Tag: بھارتی فورسز

  • سیالکوٹ :بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ نہ رک سکی

    سیالکوٹ :بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ نہ رک سکی

    چارواہ : بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر جارحیت نہ رک سکی،پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا  بھارتی فورسز نے چارواہ سیکٹر پر فائرنگ کی اور ورکنگ باؤنڈری کے قریب آبادیوں کو نشانہ بنایا۔

    بھارتی فوج کی جانب سے چارواہ سیکٹر کے دھمالہ، چارواہ، عمران والی، گھنڈیال کے علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی، بھارتی فورسز نے آج  اس وقت دوبارہ چارواہ سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری شروع  کی جب کسان اپنی چاول کی تیار فصل کو کاٹنے لگے۔ بھارتی فورسز نے باجڑہ گڑھی ، چارواہ ، دومالہ ، تلسی پور ، گوڑ ، بھگیاڑی اور دیگر دیہات پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے ۔

    بھارتی جارحیت کے باعث لوگ اپنی فصل کی کٹائی شروع نہ کر سکے، چناب رینجرزکی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد دشمن کی بندوقین خاموش ہوگئیں۔

    عیدالاضحی سے بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پرجارحیت کا سلسلہ جاری ہے، گولہ باری سے اب تک 12افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں ، متعدد مکانوں کو بھی بھارتی گولہ باری سے نقصان پہنچا ہے۔

  • بھارتی فورسز کی نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، 4 بچے زخمی

    بھارتی فورسز کی نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، 4 بچے زخمی

    کوٹلی : بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، کوٹلی کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق نکیال سیکٹر کے گاؤں کنتھی گالا پر بھارتی فوج کی جانب سے فائر کئے گئے مارٹر شیل کے گولے گرنے سے چار بچے زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں فیصل منیر، مہوش، یاسر منیر اور سمیر شامل ہیں، جنہیں گردن پر زخم آئے ہیں ۔

    دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارتی شیلنگ کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔

  • بھارت کا یکم اکتوبر کے بعد ساتویں بار سیز فائر کی خلاف ورزی

    بھارت کا یکم اکتوبر کے بعد ساتویں بار سیز فائر کی خلاف ورزی

    چارواہ: بھارت نے پاکستان کے احتجاج کے باوجود پیر کی شب ساتویں بارکنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائر کھول دیا، بھارتی فورسز نے چار واہ ،چپراڑ اور بجوات سیکٹر کے دیہاتوں پر گولہ باری کی، دیہاتیوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کے باوجود بھارت نے پیر کی شب کنٹرول لائن پر ایک بار پھر فائر کھول دیا، یکم اکتوبر کے بعد سے یہ سیز فائر کی ساتویں خلاف ورزی ہے۔

    تازہ واقعہ سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں پیش آیا، بھارتی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی جبکہ کئی مکانات تباہ اور درجنوں مویشی ُہلا ک ہوگئے ۔

    اس سے قبل پیر کی صبح کی جانے والی بھارتی فائرنگ سے چار شہری شہید ہوگئے تھے، لوگ نماز عید بھی ادا نہ کرسکے تھے، 20 گھنٹے کے دوران بھارتی فائرنگ سے مجموعی طور پر ،1 خاتون اور 2 کمسن بچوں سمیت 4 افراد شہید اور 14 شہری زخمی ہوئے۔

    بھارتی فورسز کی جانب چار واہ ،چپراڑاور بجوات سیکٹر کے دیہاتوں پر گولہ باری کی گئی، دیہاتیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کررہے ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے مارٹر گولوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، چناب رینجرز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی گئی۔

  • واہگہ بارڈر: پاکستان اور بھارتی فورسز کے درمیان میٹھائی کا تبادلہ

    واہگہ بارڈر: پاکستان اور بھارتی فورسز کے درمیان میٹھائی کا تبادلہ

    لاہور: عید کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارتی فورسز کے درمیان میٹھی خوشیوں کے تبادلے نے سماں خوشگوار کردیا۔
    کہتے ہیں عید کے موقع پر دشمن بھی گلے لگ جاتے ہیں، ایسا ہی کچھ ہو ا واہگا بارڈر پر جہاں پاکستانی اور بھارتی فوج کے دستوں کے درمیان میٹھائی کا تبادلہ ہوا، جس نے دونوں فورسز کے اہلکاروں کو گلے ملنے پر مجبور کردیا۔ پاک بھارت فورسز کے اہلکاروں نے آپس میں عید کی خوشیاں بانٹی اور ایک دوسرے کا منہ میٹھا کیا، اس اقدام کا مقصد آپس کی رنجشوں کو مٹا کر بہتر باہمی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔