Tag: بھارتی فوج

  • بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، 3 شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، 3 شہری زخمی

    راولپنڈی : بھارت اشتعال انگیزی سےباز نہ آیا اور ایک بار پھر ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرمعاہدےکی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، بھارتی فوج نےایک بار پھر بیدوری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کےنتیجےمیں تین شہری زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نےبھارتی اشتعال انگیزی کابھرپورجواب دےکردشمن کو بھار ی جانی ومالی نقصان پہنچایا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، فوجی جوان شہید

    گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نےایل او سی پر سول آبادی اور پاک فوج کونشانہ بنایا تھا، اس دوران بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کےحوالدار لیاقت نےجام شہادت نوش کیا تھا۔

    اس سے قبل واضح رہے لائن آف کنٹرول چکھوٹی سیکٹر پر تعینات جوانوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارت کے جاسوس کواڈ کاپٹر کو مار گرایا تھا ،

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول سے پاکستانی علاقے میں 500 میٹر اندر تک داخل ہوچکا تھا جس کو فوری طور پر نشانہ بنا کر گرایا گیا، لائن آف کنٹرول پر اب تک گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز (کواڈ کاپٹر) کی تعداد گیارہ تک پہنچ چکی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیری جعلی مقابلوں میں شہید، پاکستان کی مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیری جعلی مقابلوں میں شہید، پاکستان کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل عام کی مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں 4 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا گیا ہے، پاکستان ان جعلی مقابلوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان نے کہا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں محرم جلوسوں پر پابندیوں کی بھی مذمت کرتا ہے، کشمیریوں کو محکوم بنانے کے بھارتی ہتھکنڈے ناکام رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ 1 سال میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں میں 300 کشمیریوں کو شہید کیا ہے، کشمیری شہدا میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔

    بھارتی فوج کی بربریت سے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان حق خود مختاری کے لیے مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    یاد رہے کہ آج کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شوپیاں کے علاقے میں ریاستی دہشت گردی کی ایک نئی کارروائی میں قابض بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، دوسری طرف قابض بھارتی فوج کی علاقے میں کارروائی کے خلاف احتجاج کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کرنے کے لیے علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

  • بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 18 سالہ دوشیزہ شہید

    بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 18 سالہ دوشیزہ شہید

    اسلام آباد: بھارت جنگی جنون میں اندھا ہوگیا، بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس سے گاؤں فتح پور میں 18 سالہ دوشیزہ شہید اور خواتین و بچیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے گاؤں فتح پور میں 18 سال کی لڑکی شہید ہوگئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 2 خواتین اور 2 بچیوں سمیت 6 شہری زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک جنگ بندی معاہدے کی 1877 خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں، رواں سال بھارتی فائرنگ سے 6 خواتین اور 5 بچیوں سمیت 15 شہری شہید ہوئے۔

    بھارتی فائرنگ سے اب تک 46 خواتین اور 37 بچوں سمیت 144 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔

    اس سے قبل بھارت نے 29 جولائی کو بھی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں اکھوڑی گاؤں کی 2 خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹس کو نشانہ بنایا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  فوج  کی ریاستی دہشت گردی ، ایک سال کے دوران 214 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ، ایک سال کے دوران 214 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک سال سے غیرقانونی محاصرہ کے دوران 214 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے تیرہ سو نوے کشمیری زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری نوجوان برہان وانی کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہادت نے تحریک آزادی کشمیرمیں نئی روح پھونک دی، مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہوگئے، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران بھارتی فورسز نے 214 کشمیری شہید کئے ، شہید ہونے والوں میں 4 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں متعدد کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے 1390 کشمیری زخمی ہوئے، اس دوران 84خواتین کیساتھ زیادتی کی گئی اور 946 مکانات کو نقصان پہنچایا۔

    کےایم ایس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران 13 ہزار 680 کشمیریوں کو گرفتار کیا ، گرفتار ہونے والوں میں بزرگ خواتین سمیت کشمیری لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

    قابض فوجیوں نے ظلم کی تاریخ رقم کرتے ہوئے پیلٹ گنوں سے 10 ہزار 240 کشمیریوں کونشانہ بنایا، جس سے درجنوں کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے، جبکہ تین سو پچاسی افراد کو دیکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    خیال رہے بھارتی فورسز 1990 سے اب تک پچانوے ہزار چھ سو سینتالیس کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں۔

  • بھارتی فوج کی ایل اوسی پر اشتعال انگیزیاں جاری، 20 سالہ لڑکا شدید زخمی

    بھارتی فوج کی ایل اوسی پر اشتعال انگیزیاں جاری، 20 سالہ لڑکا شدید زخمی

    راولپنڈی : بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 20 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے باگسر سیکٹر پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی ، فائرنگ سے مہتیکا گاؤں کا 20 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا، زخمی نوجوان کو فوری علاج کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر پر شدید فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں کرنی گاؤں کی عمررسیدہ خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تھا۔

    اس سے قبل 5 جولائی کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں خاتون 22 سالہ شہری زخمی ہوگیا تھا۔

    خیال رہے رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1550 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جبکہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہو چکے ہیں۔

  • بھارتی فوجی خودکشیاں کرنے لگے

    بھارتی فوجی خودکشیاں کرنے لگے

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والے بھارتی فوجی خودکشیاں کرنے لگے ہیں۔

    کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں 2 بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے خودکشی کرلی، ایک بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے افسر کو فائرنگ کرکے قتل کیا پھر خود کو گولی مار لی، خودکشی کا دوسرا واقعہ کسی اور ضلع میں پیش آیا۔

    کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے، بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کی خودکشی کے واقعات کلگام اور بارہ مولا میں پیش آئے۔

    مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بھارتی اقدام کو 11 ماہ مکمل ہوگئے

    مودی حکام نے تاحال خودکشی کی وجوہات نہیں بتائیں، البتہ یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وادی میں نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والی قابض بھارتی فوج ذہنی دباؤ اور ذہنی بیماری کا شکار ہورہی ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ وادی کی خاص قانونی حیثیت ختم کرنے اور لاک ڈاون کو11 ماہ مکمل ہوچکے ہیں لیکن مودی سرکار اپنے ناپاک عزائم سے تاحال باز نہ آئی، وادی میں قابض فوج نے بربریت کی انتہا کردی ہے۔

    بھارتی لاک ڈاؤن کے11 ماہ میں 192کشمیری شہید اور 132 زخمی ہوئے۔ 11ماہ کے دوران بھارتی فورسز نے 935 مکانات کو نقصان پہنچایا۔ بھارتی فورسز نے گھر گھر چھاپوں کےدوران 77 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

  • بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، 5 شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، 5 شہری زخمی

    راولپنڈی : بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 معمر خواتین،2بچوں سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فوج نے ایل اوسی کے نکیال سیکٹر پر گزشتہ رات بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے 2 معمر خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی گئی تھی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل اوسی پر شہری آبادی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے نکیال سکیٹر میں 5زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئےدعا کی اور کہا بو کھلاہٹ کا شکار بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنارہاہے،بھارت عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مودی سرکارکی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان کی بہادرافواج نےبزدل دشمن کوہمیشہ منہ توڑ جواب دیا۔

    گذشتہ روز بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر شدید فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 22 سالہ شہری زخمی ہوگیا تھا، زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔

    اس سے قبل یکم جولائی کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہو گیا تھا۔

    خیال رہے رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1550 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جبکہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہو چکے ہیں۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،شہری زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون 22 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 22 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، ایک بچہ شہید

    اس سے قبل یکم جولائی کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہو گیا تھا۔

    خیال رہے رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1550 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جبکہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہو چکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، 3 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، 3 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اسلام آباد میں فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فورسز نے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

    بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد کے محاصرے کے دوران گھرگھر تلاشی لی، توڑپھوڑ اور خواتین سے بدتمیزی بھی کی گئی۔

    کشمیری میڈیا سروس کے مطابق ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسزنے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کیا، 2 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 249 گھروں کوتباہ کیا جبکہ پیلیٹ گن کے چھروں سے 827 کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،خاتون شدید زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،خاتون شدید زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے کریلہ سیکٹر پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں باٹلہ متھرانی گاؤں کی خاتون شدید زخمی ہوگئیں

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا تھا

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 2 خواتین اور 2 بچے زخمی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 9 جون کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔