Tag: بھارتی لڑکی

  • لمبے بالوں والی لڑکی نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    لمبے بالوں والی لڑکی نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    موداسہ: دنیا کی سب سے لمبے بالوں والی لڑکی نیلانشی پٹیل نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے علاقے موداسہ سے تعلق رکھنے والی نیلانشی نامی لڑکی نے اس سے قبل 2018 میں گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا تھا اور آج ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کرکے اپنا ہی چیلنج پورا کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 17 سالہ لڑکی نے 6 فٹ 2 انچ لمبے بال کرکے گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا، اس سے قبل دسمبر 2018 میں نیلانشی پٹیل کا اپنا ریکارڈ 5 فٹ 6 انچ کا تھا۔

    اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑنے والی لڑکی کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے دوست بالوں کی ملکہ کے نام سے پکارتے ہیں، گزشتہ 11 سالوں کے دوران وہ کبھی ہیئرسلون نہیں گئیں نہ ہی بالوں پر کسی قسم کی کوئی ٹریٹمنٹ کرائی۔

    انہوں نے کہا کہ لمبے ہونے کی وجہ سے میرے بال زمین کو چھوتے ہیں جس کے باعث انہیں اونچی ہیل پہننا پڑتی ہے۔ عالمی ریکارڈ قائم کرنے اور پھر اپنا ریکارڈ توڑنے میں میرے گھر والوں نے بھی مدد کی۔ خصوصاً ماں نے بہت ساتھ دیا۔

    نیلانشی کا کہنا ہے کہ جب بھی بال بنانے یا سنوارنے ہوں میری والدہ مدد کرتی ہیں۔ ہفتے میں ایک بار بالوں کو دھونا اور ایک سے دو بار تیل لگانا معمول ہے۔ بالوں کو سکھانے کے لیے سورج کی روشنی بہت مفید ہوتی ہے۔

  • بھارتی لڑکی پاکستانی دوست سے ملنے پہنچ گئی

    بھارتی لڑکی پاکستانی دوست سے ملنے پہنچ گئی

    گوجرانوالہ: فیس بک فرینڈ سے ملنے کے لیے پاکستان آنے والی بھارتی لڑکی کو واپس بھیج دیا گیا۔

    ایک اورفیس بک کی دوستی محبت میں بدل گئی، بھارتی شہر ہریانہ کی منجیت کور پاکستانی شہری اویس کی محبت میں گرفتار ہو کر اس سے ملنے پہنچ گئی۔

    کرتارپور راہداری کے ذریعے گردوارہ دربار صاحب حاضری کے بعد فیس بک دوست اویس کے ساتھ اس کے آبائی شہر جانے کی کوشش میں سیکورٹی اہلکاروں سے اسے روک لیا۔

    ممنوعہ علاقے میں داخلے اور غیرقانونی طور پر دوسرے شہر جانے کی کوشش پر لڑکی کو واپس بھیج دیا گیا۔

    پاکستانی نوجوان اویس سبزیاں فروخت کرتا ہے اور منجیت کور سے 3سال قبل فیس بک پر اس سے دوستی ہوئی تھی۔

    واقعے سے متعلق بھارتی لڑکی کے والدین کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ اویس اور اس کے ساتھ آنے والوں کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

  • شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارتی دلہن بیاہ لانے کو تیار

    شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارتی دلہن بیاہ لانے کو تیار

    لاہور : فاسٹ بولرحسن علی نے بھی بھارتی لڑکی سے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے ، شادی کی تقریب 20اگست کو دبئی میں ہونےکاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارت کا داماد بننے کو تیار ہے، فاسٹ بولرحسن علی نے سر پر سہرا سجانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، شامیہ آرزو نجی ایئرلائن میں کام کرتی ہے اور شادی کی تقریب 20اگست کو دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔

    خیال رہے حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والےچوتھے پاکستانی کرکٹرہوں گے ، ظہیر عباس،محسن حسن خان اورشعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں ۔

    دوسری جانب فاسٹ بالرحسن علی کی والدہ نے اے آر وائی نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا حسن علی نے ابھی تک شادی کا اظہار نہیں کیا،حسن علی ورلڈ کپ کے بعد گھر میں مصروف رہے ،حسن علی سے تفصیل سے بات نہیں ہوسکی۔

    والدہ کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی کی شادی سے متعلق کوئی بھی بات میڈیا سےشیئر کریں گے۔

    واضح رہے یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 12 اپریل 2010ء میں انجام پائی تھی، جس میں دونوں ملکوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

  • انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ کو بھارتی لڑکی کے ورثاء کی تلاش

    انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ کو بھارتی لڑکی کے ورثاء کی تلاش

    کراچی: پاکستان میں موجود بھارتی لڑکی اپنے خاندان سے ملنے کیلئے بے تاب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انصار برنی ویلفیر ٹرسٹ انٹرنیشل کو پاکستان میں موجود ایک بھارتی لڑکی گیتا عرف گڈی کے خاندان کی تلاش ہے۔

    مذکورہ لڑکی سننے اور بولنے کی صلاحیت سے بھی محروم ہے۔ گیتا عرف گڈی گزشتہ پندرہ سال سے پاکستان میں موجود ہے اور بھارت میں اپنے گھر والوں کے پاس جانے کی منتظر ہے۔

    گیتا کے خاندان کی تلاش میں انصار برنی ویلفیر ٹرسٹ کے سربراہ انصار برنی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

    انصار برنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی کو چھ یا سات سا ل کی عمر میں واہگہ بارڈر پر ریلوے پولیس نے اپنی تحویل میں لیا تھا۔