Tag: بھارتی میڈیا

  • جعفر ایکسپریس حملہ: افسوسناک واقعہ پر بھارتی میڈیا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف

    جعفر ایکسپریس حملہ: افسوسناک واقعہ پر بھارتی میڈیا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف

    بلوچستان میں دہشت گردوں کے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

    بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ را اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کے پیغامات پھیلا نے میں مصروف ہے، بھارتی چینلز نے حملے کی بی ایل اے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی خبردی جسے بھارتی اکاؤنٹس نے پھیلایا۔

    جعفر ایکسپریس حملہ، یرغمالی مسافروں کیساتھ خودکش بمبار بیٹھے ہونے کا انکشاف

    بھارتی چینلز حسبِ روایت اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سے بنی ویڈیوز، تصاویر کا سہارا لیکر پروپیگنڈا کررہے ہیں، حملے کی جعلی ویڈیو بھارتی اور مخصوص جماعت کے اکاؤنٹس پر جاری کی گئی جو 2022 کی ایک فلم کی ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈے کیساتھ مخصوص سیاسی جماعت  سے جڑے اکاؤنٹس بھی حصہ لے رہے ہیں اور مخصوص سیاسی جماعت، بھارتی میڈیا ریسکیو آپریشن میں مصروف افواجِ پاکستان کیخلاف زہر اگل رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں منگل کو مسلح افراد نے ایک مسافر ٹرین پر فائرنگ کی، اور پھر ٹرین کو مسافروں سمیت یرغمال بنا لیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 104 مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جب کہ 16 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

  • چیمپئنزٹرافی اور پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کا پھر جھوٹا پروپیگنڈا

    چیمپئنزٹرافی اور پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کا پھر جھوٹا پروپیگنڈا

    پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا ہونا دنیا کو بھایا لیکن بھارت باز نہ آیا، چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا نے پھر جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹا واویلا سامنے آیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے کسی ادارے نے چیمپئزٹرافی کے دوران کسی قسم کا الرٹ جاری نہیں کیا۔

    کیوی پلیئر راچن راویندرا کے موبائل فون چوری ہونے کا الزام بھی بھارتی میڈیا پر زیرگردش تھا، پر اسے منہ کی کھانا پڑی کہ موبائل چوری کا الزام بھی جھوٹا نکلا۔

    چیمپئنز ٹرافی: پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نوجوان اوپنر راچن راویندرا کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کی دوٹوک تردید بھی کی۔

    بھارت میڈیا نے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا اور خالی اسٹیڈیم کا ڈرامہ بھی کیا تھا جو ناکام ہوا، لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں اسٹیڈیم کھچا کھچ بھراہوا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-shahid-afridi-and-muhammad-yousuf-about-pakistan-defeat/

  • پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا شاندار آغاز، بھارتی میڈیا کو لگ گئی آگ

    پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا شاندار آغاز، بھارتی میڈیا کو لگ گئی آگ

    پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا گزشتہ روز شاندار آغاز ہوا لیکن بھارتی میڈیا اپنے منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے سے باز نہ آیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا گزشتہ روز شاندار آغاز ہوا لیکن بھارتی میڈیا اپنے منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے سے باز نہ آیا۔ بھارتی میڈیا نے حدیں پار کرتے ہوئے بوگس رپورٹنگ کی جب کہ سوشل میڈیا پر بھی بے سروپا خبروں کا طوفان اٹھا دیا گیا۔

    کسی نے نیشنل اسٹیڈیم کے قریب دھماکے کی جھوٹی خبر دے کر افتتاحی تقریب کو بے رنگ کرنے کی ناکام کوشش کی تو کسی نے فلائی پاسٹ کو ناکام شو قرار دیا۔ تاہم بھارتی میڈیا کی ترنگا تنازع گرم کرنے کی کوشش بھی کام نہ آئی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں فل ہاؤس نے تماشائی نہ پہنچنے کی خبر پر پانی پھیر دیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے دنیا بھر کے کرکٹ فینز محظوظ ہوئے لیکن بھارت کو امن اور محبت کا یہ ماحول ایک آنکھ نہ بھایا۔

    بھارتی میڈیا نے بغض اور پاکستان دشمنی میں سفید کو سیاہ کرنے کی ٹھانی لیکن منہ کی کھانی پڑی۔

    ہندوستان ٹائمزنے لکھا کہ نیوزی لینڈ کے بیٹرز اور شائقین دھماکے کی آواز سے لرز گئے۔ چیمپئنز ٹرافی میں ڈر کا ماحول ہے۔

    فرسٹ پوسٹ نے لکھا کہ پاک نیوزی لینڈ میچ میں کراؤڈ انتہائی کم پہنچا۔ لیکن نیشنل اسٹیڈیم میں فل ہاؤس نے جھوٹی خبر اڑا کر رکھ دی۔

    اسی نے بھارتی پرچم کا تنازع بھی پاکستان کے کھاتے میں ڈالنا چاہا، لیکن بھول گیا کہ کسی بھی ایونٹ کے تمام پرچم آئی سی سی کی جانب سے لہرائے یا اتارے جاتے ہیں۔ شائقین نے بھی فوراً یہ جھوٹ پکڑ لیا اور فرسٹ پوسٹ کی کلاس لے لی۔

    سوشل میڈیا ویڈیوز میں خالی آسمان دکھا کر تاثر دیا گیا کہ فلائی پاسٹ پھیکا رہا، لیکن پاکستانی شاہینوں نے جو آسمانوں پر رنگوں کی جو ہولی کھیلی۔ وہ بھارتی میڈیا کے جھوٹ پر کالک ملنے کے لیے تھی کافی۔

    فضا میں شاہینوں کا فلائی پاسٹ کرکٹ کے کسی ایونٹ میں آج تک کسی نے نہیں دیکھا تھا لیکن پاکستان نے یہ کر دکھایا۔

  • روہت شرما پاکستان آ رہے ہیں، بھارتی میڈیا نے تصدیق کر دی

    روہت شرما پاکستان آ رہے ہیں، بھارتی میڈیا نے تصدیق کر دی

    بھارتی میڈیا نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جانی ہے۔ تاہم بھارتی حکومت اور بورڈ کی ہٹ دھرمی کے باعث بلیو شرٹس میگا ایونٹ کھیلنے پاکستان نہیں آئے گی اور اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے گی۔

    آئی سی سی کے ہر ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں افتتاحی تقریب ہوتی ہے، جس میں ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کا کپتان شرکت کرتا ہے۔ کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں بھارتی کپتان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا ہوا تھا جو بھارتی میڈیا نے ختم کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے اور وہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز 19 فروری کو میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو رہا ہے اور اس سے قبل افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے افتتاحی تقریب کے لیے 16 یا 17 تاریخ اور مقام کراچی تجویز کیا ہے تاہم آئی سی سی کو اس کی حتمی منظوری دینی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-jasprit-bumrah-react/

  • آئی سی سی کا پاک بھارت مجوزہ سہ ملکی سیریز کا بیان، بھارتی میڈیا تلملا اٹھا

    آئی سی سی کا پاک بھارت مجوزہ سہ ملکی سیریز کا بیان، بھارتی میڈیا تلملا اٹھا

    پاک بھارت مجوزہ سہ ملکی سیریز کے آئی سی سی کے بیان پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے اس وقت اپنے ہی کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا جب آئی سی سی نے پاک بھارت مجوزہ سہ ملکی سیریز کا بیان دیا۔

    بھارتی میڈیا نے کہا کہ پی سی بی نے وہ چیزیں مانگیں جو بھارتی سرکار کے خلاف ہیں، بھارتی بورڈ ٹرائی سیریز کے لیے کیسے مان گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے اگر بی سی سی آئی نے رضامندی ظاہر نہیں کی تو ردعمل دے۔

    اگر بھارتی حکومت کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا تو پھر بھارتی بورڈ نے کیوں خیال نہیں رکھا، ہمارا سوال یہ ہے کہ اتنے سال آپس میں کھیلنے پر منع کیوں کیاگیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملےکےلیے ضروری تو نہیں تھاکہ جو پاکستان نے کہا اس کو اعلامیے کا حصہ بنایا جائے، چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کے حل میں پاکستان خالی ہاتھ نہیں رہا۔

  • پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈہ، بھارتی میڈیا کی عوام کی ذہن سازی

    پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈہ، بھارتی میڈیا کی عوام کی ذہن سازی

    پاکستان کا ازلی دشمن بھارت دنیا کو ہمارے خلاف اُکسانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اپنی مکاری اور عیاری سے کام لیتے ہوئے پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا جاری رکھتا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھاتے ہوئے پاکستان کو دنیا کے سامنے خطرناک ملک ثابت کرنے کی کوشش کی ہے اس کا اصل مقصد بھارتی عوام کی ذہن سازی کرنا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق بھارت عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے مسلسل پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف عمل ہے۔

    Indian Disinformation

    بھارت کی فلمی صنعت بھی پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم میں برابر کی شریک ہے، اس سلسلے میں بھارتی فلم انڈسٹری بھی اصل حقائق کو مسخ کرنے پر عمل پیرا ہے۔

    بھارت کی طرف سے تیار کردہ مواد گمراہ کن اور غلط معلومات پر مبنی ہوتا ہے جو نفرت کو بڑھاوا دیتا ہے۔ مودی سرکار اپنے پروپیگنڈے میں ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دے رہی ہے، جبکہ ساتھ ہی بھارت کی جانب سے پاکستان کو خطرناک ملک ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش بھی کی جاتی ہے۔

    بھارت ایسی ہی جھوٹی کہانیوں کے ذریعے عالمی رائے کو اپنے حق میں موڑنے پر سرگرم عمل ہے، ساتھ ہی بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    اس کے علاوہ بھارت کی فلمیں اور ڈرامے بھی اس کا مؤثر ہتھیار ہیں جس کی مدد سے ذرائع ابلاغ میں اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے پاکستان کی منفی تصویر پیش کی جارہی ہے۔

    Against Pakistan

    رپورٹ کے مطابق بھارت اپنے داخلی و اندورنی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو تمام معاملات کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

    بھارتی حکومت کے اپنے اقدامات عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کرتے ہیں لیکن منظم منصوبہ بندی کے تحت بدنام پاکستان کو کیا جاتا ہے۔

    بھارت کی جانب سے چلائی جانے والی مختلف کیمپئین تشدد کو فروغ دیتی ہیں جو قیام امن کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔

    بھارتی حکومت کی حکمت عملی نے خطے میں امن کے قیام کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، بھارتی میڈیا کے ذریعے جھوٹی معلومات پھیلانا عالمی سطح پر غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

    بھارت کے اپنے اقدامات نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مزید بڑھاوا دیا ہے جبکہ اس کے برعکس وہ تمام الزامات پاکستان پر عائد کرتا ہے۔

    اس کے علاوہ بھارتی میڈیا میں منظم منصوبہ بندی کے تحت بھارتی قیادت کی غلطیوں کو چھپانے کے لیے پاکستان کو مسلسل نشانہ بنایا جاتا ہے۔

  • بلوچستان کی ترقی اور امن کو برباد کرنے میں بھارت پیش پیش

    بلوچستان کی ترقی اور امن کو برباد کرنے میں بھارت پیش پیش

    بلوچستان کی ترقی اور امن کو برباد کرنے میں بھارت پیش پیش ہیں ہیں، بی ایل اے کی دہشت گردانہ کارروائیوں پر بھارتی میڈیا نے دہشت گردوں کوہیرو بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی جانب سے مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں متعدد معصوم پاکستانیوں کو شہید کیا گیا، پاکستان بالخصوص بلوچستان کا امن اور ترقی ازلی دشمن بھارت کو ہمیشہ سے کھٹکتا رہا ہے، جس کی واضح مثال سی پیک کے منصوبے کو سبوتاڑ کرنا ہے۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا بلوچستان سے گرفتار ہونا بھارتی مداخلت کا منہ م بولتا ثبوت ہے۔

    بھارتی مشیر دفاع اجیت دوول نے بھی سرعام دھمکی دیتے ہوئے بلوچستان کو توڑنے کی بات کی تھی، پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی پشت پناہی کی ایک اور واضح مثال حال ہی میں بلوچستان میں ہونے والے حملوں پر ان کی جانب سے میڈیا پر جشن منانا بھی ہے۔

    بلوچستان میں دلخراش حملوں جہاں دہشتگردوں نے پنجاب سے روزگار کمانے کیلئے آنے والے مزدروں کو بے دردی سے قتل کیا،وہاں بھارتی میڈیا کی جانب سے ان دہشتگردوں کو ہیرو بنانے کی کوشش کی گئی۔

    دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے معصوم پنجابی مزدوروں کو قتل کرنے کا واحد مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور توجہ حاصل کرنا تھا، بھارتی میڈیا نے پاکستان کے سکیورٹی حالات کو ابتر دکھاتے ہوئے بلوچ باغیوں کو آزادی کا پروانہ ثابت کرنے کی کوشش بھی کی۔

    دسمبر 2023 میں بی ایل اے کے کمانڈر نے ہتھیار ڈالتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کرتے ہوئے مالی معاونت اور محفوظ پناہی گاہیں فراہم کرتا ہے۔

    پاکستان کے سی پیک منصوبے اور پاک چین تعلقات کو سبوتاڑ کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے خصوصی سیل قائم کر رکھا ہے۔

    سال 2019 میں دی ہندو کے آرٹیکل کے مطابق بی ایل اے کے کمانڈرز بھارتی ہسپتالوں میں زیر علاج رہ چکے ہیں اور ان کمانڈرز کے بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ بھی گہرے روابط قائم ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے دہشتگرد کی بیٹی اور بہن ماہ رنگ بلوچ کو ہیرو قرار دیا جو نام نہاد لاپتہ افراد کا جھوٹا بیانیہ پھیلا رہی ہے ، ماہ رنگ بلوچ معصوم بلوچ عوام کو بغاوت اور سرکشی پر اکساتی اور اسکے عوض بھارت سے بھاری معاوضہ حاصل کرتی ہے، حالیہ اندوہناک واقعے میں محض تشہیر کی خاطر خاتون خود کش بمبار ماہل بلوچ کا خصوصی استعمال کیا گیا۔

    بی ایل اے اور بھارت کے گٹھ جوڑ میں ماہ رنگ بلوچ، ماہل بلوچ، سمیعہ بلوچ، شاری بلوچ اور سمی دین بلوچ جیسی خواتین کا استعمال محض سنسنی پھیلانے کے طور پر کیا جاتا ہے ، جو بھارتی ایجنسی کے لئے مہرے کے طور پر استعمال ہوتی رہی۔

    بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی جیسی ملک دشمن دہشتگرد تنظیموں کا استعمال کرتے ہوئے بھارت پاکستان کی جڑیں کمزور کرنے کی ناکام کوششوں میں مسلسل مصروف ہے ، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

  • تربت نیول بیس پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا

    تربت نیول بیس پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا

    تربت نیول بیس پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش خبریں بےبنیاد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان دہشت گردی واقعات کے بعد بھارتی میڈیا نے پھر منفی پروپیگنڈے کا آغاز کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جعلی اور من گھڑت ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں، جن کے ذریعے تربت نیول بیس پر حملے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق خدکوچہ تھانے کی جو ویڈیوز پھیلائی جارہی ہیں وہ جعلی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر بلوچستان میں مؤثر آپریشنز جاری ہیں۔

    بےبنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف وہراس اور انتشار پھیلانا ہے، پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں۔

    پاک فوج، سیکیورٹی ادارے شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں میں بھارتی میڈیا کا انتہائی شرم ناک کردار

    بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں میں بھارتی میڈیا کا انتہائی شرم ناک کردار

    بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں میں بھارتی میڈیا کا انتہائی شرم ناک کردار سامنے آیا ، بھارتی میڈیا خوشیاں مناتا رہا اور اپنی طرف سے من گھڑت کہانیاں چلاتا رہا۔

    پاکستان کا ازلی دشمن بھارت پاکستان کو کمزور کرنےاور پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

    بلوچستان میں نام نہاد آزاد بلوچستان کا لبادہ اوڑھے دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مدد سے پاکستان میں معصوم لوگوں کا خون بہا رہے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں تازہ ترین حملوں کے پیچھے بھی بھارتی خفیہ ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں کے دوران بھارتی میڈیا خوشیاں مناتا رہا اور اپنی طرف سے من گھڑت کہانیاں چلاتا رہا۔

    ۲۵/۲۶ اگست کی رات کیے گئے حملوں کے حوالے سے بھارتی میڈیا، سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خوشی منائی جاتی رہی۔

    بھارتی میڈیا نے دہشت گرد حملوں کو غیر معمولی کوریج دی، انڈین میڈیا کی جانب سے تفصیلی اور پروپیگنڈا خبروں کا جاری ہونا واضح کرتا ہے کہ ان دہشت گرد حملوں کے پیچھے بھی بھارت خفیہ ایجنسی را کی مکمل حمایت اور مدد شامل ہے۔

    بھارتی میڈیا نے اپنے ہی انٹیلیجینس سورسز کو کوٹ کرتے ہُوئے کہا:”بلوچ حملوں میں اس قسم کی توانائی اور ہم آہنگی پہلی بار دیکھی گئی ہے”، “بلوچستان میں مہرنگ بلوچ کی سربراہی میں مسنگ پرسنز کی کمپین پیک پر پہنچ چکی ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ماہ رنگ کو ہتھیار بنا کر معصوم شہریوں پر حملے کروا رہی ہے، اس کے علاؤہ بھارت کی جانب سے ایکس اکائونٹ پر بھی نیا پروپیگنڈا منظر عام پر آچکا ہے، بھارتی سوشل میڈیا پر یہ پراپیگنڈہ کیا گیا کہ دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے 102 اہلکار ہلاک کر دیے، ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ دہشت گرد تنظیمیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق ایک طرف معصومیت کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب دہشت گرد حملوں سے پاکستان میں بدامنی پھیلائی جا رہی ہے، لاپتہ افراد کا بہانہ اور نام نہادآزادی کا ڈرامہ ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی منظم سازش ہے جو ناکام ہو چکی ہے۔

  • بھارتی میڈیا  کا کینیڈا میں سکھ رہنما  کے قتل کا الزام پاکستانی ایجنسیز پرعائد

    بھارتی میڈیا کا کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کا الزام پاکستانی ایجنسیز پرعائد

    بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف ایک نئی سازش بے نقاب ہوگئی، کینیڈامیں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام پاکستانی ایجنسیز پرعائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا پاکستان کےخلاف جھوٹاپروپیگنڈاکرنا کوئی نئی بات نہیں اس باربھارتی میڈیا نےکینیڈا امریکہ کے شواہد کو بھی جھٹلا دیا۔

    ازلی دشمن بھارت ایک بار پھر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں اور کینیڈامیں سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجرکےقتل کاالزام پاکستانی ایجنسیزپرعائد کردیا اور کہا ہردیپ سنگھ نجرکےقتل میں پاکستانی ایجنسی کےسابقہ افسران شامل ہیں۔

    کینیڈین حکومت بذات خود ’’را‘‘کےمتعدداہلکاروں کونجرقتل کیس میں گرفتارکرچکی ہے، گزشتہ سال18ستمبرکوکینیڈاکی حکومت نےقتل میں بھارت کےملوث ہونےکاالزام عائدکیاتھا جبکہ امریکا نے بھی بھارت کی نجرقتل میں ملوث ہونےکی تصدیق کی تھی۔

    سکھ فارجسٹس کے رہنماگرپتونت سنگھ پنون کے قتل کی بھارتی کوشش کوناکام بنایا ، کینیڈین حکومت نےتحقیقات کیں تو بھارتی سفارتکار کے روپ میں چھپے’’را‘‘اسٹیشن چیف کوبھی ملک بدر کیا گیا۔

    بھارتی میڈیامحض من گھڑت کہانیوں پرمبنی پروپیگنڈاپرکھیل رہاہےجس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں، بھارت پاکستان پر الزام عائد کرکے اپنی جان بچاکربھاگ رہاہے، اس کی اپنی ایجنسی’’را‘‘اس قتل میں ملوث ہے، اب وقت آچکاہےکہ بھارت کو اپنی مکاریوں اورجھوٹ کا حساب دینا ہوگا۔