Tag: بھارتی مصنف جاوید اختر

  • بھارتی مصنف  جاوید اختر کی لاہور میں بیٹھ کر پاکستان  کیخلاف ہرزہ سرائی ، مودی کی بولی بولنے لگے

    بھارتی مصنف جاوید اختر کی لاہور میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی ، مودی کی بولی بولنے لگے

    لاہور: بھارتی مصنف اور فلمی کہانی نگارجاوید اختر نے ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگا دیا اور کہا ممبئی مین حملہ ہوا ، حملہ کرنے والے لوگ ابھی بھی آپ کے ملک میں گھوم رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر جو ان دنوں لاہور میں موجود ہے۔

    بھارتی مصنف جاویداختر نے لاہورمیں بیٹھ کر پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے ممبی حملوں پرمودی سرکار کا بیانیہ دھرایا۔

    جاوید اختر نے الحمرا آرٹس کونسل میں منعقد ہونے والا تین روزہ فیض فیسٹول میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ممبئی کے لوگ ہیں، ہم نے دیکھا ہے ہمارے شہر پر کیسے حملہ ہوا، وہ لوگ ناروے یا مصر سے نہیں آئےتھے،وہ لوگ ابھی بھی آپ کے ملک میں گھوم رہےہیں۔

    بھارتی مصنف کا تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نصرت اورمہدی حسن کے بڑےبڑےفنکشن کیے، آپ کے ملک میں تو لتا منگیشکر کا کوئی فنکشن نہیں ہوا۔

    الحمرا میں بھارتی مصنف کی باتوں پرلوگ تالیاں بجاتےرہے،جاویداخترکوگجرات میں مسلمانوں کاقتل عام یاد نہ آیا۔