Tag: بھارتی میجر جنرل

  • جنگ کے بعد پاک فوج کا وقار بڑھا، بھارتی میجر جنرل کا اعتراف

    جنگ کے بعد پاک فوج کا وقار بڑھا، بھارتی میجر جنرل کا اعتراف

    (17 اگست 2025): بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور نے جنگ میں پاک فوج کی واضح برتری کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی تعریف کی ہے۔

    بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاک فوج کا وقار بڑھا ہے۔

    بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل اور پاک فوج کا وقار مزید بڑھ گیا ہے، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پروموشن ہوا، اُنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوت بھی دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی اور اس کی قیادت کو دنیا بھر میں نمایاں مقام ملا، لیکن ہماری بات دنیا نے نہیں سنی، بھارت ایک حملہ آور ریاست کی طرح دکھائی دی، انٹرنیشنل میڈیا نے ہمارے میڈیا کو جھوٹا قرار دیا، میڈیا کے شور شرابے نے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔جنگ کے دوران ہمارا بیانیہ مکمل طور پر ناکام رہا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو ماننا ہوگا کہ ہمارے مقامی میڈیا نے بھارت کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچایا، نام نہاد سلیبرٹیز اور یوٹیوبرز نے جو زبان استعمال کی وہ انتہائی حقیر تھی، مقامی میڈیا پر جنگی جنون سوار تھا، اس دوران میڈیا مسلم مخالف پروگرام بھی میڈیا میں نشر ہوتے رہے۔

    بھارتی ریٹائر جنرل نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر کوئی اعتماد نہیں کر رہا، یہ لوگ کھلم کھلا جھوٹ بولتے رہے، کہا گیا کہ اسلام آباد پہنچ گئے، کراچی کو آگ لگا دو، بھائی کس کو آگ لگا رہے ہیں۔

  • 14 ستمبر 1965 ، بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے سنسنی خیز انکشافات

    14 ستمبر 1965 ، بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے سنسنی خیز انکشافات

    ستمبر 1965 کی جنگ کے دوران لاہورکے محاذ سے ملنے والی بھارتی میجرجنرل کی ڈائری سے بھارتی افواج کو اقتدار کی جنگ میں مہرے کے طور پر استعمال کئے جانے کا گھناؤنا انکشاف ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ستمبر 1965 کی جنگ کے چودہویں روز لاہورکے محاذ سے ملنے والی بھارتی میجرجنرل کی ڈائری نے سنسنی خیزانکشافات سے پردہ اٹھایا، ڈائری میں بھارتی فوج کو جنگ سے متعلق احکامات کاعندیہ دیا گیا اور بھارتی افواج کو اقتدار کی جنگ میں مہرے کے طورپر استعمال کئے جانے کا گھناؤنا انکشاف بھی ہوا۔

    دہلی کےسفارتی ذرائع کےمطابق پاکستان کےخلاف بھارتی فوج کی ناقص کارکردگی حکومت کے لئے بڑا بحران تھا، پاک فوج نے لاہور میں مقبول پور کے محاذ پر دشمن کا حملہ پسپا کرتے ہوئے ایک سوپچاسبھارتی فوجی ہلاک کئے جبکہ دشمن اس سے دگنےزخمی فوجی چھوڑ کر بھاگ گیا۔

    گدرو کے محاذ پر پاکستانی فوج نے بھارتی پوسٹ پر قبضہ کرتے ہوئے ایک بھارتی افسر اور پینتیس سپاہیوں کو جنگی قیدی بنالیا جبکہ 14 ستمبرکو بھارتی فضائیہ کو مزید 11جنگی طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا، جس سےبھارتی فضائیہ کےتباہ شدہ طیاروں کی تعداد80ہوگئی اور 5بھارتی ٹینک تباہ کردیئے۔

    پشاوریونیورسٹی کے عرب طلبا نے اگلے مورچوں پر لڑنےکی پیشکش کی جبکہ ڈھاکا کے طلبا نے بھارتی جارحیت کے خلاف بڑےپیمانےپراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

    انڈونیشیا کے طلبا کی طرف سے ادویات کی فراہمی کی گئی جبکہ ترکی میں بڑےپیمانے پر بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے گئے، تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن پر برتری کو ثابت کیا۔