Tag: بھارتی میڈیا برہم

  • دبئی میں بھارتی کمیونٹی کا شاہد آفریدی کا والہانہ استقبال، گودی میڈیا برہم

    دبئی میں بھارتی کمیونٹی کا شاہد آفریدی کا والہانہ استقبال، گودی میڈیا برہم

    دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل کو مدعو کیے جانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو آگ لگ گئی۔

    25 مئی کو دبئی میں کوچین یونیورسٹی بی ٹیک ایلومنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی۔

    تقریب میں جسے ہی پاکستان کے سپر اسٹار شاہد آفریدی پہنچے تو کیرالا سے تعلق رکھنے والے بھارتی نژاد افراد  نے "بوم بوم” کے نعروں کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا، ایونٹ میں بھارتی شہریوں نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز کو دیکھ کر سیٹیاں بجائيں اور انہیں دیکھ کر اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہوگیا، بھارتی میڈیا نے اپنے ہی شہریوں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

    بھارت کے اندر مختلف نیوز چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے شاہد آفریدی کو مدعو کرنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے جنگی صورتحال میں پاکستان کی حمایت کی اُسے ایوارڈ دینا بھارتی قوم کی توہین ہے۔