Tag: بھارتی فوج

  • افواج کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا، بھارتی عسکری ہائی کمان کا سخت ردِ عمل

    افواج کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا، بھارتی عسکری ہائی کمان کا سخت ردِ عمل

    نئی دہلی: سوشل میڈیا پر افواج کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا روکنے کے لیے فرانس کے بعد اب بھارت بھی آگے آ گیا، فوج کے اندرونی معاملات کو سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کرنے پر بھارتی عسکری ہائی کمان نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی عسکری ہائی کمان نے ویٹرنز اور ریٹائرڈ اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر فوج کے امیج کو خراب کرنے سے متعلق مواد شیئر کرنے پر سخت تنبیہ جاری کر دی ہے۔

    بھارتی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جھوٹا بے بنیاد اور من گھڑت مواد شیئر کرنے پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، خلاف ورزی کے ذمہ دار اہلکاروں کی مراعات اور پینشن بھی روک لی جائیں گی۔

    بھارتی عسکری ہائی کمان نے فارمیشن کمانڈز کو ایسے واقعات اور مشتبہ اہلکاروں پر نظر رکھنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں، لوکل کمانڈرز کو مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا۔

    بھارتی عسکری کمان کے ایڈجوڈنٹ جنرل آفس نے ساتوں آرمی کمانڈز کو بذریعہ خط ہدایات جاری کر دی ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ فوجی سروس، معاملات، مراعات بالخصوص افسران کے خلاف پروپیگنڈا اور فوجی نظم و ضبط متاثر کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    خط کے متن کے مطابق احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں آرمی ایکٹ 1950 کے سیکشن 131 کے تحت بغاوت پر اْکسانے کا مقدمہ اور عمر قید کی سزا کا حوالہ دیا گیا ہے۔

    بھارتی افواج نے ویٹرنز اور ریٹائرڈ اہلکاروں کو سیاسی معاملات میں فوج کو ملوث کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کر دیے۔

  • بھارتی فوج میں ڈسپلن کی بگڑتی صورت حال نے بالا کمانڈرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    بھارتی فوج میں ڈسپلن کی بگڑتی صورت حال نے بالا کمانڈرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    بھارتی فوج میں ڈسپلن کی بگڑتی صورت حال نے بالا کمانڈرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی فوج میں کہیں کرپشن، کہیں جنسی جرائم تو کہیں بدسلوکی کے واقعات زوروں پر ہیں، بھارتی فوج میں آئے روز ڈسپلن کی بگڑتی اس صورت حال کی وجہ فوج کا گرتا مورال بتایا جا رہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج میں کم تنخواہیں دی جاتی ہیں اور افسران کا نوجوانوں کے ساتھ رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی فوج میں بغاوت کا بھی خدشہ ہے۔

    بھارتی افواج میں 2022 میں 537 کورٹ مارشل ہوئے، اور 6 ہزار سے زائد ڈسپلن کے واقعات پیش آئے، 12 ہزار 410 سے زائد فوجی بھگوڑے اور ڈیوٹی سے انکار پر برخاست کیے جا چکے ہیں، 2019 میں بی ایس ایف جوان تیج بہادر کو غیر معیاری کھانے پر اعتراض پر برخاست کر دیا گیا تھا۔

    اگست 2009 میں 8 بہار رجمنٹ کے سپاہی نے چھٹی نہ ملنے پر کمپنی کمانڈر میجر الیگزینڈر کو گولیوں سے بھون دیا تھا، جولائی 2017 میں سنتری ڈیوٹی لگانے پر 19 مدراس رجمنٹ کے نائیک کاٹھی ریسان نے میجر کو گولی مار دی تھی، 2016 میں سپاہی بھارتی افسران کے ناروا سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر بارڈر کراس کر کے پاکستان آ گیا تھا۔

    ستمبر 2022 میں میجر جنرل میتھیوز نے فوجی سامان کی خریداری میں کروڑوں کا گھپلہ کیا، اگست 2022 میں لیفٹیننٹ کرنل اور صوبیدار میجر نے ایم ای ایس ٹھیکوں سے 50 فی صد رشوت مانگی، جولائی 2022 میں 10 بھارتی فوجی سرکاری ادویات بلیک مارکیٹ میں بیچتے ہوئے پکڑے گئے، جب کہ اپریل 2021 میں فوجی افسر نے پولیس کانسٹیبل کے ساتھ مل کر سرینگر میں کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا۔

  • ایل او سی  پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، 2 شہری شہید، ایک زخمی

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، 2 شہری شہید، ایک زخمی

    بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، ریوڑ چراتے ہوئے نہتے چرواہوں پر اندھا دھند فائرنگ سے 2 شہری شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آج دن 11 بج کر 55 منٹ پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کے غیر انسانی رویے کے مظاہرے میں معصوم بے گناہ نہتے کشمیری فائرنگ کی زد میں آئے۔

    شہدا میں 22 سالہ عبید قیوم ولد محمد قیوم اور 55 سالہ محمد قاسم ولد محمد دین شامل ہیں، دونوں شہدا گاؤں بارہ دری تیتری نوٹ کے رہائشی ہیں، بھارت کی علاقے میں اجارہ داری کی سوچ کے تحت بھارتی افواج اپنے جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات لگا کر معصوم جانیں لینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے بھارت کی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کیا گیا، اور واضح کیا گیا کہ پاکستان ایل او سی کے ساتھ بسنے والے کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مؤثر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ ہندوستان کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنائے، بالخصوص کشمیریوں کے اپنی ملکیتی زمین پر رہنے کے حق کا احترام کرے۔

    پاکستان اور بھارت کے مابین 2003 کا سیز فائر سمجھوتہ موجود ہے، جس کی بھارت کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی، دونوں ملکوں نے فروری 2021 کو اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ ایل او سی سمجھوتے کی پاس داری کی جائے گی، مودی کے امریکا کے دورے اور 2024 میں بھارتی انتخابات سے پہلے ایک مرتبہ پھر بھارتی اشتعال انگیزی سامنے آئی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اور مذموم جعلی مقابلہ

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اور مذموم جعلی مقابلہ

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اور مذموم جعلی مقابلہ سامنے آیا ہے، جعلوں مقابلوں کی آڑ میں بھارتی فوج کا بے گناہ لوگوں کا قتل عام ایک عرصے سے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 31 مئی 2023 کو بھارتی فوج نے گاوٴں کرمارہ ضلع پونچھ میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اس جعلی مقابلے کا ڈراما رچایا۔

    بھارتی فوج کے مطابق سابق 9 سکھ لائٹ انفنٹری کا گلپور سیکٹر، ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، مقابلے کے نتیجے میں ڈرامائی طور پر بھارتی فوج کا ایک سپاہی زخمی جب کہ 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    اس جعلی مقابلے میں مبینہ طور پر گرفتار دہشت گردوں سے ہیروئن، اسلحہ، گولہ بارود، گرینیڈ اور آئی ای ڈی برآمد کی گئی، بھارتی فوج نے اِس جعلی مقابلے میں گرفتار افراد کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے گاوٴں کرمارہ ضلع پونچھ سے ظاہر کیا۔

    اصل حقائق کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اس جعلی مقابلے کا ڈراما رچایا، یہ بھارتی فوج کا ایجنڈا ہے کہ ہندوستان کی انٹیلیجنس ایجنسیاں مالی فائدے کے لیے سرحدی اسمگلروں کو آمادہ کرتی ہیں اور بعد میں جعلی مقابلے کا رنگ دے گر الزام پاکستان کے سر تھوپ دیتی ہیں۔

    جعلی انکاوٴنٹرز کے ذریعے ان بے گناہ افراد کو قتل کر دیا جاتا ہے جس کا مقصد پاکستان کو بد نام کرنا اور بھارتی فوج کے افسروں کو نوازنا ہے۔

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے قابض فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوان کی شہادت کا واقعہ ضلع راجوڑی میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔

    اس دوران قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا۔

    واضع رہے گزشتہ ماہ قانون قابض فورسز نے دس کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک ٹیکنیشن ہلاک اور دو پائلٹ زخمی ہوگئے۔

    تفصییلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے مرواہ علاقے میں مچنا کے مقام پر بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 3 افراد سوار تھے، حادثے میں ایک ٹیکنیشن ہلاک اور دو پائلٹ زخمی ہوئے تاہم زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یہ واقعہ صبح تقریباً 9:45 پر پیش آیا، ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک جدید لائٹ ہیلی کاپٹر تھا، ہیلی کاپٹر نے کشتواڑ ہیلی کاپٹر سے مروہ کی طرف معمول کے مطابق پرواز کی۔

    افسر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے اور مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹس زخمی ہوئے تھے۔

    اس سے قبل اگست میں بھارتی فوج کا ٹو ففٹی فور اے اے ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں رنجیت ساگر ڈیم کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا ، تاہم حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔

    رواں سال جنوری میں جموں کشمیر پنجاب سرحد کے قریب کٹھوعہ ضلع کھن پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا ، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہوگیا تھا۔

  • بھارتی فوج کے بھٹنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ، 4 سے زائد فوجی ہلاک

    بھارتی فوج کے بھٹنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ، 4 سے زائد فوجی ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی فوج کے بھٹنڈا ملٹری اسٹیشن پر آرمی میس میں فائرنگ کے نتیجے میں 4سےزائدفوجی ہلاک ہوگئے تاہم حملہ آور کی تلاش میں پولیس اور فوجی حکام ناکام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے بھٹنڈا میں ملٹری اسٹیشن پر آرمی میس میں فائرنگ ہوئی ، فائرنگ سے 4سےزائد فوجی ہلاک ہوگئے ، جن کا تعلق 80میڈیم رجمنٹ سے ہے۔

    مقامی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ ملٹری اسٹیشن کے اندر صبح4بجکر30منٹ پرہوئی تاہم یہ کسی فدایان کاحملہ نہیں اندرونی افرادکی طرف سے کی گئی کارروائی ہے۔

    پولیس اور فوجی حکام حملہ آور کی تلاش میں ناکام ہے ، اطلاعات ہے کہ 2 افراد جن کےپاس اسلحہ اوربارودموجود ہے اب بھی ملٹری اسٹیشن میں موجود ہے ، جن کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والا بھارتی پولیس اہل کار ہے، جس نےکوارٹرگارڈ سے اسلحہ چھینا تھا۔

    واقعے کے بعد علاقہ سیل کرکے ملٹری اسٹیشن کے اندر اور اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے، پاکستان اور اس کی افواج پر ہرزہ سرائی کرنیوالی بھارتی فوج اپنے ہی فوجیوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہے۔

  • بھارتی فوج کی بدحواسیاں ،  راجستھان  میں میزائل فائر کردیا

    بھارتی فوج کی بدحواسیاں ، راجستھان میں میزائل فائر کردیا

    راجستھان : بھارتی ریاست راجستھان میں فوجی مشق کے دوران اچانک میزائل فائر ہوگیا، تاہم کوئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج اپنے ہی لوگوں کیلئے خطرہ بن گئی اور غلطی سے میزائل فائر کرنا فوج کی عادت بن گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست راجستھان میں فوجی مشق کے دوران اچانک میزائل فائر ہوگیا، واقعہ پوکھران میں فوجی فیلڈ فائرنگ پریکٹس کے دوران پیش آیا، جس میں تین میزائل فائر ہوئے۔

    بھارتی فوجی حکام کا دعویٰ ہے کہ میزائل ایک طیارے پر نصب تھا میزائل طیارے میں نصب تھا لیکن ملبہ کھیتوں میں گرا ہے تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    گزشتہ دنوں بھی بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران اپنے ہی گاؤں پر مارٹر گولہ پھینک دیا تھا، جس سے تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    خیال رہے گذشتہ سال مارچ میں براہموس میزائل غلطی سے داغا گیا جو پاکستان میں گرا، میزائل بھارتی علاقے ہریانہ سے فائر ہوا اور میاں چنوں میں آکر گرا تھا۔ حادثےمیں میاں چنوں میں شہری املاک کونقصان پہنچا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

  • بھارتی فوج کے سری لنکا سے شکست کے بعد انخلاء کو 23 سال مکمل

    بھارتی فوج کے سری لنکا سے شکست کے بعد انخلاء کو 23 سال مکمل

    بھارتی فوج کے سری لنکا سے شکست کے بعد انخلاء کو 23 سال مکمل ہوگئے، 1983ء سے 2009ء تک بھارتی خفیہ ایجنسی راء نے 20 ہزار تامل ٹائیگرز کو ٹریننگ اور اسلحہٰ فراہم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے سری لنکا سے شکست کے بعد انخلاء کو تئیس سال مکمل ہوگئے ، لنکا ٹائیگرز جنگ میں ہندوستان کا کردار ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کی سرپرستی کا کھلا ثبوت ہے۔

    سری لنکا میں بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی، 1983ء سے 2009ء تک بھارتی خفیہ ایجنسی راء نے 20 ہزار تامل ٹائیگرز کو ٹریننگ اور اسلحہٰ فراہم کیا اور جون 1987ء میں سری لنکا کے تامل ٹائیگرز کے خلاف آپریشن ” آزادی “ شروع کیا۔

    جس کے خلاف بھارتی بحریہ اور فضائیہ نے تامل باغیوں کو اسلحہ اور امداد فراہم کی، سری لنکا کی بار بار مذمت اور احتجاج کے باوجود ہندوستان تامل باغیوں کی پشت پناہی سے باز نہ آیا۔

    جولائی 1987ء میں سر ی لنکا سے جبراََ معاہدے کے ذریعے امن کے نام پر 80 ہزار بھارتی فوج جافنا میں اُتار دی، بھارتی فوج کی طرف سے وسیع پیمانے پر قتل ِ عام، لوٹ مار اور اجتماعی زیادتیوں کے باعث جلد ہی بھارتی فوج اور ایل ٹی ٹی ای کے درمیان بھی جنگ چھڑ گئی۔

    جنرل سُندر جی نے راجیو گاندھی کو دو ہفتوں میں تامل باغیوں کے خاتمے کا یقین دلایا لیکن 3 سال گذرنے کے باوجود بھارتی فوج کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    آپریشن پوون کے نتیجے میں 27 ہزار سری لنکن شہری، 5 ہزار سری لنکن فوجی جبکہ 3 ہزار سے زائد بھارتی فوجی اکھنڈ بھارت کے خواب کا ایندھن بنے۔

    سری لنکا میں بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی، جن میں لو ٹ مار، قتل عام اور اجتماعی زیادتیاں سرِ فہرست ہیں۔

    سال 1987ء میں ویلویتو تھرائی میں 64 نہتے شہریوں کو قتل جبکہ 200 سے زائد گھروں کو نذرِ آتش کیا گیا جبکہ 1991ء میں راجیو گاندھی پر خود کش حملہ کرنے والی کلیون راجارتنم بھی بھارتی فوجیوں کی ویلویتو تھرائی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی تھی۔

    سال 1987ء میں جافنا ہسپتال پر دھاوا بول کر 100، 1988ء میں چاواکچ چہری میں 40 جبکہ 1989ء میں کوکوویل میں بھارتی کمانڈرز نے40 سے زائد بے گناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اُتا ر دیا تھا۔

    تامل عوام نے قتلِ عام کے باعث Indian Peace Keeping Force کو Indian People Killing Force کا نام دیا تھا ، ڈبل گیم پالیسی کے تحت بھارت نے سری لنکا اورتامل باغیوں کو اپنے مزموم مقاصد کے لئے استعمال کیا۔

    بھارتی فوج کی سری لنکا کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت نے خانہ جنگی کو اگلے 20 سالوں تک طول دے دیا۔

  • بھارتی فوجیوں نے مشقوں کے دوران اپنے ہی گاؤں پر مارٹر گولا دے مارا

    بھارتی فوجیوں نے مشقوں کے دوران اپنے ہی گاؤں پر مارٹر گولا دے مارا

    بہار: بھارتی فوج کی نا تجربہ کاری اور نا اہلی کھل کر سامنے آ گئی، بھارتی فوجیوں نے مشقوں کے دوران اپنے ہی گاؤں پر مارٹر گولا دے مارا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے ضلع گیا میں بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہدف کی جانب فائر کیا گیا فوج کا ایک مارٹر گولہ فائرنگ رینج سے باہر جا کر قریبی گاؤں میں جا کر ایک گھر پر گرا۔

    حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے، ہلاک افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ گیا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش بھارتی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز صبح سویرے بارچھٹی تھانہ علاقہ کے گلروید گاؤں میں پیش آیا۔

    دھماکے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، جہاں زمین میں ایک بڑا گڑھا پڑ گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    مرنے والوں میں ایک نوجوان جوڑا سورج کمار اور کنچن کماری کے علاوہ ان کا ایک قریبی رشتہ دار گووند مانجھی شامل ہے، کنچن اپنے شوہر کے ساتھ ہولی منانے اپنے بھائی کے گھر آئی تھی۔

    ہلاک خاتون کنچن کی بھابھی منجو دیوی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سب صحن میں پوری مالپووں کی تیاری کر رہے تھے، کہ اچانک کان پھاڑ دھماکا ہوا اور زمین ہل کر رہ گئی، پھر ہم نے دیکھا کہ ہمارے عزیز زمین پر پڑے زخموں سے کراہ رہے تھے۔