ہے، ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون جام شہادت نوش کر گئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہو گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی بھی ہو گئی ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’بھارتی فوج کا غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل جاری ہے۔‘

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر لکھا کہ بھارتی فوج نے ایل اوسی، شاہ کوٹ سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔


    یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، شہری شہید، 9 افراد زخمی


    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کے ساتھ ساتھ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایسی حرکتیں مقبوضہ کشمیر میں بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتیں۔

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، شہری شہید

    کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، شہری شہید

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی ایل او سی کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبدالرؤف نامی شہری شہید ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عبدالرؤف ایل او سی پر مویشیوں کی دیکھ بھال کررہا تھا، بھارتی فوج نے کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی۔

    واضح رہے کہ چھ ماہ قبل پاک فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں پاکستانی فضائی حدود اور ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فوج کے جاسوس ڈرون کو مار گرایا تھا۔

    یاد رہے کہ آٹھ ماہ قبل بھارتی فورسز نے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو جوان منیر چوہان اور عامر حسین شہید ہوگئے تھے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے سپاہی منیرحسین کہوٹہ اورعامر حسین ضلع بھمبر کے رہائشی تھے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا تھا۔.

    خیال رہے کہ رواں برس بھارت 150 سے زاید مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ دفتر خارجہ نے اپنی ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل بھاری ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں۔

  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف راحیل شریف

    بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف راحیل شریف

    جہلم : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے ہر سطح تک جائے گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے ،طابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج جہلم کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور فاتحہ خوانی کی اور جوانوں کی بہادری اور قربانی کو سراہا۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس میں بھی شر کت کی جس میں انہیں لائن آف کنٹرول تازہ تر ین صورتحال پر بر یفنگ دی گئی۔

     اسی سے متعلق : بھمبرسیکٹر میں بھارت کی اشتعال انگیزی،7 فوجی جوان شہید

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر سطح تک جائیں گے اور ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

    واضح رہے آج بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے تھے آرمی چیف انہی شہداء کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جہلم پہنچے تھے۔

  • ورکنگ باؤنڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ،خاتون سمیت 2 افراد شہید،3افراد زخمی

    ورکنگ باؤنڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ،خاتون سمیت 2 افراد شہید،3افراد زخمی

    شکرگڑھ : ورکنگ باؤنڈری پربھار ت کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد شہید اور رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس بھارتی فوج نےچھٹی مرتبہ جارحیت کامظاہرہ کیا اور بھاری ہتھیاروں سے سویلین آبادی کونشانہ بنایا، بھارت کی جانب سے ظفروال اور شکرگڑھ کے علاقوں پرمارٹرگولے داغے گئے اور فائرنگ کی گئی، چناب رینجرز نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا،جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کوبھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

  • ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی

    ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی

    شکر گڑھ: بھارت کی جانب سے ایک بار شکر گڑھ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔

    رینجرز حکام کے مطابق رات دیر گئے شروع ہونے والا فائرنگ کا یہ سلسلہ صبح تک جاری رہا ، حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا گیا، جس پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ہیں۔

    دفاعی ماہرین نے بھارت کی جانب سے اس اشتعال انگیزی کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    دو روز قبل پاکستان کی جانب سے غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والی کھوئی رٹہ کی بارہ سالہ نسرین کو بھارت کے حوالے کیا گیا جبکہ اگلے روز رینجرز اہلکاروں کو فلیگ میٹنگ کے بہانے بلا کر فائرنگ کا ناشنہ بنایا گیا، جو بعد ازاں شہید ہوگئے ہیں۔

    واقعات کے مطابق پاکستان ماضی قریب میں انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار سمیت بھارتی شہریوں کو پاکستانی علاقے میں آنے پر واپس کرتا رہا ہے جبکہ بسا اوقات پاکستانی شہریوں کے بھارتی علاقے میں چلے جانے سے کے واقعات پر درعمل منفی رہا۔

    چند واقعات میں بی ایس ایف پاکستانی شہریوں کو بعض اوقات زیر و لائن سے زبردستی اٹھا کر لے گئی اور پھر ان کو زندہ واپس نہیں کیا گیا۔