Tag: بھارتی فوج

  • ایک ماہ کے دوران پانچ بھارتی جنگی جہاز گرکر تباہ

    ایک ماہ کے دوران پانچ بھارتی جنگی جہاز گرکر تباہ

    نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جنگی صلاحیتوں کا پول کھل گیا، ایک ہی ماہ میں پانچ طیارے حادثے کا شکار ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ماہ سے بھی کم وقت کے دوران بھارت کے پانچ جنگی طیارے حادثے کا شکار ہوئے جس کے باعث تین پائلیٹ ہلاک جبکہ عملے کے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

    پلوامہ حملے کے بعد مسلسل پاکستان پر الزام تراشی اور ہرزہ سرائی کرنے والے بھارت کی جنگی صلاحیتوں کا پول کھل گیا، ایک ماہ کے دوران پانچ طیارے حادثے کا شکار ہوئے۔

    بھارتیوں کو بھی اس بات کا اندازہ ہے کہ پاکستان سے جنگ مہنگا پڑسکتا ہے، سابق بھارتی جج نے بھی ہندوستان کو جنگ سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کو خبردار کیا کہ پاکستان جوہری طاقت ہے مذاق نہیں، پاکستان کی فوج تیارہے لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا۔

    واضح رہے گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا ، جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    پاکستان کی فوج تیار ہے، لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا ،سابق بھارتی چیف جسٹس

    بعد ازاں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 1کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 1کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کےعلاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 1 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی کمانڈر کی کشمیری ماؤں کو دھمکی

    برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے 19 فروری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری ماؤں کو دھمکی دی تھی کہ اگر اُن کے بچوں نے بھارتی فوج کے آگے سرینڈر نہ کیا تو انہیں مار دیا جائے گا۔

    لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو آپریشن کر کے مارا جاچکا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    واضح رہے کہ تین روز قبل قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

  • پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں کشمیری طلبہ پر زمین تنگ، 19 طلبہ جامعات سے نکال دیے گئے

    پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں کشمیری طلبہ پر زمین تنگ، 19 طلبہ جامعات سے نکال دیے گئے

    نئی دہلی: پلوامہ واقعے کے بعد بھارت میں آزادیٔ اظہار جرم بن گیا، تعلیم کے لیے بھارت میں مقیم کشمیری طلبہ پر زمین تنگ کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ واقعہ مودی سرکار کے لیے جنگی جنون بھڑکانے کا بہانہ بن گیا، جمہوریت کے چیمپین ملک بھارت میں کشمیری طلبہ پر زمین تنگ کر دی گئی۔

    [bs-quote quote=”میڈیکل کی طالبہ کو کشمیر میں خواتین سے زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے پر یونی ورسٹی سے نکال دیا گیا۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    گڑگاؤں میں کشمیری طالبہ کو یونی ورسٹی سے نکال دیا گیا، میڈیکل کی طالبہ نے سوشل میڈیا پر کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور خواتین سے زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

    بنگلور میں بھی سچ بولنے کی پاداش میں تین کشمیری طلبہ کے خلاف پرچا کٹ گیا، طلبہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں پلوامہ واقعے کو بھارتی مظالم کا ردِ عمل قرار دیا تھا۔

    پلوامہ حملے کے بعد سے اب تک 19 سے زیادہ کشمیری طلبہ کو جامعات سے نکالا جا چکا ہے۔

    کشمیریوں کے گھروں اور کاروبار پر بھی حملے جاری ہیں، دوسری طرف مقبوضہ جموں میں چھٹے روز بھی کرفیو نافذ ہے، بچے اسکول جانے سے محروم اور کاروباری مراکز پرتالے پڑے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پلوامہ حملے کا انتقام، بھارتی جیل میں قید پاکستانی ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل

    موصولہ اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی بھی قلت ہو گئی ہے، مقبوضہ جموں کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند ہے۔

    [bs-quote quote=”کشمیری نوجوانوں کا مودی سرکار کو دو ٹوک پیغام، پلوامہ کے دیہات میں آزادانہ نقل و حرکت شروع” style=”style-8″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ادھر کشمیری نوجوانوں نے مودی سرکار کو دو ٹوک پیغام دے دیا کہ ڈریں گےنہ جھکیں گے، غاصب فوج پر دلیرانہ حملے کے بعد کشمیری مجاہدین ہیرو بن گئے، پلوامہ کے دیہات میں آزادانہ نقل و حرکت شروع کر دی۔

    مقبوضہ کشمیر جیوے جیوے پاکستان اور انقلاب کے نعروں سے گونج اٹھا ہے۔

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں کشمیری طلبہ اور تاجروں پر حملے شرم ناک ہیں، طلبہ کو کھلی دھمکیاں اور تعلیمی اداروں سے بے دخلی قابل مذمت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سدھو بھارتی اسمبلی میں پاکستان کی حمایت میں ڈٹ گئے

    انھوں نے سب کی سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنی دیرینہ روایات کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر کشمیریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

  • سکھ رہنما نے پلوامہ کارروائی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کا حق قرار دے دیا

    سکھ رہنما نے پلوامہ کارروائی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کا حق قرار دے دیا

    نیویارک: سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گُر پتونت سنگھ پنو کا کہنا ہے کہ پلوامہ میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں نے جو کارروائی کی وہ غیر قانونی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھوں کی عالمی تنظیم بھی مودی سرکار کے خلاف بول پڑی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں تنظیم نے بھارتی مؤقف کو مسترد کر دیا۔

    [bs-quote quote=”پلوامہ کارروائی میں کسی عام شہری کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”سکھ رہنما گر پتونت سنگھ پنو”][/bs-quote]

    سکھ فار جسٹس کے رہنما نے واضح طور پر کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے۔

    سکھ رہنما گُر پتونت سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پلوامہ کارروائی دہشت گردی نہیں ہے، اس میں کسی عام شہری کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

    سکھ رہنما کا یہ مؤقف تھا کہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے ظلم ہو رہا ہے، اگر وہ دفاع میں بھارتی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہیں تو یہ دہشت گردی نہیں، ان کا حق ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بہتر ہوگا پاکستان اوربھارت ایک ساتھ چلیں: ڈونلڈ ٹرمپ

    گزشتہ روز گر پتونت سنگھ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو مارا، مودی سرکار الیکشن قریب آنے پر یہ سب کر رہی ہے، دیکھا جا سکتا ہے کہ پلوامہ واقعے کا فائدہ صرف مودی کو ہو رہا ہے۔

  • بھارتی فوج کشمیر میں جنسی زیادتی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے: شیریں مزاری

    بھارتی فوج کشمیر میں جنسی زیادتی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے: شیریں مزاری

    لاہور: وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیر میں جنسی زیادتی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے دو دیہات میں اجتماعی زیادتی کے واقعات ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ کشمیری خواتین سے زیادتی کے ثبوت موجود ہیں۔

    [bs-quote quote=”مودی اور نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دول پر جنگی جرائم کا مقدمہ بنتا ہے۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شیریں مزاری”][/bs-quote]

    وفاقی وزیر نے کہا مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کے کیسز کی طویل فہرست ہے، مودی اور نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دول پر جنگی جرائم کا مقدمہ بنتا ہے۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت میں تمام اقلیتیں ظلم و جبر اور تشدد کا شکار ہیں، بھارتی الیکشن میں ووٹ کے لیے پاکستان کے خلاف فضا بنائی جاتی ہے، بی جی پی کے پاس پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، تاہم مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے، کشمیریوں نے واضح کر دیا انھیں بھارتی تسلط تسلیم نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا نئی دہلی میں ہائی کمیشن پر مظاہرین کی ہنگامہ آرائی پر احتجاج

    شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، امریکا کو بھی بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیے، بی جے پی کی ذہنیت انتہا پسندانہ ہے، کوئی بھی حماقت ہو سکتی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مودی کو انتخابات میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے، سمجھوتا ایکسپریس دہشت گردی کا واقعہ پوری دنیا کے سامنے ہے، بھارت کوئی معلومات نہیں دے گا، سب ڈھکوسلا ہے، خطے میں دہشت گردی کرنے والا بھارت بات کیوں کرے گا، بھارت بلوچستان میں بھی دہشت گردی کرا رہا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا۔

    قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر 3 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا جبکہ ضلع پلواما میں قابض بھارتی فوج کے میجرسمیت 4 اہلکار مارے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں ہونے والے دھماکے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ واقعے کے بعد قابض فورسز نے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    پولیس کی سرپرستی میں ہندو انتہاپسندوں نے کشمیری مسلمانوں کے گھروں پر دھاوا بولا اور کئی املاک کو نذرآتش کیا۔ گلی کوچوں میں بھارتی فوجی دند ناتے پھر رہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو نافذ : انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی املاک جلا ڈالیں

    کشمیری رہنما میرواعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ کرفیو کے باوجود جموں اور بھارت کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری، طلباء، تاجر پیشہ افراد پر فرقہ پرست عناصر کی جانب سے جان لیوا حملے اوران کے مال و جائیداد کو نقصان پہنچانے کے واقعات انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم، مزید 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم، مزید 2 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے، ضلع بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ضلع بڈگام کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی تلاشی کے دوران فوج نے فائرنگ بھی کی جس سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

    وادی میں شہادتوں کے خلاف حریت قیادت نے ہڑتال کی کال دے دی جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کے نام پر 5 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    اس کے اگلے ہی روز شوپیاں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا اور اس دوران مزید ایک اور کشمیری کو شہید کردیا گیا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں قابض بھارتی فوج نے حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالرز سمیت 355 شہری شہید کردیے۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ایک لاکھ 8 ہزار بچے یتیم ہو چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے لوگ مسلسل بے رحم قابض کے ظلم کا شکار ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ قابض افواج ریپ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں، بھارت تمام کشمیریوں کو دہشت گرد سمجھتا ہے، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالی کی جاری ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 1 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 1 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی قتل و غارت گری جاری، 5 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد آپریشن کے نام پر 5 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

    سال 2018: مقبوضہ کشمیر میں حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالر سمیت 355 شہری شہید

    مقبوضہ کشمیر کے اسیر شہریوں کے لیے سال 2018 بھی نامہرباں رہا، ایک سال میں قابض بھارتی فوج نے حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالرز سمیت 355 شہری شہید کردیے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • امریکا: کشمیریوں کا وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ

    امریکا: کشمیریوں کا وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ

    واشنگٹن: بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیریوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا، مظاہرین نے بھارتی فوج اور وزیرِ اعظم مودی کے خلاف نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیریوں نے امریکا میں وائٹ ہاؤس کے باہر بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انڈین آرمی اور مودی کے خلاف نعرے لگائے۔

    [bs-quote quote=”ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”مظاہرین کا مطالبہ”][/bs-quote]

    مظاہرے کی قیادت سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کی۔

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ انڈین آرمی کے بدترین مظالم کے باعث کشمیر جل رہا ہے، بے گناہوں کا خون بہہ رہا ہے اور عالمی برادری آرام سے سو رہی ہے۔

    یاد رہے کہ تین دن قبل برطانوی شہر برمنگھم میں بھی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر ٹھوس موقف اختیار کیا ہے، ہم کشمیریوں کے لیے انصاف کی لڑائی لڑیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  افضل گرو کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

    انھوں نے کہا کہ جون 2018 میں کشمیر میں مظالم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ شائع ہوئی، رپورٹ میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے ضمیر کو جھنجوڑا گیا ہے۔

    گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنما افضل گرو کی برسی پر میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور دیگرحریت رہنماؤں نے ہڑتال کی کال دی، جس پر انھیں نظر بند کیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے پلواما میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

    سال 2018: مقبوضہ کشمیر میں حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالر سمیت 355 شہری شہید

    مقبوضہ کشمیر کے اسیر شہریوں کے لیے سال 2018 بھی نامہرباں رہا، ایک سال میں قابض بھارتی فوج نے حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالرز سمیت 355 شہری شہید کردیے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 3 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کےعلاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔