Tag: بھارتی فورسز

  • بھارتی فورسز نے کپواڑہ میں ایک سماجی کارکن کو شہید کر دیا

    بھارتی فورسز نے کپواڑہ میں ایک سماجی کارکن کو شہید کر دیا

    سری نگر : بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ضلع کپواڑہ میں ایک سماجی کارکن کو شہید کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع کپواڑہ میں تینتالیس سال کے سماجی کارکن کو شہید کردیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ بھارتی فورسزسماجی کارکن کے گھر پر دھاوا بولا، توڑپھوڑ اور فائرنگ کی، جس کے بعد سماجی کارکن غلام رسول کو زخمی حالت اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

    قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی زندگی مزید مشکل کردی ہے، سری نگر میں چھتیس مقامات کا محاصرہ کر کے نام نہاد سرچ آپریشن کیا۔

    قابض فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا، مختلف علاقوں میں گھر بھی مسمار کردئیے گئے۔

    دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے قتل اور پہلگام واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ علاقے میں لوگوں کا قتل ایک معمول بن چکا ہے اور بھارتی فورسز اپنے پیدائشی حق ، حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر کشمیری نوجوانوں کوبے دردی سے قتل کررہی ہیں لیکن پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    یاد رہے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کا قتل عام شروع کردیا ہے، بھارتی فوج کی سفاکیت کے ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر آئے تھے۔

    مزید پڑھیں : پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد معصوم کشمیریوں کا قتل عام ، ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے

    گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں دو بے گناہ نہتے کشمیریوں کو دن دہاڑے شہید کیا گیا تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ محمد فاروق اور محمد دین کو وحشیانہ انداز میں شہید کرنے کے بعد میتوں پر خنجر سے وار کئے گئے۔

    خیال رہے بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی اور جبری طور پر زیرحراست سات سو بتیس بے گناہ قیدیوں کی زندگیوں کو بھی سنگین خطرات ہیں۔

    بھارت ان قیدیوں کوجعلی مقابلوں میں دہشت گرد ظاہر کر کے شہید کرسکتا ہے یا استعمال کرکےایک اورفالس فلیگ کاڈرامہ رچا سکتا ہے۔

  • چھتیس گڑھ : بھارتی فورسز نے 16 قبائلیوں کو ہلاک کردیا

    چھتیس گڑھ : بھارتی فورسز نے 16 قبائلیوں کو ہلاک کردیا

    سکما : بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز نے قبائلی برادری کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سرچ آپریشن کے نام پر 16 قبائلیوں کو ہلاک کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر نکسل مخالف آپریشن کے دوران ریاست کے سکما ضلع کے کیرلپال میں کم از کم سولہ قبائلی ارکان کو ہلاک کر دیا، بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ یہ علیحدگی پسند نکسالی تھے۔

    ایک افسر نے بتایا کہ جمعہ کی رات کیرلاپال کے علاقے میں شروع کیے گئے آپریشن میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا آپریشن والے مقام سے اب تک 16 نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ 20 مارچ کو بھی بھارتی فورسز نے چتھیس گڑھ کے ضلع بیجاپور اور دانتے واڑہ میں دو مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کے نام پر 30 قبائلیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

    تازہ ترین کارروائی کے ساتھ رواں برس اب تک ریاست میں 162 قبائلی افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-ماؤسٹ (سی پی آئی-ماؤسٹ) اور دیگر سول سوسائٹی گروپوں نے ان افراد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور امتیازی سلوک کے خلاف مسلح جدوجہد جاری ہے اور ایسی تمام تحریکوں کا مقصد بھارت کے تسلط سے آزادی حاصل کرنا ہے۔

  • بھارتی فورسز نے ماہ اگست میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا

    بھارتی فورسز نے ماہ اگست میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا

    سرینگر: قابض فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت جاری ہے، گزشتہ ماہ اگست میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 8 کشمیری شہید ہوئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اگست میں آٹھ کشمیریوں کو شہید کیا۔

    کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا، ان شہادتوں کے نتیجے میں 3 خواتین بیوہ اور 11 بچے یتیم ہوئے، اس عرصے کے دوران بھارتی فوج، پولیس، پیراملٹری فورسز، ایس آئی اے اور این آئی اے نے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی اور محاصے کی 261 کارروائیوں کے دوران 134 شہریوں کو گرفتار کیا جن میں بیش تر حریت رہنما، نوجوان، کارکن اور طلبہ شامل تھے۔

    گرفتار کیے گئے بہت سے کشمیریوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قوانین لاگو کیے گئے ہیں۔

    دوسری طرف 4 ہزار سے زائد حریت رہنما اور کارکن بشمول کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، سیدہ آسیہ اندرابی جھوٹے مقدمات میں بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر قید ہیں۔

  • بھارتی فورسز  کے ظلم کی انتہا، مزید 4 کشمیری شہید

    بھارتی فورسز کے ظلم کی انتہا، مزید 4 کشمیری شہید

    سری نگر :‌ بھارتی فورسز ضلع کپواڑہ میں مزید چار کشمیری شہید کردئیے، رواں ماہ شہید کشمیریوں کی تعداد دس سے تجاوز کر گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا کردی ، قابض فورسز نے ضلع کپواڑہ میں مزید چار کشمیری شہید کردئیے۔

    بھارتی فورسزنے نام نہاد سرچ آپریشن میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا، رواں ماہ شہید کشمیریوں کی تعداد دس سے تجاوز کر گئی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ میں ہی مقبوضہ کمشیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے 5 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ مئی میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 10 کشمیریوں کو شہید کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق 10 میں سے 4 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا، ایک مکان کو نقصان پہنچایا جبکہ ایک خاتون کی بے حرمتی کی گئی تھی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز حملہ آوروں کے ہاتھوں پسپا ، 5 فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز حملہ آوروں کے ہاتھوں پسپا ، 5 فوجی ہلاک

    راجوڑی : مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی دھماکوں میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، ہلاکتوں کے بعد ضلع بھرمیں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارتی فورسز حملہ آوروں کے ہاتھوں پسپا ہوگئی، راجوڑی میں دھماکوں میں بھارتی فوج کے 5 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

    بھارتی سیکیورٹی فورسزاورحملہ آوروں میں شدید لڑائی ہوئی لیکن حملہ آوروں نے دھماکا خیزمواد کا استعمال کرکے 5بھارتی فوجیوں کوہلاک کردیا۔

    بھارتی فوج کا آپریشن3 مئی کوشروع کیا گیا تھا ، آپریشن میں ہلاکتوں کے بعد ضلع بھرمیں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی مودی میڈیااپنی ہٹ دھرمی، ملامت اورشرمناک پسپائی کو چھپانے کیلئے کوشاں ہیں، مودی میڈیانےایک مرتبہ پھر راجوڑی حملوں کا الزام پاکستان پر تھوپنا شروع کردیا ہے۔

    تاہم بھارتی عوام ان حملوں کومودی سرکارکاایک اورڈرامہ قراردےرہی ہے کیونکہ مودی سرکارکاجی20اجلاس سے پہلے وحشیانہ کارروائیاں کا مسخ چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔

    یاد ہے گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوجی ٹرک پرحملےمیں بیشترفوجی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

  • بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

    بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی جارحیت جاری ہے، ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سال کے آغاز سے ہی کشمیر میں مظالم بھارتی فوجیوں کی جارحیت جاری ہے، گزشتہ ماہ 10 لوگوں کو شہید کیا جبکہ 137 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

  • شوپیاں میں محاصرہ، بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    شوپیاں میں محاصرہ، بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے محاصرے کی آڑ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

    بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ہیف شرمل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

    نوجوان کی شہادت کے بعد علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے، قتل کی خبر پھیلتے ہی لوگ گھروں سے سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔

    بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا، آخری اطلاعات تک علاقے میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے محاصرہ اور تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔

  • ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کی گھر پر اندھا دھند فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کی گھر پر اندھا دھند فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کی ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ سے 2 کشمیری شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادئ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نہ رُکی، جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد کے علاقے پوشکریری میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہو گئے، بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کے والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

    سرچ آپریشن کے دوران قابض فورسز نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا تھا، گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں تک کو ہراساں کیا گیا۔

    وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی بند کر دی گئیں، شوپیاں، پلوامہ، اور بارہ مولا میں بھی حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

  • بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

    بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

    بارہ مولا: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گری کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے ضلع بارہ مولا کے قصبے اڑی میں فائرنگ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

    علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے اور گھر گھر سرچ آپریشن جاری ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے کشمیری نوجوانوں کو بارہ مولا کے اڑی سیکٹر میں جعلی مقابلے میں گولی مار کر شہید کیا۔

    جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور جعلی مقابلے بھارتی فوجیوں کا معمول بن چکے ہیں، فوجی نہتے کشمیری نوجوانوں کو ان کے گھروں سے اٹھاتے ہیں، انھیں لائن آف کنٹرول کے قریب لے جاتے ہیں اور جعلی مقابلے میں شہید کر دیتے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے شہید نوجوانوں کو پاکستانی عسکریت پسند قرار دے دیتی ہے۔

    2000 کے پتھری بل فرضی انکاؤنٹر اور 2010 کے مچل فرضی انکاؤنٹر کے واقعات بھارتی فوج کے اس گھناؤنے عمل کی واضح مثالیں ہیں۔ ضلع اننت ناگ میں پتھری بل جعلی مقابلے نے جموں و کشمیر کو ہلا کر رکھ دیا تھا، اس کیس کو بھارتی فوج نے تقریباً 14 سال بعد بند کر دیا۔

    سی بی آئی نے 2006 میں جعلی مقابلے میں 5 فوجیوں کو قصور وار ٹھہرایا، سی بی آئی نے تحقیقات کے بعد کہا کہ ساتویں راشٹریہ رائفلز کے افسران بریگیڈیر اجے سکسینہ، لیفٹیننٹ کرنل برہیندر پرتاپ سنگھ، میجر سوربھ شرما، میجر امیت سکسینہ اور صوبیدار ادریس خاں نے جعلی مقابلے کا ڈراما رچاتے ہوئے 5 بے قصور شہریوں کو جنوبی کشمیر میں چٹی سنگھ پورہ میں سکھوں پر حملے میں ملوث دہشت گرد قرار دیتے ہوئے گولیاں ماریں۔

  • کپواڑا میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید، تعداد 7 ہو گئی

    کپواڑا میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید، تعداد 7 ہو گئی

    سرینگر: جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید ہو گئے، جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

    مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، نہتے کشمیریوں پر بربریت کی انتہا ہو گئی ہے، حکومتی سرپرستی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نسل کشی کی جا رہی ہے۔

    ایک اور نوجوان کو بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے چٹا پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران نشانہ بنایا۔

    آخری اطلاعات تک دونوں علاقوں میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا، واضح رہے کہ وادئ کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں بھارتی فورسز نے 7 معصوم کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز بھی کپواڑا اور کولگام کے اضلاع میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔