Tag: بھارتی ماہی گیر

  • پاکستان کا جذبہ خیر سگالی ، 22 بھارتی ماہی گیر ملیر جیل سے رہا

    پاکستان کا جذبہ خیر سگالی ، 22 بھارتی ماہی گیر ملیر جیل سے رہا

    کراچی: پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 22 ماہی گیروں کو ملیر جیل سے رہا کردیا، انھیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملیر جیل سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے، ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے

    پولیس کا کہنا تھا کہ رہائی پانے والے قیدیوں کو ٹرین سے واہگہ بارڈر پہنچایا جائے گا، جہاں انھیں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

    لانڈھی جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ نے بتایا کہ رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں تین مسلمان اور 19 ہندو شامل ہیں۔

    ان ماہی گیروں کو پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر ماہی گیری کے الزام میں گرفتار کیا تھا، اور وہ اپنے جرم کی وجہ سے مقامی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا کاٹ چکے ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت متعدد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرچکا ہے، 360 بھارتی ماہی گیروں کو جیلوں سے رہا کیا گیا۔

    واضح پاکستان کی جانب سے حراست میں لیے جانے والے بھارتی ماہی گیروں کا انسانی حقوق کی بنیاد پر ہر طرح کا خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ اس کے برعکس رواں سال میں اب تک بھارتی جیلوں میں تین پاکستانی ماہی گیروں کو قیدیوں نے تشدد کر کے شہید کردیا۔

  • پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر 34 بھارتی ماہی گیر گرفتار

    پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر 34 بھارتی ماہی گیر گرفتار

    کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 34 ماہی گیروں کو گرفتار کر کے اُن کی 6 کشتیاں قبضے میں لے لیں۔

    میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سمندری حفاظت پر مامور اہلکار پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ اس دوران اُن کی نظر خلاف ورزی کرنے والی 6 کشتیوں پر پڑی۔

    تمام کشتیاں بین الاقوامی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تھیں جس پر حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 34 ماہی گیروں کو حراست میں لیا اور انہیں قانونی کارروائی کے لیے منتقل کردیا جس کے بعد انہیں جیل بھیجا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کا جذبہ خیر سگالی، ایک ماہ میں‌ 360 بھارتی ماہی گیر رہا

    یاد رہے کہپاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی سمندر میں واحد قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی سمندری حدود میں کسی بھی غیر قانونی عمل کی روک تھام کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے ۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اپنی ذمہ دارانہ سمندری حدود میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی عمل، منشیات و انسانی اسمگلنگ اور سرچ اور ریسکیو آپریشن کی انجام دہی کے لیے ہمہ وقت تیار اور مکمل طور پر فعال رہتا ہے۔

    چند روز قبل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے اپنے جدید ترین جہازوں کی بدولت متاثر ہونے والے 300 سے زاہد ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کو بچانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا۔

  • پاکستان کا جذبہ خیر سگالی، ایک ماہ میں‌ 360 بھارتی ماہی گیر رہا

    پاکستان کا جذبہ خیر سگالی، ایک ماہ میں‌ 360 بھارتی ماہی گیر رہا

    کراچی: پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 60 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا، رہائی پانے والوں میں 65 سالہ مشرف بھی ہے جو گزشتہ 20 سال سے حراست میں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 360 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا فیصلہ گزشتہ ماہ کیا گیا، جس کے تحت آج چوتھی کھیپ میں 60 قیدیوں کو رہائی دی گئی۔ رہائی پانے والے 60 قیدیوں کو لانڈھی جیل سے ایک بجے دوپہر کینٹ اسٹیشن کے لیے روانہ کیا گیا جس کے بعد انہیں بزنس ٹرین کے ذریعے لاہور اور پھر وہاں پر واہگہ بارڈر کے مقام پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

    بھارت کے شہر کلکتہ کے ضلع اگہلی گاؤں بڑا تاج پور سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ مشرف نامی ماہی گیر کو بھی 20 سال بعد رہائی ملی۔ رہائی پانے والے تمام بھارتی ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن نے برداشت کیے۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی جیلوں میں قید مزید 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہائی مل گئی

    آج رہائی پانے والے ماہی گیروں میں سے 55 کو سمندری حدود کی خلاف ورزی جبکہ 5 کو سرحدی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا، ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہی گیروں کو تحائف بھی دیے گئے۔

    رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر ایک بجے جیل سے رہا کیا گیا جبکہ انہیں کینٹ اسٹیشن سے تین بجے لاہور کے لیے روانہ کیا گیا۔ پنجاب کے دارالحکومت پہنچنے کے بعد تمام لوگوں کو واہگہ بارڈر کے مقام پر گزشتہ ہفتے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 360 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 100 ، 100 جبکہ چوتھے مرحلے میں 60 افراد کو رہا کیا گیا۔ جذبہ خیر سگالی کے تحت ایک ماہ میں 360 بھارتی ماہی گیروں کو جیلوں سے رہا کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی جیل میں ایک اور ماہی گیر زندگی کی بازی ہار گیا

    یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے حراست میں لیے جانے والے بھارتی ماہی گیروں کا انسانی حقوق کی بنیاد پر ہر طرح کا خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ اس کے برعکس رواں سال میں اب تک بھارتی جیلوں میں تین پاکستانی ماہی گیروں کو قیدیوں نے تشدد کر کے شہید کردیا۔

  • پاکستان کا جیلوں میں قید 355 بھارتی ماہی گیروں کو  رہا کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کا جیلوں میں قید 355 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت  جیلوں میں قید بھارتی ماہی گیر اور شہریوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی قیدیوں کو  8 اپریل  پھر 15 اپریل ، اس کے بعد 22 اور 29 اپریل کو  رہا کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایک مرتبہ پھر بڑا اقدام کرتے ہوئے پاکستانی جیلوں میں قید بھارتی ماہی گیروں اور بھارتی شہریوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا 355 ماہی گیر اور 5 بھارتی شہریوں کو رہا کیاجائےگا، 8 اپریل پھر 15 اپریل ، اس کے بعد 22 اور 29 اپریل کو بھارتی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، بھارتی شہریوں کو 100 ، 100 کر کے رہا کیا جائےگا۔

    اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے 10 معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیری شہریوں کو مختلف علاقوں میں شہید کیا گیا۔ عالمی برادری کے لیے ضروری ہے بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

    مزید پڑھیں : کشمیریوں کی حالت زار پر اقدامات پر یورپی پارلیمنٹ کے شکر گزار ہیں: دفتر خارجہ

    یاد رہے کہ بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

    خیال رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کے تبادلہ دونوں ملکوں کے درمیان سال میں دو بار ہوتا ہے، دونوں ممالک معاہدے کے تحت سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔

  • میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی، 28بھارتی ماہی گیر گرفتار

    میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی، 28بھارتی ماہی گیر گرفتار

    کراچی : پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں آپریشن کرتے ہوئے 5بھارتی کشتیاں قبضے میں لے کر28بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نےکاروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 28 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا اور بھارتی ماہی گیروں کے زیر استعمال 5کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں ۔

    ترجمان کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو تفتیش کے بعد ڈاکس تھانے کے حوالے کردیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : سمندری حدود کی خلاف ورزی ، 30بھارتی ماہی گیر گرفتار


    یاد رہے ماضی میں‌ بھارت ماہی گیروں کے زریعے اپنے منظم مقاصد کے حصول کی کوشش کرتا رہا ہے تاہم اس کی یہ کوشش پاکستان نے ناکام بنائی ہے۔

    واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی اور اسکے نتیجے میں گرفتاریاں دونوں ممالک کی جانب سے معمول کی بات ہیں۔

    سمندری حدود کی واضح تقسیم نہ ہونے اورماہی گیروں کی کشتیوں میں سمندری حدود کا تعین کرنے والے جدید آلات نہ ہونے کے باعث اکثر دونوں ممالک کے ماہی گیرغلطی سے سرحد پار کرجاتے ہیں اور اکثر ماہی گیر اپنی سزا کی مدت ختم کرنے کے باوجود کمزور سفارتی تعلقات کے باعث جیل میں رہ جاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان نے 86 بھارتی ماہی گیر وں کو رہا کردیا

    پاکستان نے 86 بھارتی ماہی گیر وں کو رہا کردیا

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 87 بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    دفتر خارجہ کی جانب جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی ماہی گیروں / عام شہریوں کی وطن واپسی کے لئے بھارتی ہائی کمیشن سے بھی تعاون کیا ہے ۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ انسانی ہمدردی ایسے اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات استوار ہونگے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت کی جانب سے بھی ایسے طرح سے جواب دیا جائے گا۔

  • پاکستان نے 86 بھارتی ماہی گیر وں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا

    پاکستان نے 86 بھارتی ماہی گیر وں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا

    لاہور: پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کئے گئے 87 بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    کراچی سے رہائی پانے والے 84 ماہی گیروں اور 3 شہریوں کو بزنس ایکسپریس کے ذریعے لاہور لایا گیا اور پھر انہیں ریلوے اسٹیشن سے ایئرکنڈیشنڈ بسوں پر واہگہ بارڈر پہنچایا گیا۔

    رہائی پانے والے 84 ماہی گیر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوئے تھے جبکہ تین بھارتی ویزے کی مدت ختم ہونے پر پکڑے گئے تھے۔

    رہائی پانے والے بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کیا گیا۔

  • بھارت 88 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا

    بھارت 88 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا

    نئی دہلی : ہندوستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 88 سے زائد پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردہا۔

    یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ایک روز قبل پاکستان نے بھی 113 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کرتے ہوئے وطن واپس بھیج دیا تھا اور یہ فیصلہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں کیا گیا تھا۔

    ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کی تصدیق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کی ہے جس کا کہنا ہے کہ ریاست گجرات کی دو مختلف جیلوں میں تین سال سے قید 88 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا ہے اور توقع ہے کہ انہیں 21 جون کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

    ہندوستان میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کے لیے قانونی اور سفارتی طریقہ کار کا خیال رکھنے والی فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے ویلفیئر آفیسر غلام رسول شیخ نے بتایا ” پاکستانی ماہی گیروں کو دو گروپس میں 21 اور 22 جون کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا”۔

    انہوں نے مزید بتایا ” ان 88 ماہی گیروں کی رہائی کے بعد ہندوستانی جیلوں میں باقی رہ جانے والے ماہی گیروں کی تعداد 53 رہ جائے گی۔ دوسری جانب پاکستانی جیلوں میں اب بھی تین سو کے قریب ہندوستانی ماہی موجود ہیں، مگر یہ حقیقت ذہن میں رکھنا چاہئے کہ ایک سال کے دوران ہم نے 1200 ہندوستانی ماہی گیروں اور ان کی 57 کشتیوں کو چھوڑا ہے”۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کے جواب میں ہندوستان کی جانب سے آج رہا کیے جانے والے 88 ماہی گیروں کو نکال کر صرف 90 افراد کو چھوڑا گیا۔

  • پاکستان نے ایک سو تیرہ بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

    پاکستان نے ایک سو تیرہ بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

    کراچی : پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت کراچی کی جیل میں قید ایک سو تیرہ بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھرجذبہ خیرسگالی کو فروغ دینے کیلئے پڑوسی ملک بھارت کے ایک سو تیرہ ماہی گیروں کو رہا کردیا۔

    جیل حکام کے مطابق نوٹیفیکش ملتے ہی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا، تمام افراد قراقرم ایکسپریس سے لاہورجائینگے۔ جہاں انہیں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔

    جیل حکام کے مطابق تمام افراد کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر نو ماہ پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار شدگان میں دس مسلمان بھی شامل ہیں۔