Tag: بھارتی فوج

  • بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان ظہیر احمد شہید

    بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان ظہیر احمد شہید

    راولپنڈی : بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کنٹرول آف لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل اوسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئےتھب سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ کی، بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی ظہیراحمد شہید ہوگیا، شہید سپاہی ظہیر احمد کا تعلق سلطان پور بھمبر سے ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مؤثر اور جوابی کارروائی کی، جس میں دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    یاد رہے 2 نومبر کو بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کی گئی تھی، فائرنگ سے 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید ہوگئیں تھیں، جس کے بعد پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِ خارجہ طلب کیا اور واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

    خیال رہے ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت رواں سال 2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

    مزید پڑھیں :  بھارت 2018 میں 2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے، دفتر خارجہ 

    واضح رہے 14 اکتوبر کو بھی بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    اس سے قبل 11 اکتوبر کو بھارتی فوج نے سیالکوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، جس میں بھارتی فورسز نے سکھیال گاؤں کو نشانہ بنایا تھا، بلا اشتعال فائرنگ سے محمد حنیف نامی شہری شدید زخمی ہوا تھا۔

    بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب  وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر  کے ہیلی کاپٹر پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کی تھی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ 24 اکتوبرکو مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

    بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستانی سفیرملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں منظم اندازمیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنےبےنقاب کر دیا‘ عثمان بزدار

    بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنےبےنقاب کر دیا‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا نہیں دبا سکتا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بھارتی افواج نے نہتے کشمیری عوام پر بربریت کی انتہا کردی، بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں، کشمیری عوام کو آزادی دیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی افواج کے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے آج سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 کشمیری نوجوان شہید، درجنوں زخمی

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 کشمیری نوجوان شہید، درجنوں زخمی

    سری نگر : بھارتی افواج نے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کے ضلع کلگام میں مزید آٹھ کشمیریوں کو شہید کردیا، 4 روز میں شہادتوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندہ صفت فوج کے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے کشمیری خواتین و مردوں پر بھارتی فورسز کے بہیمانہ سلوک نے بھارت کا بدنما چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کردیا۔

    کشمیری خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت کے نتیجے میں وادی کشمیر میں 4 روز دوران 5 ماہ حاملہ خاتون سمیت 18 کشمیری شہری شہید ہوچکے ہیں۔

    مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر پر قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع کلگام کے علاقے لارو میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو روندتے ہوئے گھر گھر نام نہاد سرچ آپریشن کیا اور نہتے شہریوں کو زدکوب کرتے رہے۔

    خبر رساں اداروں نے بتایا کہ ظالم بھارتی فورس نے سرچ آپریشن کے دوران تین نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے بے دردی سے شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بھارتی فوج کے ہاھتوں نوجوانوں کی بہیمانہ شہادت پر کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

    کشمیری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فورسز نے بے دریغ گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں عبید نامی نوجوان شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے افراد میں 5 کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں سری نگر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    کشمیری انتظامیہ نے واقعے کے بعد وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کردی ہے۔


    مزید پڑھیں :کشمیر: بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے حاملہ خاتون شہید


    یاد رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کچھ نامعلوم افراد نے بھارتی فورسز کے کیمپ پر دستی بم حملہ کیا تھا جس پر رد عمل دیتے ہوئے فورسز نے نہتے کشمیروں پر اندھادھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر فرودسہ اختر نامی حاملہ خاتون شہید ہوگئی تھی۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں الیکشن 8لاکھ فوج کوقابض رکھنے کے لیے کرائے جا رہے ہیں‘ مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیرمیں الیکشن 8لاکھ فوج کوقابض رکھنے کے لیے کرائے جا رہے ہیں‘ مشعال ملک

    سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں الیکشن 8لاکھ فوج کو قابض رکھنے کے لیے کرائے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بلدیاتی انتخابات پریاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ کون سے الیکشن اورکون سی جمہوریت ہے؟۔

    مشعال ملک نے کہا کہ قابض فوج گھسیٹ کرکشمیریوں کو سڑکوں پر لانا چاہ رہی ہے، آج بھی سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فوج نے گھر جلا دیے۔

    حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ وادی میں کرفیو لگا رکھا ہے ہماری قیادت کونظر بند کر دیا ہے، ہمیں اپنا حق خود ارادیت نہیں ملا۔

    مشعال ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بلدیاتی انتخابات 8لاکھ فوج کو یہاں قابض رکھنے کے لیے کرائے جا رہے ہیں۔

    بھارتی فوج کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتی ہے‘ مشعال ملک

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 13 سال بعد بلدیاتی انتخابات کرائے جا رہے ہیں جس کے پہلے مرحلے میں درجن سے زائد اضلاع کے 422 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔

    کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے کرائے جانے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ آج ہورہی ہے جبکہ چاروں مرحلوں میں کاسٹ کیے جانے والے ووٹوں کی گنتی 20 اکتوبر کو ہوگی۔

  • بھارتی فوج کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتی ہے، مشعال ملک

    بھارتی فوج کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتی ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے وہئے کیا، مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف تحقیقات کی جائیں، 8 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کررہی ہے۔

    مشعال ملک کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر نے ایل او سی کراس نہیں کیا، بھارتی آرمی چیف کھلے عام دھمکیاں دے رہا ہے، ہیلی کاپٹر فائرنگ انفرادی واقعہ نہیں یہ بھارت کی ریاستی پالیسی ہے۔

    مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں بہترین تقریرپرمشعال ملک کی مبارکباد

    ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں زبردست خطاب کیا، بھارتی فوجی کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتے ہیں۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی سرسبز وادی کو لہو میں رنگ دیا ہے۔ مودی سرکار جان لے لاشیں گرا کر امن نہیں لایا جا سکتا، امید ہے کشمیریوں کو جلد آزادی کی صبح دیکھنا نصیب ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا کشمیریوں سے رشتہ لازوال اور اٹوٹ ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں قیام امن ممکن نہیں۔ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے متعلق اپنا کردار بروقت ادا کرے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

  • بھارتی فوج نےایک اورکشمیری شہید کردیا ‘ میرواعظ عمرفاروق

    بھارتی فوج نےایک اورکشمیری شہید کردیا ‘ میرواعظ عمرفاروق

    سری نگر: کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ آج ایک اورشہری کو بھارتی فوج نے گھرمیں شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں میرواعظ عمرفاروق نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیری سمیر احمد بٹ کو شہید کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ شہید کشمیری کے گھرکو آگ لگانا سرکاری دہشت گردی ہے، اقدام انتقامی سیاست کا بدترین مظاہرہ ہے۔

    کشمیری حریت رہنما نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بعد از موت انتقام بھارتی جمہوریت کے کھوکھلے پن کو ظاہر کرتا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    یاد رہے کہ رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔

  • بھارتی فوج کے پاس کشمیریوں کوقتل کرنےکا کھلا لائسنس ہے‘ میرواعظ عمر فاروق

    بھارتی فوج کے پاس کشمیریوں کوقتل کرنےکا کھلا لائسنس ہے‘ میرواعظ عمر فاروق

    سری نگر: کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ آج ایک اورشہری کو بھارتی فوج نے گھرمیں شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں میرواعظ عمرفاروق نے کہا کہ کشمیری حکومت کے پاس شہریوں کوقتل کرنے کا کھلا لائسنس ہے۔

    میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ آج ایک اورشہری کو بھارتی فوج نے گھرمیں شہید کردیا، عیدگاہ میں نمازجنازہ پرآنسوگیس کی شیلنگ کی گئی، کرفیونافذ اورانٹرنیٹ بند کردیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر اور بڈگام میں آج بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    یاد رہے کہ رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 2 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر اور بڈگام میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے نوجوانوں کی شہادت کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں تین روز قبل قابض فوج نے فائرنگ کر کے تین نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    یاد رہے کہ رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔

  • بھارتی فوج نے جنگ مسلط کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، مولا بخش چانڈیو

    بھارتی فوج نے جنگ مسلط کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے اور دھمکیاں دینا بند کرے۔

    پاکستان خودمختار، باوقار، پرامن اور ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، بھارتی فوج کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام سے شکست کھا کر اپنے ہوش و حواس کھوچکے ہیں ،کشمیر میں بد ترین شکست سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے۔

    مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ بھارت آئے روز ایل اوسی پر سیزفائر کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارتی جنگی جنون کے خلاف پوری قوم متحدہے، پوری قوم بھارتی جنگی جنون کیخلاف سیسہ پلائی دیوارکی طرح سرحدوں کی حفاظت کیلئے کھڑی ہے۔