Tag: بھارتی فوج

  • بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ، پاک رینجرز کی بھرپورجوابی کارروائی

    بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ، پاک رینجرز کی بھرپورجوابی کارروائی

    سیالکوٹ :بھارتی فوج کی سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پربلاشتعال فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ ہفتے سے جاری ہے، پاک رینجرز نے موثر کارروائی کر کے دشمنوں کی بندوقیں خاموش کرادیں۔

    گزشتہ ہفتے سے سیالکوٹ میں پاکستان اور بھارت کی فوجوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ تازہ واقعہ میں سیالکوٹ کی ورکنگ باونڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی۔

    جس کے بعد چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش کردی گئیں۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سرحدی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    رینجرز حکام کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فوج نےہرپال،چارواہ سیکٹرزپربھی گولہ باری کرتے ہوئے راٹن شاپ، اچھن،تروتانہ چیک پوسٹ کونشانہ بنایا۔

  • سیالکوٹ: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق

    سیالکوٹ: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق

    سیالکوٹ : بھارت کی سرحدی فورس نے ایک بار پھر سیالکوٹ کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے ایک اور پاکستانی شہری کو شہید کر دیا جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، رینجرز ذرائع کے مطابق گذشتہ شب بھارتی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی گئی، بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل فائرنگ کے نتیجے میں چاروا سیکٹر کے گاﺅں کھوکر کی رہائشی حنیفہ بی بی زوجہ رحمت علی جاں بحق ہوگئی۔

    پاکستانی رینجرز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا، جس پر دشمن کی بندوقیں اور توپیں خاموش ہوگئیں، گزشتہ چند دنوں میں بھارتی فورسز کی جانب سے متعدد بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

  • بھارتی فوج کےنئےسربراہ کاپاکستان کے خلاف جنگی جنون کا اظہار

    بھارتی فوج کےنئےسربراہ کاپاکستان کے خلاف جنگی جنون کا اظہار

    نئی دہلی: بھارتی فوج کے نئے سربراہ نے پاکستان کے خلاف جنگی جنون کا اظہار کردیا۔

    جنرل سہاگ نےجمعرات کو اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی ہے اور آج دفتر میں ان کا پہلا دن تھا،لیکن پہلے ہی دن انہوں نے پاکستان کے خلاف جنگی جنون کااظہار کردیا، انہوں نے ایک ایسے واقعے کوبنیاد بناتے ہوئےجس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پرپاکستان کوبھرپوراور فوری جواب دینے کی دھمکی دے ڈالی، جنرل سہاگ پر فوج کے سابق سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

  • سیالکوٹ:بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 1شہری جاں بحق،4زخمی

    سیالکوٹ:بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 1شہری جاں بحق،4زخمی

    سیالکوٹ : بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے آج صبح سیالکوٹ میں چاورہ اور معراج کے سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

    سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا، ٹھٹی گاؤں میں بھارتی فوج کی بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک شہری شہید ہوگیا جبکہ معراج کے کے علاقے ہریال گاؤں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار شہری زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا جبکہ کئی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    بھارتی فوج نے نہ صرف بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا بلکہ شہری آبادی پر مارٹر گولے بھی برسائے، پاکستانی رینجرز کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کے جواب میں فائرنگ کی گئی رینجرز نے بلااشتعال فائرنگ پر فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔

    چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، جس سے فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا، 4 دنوں سے جاری بھارتی جارحیت کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

  • سرینگر:فرضی جھڑپیں،2افسروں سمیت6فوجیوں کیخلاف مقدمے کا فیصلہ

    سرینگر:فرضی جھڑپیں،2افسروں سمیت6فوجیوں کیخلاف مقدمے کا فیصلہ

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فرضی جھڑپ میں ملوث دو افسروں سمیت چھ فوجی اہلکاروں کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جموں کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی شمالی کمان کے ترجمان کرنل کالیا کے مطابق فوج نے ایک کرنل سمیت چھ فوجی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ فیصلہ تین سال قبل کشمیر میں ہونے والی ایک فرضی جھڑپ کی فوجی سطح پر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا گیا ہے، انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ چوبیس سالہ شورش کے دوران دس ہزار افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔

    کشمیر میں چھ ہزار سے زائد گمنام قبروں کا بھی انکشاف ہوا ہے، ان اداروں کا دعویٰ ہے کہ فوج فرضی جھڑپوں میں نوجوانوں کو ہلاک کرکے ان ہی قبروں میں دفن کرتی تھی۔