Tag: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 3 شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 3 شہری زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی اور جندروٹ سیکٹر پر شہری آؓبادی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔

    [bs-quote quote=”پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں، پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں: ایل او سی: پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب، تین بھارتی فوجی ہلاک

    واضح رہے کہ 18 جنوری کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کںٹرول پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا تھا، پاک فوج نے دشمن کے بزدلانہ اقدام کے جواب میں بھرپور کارروائی کی تھی۔

    بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ،کوٹ قدیر اسیکٹرز میں شہری آبادی پر فائرنگ کی تھی جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوج مارے گئے تھے جبکہ دو بھارتی فوجی زخمی اور چوکی تباہ ہوگئی تھی۔

    اس سے قبل بھی بھارت نے ورکنگ باؤنڈری لائن پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، جس میں‌ایک شہری شدید زخمی ہوگیا.

  • سیالکوٹ سیکٹر میں ایک اور شہری بھارتی درندگی کا نشانہ بن گیا

    سیالکوٹ سیکٹر میں ایک اور شہری بھارتی درندگی کا نشانہ بن گیا

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سیکٹر میں ایک اور پاکستانی شہری بھارتی درندگی کا نشانہ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے سیالکوٹ سیکٹر میں ایک اور پاکستانی شہری شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

    [bs-quote quote=”رینجرز نے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کر دیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکھیال گاؤں کا محمد حنیف بھارتی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا، زخمی شہری کو سیالکوٹ سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بلا اشتعال فائرنگ پر رینجرز نے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کر دیا ہے، میٹنگ میں ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ رواں برس بھارت 150 سے زاید مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ دفترِ خارجہ نے اپنی ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل بھاری ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  گجرات فسادات سے متعلق بھارتی فوجی جنرل کے چشم کشا انکشافات


    بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کی تھی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

  • بھارت کی بلاجواز فائرنگ اورگولہ باری، لوگ نقل مکانی پرمجبور

    بھارت کی بلاجواز فائرنگ اورگولہ باری، لوگ نقل مکانی پرمجبور

    لاہور: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری سے ورکنگ باونڈری کے قریبی دیہاتوں کے رہائشیوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

    ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کے باعث بارہ سالہ بچے سمیت تین افراد شہید ہوگئے تھے، بھارت کی بلاجواز فائرنگ اور گولا باری کے باعث ورکنگ باونڈری کے نزدیکی گاؤں کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    ورکنگ  باونڈری کے قریب کوئی گھر ایسا نہیں جو بھارت کی جارحیت کا نشانہ نہ بنا ہو، ورکنگ باؤنڈری کے قریبی رہائشی نے بتایا کہ گاؤں کے زیادہ تر لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں ۔

    بھارتی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ سے تنگ آئے ایک نوجوان نے بتایا کہ بھارتی سرحدکی لائٹ دھیمی ہونے کا مطلب ہے کہ وہ فائرنگ شروع کرنے والے ہیں۔

    ایک طرف تعلقات بہتر کرنے کی باتیں ہیں تو دوسری جانب بھارتی فوج کےجنگی جنون اور جارحیت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔