Tag: بھارتی فوج

  • پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی فوج ملوث، گرفتار دہشت گرد کے موبائل اور ڈرون سے ناقابل تردید شواہد مل گئے

    پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی فوج ملوث، گرفتار دہشت گرد کے موبائل اور ڈرون سے ناقابل تردید شواہد مل گئے

    راولپنڈی : جہلم سے گرفتار دہشت گرد مجید کے موبائل اورڈرون کے فرانزک میں پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی فوج اور ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارتی فوج اور ایجنسیاں پوری طرح متحرک ہیں ، جہلم سے گرفتار دہشت گرد مجید کے موبائل اور ڈرون فرانزک کے بعد ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے۔

    دہشت گرد مجید بھارتی فوج کے آ فیسرز اور ہینڈلرز کیساتھ رابطے میں تھا اور آئی ای ڈیزنصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کررہا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد مجید اور بھارتی آرمی افسران میں واٹس ایپ گفتگو سے ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے، مجید سےگفتگو میں 4بھارتی آرمی افسران کی نشاندہی ہوتی ہے، بھارتی افسران میں میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھوندر، حوالدار امیت اور ایک سپاہی شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ گفتگو میں ہینڈلر دہشت گرد مجید سے کہہ رہا ہے پاکستان میں شہریوں کی لاشیں چاہئیں، دہشتگرد کو بھارتی میجر سندیپ نے کہا لاہور سے لیکر بلوچستان تک نیٹ ورک موجود ہے، ہم نہ ہی بچے ہیں نہ ہی پاکستان میں یہ پہلی دہشتگردکارروائی ہے، ہم کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارا بندہ پکڑا جائے، ایک لاکھ بھی بھیج سکتا ہوں مگر آپ پاکستانی ایجنسیز کی نظر میں آسکتے ہیں، آپ کو بھی باقاعدگی سے پیسے ملتے رہیں گے۔

    ٹریس کال میں بھارتی آرمی کے صوبیدار سکھوندر کی دہشتگرد مجید سے گفتگو سامنےآئی ، سکھوندر نے مجیدکو کہا گیا دھماکے میں جتنے لوگ مرے فی کس 10لاکھ روپے ملیں گے۔

    آڈیو کالز میں آئی ای ڈیز کی وصولی ، نصب کرنے کے مقامات کی بھی نشاندہی کی گئی ، یہ آئی ای ڈیز بذریعہ ڈرون دہشتگرد مجید کو فراہم کی جاتی تھیں۔

    24ستمبر کو سکھوندر نےدہشتگرد مجیدکو برنالہ بھمبر میں بارودی موادکی نشاندہی کی اور 13 اکتوبر کو دہشتگرد مجید نے باغ میں فوجی گاڑی پربم حملہ کیا، جس میں 3 جوان زخمی ہوئے، 13اکتوبر کے بم حملے کیلئے دہشت گرد مجید کو بھارتی ہینڈلر نے 1 لاکھ 80 ہزار روپے دیئے۔

    22 نومبر کو سکھوندر نے مجید کوہیڈ مرالہ پرتباہ شدہ ڈرون اور آئی ای ڈی کی نشاندہی کی جبکہ 30 نومبر کو دہشت گرد نےجلالپور جٹاں میں فوجی گاڑی پربم لگایا ، جس میں 4جوان زخمی ہوئے، مجید نے ٹاسک مکمل ہونے پر 6 لاکھ 56 ہزار روپے حاصل کئے۔

    دہشتگرد مجید،بھارتی فوجی افسرآئی ای ڈیز کیلئے مٹھائی کے ڈبے کا لفظ استعمال کرتےرہے، 22 اپریل 2025 کو سکھوندر نے ندالہ کے قریب آئی ای ڈی پہنچائی اور 23 اپریل کو سکھوندر نے دہشتگرد کو مصروف بس اسٹینڈ پر بم حملے کا ٹاسک دیا۔

  • بھارتی فوج آپس میں ہی لڑ پڑی، 5 سکھ فوجیوں کو مار ڈالا

    بھارتی فوج آپس میں ہی لڑ پڑی، 5 سکھ فوجیوں کو مار ڈالا

    مودی سرکار کے جنگی جنون نے بھارتی فوج کو بوکھلا دیا اور وہ آپس میں ہی لڑ پڑی دو یونٹوں کی جھڑپ میں پانچ سکھ فوجی مارے گئے۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریش کی آڑ میں مودی سرکار کے جنگی جنون پر ان کے ملک بھارت میں ہی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی فوج جو پہلے ہی مختلف وجوہات پر مودی حکومت سے نالاں ہے وہ اب اتنی بوکھلا گئی ہے کہ آپس میں ہی لڑنا شروع کر دیا ہے۔

    العربیہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر بارہ مولہ سیکٹر میں برہمن فوج کے دو یونٹوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پانچ سکھ فوجی مارے گئے ہیں۔

    ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ 25 اور 26 اپریل کی درمیان شب لائن آف کنٹرول کے قریب جاپالہ بریج کے مقام پر پیش آیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بارہ مولا میں قابض بھارتی فوج کے 185 بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پانچ سکھ اہلکار ہلاک ہو گئے۔

    دفاعی ماہرین نے اس واقعہ کو بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے جب کہ اس واقعہ کے بعد 13 سکھ لائٹ انفینٹری کے سکھ جوانوںمیں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔

    اس پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج میں موجود سکھ سپاہی پاکستان کیخلاف نہ لڑیں، سکھ فوجی مودی کی پاکستان کےخلاف جنگی جنگ سے انکار کر دیں۔

    https://urdu.arynews.tv/garuptunat-singh-message-to-sikh-soldiers-in-indian-army/

  • بھارتی فوج معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے، عمر عبداللّٰہ

    بھارتی فوج معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے، عمر عبداللّٰہ

    وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

    ایک بیان میں وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہو جائیں گے، کسی فرد واحد کے فعل کی سزا اس کے پورے خاندان کو نہیں دی جاسکتی۔

    دوسری جانب کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کو بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں چار گھروں کو مسمار کردیا۔

    گزشتہ 3 دن میں پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، بندی پوری اور کپواڑا میں 10 گھر گرائے گئے ہیں، گھروں کو زیادہ تر بارودی مواد کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق گھروں کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے زمین بوس کیا گیا۔ مسمار کیے گئے گھر عامر نذیر وانی، جمیل احمد شیر گوجری، عدنان صفی ڈار، عامر احمد اور فاروق احمد ٹیڈو کے تھے۔

    دھماکوں کے باعث آپس پاس کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا جس سے کئی خاندان بے گھر اور شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

    ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام غاصبانہ قبضے کے اسرائیلی حربوں کی نقل کرتے ہوئے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں تاکہ انہیں بے گھر کیا جا سکے۔

    آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے اپنے ایک بیان میں گھروں کی مسماری کی شدید مذمت کی۔

    اسرائیل کی بیروت میں بمباری، لبنانی صدر کی امریکا اور فرانس سے مدد کی اپیل

    انہوں نے اس مہم کو نریندر مودی حکومت کے زیرِ قیادت وسیع تر ہندوتوا پر مبنی ایجنڈے کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد کشمیری عوام کو بے گھر اور بے دخل کرنا اور علاقے کے مسلم اکثریتی آبادیاتی کردار کو تبدیل کرنا ہے۔

  • بھارتی فوج میں موجود سکھ سپاہی پاکستان کیخلاف نہ لڑیں ، گرپتونت سنگھ کا پیغام

    بھارتی فوج میں موجود سکھ سپاہی پاکستان کیخلاف نہ لڑیں ، گرپتونت سنگھ کا پیغام

    نیویارک : سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ کا کہنا ہے بھارتی فوج میں موجود سکھ سپاہی پاکستان کیخلاف نہ لڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے ایک پیغام جاری کیا۔

    جس میں سکھ رہنما نے کہا کہ بھارتی فوج میں موجودسکھ سپاہی پاکستان کیخلاف نہ لڑیں، سکھ فوجی مودی کی پاکستان کےخلاف جنگی جنگ سے انکارکردیں۔

    گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بی جےپی کےہندوتواایجنڈےکوحاصل کرنےکےلیےسکھ سپاہیوں کوپاکستان کےخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ، مودی کی جنگی جنگ کو نہ کہو، پاکستان کے خلاف مت لڑو۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کیلئے ایک دوستانہ ملک ہے اور اس نے ہمیشہ سکھوں کی حمایت کی۔

    سکھ فارجسٹس کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت نے 13 اپریل 2025 کو خالصہ سجنا ڈیہارا نگر کیرتن کے دوران سری نگر کے چننا پورہ میں سکھوں کے قتل عام کی بھی منصوبہ بندی کی تھی، مودی حکومت نے این ایس اے اجیت ڈوول کے ساتھ مل کر پہلگام ہندو قتل عام کو انجام دیا۔

    25 سال قبل چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام ہوا، جس کے پیچھے مبینہ طور پر بھارتی فوج کی منصوبہ بندی تھی۔ خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ بی جے پی حکومت کے دور میں اُس وقت پیش آیا جب امریکی صدر بل کلنٹن بھارت کے دورے پر تھے۔

    خالصتان تحریک کے سربراہ کے مطابق، بل کلنٹن کی موجودگی کے دوران پانچ بے گناہ مقامی افراد کو پاکستانی دہشتگرد قرار دے کر قتل کیا گیا۔ بعد ازاں 2006 میں سی بی آئی نے تسلیم کیا کہ وہ افراد بے گناہ تھے۔

    تحریک کے مطابق بھارتی فوج کے سابق کیپٹن راٹھور نے امریکہ میں پنوں کے دفتر میں ملاقاتوں کے دوران انکشاف کیا کہ وہ خود چھتیس سنگھ پورہ آپریشن کا حصہ تھا اور اس نے بتایا کہ:

    • انہیں سکھوں کو قتل کرنے کے احکامات ملے تھے۔

    • بھارتی فوجیوں نے مجاہدین کا بھیس بدلا اور سکھوں کو دھوکہ دے کر قتل کیا۔

    • بی جے پی حکومت کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔

    • قتل کے بعد فائرنگ سکواڈ کے تمام اہلکاروں کو بھی مٹا دیا گیا تاکہ ثبوت ختم ہو جائیں۔

    راٹھور نے اعتراف کیا کہ قتل عام کے بعد "جے ہند” کے نعرے لگائے گئے اور وہ یورپ سے ہوتے ہوئے امریکہ پہنچا۔

  • بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی بربریت جاری رکھی ہوئی ہے، بے لگام بھارتی فوجیوں نے جموں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے تازہ کارروائی میں ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق نوجوان کو فوجیوں نے ضلع کے علاقے لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

    کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں اس طرح کی کارروائیاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ 5اگست 2019 سے لے کر اب تک 25 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی آر ایس ایس پر مبنی پالیسیاں علاقائی ہم آہنگی کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی بربریت جاری رکھی ہوئی ہے، بے لگام بھارتی فوجیوں نے جموں میں تین کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ جوانوں کو ضلع جموں کے علاقے اکھنور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔

    جموں کے اکھنور سیکٹر میں آپریشن کے بعد دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری رہا، اس سے قبل اسی علاقے میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی پر بھی حملہ ہوا تھا۔

    بھارتی فوجیوں نے کارروائی کرکے کپواڑہ میں ایک نوجوان گرفتار کرلیا، مذکورہ نوجوان کو علاقے کے محاصرے اور تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

    کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں اس طرح کی کارروائیاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ 5اگست 2019 سے لے کر اب تک 25 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی آر ایس ایس پر مبنی پالیسیاں علاقائی ہم آہنگی کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں۔

    گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت تنازعہ کشمیر کے پُرامن حل میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، جنوبی ایشیا بھارتی محاذ آرائی کی وجہ سے عدم استحکام کا شکار ہے۔

    جموں و کشمیر پر بھارت کا وحشیانہ قبضہ جنوبی ایشیا میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے، جنوبی ایشیاء میں امن، عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔

  • انسداد بغاوت ڈیوٹی پر مامور بھارتی فوجیوں کی گاڑی مقبوضہ کشمیر میں گہری کھائی میں لڑھک گئی

    انسداد بغاوت ڈیوٹی پر مامور بھارتی فوجیوں کی گاڑی مقبوضہ کشمیر میں گہری کھائی میں لڑھک گئی

    راجوری: انسداد بغاوت ڈیوٹی پر مامور بھارتی فوجیوں کی گاڑی مقبوضہ کشمیر میں گہری کھائی میں لڑھک گئی، جس میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے علاقے منجکوٹ میں ایک فوجی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک جوان کی موت جب کہ 5 دیگر زخمی ہو گئے۔

    حکام کے مطابق حادثہ منجکوٹ میں منگل کی رات دیر گئے پیش آیا، جب ایک فوجی گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری، اس حادثے میں 6 فوجی زخمی ہوئے لیکن ایک زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

    ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت لانس نائیک بلجیت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے، بھارتی فوج کی ’وائٹ نائٹ‘ کور نے X پر ایک پوسٹ میں کہا فوجی جوان انسداد بغاوت ڈیوٹی کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 3 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 3 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 نوجوان شہید ہوگئے۔

    کشمیری میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا۔

    رپورٹ کے مطابق گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا، بھارتی فوج نے بارہ مولا اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی.

    رپورٹ کے مطابق لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا، گزشتہ روز اننت ناگ میں نامعلوم افراد کے حملے میں دو بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

  • بھارتی فوج کی خاتون کرنل نے گلے پر چھری پھیر لی

    بھارتی فوج کی خاتون کرنل نے گلے پر چھری پھیر لی

    امبالہ : بھارت میں ایک خاتون فوجی کرنل نے اپنے سینئرز کی جانب سے ہراساں کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر اپنے گلے پر تیز دھار آلہ چلا دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارتی خاتون فوجی کرنل کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے، جس میں خاتون کرنل نے سینئر افسر کے ہراساں کرنے پر اپنی ہی جان لینے کی کوشش کی ہے۔

    اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون افسر کو 13 جولائی کے روز گردن پر زخم لگنے کی وجہ سے امبالہ کے ایک فوجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اور بعد ازاں اسے نفسیاتی مرض کی تشخیص کے لیے دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

    مذکورہ خاتون کرنل افسر امبالہ میں تعینات تھیں، جن کی جانب سے دیگر سینئر افسران پر ان کے ساتھ ناانصافی اور انہیں ذہنی طور پر ظلم کا نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب خاتون کرنل کے شوہر جو کہ سابق آرمی افسر بھی ہیں، انہوں نے امبالہ پولیس اسٹیشن میں بھارتی فوجی افسران کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ کو باقاعدہ ہراساں کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا فوجی ذرائع کے حوالے سے یہ کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے بھارتی فوج کے ویسٹرن کمانڈ اور ایچ کیو 9 کور کے افسران پر الزام عائد کیا گیا ہے، تاہم بھارتی فوج کی جانب سے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی خاتون کرنل کی جانب سے خودکشی کرنے کی کوشش کی بھی تردید کی گئی ہے۔

    جبکہ خاتون کرنل سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ خاتون کے جسم پر سطحی زخم موجود تھا، جس کے لیے انہیں علاج کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون افسر کو 13 جولائی کو گلے پر زخم کے باعث امبالہ میں موجود ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    یہ واقعہ ڈپٹی جنرل افسر کمانڈنگ ہیڈ کوارٹر 40 آرٹلری ڈویژن کی جانب سے 9 جولائی کو خاتون کرنل کو 90 دن کے لیے معطل کیے جانے کے چار دن بعد پیش آیا، خاتون کرنل پر افسران کی جانب سے مختلف کوتاہیوں کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

  • بھارتی فوج مختلف نفسیاتی امراض کا شکار ہو کر خودکشیاں کرنے لگی

    بھارتی فوج مختلف نفسیاتی امراض کا شکار ہو کر خودکشیاں کرنے لگی

    بھارتی فوج مختلف نفسیاتی امراض کا شکار ہو کر خودکشیاں کرنے لگی، خودکشیوں کے بڑھتے رجحان نےخطرےکی گھنٹی بجا دی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی افواج میں خودکشیوں کا رحجان بڑھتا جارہا ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کے پہاڑ توڑنےوالی بھارتی فوج کاذہنی توازن بگڑنے لگا۔

    بھارتی فوج مختلف نفسیاتی امراض کا شکار ہو کر خودکشیاں کرنےلگی، بھارتی فوج میں خودکشیوں کے بڑھتے رجحان نےخطرےکی گھنٹی بجا دی۔

    کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ 27 مارچ 2024کو جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی جبکہ سینٹرل ریزرو فورس کے اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی خودکشی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی خودکشی کے کئی واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں اور مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 596 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔

    الجزیرہ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے جموں کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم سے بھارتی فوجی بھی نالاں ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق بھارتی حکومت کے نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارتی فورسز میں ذہنی تناؤ بڑھ گیا جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا۔

    رائیٹرز کا کہنا تھا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی فورسز کے نصف سے زاہد اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں، 16نومبر کو ضلع ادھم پور میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے 38 سالہ نائیک ہریش چندر سنگھ کا تعلق 31 راشٹریا رائفل سے تھا جبکہ 15 نومبر 2023 کو حیدرآباد میں بھارتی فوجی راجندرا سنگھ نے خود کو گولی مار لی۔

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج میں خودکشی کےبڑھتے رجحان پر بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا نے اظہار تشویش کیا ہے۔