Tag: بھارتی فوج

  • بھارتی فوج خواتین کوبطورہتھیاراستعمال کررہی ہے،  کشمیری صحافی

    بھارتی فوج خواتین کوبطورہتھیاراستعمال کررہی ہے، کشمیری صحافی

    سری نگر: کشمیری صحافی نعیمہ ماہ جور کا کہنا ہے کہ کشمیری بھارتی حکومت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے، کرفیو کے باوجود کشمیری نکلتے ہیں اور احتجاج کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری صحافی نعیمہ ماہ جور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت غیر یقینی کی صورت حال ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہیں، مواصلاتی بلیک آؤٹ ہے۔

    نعیمہ ماجور نے کہا کہ کرفیو کے باعث اشیائے خوردونوش کی قلت پڑچکی ہے، لوگ گھروں میں محصور ہیں جس سے غصہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے، کشیدگی بڑھتی رہی تو صورت حال یکسر مختلف ہوسکتی ہے۔

    کشمیری صحافی نے کہا کہ کرفیو کے باوجود کشمیری نکلتے ہیں اور احتجاج کرتے ہیں، کشمیریوں کی بڑی تعداد جیلوں میں ڈال کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل 19واں روز

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 19ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دی گئی ہے، نماز جمعہ کے بعد سری نگر میں اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

  • بھارتی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، مشعال ملک

    بھارتی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، مشعال ملک

    لاہور: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فوج لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی چیخیں سنواتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو بھوک سے مارنا چاہتا ہے، بھارتی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فوج لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی چیخیں سنواتی ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی اپنے مظلو کشمیری بھائیوں کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

    مقبوضہ کشمیر میں 16ویں روز بھی کرفیو

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 16 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • سری نگر : کرفیو کے دوران ہزاروں کشمیری مظاہرین بھارت کیخلاف سراپا احتجاج

    سری نگر : کرفیو کے دوران ہزاروں کشمیری مظاہرین بھارت کیخلاف سراپا احتجاج

    سری نگر : بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری عوام کرفیو کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے، ہزاروں مظاہرین نے پاکستان کا پرچم تھام کر گو انڈیا گو کے نعرے لگائے، بھارتی فورسز نے پیلیٹ گن سے فائرنگ کی جس سے سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اقدامات تاحال جاری ہیں۔ وادی میں کرفیو کے باوجود کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔

    پاکستان کا پرچم تھامے گلیوں اورسڑکوں پرنعرے لگائے۔ سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے مظہارین پر لاٹھی، گولی، پیلیٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

     کشمیر میں قابض بھارت نے ظلم کا ہرحربہ استعمال کرلیا لیکن کشمیریوں کی آواز دبانے میں اب تک بری طرح ناکام ہے۔ کرفیو اور کڑی پابندیوں کے باوجود کشمیری نوجوان پاکستان کا پرچم تھامے گلیوں اورسڑکوں پر گو انڈیا گو کے نعرے لگارہے ہیں۔

    کشمیریوں کا کہنا ہے کہ ہم آزادی چاہتے ہیں بھارت سے آزادی ہر کشمیری کا مطالبہ ہے۔ مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے، دکانیں، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بدستور بند ہیں۔

    میڈیا کا بلیک آؤٹ بھی جاری ہے۔ موبائل اورانٹرنیٹ، لینڈ لائن فون اور ٹی وی نشریات کو تاحال بحال نہیں کیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز نے بلاجواز ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا۔

    علاوہ ازیں مقبوضہ وادی کی جیلوں میں جگہ کم پڑگئی۔ سیکڑوں کشمیری قیدیوں کو مقبوضہ وادی سے باہرمنتقل کردیا گیا۔

     

  • بھارتی فوج کا چار کشمیریوں پر انسانیت سوز تشدد، چیخیں پورے علاقے کو سنوائیں

    بھارتی فوج کا چار کشمیریوں پر انسانیت سوز تشدد، چیخیں پورے علاقے کو سنوائیں

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے درندوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، شوپیاں میں چار کشمیریوں پر بھارتی فوج نے انسانیت سوز تشدد کرکے ان کو شدید زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات ظالم بھارتی فوجیوں نے درندگی کی مثال قائم کردی، ،کشمیری رہنما شہلارشید نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج نےعلاقے میں بدترین دہشت پھیلائی ہوئی ہے، کشمیر کے علاقے شوپیاں میں چار کشمیریوں کو گرفتار کرکے ان پربھارتی فوج نے انسانیت سوز تشدد کیا۔

    چاروں کشمیریوں کو فوجی کیمپ میں لے جا کر بہیمانہ تشدد کیا گیا، تشدد کے دوران بھارتی درندوں نے مائیک پر کشمیریوں کی چیخیں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے علاقے کے لوگوں کو بھی سنوائیں۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کا دنیا سے رابطہ کٹے دوہفتے گزر گئے ہیں، دنیا کے سب سے بڑے قید خانے میں لوگوں کو خوراک مل رہی ہے نہ ہی دوا۔

    بچے ہوں یا بوڑھے سب سسک سسک کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، گھروں میں محصور کشمیریوں پر بھارتی درندہ صفت فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے۔

    مسلسل کرفیو، انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سہولت نہ ہونے سے لوگوں کا اپنے پیاروں سے رابطہ ناممکن ہوگیا ہے، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، گھروں میں محصور ہیں اور بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔

    جنت نظیر وادی میں دو ہفتے سے لاک ڈاؤن۔ کے باعث کاروباری مراکز بھی بند ہیں، اس کے علاوہ اسکول، کالجز اورجامعات بند ہونے سے بچوں کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے، مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں قید ہے۔

  • ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا ایک اور جوان شہید

    ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا ایک اور جوان شہید

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق بھارت نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قوم کے ایک اور بیٹے نے شہادت حاصل کرلی۔

    ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کے مطابق سپاہی محمد شیراز نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں نائک تنویر،لانس نائک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ نازک صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔

  • پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کے فخر میں اضافہ کیا، جام کمال خان

    پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کے فخر میں اضافہ کیا، جام کمال خان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹے ہمارا فخر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی فوج کی بزدلانہ کاروائی میں پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

    جام کمال خان نے کہا کہ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹے ہمارا فخر ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کے فخر میں اضافہ کیا، بھارتی ہتھکنڈے اور مزموم عزائم کامیاب نہیں ہوسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں جاری اپنے ظلم وجبر سے دُنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر تناؤ بڑھانا چاہتا ہے اور بھارت کے جارحانہ عزائم خطے اور دُنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

    جام کمال خان نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لیا جائے۔

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

  • بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے ہیں، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹویٹر کے ذریعے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے ایل او سی پر فائرنگ بڑھا دی ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، یہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، تاہم پاک فوج پر فائرنگ کے جواب میں پانچ بھارتی فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کے کئی بنکرز تباہ ہو گئے، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے کارروائیاں کر رہا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں سے خانیوال کا شہید نائیک تنویر 14 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے، شہید نائیک تنویر نے پس ماندگان میں ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

    لاہور کے شہید لانس نائیک تیمور 8 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے، شہید لانس نائیک تیمور کی ایک بیٹی ہے۔

    خانیوال کے شہید سپاہی رمضان 3 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں پانچویں روز بھی کرفیو

    مقبوضہ کشمیرمیں پانچویں روز بھی کرفیو

    سری نگر: آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پانچویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پانچویں روز بھی کرفیو جاری ہے، مقبوضہ وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ بدستور منقطع ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت ہے، جامع مسجد کے اطراف رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرسے 30 قیدیوں کو آگرہ جیل منتقل کردیا گیا، قیدیوں کو طیارے کے ذریعے سری نگر سے آگرہ منتقل کیا گیا۔

    یاد رہے کہ پانچ روز قبل مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔ بھارتی اقدام کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف مقامات پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے۔

    آرٹیکل370 کا خاتمہ مقبوضہ کشمیر کے لئے تباہ کن ہے ، امریکی اخبار

    واضح رہے کہ امریکی اخبار نیورک ٹائمز کا کہنا ہے کہ مودی، بی جے پی مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں اکثریت چاہتی ہے ، آرٹیکل 370 کا خاتمہ مقبوضہ کشمیر کے لیے تباہ کن ہے۔

  • قابض بھارتی فوج نے سری نگرمیں غیراعلانیہ کرفیو لگا دیا

    قابض بھارتی فوج نے سری نگرمیں غیراعلانیہ کرفیو لگا دیا

    سری نگر: قابض بھارتی فوج نے کشمیری رہنماؤں کو نظر بند کرکے دفعہ 144 نافذ کردی سری نگر سمیت پوری وادی کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو بھی بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144 نافز کرکے وادی میں تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا۔ دفعہ 144 کے تحت لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

    سری نگر سمیت پوری وادی کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو بھی کردیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 28 ہزار اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی فورسز نے کشمیری رہنماؤں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگا دی ہے، متعدد رہنما گھروں میں نظر بند کر دیے گئے ہیں۔

    متعدد کشمیری رہنما نظر بند، مقبوضہ وادی قید خانے میں تبدیل

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوج کی تعیناتی سے وادی کی صورت حال گھمبیر ہو چکی ہے، بھارتی فورسز کے مظالم میں مزید اضافے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جس کا خدشہ عالمی سطح پر بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ، 7 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ، 7 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں فائرنگ کرکے 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے کپواڑہ میں 7 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

    بھارتی فوج نے جون میں 28 کشمیریوں کوشہید کیا، کشمیرمیڈیا سروس

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 28 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 134 افراد شدید زخمی جبکہ حریت کارکنوں اور طلباء سمیت 97 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔