Tag: بھارتی مظالم کے خلاف

  • مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف فتویٰ جاری

    مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف فتویٰ جاری

    اسلام آباد : ملی یکجہتی کونسل نےمقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کےخلاف فتویٰ میں کفار کے مسلمانوں پر غلبے کو ناجائز قرار  دے دیا اور کہا ہندوستانی ظالموں سےکسی قسم کا تعاون کرناحرام ہے ، اہل اسلام کو چاہیےکشمیری بھائیوں کا ساتھ دے۔

    تفصیلات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کےخلاف فتویٰ جاری کردیا، جس میں کفار کے مسلمانوں پر غلبے کو ناجائزقرار دیا گیا ہے۔

    فتویٰ میں کہا گیا جموں وکشمیر کے کسی شہری کیلئے جائز نہیں کہ جائیداد ہندو کو فروخت کرے ، کوئی بھی کشمیری اپنی جائیداد کرائےپریارہن نہیں کرسکتا ، ریاست پاکستان پر فرض ہے کہ وہ کفار کے غلبے کیخلاف اقدام کرے۔

    فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستانی ظالموں سےکسی قسم کا تعاون کرناحرام ہے ، اہل اسلام کو چاہیےکشمیری بھائیوں کا ساتھ دے۔

    خیال رہے 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن برقرار ہے، شدیدسردی میں کشمیری دواؤں، کھانے پینے کی اشیا کے بحران کا شکار ہے جبکہ تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہے اور انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور معطل ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کرخواتین کو ہراساں اورنوجوانوں کوگرفتارکررہے ہیں جبکہ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    یاد رہےانسانی حقوق کی مقامی تنظیم جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی نے سری نگر سے جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی غیر قانونی اور بلاجواز قید اور اس دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ظلم و تشدد سمیت غیر انسانی سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

  • بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت اور شہریوں کی شہادت پر  مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی، جبکہ فورسز نے احتجاج کے پیش کرفیو بھی نافذ کررکھا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فورسز کے مسلسل ظلم و بربریت کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے جس کے باعث جنت نظیر کشمیر کے تمام شہر اور قصبوں کے بازار بند ہیں، جبکہ ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

    کشمیر میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیروں کی جانب سے احتجاج کیے جانے کے خطرے کے پیش نظر شوپیاں، سری نگر، بڈگام، اننت ناگ، پلوامہ اور کلگام میں کرفیوں نافذ کر رکھا ہے، دوسری جانب سے کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بھی بند کی ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کے باعث 17 افراد نے شہید ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل قابض بھارتی فورسز نے کشمیر کے علاقے کلگام میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے مزید پانچ کشمیری جوانوں کو بے دردی سے شہید کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔

    کلگام میں 5 کشمیریوں کی شہادت سے قبل مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردیں، نوجوان کو شہید کرنے کے بعد جسد خاکی کو رسی سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹا گیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    یاد رہے کہ 7 جولائی کو شہید برہان وانی کی برسی کے موقع پر بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں عملاً پابندی لگاتے ہوئے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔