Tag: بھارتی میڈیا

  • محمد عامر پھر سے تاریخ دہراسکتے ہیں؟ بھارتی میڈیا نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    محمد عامر پھر سے تاریخ دہراسکتے ہیں؟ بھارتی میڈیا نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    بھارتی ذرائع ابلاغ کا اپنی ٹیم کو متنبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستانی لیفٹ آرم پیسر محمد عامر بھارتی ٹیم کے لیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

    محمد عامر بھارت کے خلاف نہ صرف اب تک شاندار پرفارمنس کے حامل رہے ہیں بلکہ ماضی میں مایہ ناز انڈین بیٹر ویرات کوہلی بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ انھیں دنیا میں جس بولر کو کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ مشکلات پیش آئیں وہ کوئی اور نہیں پاکستانی پیسر محمد عامر ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے امریکا کے خلاف محمد عامر کے 19 ویں اوور کا بھی تجزہ کیا ہے اور ان کی بولنگ کو صورتحال کے لحاظ سے بہترین قرار دیا ہے، ہندوستان ٹائمز نے اپنے تجزہے میں کہا کہ جب آخری 12 بالز پر 21 رنز چاہیے تھے تو ایسے میں عامر نے صرف 6 رنز دیے۔

    جسپریت بمراہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی مخالف بلے باز کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں مگر عام مذکورہ بالا تمام بولرز کی ورائٹی اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔

    محمد عامر نے اگرچہ سپر اوور میں 19 رنز دیے اور اس میں کئی وائیڈز بال بھی کراوئیں جس کی وجہ سے انھیں 6 سے زائد بالز بھی کرنا پڑیں، مگر بھارتی میڈیا نے 19 ویں اوور میں عامر کی ورائٹی ڈلیورز کی سراہا خصوصاً ان کی یارکر لینتھ اور سلو گیندیں بیٹرز ٹھیک طرح کھیلنے سے قاصر رہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ یہ اوور اس بات کی واضح مثال تھا کہ محمد عامر کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے، محمد عامر معمولی ہدف کا بھی کامیابی سے دفاع کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور انھوں نے بھارت کے خلاف میچز میں یہ بات کئی بار ثابت بھی کی ہے۔

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بھی میچ کے بعد کہا تھا کہ ہمارے بولرز صرف یارکر پھینکنے کی کوشش کر رہے تھے، ہمارا منصوبہ یہی تھا کیوں کہ گیند ریورس ہو رہی تھی۔

    محمد عامر جنھیں بارہا وسیم اکرم کا جانشین بھی کہا گیا تھا اب ان کی بولنگ میں ماضی جیسی تیزی نہییں ہے مگر پھر بھی ان کے پاس بولنگ کی وسیع ورائٹی موجود ہے۔ وہ یارکرز فنگ کٹرز بولز کے ذریعے ابھی بھی بیٹرز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محمد عامر ٹی ٹوئنٹی میں میں بھارت کے خلاف سے سے بہترین اکانومی ریٹ کے حامل لیفٹ آرم پیسر بھی ہیں۔

    بلوشرٹس کے خلاف محمد عامر کو اکانومی ریٹ 4.14 اور اوسط 7.25 ہے جبکہ ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں میں بھارت کے خلاف عامر سے بہتر کوئی بولر نہیں ہے۔

    اس فہرست میں پاکستان کے اگلے بہترین فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی جن کا اکانومی ریٹ 8.54 اور اوسط 21.66 ہے جبکہ انھوں نے بھارت کے خلاف محض دو میچزہی کھیل رکھے ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کل 9 جون کو نیویارک میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ اس میچ کو کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے سے بھی تشبیح دی جارہی ہے۔

  • مودی سرکار کا یوٹیوب چینلز پر انتخابات کے لیے پروپیگنڈا

    مودی سرکار کا یوٹیوب چینلز پر انتخابات کے لیے پروپیگنڈا

    الجزیرہ نے بھارت میں 2024 کے انتخابات پر انکشافی رپورٹ شائع کردی ، جس میں کہا ہے کہ مودی سرکار کی انتخابی مہم کو بڑھاوا دینے کیلئے یوٹیوب چینلز کے ذریعے جھوٹا مواد پھیلایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں 2024 کے انتخابات پر الجزیرہ نے انکشافی رپورٹ شائع کردی، رپورٹ میں مودی سرکارکی قیادت میں بھارتی میڈیا کے منظر نامے کی تبدیلی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

    جس میں بتایا کہ حالیہ برسوں میں بھارتی میڈیا کی غیرجانبداری اورآزادی صحافت پر مودی کا اثرورسوخ بڑھ گیاہے، بھارتی یوٹیوب نیوز چینلز بھی غلط معلومات اوراسلاموفوبیا پرمبنی من گھڑت خبریں چلارہےہیں، یہ چینلز منفی مواد بناکر اپوزیشن رہنماؤں کو بھی نشانہ بناتے ہوئے مودی سرکاراوربی جے پی کوخوش کررہےہیں۔

    مودی سرکار کی انتخابی مہم کو بڑھاوا دینے کیلیے یوٹیوب چینلز کے ذریعےجھوٹا مواد پھیلایاجارہا ہے اور یہ چینلز مسلمانوں کے بارے میں سازشی اورمن گھڑت نظریات پیش کررہےہیں۔

    بھارتی نیوز ذرائع کےمطابق بھارتی عوام یوٹیوب اور واٹس ایپ سے آنیوالی خبروں پرزیادہ اعتماد کرتےہیں ، جس پرمودی سرکار کا غلبہ ہے۔

    دہلی کی نیریٹو ریسرچ لیب کے گزشتہ تین ماہ کے درمیان یوٹیوب چینلزپرشائع ہونے والی ڈھائی ہزارسے زائد ویڈیوز کے تجزیے میں سامنے آیا کہ بھارتی نیوز چینلز اپوزیشن جماعتوں کو کوئی کوریج نہیں دے رہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ چینلزاسلاموفوبک جذبات کو اُبھارتے اور مُسلم دشمنی کا استعمال کرتےہیں۔

  • بھارتی میڈیا کا کرتارپور کے قریب ڈانس پارٹی کو مذہبی رنگ دینے کا پروپیگنڈا بے نقاب

    بھارتی میڈیا کا کرتارپور کے قریب ڈانس پارٹی کو مذہبی رنگ دینے کا پروپیگنڈا بے نقاب

    بھارتی میڈیا پروپیگنڈا اور جعلی خبروں میں سب پر بازی لے گیا ہے، کرتارپور کے قریب ڈانس پارٹی کو مذہبی رنگ دینے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، پاکستانی سکھ برادری نے بھارتی منفی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں سکھوں کی عبادت گاہ کرتارپور پر ڈانس پارٹی منعقد کی گئی، بھارتی میڈیا نے ڈانس پارٹی کو ریاستی سرپرستی حاصل ہونے کا دعویٰ کیا، جب کہ حقائق کے برعکس مذکورہ تقریب ڈانس پارٹی نہیں تھی اور وہ کرتارپور کے علاقے سے کافی دور تھی۔

    پاکستانی سکھ برادری نے بھارتی منفی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا، سکھ مذہبی راہنما سردار گوبند سنگھ کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پاکستانی بھائیوں پر کرتارپور کے سامنے ڈانس پارٹی کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، ہم اپنے پاکستانی بھائیوں پر لگے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    سردار گوبند سنگھ نے مزید کہا کہ چند شرپسند عناصر نہیں چاہتے کہ ہم آزادانہ کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کریں۔

    واضح رہے کہ 2018 اور 2019 میں بھی یورپی یونین اور ڈس انفولیب بھارت کی جانب سے جعلی خبروں کو مسترد کر چکا ہے۔ دوسروں کے خلاف جعلی خبریں پھیلانے والے بھارت میں طویل عرصے سے سکھ ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔

    یکم جون 1984 کو بھارتی فوج کی جانب سے آپریشن بلیو سٹار کے نام سے سکھوں کی سب سے عظیم عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل پر حملہ کیا گیا، بھارت میں زور پکڑتی تحریک خالصتان بھی بھارت میں سکھوں پر ظلم کی واضح مثال ہے۔

  • بھارتی میڈیا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام  پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگا دیا

    بھارتی میڈیا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگا دیا

    بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی میڈیا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام بغیر کسی ثبوت پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگا دیا تاہم بھارت کے ملوث ہونے کی عالمی تصدیق کے بعد پاکستانی ایجنسی پر الزام مضحکہ خیز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایس آئی کیخلاف بھارت کاایک اورجھوٹاپروپیگنڈابےنقاب ہوگیا ، مودی سرکار پاکستان کو بدنام کرنےکےمذموم پروپیگنڈے میں شب وروز مصروف ہیں اور بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے کبھی غباروں کو خطرےکی علامت بتایا تو کبھی کبوتروں کو جاسوس ٹھہرایا ، اب بوکھلاہٹ کے شکاربھارتی میڈیا نے ہردیپ سنگھ کےقتل کا الزام بغیر کسی ثبوت پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگا دیا۔

    ہردیپ سنگھ کےقتل پر بھارتی ایجنسیوں کےملوث ہونےکی تصدیق پہلے ہی عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے اور ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی عالمی تصدیق کےبعد پاکستانی ایجنسی پر الزام مضحکہ خیز ہے۔

    بھارتی میڈیا کسی بھی دہشت گردی کا الزام بغیر ثبوت اور تحقیق یا تصدیق کے پاکستان پر ڈال دیتا ہے، پاکستان اور حساس اداروں پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھی دہشتگردی پربھارتی میڈیا پاکستان کوفوری موردالزام ٹھہراتا رہا ہے اور بھارت کی ہمیشہ کوشش رہی اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں کاالزام بغیرکسی ثبوت پاکستان کے سر تھوپ دو۔

    بھارت کی انسانیت سوز پالیسیوں اور ہمسایوں کیخلاف جعلی نیٹ ورک کا استعمال عالمی امن کیلئے بدترین خطرہ ہے۔

    بھارت کی مودی سرکار کےہاتھوں دنیا بھرمیں رسوائی ہو رہی ہے ، مودی سرکار نے بھارت کو تو یرغمال بنا ہی رکھا ہے، رہی سہی کسر بھارتی میڈیا نکال دیتا ہے۔

  • بھارتی میڈیا گلگت بلتستان کے پرامن حالات کو خراب دکھا رہا ہے، وزیر داخلہ جی بی

    بھارتی میڈیا گلگت بلتستان کے پرامن حالات کو خراب دکھا رہا ہے، وزیر داخلہ جی بی

    وزیرداخلہ جی بی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا گلگت بلتستان کے پرامن حالات کو خراب دکھا رہا ہے، حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان اور وزیرداخلہ شمس الحق لون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک کا میڈیا شرانگیزی پھیلانے کے لیے گلگت بلتستان کے پرامن حالات کو خراب دکھا رہا ہے۔

    شمس الحق لون نے کہا کہ کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں، حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔ ہوتا کچھ نہیں بھارتی میڈیا قصداً منفی پراپیگنڈہ کرتا ہے۔

    وزیر داخلہ گلگت بلتستان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حالات کنٹرول میں ہیں، موجودہ کشیدگی میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا ہے، پارلیمانی کمیٹی قیام امن میں کامیاب ہوگئی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ مسئلہ سیاسی نہیں فقہی ہے اس لیے ملک کے جید علما کو یہاں بلایا گیا۔ ملک سے آئے علما نے دونوں مساجد میں ملاقاتیں کی ہیں۔

    حاجی گلبر خان کے مطابق علمائے کرام دیامر اور اسکردو کے علما سے بھی ملیں گے۔ گزارش ہے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں، موبائل 4 جی سروس ایک ہفتے کے لیے بند کی گئی ہے۔

  • اجیت اگرکر بھارت کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر منتخب

    اجیت اگرکر بھارت کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر منتخب

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈکپ سے قبل سابق فاسٹ بولر اجیت اگرکر کو ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر منتخب کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) نے مینز سلیکشن کمیٹی میں سلیکٹر کے عہدے کیلئے درخواست دہندگان کا انٹرویو کیا تھا، تین رکنی کمیٹی نے اجیت اگرکر کے نام کو فائنل کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت اگرکر کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے کہ جبکہ انکے علاوہ جو شیو سندر داس، سبروتو بنرجی، سلیل انکولا اور سریدھرن شرتھ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے راز افشا کرنے والے چیف سلیکٹر مستعفی

    واضح رہے کہ سابق چیف سلیکٹر چیتن شرما کی ٹی وی چینل کے اسٹنگ آپریشن کے بعد انہیں عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

    سابق چیف سلیکٹر چیتن شرما نے اسٹنگ آپریشن میں کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا تھا کہ پلئیرز خود کو فٹ رکھنے کیلئے انجکشن لگاتے ہیں، جس کے بعد انہیں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے بعد عہدے سے برطرف کیا گیا۔

    حال ہی میں سابق بھارتی فاسٹ بولر اجیت اگرکر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم دہلی کیپٹلز کے کوچ تھے تاہم ٹورنامنٹ کے بعد انہوں نے اس عہدے کو چھوڑ دیا تھا۔

    45 سالہ اگرکر نے بھارت کیلئے 26 ٹیسٹ، 191 ون ڈے انٹرنیشنل جبکہ 4 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، تینوں فارمیٹس میں انکی وکٹوں کی تعداد 349 ہے۔

  • ویڈیو: پیٹرول ڈلوانے کے دوران اسکوٹی سوار لڑکی کے ساتھ دل دہلا دینے والا حادثہ

    ویڈیو: پیٹرول ڈلوانے کے دوران اسکوٹی سوار لڑکی کے ساتھ دل دہلا دینے والا حادثہ

    بنگالورو: بھارت میں پیٹرول ڈلوانے کے دروان آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 18 سالہ اسکوٹر سوار لڑکی ہلاک ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی کی ریاست کرناٹک کے تماکورو کے ضلع میں پیش آیا ہے، جہاں ایک پیٹرول پمپ پر 18 سالہ لڑکی اس وقت ہلاک ہوگئی  جب وہ اپنی اسکوٹی میں پیٹرول بھروارہی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاویہ نامی نوجوان لڑکی موٹر سائیکل پر بیٹھی ہوئی تھی اور اس کی والدہ پاس کھڑی تھی، اس دوران لڑکی اپنے فون کو استعمال کررہی تھی کہ آگ بھڑک اٹھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر یہ کہا جارہا ہے کہ آگ موبائل فون کی وجہ سے لگی ہے، اس حادثے میں بھاویہ ہلاک ہوگئی جبکہ اس کی ماں شدید زخمی ہے۔

  • بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

    بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

    بھارتی میڈیا نے ورلڈ کپ سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت کا دورہ کرنے کو تیار ہے۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی حکام سے ملاقات کے بعد یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت کا دورہ کرنے کو  تیار ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اگر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچتا ہے تو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلنے کو تیار ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈکپ 2023 کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور نیوزی کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی آئی پی ایل کے بعد ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کرےگا۔

  • ورلڈ کپ2023: پاک بھارت میچ کون سے اسٹیڈیم میں ہوگا؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا

    ورلڈ کپ2023: پاک بھارت میچ کون سے اسٹیڈیم میں ہوگا؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا

    کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا میچ احمد آباد شہر میں ہونے کا امکان ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی میزبانی نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کے کرنے کا امکان ہے جو کہ تماشائیوں کی گنجائش کے حوالے سے کرکٹ کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے۔

    ورلڈ کپ کی میزبانی، بھارتی بورڈ آئی سی سی کو کتنی رقم دے گا؟َ

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے میچز کے وینیوز کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور،بنگلور، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، تریوندرم، ممبئی، دہلی، لکھنؤ، راجکوٹ، اندور اور دھرم شالہ وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے پاکستان کے زیادہ تر میچز چنئی اور بنگلورو میں ہونے کا امکان ہے۔

  • شر انگیز اینکرز کو آف ایئر کر دینا چاہیے، بھارتی سپریم کورٹ بھی بول اٹھی

    نئی دہلی: بے لگام بھارتی میڈیا کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ بھی بول پڑی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالتی عظمیٰ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے شر انگیز اینکرز نفرت پھیلا رہے ہیں، ایسے اینکرز کو آف ایئر کر دینا چاہیے۔

    سپریم کورٹ نے کہا بھارتی ٹیلی وژن چینلز ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے چکر میں معاشرے میں تقسیم پیدا کر رہے ہیں، بھارت میں متوازن پریس کی ضرورت ہے۔

    عدالت نے خبروں کے مواد پر ریگولیٹری کنٹرول کے فقدان پر بھارتی حکومت کی بھی خوب سرزنش کی۔

    جمعہ کو جسٹس کے ایم جوزف اور بی وی ناگارتھنا پر مشتمل بینچ نے بھارت بھر میں نفرت انگیز تقریر (ہیٹ اسپیچ) کے واقعات پر روک لگانے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کی کئی درخواستوں پر سماعت کی۔

    سپریم کورٹ نے کہا ہیٹ اسپیچ ایک ’’مکمل خطرہ‘‘ ہیں، آج کل ہر چیز ٹی آر پی (ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ) سے چلتی ہے اور چینل ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے ہیں اور معاشرے میں تقسیم پیدا کر رہے ہیں، حیرت ہے کہ ایک ٹی وی نیوز اینکر اگر نفرت انگیز تقریر کی تشہیر کا حصہ بن جاتا ہے، تو اسے کیوں نہیں ہٹایا جا سکتا۔