Tag: بھارتی فوج

  • مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما سید علی گیلانی گرفتار

    مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما سید علی گیلانی گرفتار

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان پر 17 روز سے جاری کرفیو کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل سترہویں دن بھی کرفیو نافذ ہے۔ بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ 5 ہزار افراد زخمی ہیں۔

    بھارتی بربریت کے خلاف حریت کانفرنس نے آج مظاہروں کا اعلان کر رکھا تھا جس کے دوران حریت رہنما سید علی گیلانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور بند ہیں جبکہ اخبارات پر بھی پابندی عائد ہے۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کیے گئے تھے۔ مظاہرین پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث 16 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد شہدا کی تعداد بڑھتے بڑھتے 56 تک جا پہنچی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم : کرفیو آٹھویں روزمیں داخل

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم : کرفیو آٹھویں روزمیں داخل

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، کرفیو آٹھویں روز میں داخل ہوگیا۔ تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے ٹی وی کی نشریات بند کردی گئیں۔

    KASHMIR POST 1

     

    اخبارات کے دفاتر سیل اورکاپیاں ضبط کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نہتے کشمیریوں پربھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشیدگی آٹھویں روز میں داخل ہوگئی۔

    KASHMIR POST 2

    طاقت کے بے دریغ استعمال سے اڑتیس کشمیری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، بھارتی فوج نے اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کیلئے اخباری دفاتر پردھاوا بول کرہزاروں کاپیاں قبضے میں لے لیں۔

    KASHMIR POST 3

    پرنٹنگ پریس بند کرادیئے اورصحافیوں کو گرفتار کرلیا۔ انٹرنیٹ اور موبائل فونز سروس پہلے ہی بند کردی گئی تھیں۔ ٹی وی نشریات بھی بند کردی گئی تاکہ پاکستانی چینل کی نشریات نہ دیکھی جاسکیں۔

    کرفیو کے باوجود بھارتی اور کشمیری جوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔حریت رہنماؤں کوگھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

    KASHMIR POST 4

     

    رہنماؤں کو گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی سےبھی روک دیا گیا تھا۔ نہتے کشمیریوں کی شہادت پرحریت رہنماؤں نے مزید تین دن ہڑتال کی کال دیدی۔ حریت رہنماؤں نے پاکستانی حکومت اور عوام کے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

     

  • کسانوں کو بدحال کرنے کے ذمہ دارحکمران ہیں، پرویزالٰہی

    کسانوں کو بدحال کرنے کے ذمہ دارحکمران ہیں، پرویزالٰہی

    قصور: مسلم لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت کا کسان پیکج اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے،نواز شریف اگر کسانوں سے مخلص ہوتے تو پہلے بجٹ میں ہی کسانوں کے لیے فنڈز مختص کرتے۔

    قصور کے علاقے الہ آباد میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ حکمران کسانوں کو بدحال کرنے کی سازش کے ذمہ دار ہیں کیونکہ جب بھی آلو اور ٹماٹر کی فصل تیار ہوجاتی ہے تو وہ بھارت سے تجارت شروع کردیتے ہیں۔

     انھوں نے کہا کہ کپاس،چاول اور گنے کے کاشتکاروں کو پورا خرچہ بھی نہیں مل رہا اگر یہی طرز حکومت رہا تو زرعی ملک بدحال ملک میں تبدیل ہوجائے گا۔

     چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ایک سو اسی ارب جنگلہ بس پر لگادیے گئے سو ارب روپے کا سر پلس صوبہ پنجاب آج دو ہزار ارب کا مقروض ہے ، آشیااسکیم ، سستی روٹی اسکیم اور دانش اسکول اسکیمز فیل ہوچکی ہیں۔

    انھوں نے کہا میں کسانوں کے ساتھ ہوں اور بلدیاتی انتخابات میں کسان سائیکل کو مہر لگا مسلم لیگ ق کا ساتھ دیں۔

  • بھارتی ’سُورما ‘ کھڑے کھڑے چکرانے لگے

    بھارتی ’سُورما ‘ کھڑے کھڑے چکرانے لگے

    نئی دہلی: بھارت کی بزدلانہ کاروائی تو جاری ہیں لیکن آئے دن سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے والی اور طاقت نے نشے میں چور بھارتی افواج کا پول کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں 1965 کے جنگ کی یاد میں انڈیا گیٹ پرمنعقد کی گئی تقریب کے دوران ایک بھارتی فوجی خود ہی بے ہوش ہوگیا۔

    تقریب میں بھارتی افواج کے جوان مارچ پاسٹ کی تیاری کررہے تھے کہ اسی دوران ایک بھارتی فوجی بے ہوش ہوکر گر پڑا، جس سے بھارتی افواج کی نگاہیں شرم سے جھک گئیں۔

    بھارتی افواج کے اس واقع کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے حاصل کی گئیں ہیں جس میں واضح طور پر فوجی اہلکار کو زمین پر گرا ہو دیکھا جاسکتا ہے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرنے انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بھارتی سورمائوں کی بزدلی اور ہتھیار چھوڑکر بھاگنےکی تصاویرجاری کیں تھیں۔

    indian-express

    جبکہ چند دن قبل بھارت میں جاری ہونے والے ایک پوسٹر میں بھارتی حکومت نے اپنی فوج کی ناکامی کو تسلیم کیا تھا کہ 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران انڈیا کی فوج نے پاکستانی افواج کا ڈر کر مقابلہ کیا ان کے دل میں خوف کا عنصر شامل تھا جس کی وجہ سے بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور پاکستانی شہید

    کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور پاکستانی شہید

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور معصوم پاکستانی شہید ہو گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب بٹل سیکٹر میں واقع قصبے دہربزاری کا رہائشی تیس سالہ محمد اخترہفتے کی شام بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد اختر دریائے پونچھ سے مٹی نکال رہا تھا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کئی ماہ سے جاری ہے۔

    اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے حقائق سے آگاہی حاصل کی ہے ۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،ایک خاتون شہید

    کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،ایک خاتون شہید

    راولپنڈی : ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور اہلکار سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستانی حکومت نے بھارتی ہائی کمشنر کو دوبارہ دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق بغل میں چُھری اور منہ میں رام رام کے مصداق بھارت اپنی دوغلی پالیسی سے باز نہ آیا۔ ایک طرف نریندرمودی کی پاکستان کویومِ آزادی کی مبارکباد تو دوسری طرف بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

    بھارتی فوج کی راولا کوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر پر گولہ باری اور فائرنگ سے اک موہری نامی گاؤں کی بیالیس سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔

    گولہ باری سے خاتون کی دو بیٹیاں اور خاوند بھی زخمی ہوئے۔ بھارتی فائرنگ سے اہلکار سمیت دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بلا اشتعال شیلنگ دن کے آغاز میں نیزا سیکٹر میں شروع ہوئی جس کا پاکستان فورسز نے بھرپور جواب دیا ۔

    عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کافائر کیا گیا شیل متاثرہ خاندان کے گھر پر گراتھا۔ بھارتی فوج پاکستان کے ہر اہم دن پر ایسی شر انگیز کارروائیاں کرتی ہے۔

    پاکستان کی متعدد بار شکایات کے باوجود اقوامِ متحدہ بھی اب تک کوئی مؤثر اقدامات نہیں کئے۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئیں

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئیں

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا نشانہ بننے والی زخمی خاتون فریدہ تین روز ہسپتال میں  زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی ہیں۔

    گذشتہ ایک ہفتے کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد چار ہوگئی ۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آٹھ اگست کو جندروٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں اٹھائیس سالہ خاتون فریدہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں ۔

    فریدہ کو علاج کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا تاہم وہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

  • بھارتی فوج کی جانڈر سٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک خاتون زخمی

    بھارتی فوج کی جانڈر سٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک خاتون زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جانڈر سٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی جانڈر سٹ سیکٹر کے قریب بلا اشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی، زخمی خاتون کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔

     بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر کے معادے کیخلاف وارزی پر پاکستان نے کئی فورم پر آواز اٹھائی ہے اور بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

     اس کے باوجود بھارتی فوج پاکستان کے رہائشی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے باز نہیں آتا۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی برقرار ہے بھارتی فوج کی جانب سے آئے دن لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی پاکستانی دم توڑ گیا

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی پاکستانی دم توڑ گیا

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق چری کوٹ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےزخمی پاکستانی دم توڑگیا۔

     محمدوسیم گردن پرلگنےوالی گولی کےباعث شہیدہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق محمدوسیم گزشتہ روزبھارتی فوج کی فائرنگ کانشانہ بنے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے ہفتہ کی صبح چریکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

  • راولاکوٹ : بھارتی فوج کی ایک بار پھربلااشتعال فائرنگ، ایک شخص زخمی

    راولاکوٹ : بھارتی فوج کی ایک بار پھربلااشتعال فائرنگ، ایک شخص زخمی

    راولاکوٹ: بھارتی فوج نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولاکوٹ میں فائرنگ سےایک شخص کو زخمی کردیا۔

    بھارتی فوج اپنی عادت سے باز نہ آئی، ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتےہوئے راولاکوٹ عباس پُور سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، بھارتی فوج وقتاََ فوقتاََ اس طرح کی کارروائیاں کرتی ہے، جس کے جواب میں اُسے منہ کی کھانی پڑتی ہے۔

    عید کے موقع پر بھی بھارتی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع حویلی میں کنٹرول لائن کے نیزہ پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی،  جس سے لوگ عید کے موقع پربھی گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

    پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں، متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود بھارت کی شرانگیزیوں کےخلاف اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین نے ورکنگ باؤنڈری کا دورہ تو کیا لیکن خاموشی نہ توڑی۔