Tag: بھارتی ماہی گیروں

  • میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی ماہی گیروں کی لانچ کو تحویل میں لےلیا

    کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ماہی گیروں کی لانچ کو تحویل میں لےلیا۔

    ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق سمندری آپریشن کیا گیا جس میں بھارتی لانچ پرسوار 6 بھارتی ماہی گیروں کوگرفتار کر لیاگیا۔

    میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مزید بتایا کہ قانونی کارروائی کے لیے بھارتی ماہی گیروں کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

  • پاکستانی جیلوں میں قید مزید 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہائی مل گئی

    پاکستانی جیلوں میں قید مزید 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہائی مل گئی

    کراچی: پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت جیلوں میں قید مزید 100 ماہی گیروں کو رہا کردیا جنہیں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے جذبے کے تحت پاکستانی جیلوں میں قید 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جس کے بعد انہیں کینٹ اسٹیشن پہنچایا گیا۔

    بھارتی ماہی گیروں کو  سخت سیکیورٹی میں 4 کورٹس وین کےذریعے پہنچایاگیا جس کے بعد انہیں بزنس ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا، قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تمام ماہی گیروں کو واہگہ کے مقام پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رہائی پانے والے ماہی گیروں کو 16ماہ قبل سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: جذبہ خیر سگالی، حکومت پاکستان نے 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 260 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے میں 100 مچھیروں کو رہا کیا گیا تھا۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر ایک بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ ہوئے تھے، پنجاب کے دارالحکومت پہنچنے کے بعد تمام لوگوں کو واہگہ بارڈر کے مقام پر گزشتہ ہفتے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

    حکومت پاکستان مختلف تاریخوں میں مرحلہ وار 260 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرے گی، جس کے تحت اب تک 200 ماہی گیر رہا ہوچکے آئندہ آنے والے دنوں میں مزید کی رہائی کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں: جے پور جیل میں قتل کیے گئے پاکستانی شاکر اللہ کی میت پاکستان پہنچ گئی

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق

    یہ بھی یاد رہے کہ سمندری حدود کی خلاف ورزی پر حراست میں لیے جانے والے قیدیوں کے ساتھ حکومت کی ہدایت پر جیل انتظامیہ اچھا برتاؤ کرتی ہے اس کے برعکس بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں پر تشدد اور مظالم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں۔ رواں سال میں اب تک بھارتی جیلوں میں قید دو پاکستانیوں کو انتہاء پسندوں نے تشدد کر کے شہید بھی کیا۔

  • لاہور:رہائی پانے والے163بھارتی ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا

    لاہور:رہائی پانے والے163بھارتی ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا

    لاہور : جیل سے رہائی پانے والے ایک سو تریسٹھ بھارتی ماہی گیروں کو رہائی کے بعد واہگہ بارڈر لاہور پہنچا دیا گیا، جہاں انہیں بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پاکستان کی جانب سے بھارت کو ایک اور محبت اور جذبہ خیر سگالی کا پیغام دیا گیا، پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ایک سوتریسٹھ بھارتی ماہی گیر کراچی کے لانڈھی جیل سے رہا کردیا تھا۔

    دوسری جانب بھارتی جیلوں میں اب بھی متعدد پاکستانی قیدی موجود ہیں۔ رہا ہونیوالے بھارتی قیدیوں نےدونوں ممالک سےاپیل کی کہ تمام قیدیوں کو انسانی بنیاد پر رہا کیا جائے۔

      رہائی پانیوالے بھارتی ماہی گیروں میں تیرہ مسلمان بھی شامل ہیں، ذرائع کےمطابق ماہی گیروں کو بذریعہ ٹرین لاہور روانہ کیا جائیگا، جہاں انہیں واہگہ بارڈر پربھارتی حکام کےحوالےکردیاجائیگا۔