Tag: بھارتی مداح

  • ویڈیوز: شاہد آفریدی کی بھارتی مداح کے ساتھ سیلفی، کامران اکمل نے دیا گلوز کا تحفہ

    ویڈیوز: شاہد آفریدی کی بھارتی مداح کے ساتھ سیلفی، کامران اکمل نے دیا گلوز کا تحفہ

    برطانیہ (31 جولائی 2025) شاہد آفریدی اور کامران اکمل نے بھارتی فینز سے خوش اخلاقی سے ملاقاتیں کر کے ان کے دل جیت لیے۔

    ایک جانب بھارت کے متعصب نام نہاد لیجنڈ کرکٹرز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر کے جنٹلمین کھیل کا امیج خراب کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹرز انڈین کھلاڑیوں کے برعکس بھارتی شائقین کے ساتھ پیار اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خوش اخلاقی سے ملاقاتیں کر کے ان کے دل جیت رہے ہیں۔

    شاہد آفریدی جو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کھیلنے کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے بھارتی فینز کی خواہش پر ان کے ساتھ سیلفی لی اور اس کی ویڈیو شیئر کی۔

    پاکستان کے سابق وکٹ کیپر جنہوں نے چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں حال ہی میں سنچری اسکور کی ہے۔ انہوں نے بھی گراؤنڈ میں فینز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ایک بھارتی پرستار کی خواہش پر اپنے کرکٹ گلوز اس کو تحفے میں دے دیے۔

    دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں کےمیدان سے جاتے ہوئےشاہد آفریدی کی بالکونی میں کھڑے وڈیو نےبھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ بھارتی پرستار بھی لالہ، لالہ کی آوازیں لگا کر اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پہلے راؤنڈ میچ میں اور گزشتہ روز سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس پر دنیا بھر میں کرکٹ شائقین تنقید کر رہے ہیں۔

  • شاہد آفریدی مجمع کو چیرتے ہوئے بھارتی مداحوں سے ملنے پہنچ گئے

    شاہد آفریدی مجمع کو چیرتے ہوئے بھارتی مداحوں سے ملنے پہنچ گئے

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی ان دنوں جی 20 کینیڈا 2023 کھیلنے میں مصروف ہیں، وہ بھارتی مداحوں کی خواہش پر مجمعے کو چیرتے ہوئے ان سے ملنے پہنچ گئے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑھتی عمر میں بھی شاہد آفرید کی پرفارمنس جوان ہے اور مداح انھیں اب بھی پسند کرتے اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں، کینیڈا میں آباد تارکین وطن مداح انھیں دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹڈیم کے باہر موجود تھے۔

    بوم بوم آفریدی جب میچ کے بعد اسٹڈیم سے باہر نکلے تو سیلفیز اور آٹو گراف لینے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم ان کا انتظار کر رہا تھا۔

    اپنے مداحوں کے لیے دنیا بھر میں ‘لالہ’ کے نام سے مشہور آفریدی نے کچھ مداحوں سے ملنے کے لیے وقت نکالا اور وہ مجمع کو چیرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں سے ملنے پہنچ گئے، جس کی ویڈیو سوشل مڈیا پر وائرل ہررہی ہے۔

    آفریدی نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اپنی چھوٹی سی ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، انھوں نے لکھا کہ ’’شائقین کرکٹ کے خوبصورت کھیل کی پہچان ہیں، شائقین کے بغیر ہم اس محبت سے محروم رہ جائیں گے، آپ سب کے لیے پیار۔‘‘

    واضح رہے کہ اونٹاریو میں کھیلے جانے والے سیزن کے اپنے پہلے میچ میں ٹورنٹو نیشنلز کے لیے انھوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بوم بوم آفریدی نے جی 20 کینیڈا 2023 کے پہلے میچ میں صرف 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے تھے۔