Tag: بھارتی میڈیا

  • ہندو انتہا پسند نے مسلمان اینکر کا چہرہ نہ دیکھنے کے لیے آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیا

    ہندو انتہا پسند نے مسلمان اینکر کا چہرہ نہ دیکھنے کے لیے آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیا

    نئی دہلی: مودی سرکار کے بھارت میں ہندو انتہا پسند مسلمان دشمنی میں حواس کھونے لگے، ہندو انتہا پسند نے مسلمان اینکر کا چہرہ نہ دیکھنے کے لیے آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہندو انتہا پسند رہنما اجے گوتم نے آنکھوں پر ہاتھ محض اس لیے رکھ لیے کہ انہیں مسلمان اینکر خالد کا چہرہ نہ دیکھنا پڑے۔

    براہ راست پروگرام کے دوران دوسرے اینکر مسلمان اینکر خالد کو بات جاری رکھنے کا کہتے رہے لیکن ہندو انتہا پسند نے اپنے چہرے سے ہاتھ نہ ہٹائے۔

    ٹی وی چینل کے میزبان نے سوال اٹھایا کہ ہم ساتھ ساتھ کیوں نہیں رہ سکتے، ہر بات پر ہندو مسلمان کیوں کیا جاتا ہے۔

    ٹی وی میزبان نے کہا کہ خالد آپ کو پنڈت اجے گوتم دیکھیں گے نہیں کیونکہ تم مسلمان ہو پر خالد تم اپنی گفتگو جاری رکھو یہ سنیں گے آپ ان کی پرواہ نہ کریں۔

    اجے گوتم نے ہندو انتہا پسند کو بائیک رائیڈر کے ساتھ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر ہندو انتہا پسند کو بلایا تھا وہ اس کی مذمت کرنے کے بجائے مسلمان اینکر کو نہ دیکھنے کے لیے اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھتے رہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک بائیک رائیڈر کھانا لے کر کسی ہندو انتہا پسند کے گھر گیا تو اس نے رائیڈر کے مسلمان ہونے کی وجہ سے کھانا لینے سے انکار کردیا تھا۔

    مسلمان بائیک رائیڈر نے اپنے ساتھ ہونے والے اس تضحیک آمیز روئیے پر سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی تھی جس کے بعد لوگوں کی جانب سے ہندو انتہا پسند کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، بھارتی اینکر نے بھی کہا تھا کہ کھانے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔

  • ٹرمپ کشمیر پر پاکستانی دھنیں گنگنا رہے ہیں، بھارتی میڈیا کا واویلا

    ٹرمپ کشمیر پر پاکستانی دھنیں گنگنا رہے ہیں، بھارتی میڈیا کا واویلا

    نئی دہلی: امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات بھارتی میڈیا کو ہضم نہیں ہوئی اور انہوں نے واویلا شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیر کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی آفر پر بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کردیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی دھنیں گنگنا رہے ہیں۔

    امریکی صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نریندر مودی نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر آپ ثالثی کے لیے کردار ادا کریں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کا علم ہے، عمران خان سے ملاقات میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے بھی بات ہوئی۔

    مزید پڑھیں: عمران خان ٹرمپ ملاقات، امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کر دی

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی قوم کی بھی تعریف کی، کہا پاکستان کے لوگ بہت مضبوط ہیں، امریکا اچھے تعلقات چاہتا ہے، دورۂ پاکستان کی دعوت دی جائے گی تو پاکستان ضرور جاؤں گا۔

    صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ عمران خان اور میں دونوں نئے لیڈرز ہیں، مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ حل ہوگا تو پورے خطے میں خوش حالی ہوگی۔

    دوسری جانب حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ امریکا کو کشمیر کی آزادی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ کے آگے مسئلہ کشمیر اٹھانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

    سید علی گیلانی کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں پہلا لیڈر دیکھ رہا ہوں جس نے ہم نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

  • خلائی مخلوق پر طیارے کا ملبا غائب کرنے کا الزام، بھارتی میڈیا مذاق بن گیا

    خلائی مخلوق پر طیارے کا ملبا غائب کرنے کا الزام، بھارتی میڈیا مذاق بن گیا

    نئی دہلی: بھارتی فوج لاپتا طیارے کا ملبا ڈھونڈنے میں ناکام ہوئی تو بھارتی میڈیا نے گمشدگی کی ذمے داری خلائی مخلوق پر ڈال دی۔

    تفصیلات کے مطابق خلائی مخلوق پر طیارے کا ملبا غائب کرنے کے نیوز چینل کے دعوے نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچادی، شہری بھارتی صحافت کے معیار پر سوالات اٹھا نے لگے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج لاپتا طیارے کا ملبا ڈھونڈنے میں ناکام ہوئی تو بھارتی میڈیا نے گمشدگی کی ذمے داری خلائی مخلوق پر ڈال دی، خبر سننے والا بھی سر پکڑ کر رہ گیا، سوشل میڈیا پر بھی مذاق بن گیا۔

    بھارت میں مقامی نیوز چینل نے صحافت کی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔ گذشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے کی گمشدگی کا ذمہ دار خلائی مخلوق کو ٹھہرا دیا، خبر سننے اور دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے۔

    مقامی نیوز چینل ژی ہندوستان نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی فضائیہ کا لاپتہ ہونے والا طیارہ دراصل ایلین (خلائی مخلوق) لے گئے ہیں۔

    بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ طیارہ تباہ، پائلٹ لاپتہ

    نیوز چینل کے اس دعوے پر سوشل میڈیا پر اس کا کافی مذاق بن گیا، شہری بھارتی صحافت کے معیار پر سوالات اٹھا نے لگے خیال رہے کہ 3 جون کو بھارتی ائیرفورس کا اے این 32 طیارہ آسام سے اروناچل پردیش جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا جس کا سراغ اب تک نہیں لگایا جاسکا ہے۔ طیارے میں 13 افراد سوار تھے۔

  • بھارتی میڈیا نے ہیٹ ویو کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دیا

    بھارتی میڈیا نے ہیٹ ویو کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دیا

    نئی دہلی: پاکستان پر الزام لگا کر منہ کی کھانے والے بھارتی میڈیا نے ہیٹ ویو کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان پر الزام لگا کر اپنا مذاق بنوانے کے باوجود بھی باز نہ آیا اور اب بھارتی نیوز چینل نے اپنے ملک میں پڑنے والی شدید گرمی پر ایک رپورٹ بنائی جس کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دیا گیا۔

    بھارتی نیوز چینل کی اینکر نے ملک میں موجود ہیٹ ویو کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سندھ سے گرم ہوائیں راجھستان کو جھلسا رہی ہیں جو کہ ایک سازش ہے۔

    امریکی مزاحیہ اداکار جیرمی میک لین نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان بھارت پر گرم موسم کے ذریعے حملہ کررہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو اب بڑا ہوجانا چاہئے، بھارتی میڈیا ہمیں یوں ہی ہنساتا رہتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے کبوتر کو پاکستان کا جاسوس بتا کر واویلا مچایا جاچکا ہے۔

    یاد رہے پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے بھی بھارتی میڈیا پر تنقید کی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان اور مودی کی ملاقات  بشکک میں 13 ، 14 جون کو ہوگی، بھارتی میڈیا

    وزیراعظم عمران خان اور مودی کی ملاقات بشکک میں 13 ، 14 جون کو ہوگی، بھارتی میڈیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات بشکک میں تیرہ اورچودہ جون کوہوگی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں تیرہ اورچودہ جون کوہوگی۔

    ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع کرنے پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم بننے اور نریندرمودی کے بھارت کا دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پہلی ملاقات ہوگی۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی کو  الیکشن میں کام یابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا وہ نریندر مودی کے ساتھ خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

    بعد ازاں عمران خان نے مودی کو کال کر کے دوبارہ بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی مسئلہ کشمیر سمیت حل طلب مسائل پر مذاکرات کی دعوت بھی دی تھی۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کا بھارتی وزیر اعظم مودی سے ٹیلی فون پر رابطہ، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

    نعیم الحق نے تصدیق کی تھی کہ عمران خان اور نریندر مودی کی 15 منٹ تک ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی،  وزیراعظم نے مودی کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم کر کے ہی عوام کو خوشحالی دی جاسکتی ہے۔

    خیال رہے بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 345 نشستیں اپنے نام کی ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی۔

    نریندرمودی کی تقریب حلف برداری کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

  • بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، سری لنکا میں کوئی پاکستانی گرفتار نہیں ہوا

    بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، سری لنکا میں کوئی پاکستانی گرفتار نہیں ہوا

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے الزام میں کوئی پاکستانی گرفتارنہیں ہوا، بھارتی میڈیا نے بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہی، تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے سری لنکا میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں سے متعلق پاکستانیوں کی گرفتاریوں کی خبر کو یکسر طور پر مسترد کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ سری لنکا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے الزام میں کوئی پاکستانی گرفتارنہیں ہوا ہے، بھارتی میڈیا کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

    مزید پڑھیں : سری لنکا میں دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 359 ہوگئی، سیکڑوں زخمی 

    انہوں نے بتایا کہ سری لنکا میں سات پاکستانی باشندوں کو ویزہ کی مدت ختم ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، اس حوالے سے پاکستانی قونصلر معاملے کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان مخالف پروپیگنڈے سے بھارتی میڈیا کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے ۔

    واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، تاہم خودکش بمبار کے نام اور دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ انٹیلی جنس ایجنسیز نے خبردار کیا تھا کہ نیشنل توفیق جماعت حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے، لیکن یہ معلومات وزیراعظم کے دفتر میں دھماکوں کے بعد موصول ہوئیں۔

    سری لنکا کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ تمام حملہ آور سری لنکا کے شہری تھے جبکہ حکام نے یہ شبہ ظاہر کیا تھا کہ حملے میں غیر ملکی ملوث ہیں۔

  • کرتاپورراہدری پر پاک بھارت اجلاس  2 اپریل کو واہگہ میں ہوگا، بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت

    کرتاپورراہدری پر پاک بھارت اجلاس 2 اپریل کو واہگہ میں ہوگا، بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت

    اسلام آباد : کرتاپورراہدری پر پاک بھارت اجلاس 2 اپریل کوواہگہ میں ہوگا، پاکستان نے کوریج کیلئے بھارتی میڈیا کو اجازت دیتے ہوئے کہا نمائندے  پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کرتاپورراہدری پر پاک بھارت اجلاس 2 اپریل  کوواہگہ میں ہوگا، واہگہ میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی میڈیا کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، بھارتی صحافی ویزے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے 19 مارچ کوکرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی ملاقات زیرو لائن پر ہوئی تھی ، جس میں پاکستان اوربھارت نے کرتارپورراہداری پردونوں جانب باڑ لگانے پر اتفاق کرلیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور بھارت کا کرتارپورراہداری پر دونوں جانب باڑ لگانے پر اتفاق

    اس سے قبل 14 مارچ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں ایک وفد اٹاری گیا تھا، جہاں بھارتی حکام سے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کئے گئے تھے، بھارت نے اٹاری میں اجلاس کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کوویزےنہیں دیےتھے۔

    پاکستان گوردوارہ صاحب سے سرحد تک اپنی حدود میں کرتارپور کوریڈور فیز ون میں ساڑھے 4 کلو میٹر سڑک تعمیر کرے گا، اسی طرح بھارت بھی اپنی حدود میں سرحد تک راہداری بنائے گا۔

    واضح رہے پاکستان نے کرتار پور راہداری کے افتتاح پربھی 30 بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کیے ، بھارتی صحافیوں کی وزیر اعظم سے ملاقات بھی کرائی گئی تھی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارتی صحافیوں کو عشائیہ بھی دیا تھا۔

  • عالمی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جھوٹ بولنے میں نمبرون قرار دے دیا

    عالمی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جھوٹ بولنے میں نمبرون قرار دے دیا

    لندن : برطانوی اخبار نے بھی بھارتی میڈیا کوجھوٹاقرار دے دیا اور کہا من گھرٹ جھوٹی خبریں بناکرچلانے میں بھارتی میڈیا سب سےآگے ہے، 64 فیصد بھارتیوں کو جعلی خبروں کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جھوٹ گھڑنے میں نمبرون قرار دے دیا، برطانوی اخبارایوننگ اسٹینڈرڈ کا کہنا ہے مضحکہ خیز اور من گھرٹ جھوٹی خبریں بنانے میں بھارتی میڈیا کا کوئی مقابل نہیں۔

    مائیکروسافٹ کی سروے رپورٹ میں بتایا گیا بھارت میں ایک یا دو فیصد نہیں بلکہ چونسٹھ فیصد بھارتیوں کو جعلی خبروں کاسامناہے، اس کے مقابلے میں دنیا بھر میں ستاون فیصد من گھڑت خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

    برطانوی اخبارایوننگ اسٹینڈرڈ کے مطابق انٹرنیٹ پر دنیا میں پچاس فیصد لوگ جھوٹی خبروں سے متاثر ہوتے ہیں، بھارت میں یہ شرح چوون فیصد ہے۔

    رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارت میں پھیلنے والی جھوٹی خبروں کے باعث چالیس سے زائد افراد قتل ہوئے۔

    بھارتی چینل صحافی رویش کمار نے گفتگو میں مودی کے میڈیا اسٹنٹ کو بہت منفی قرار دیا اور کہا جب کوئی ٹی وی چینل کا میزبان پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیز باتوں کا سلسلہ روکتا ہے یا کم کرتا ہے تو سماجی میڈیا کے بھارتی واریئرز اس ٹی وی میزبان کیخلاف سوشل میڈیا پر طوفان بد تمیزی کھڑا کردیتے ہیں اور اس کو’’ پاکستان کا ایجنٹ‘‘ قرار دیدیتے ہیں۔

    واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ  ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

    اس سے قبل 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ، تاہم پاک فضائیہ کی بروقت ایکشن پر  بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے، بعد ازاں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں 300 دہشت گرد مارے گئے ۔

  • ایف 16 طیارے کا استعمال؟ بھارتی میڈیا نے نسوار کی تھیلی بطور ثبوت پیش کردی

    ایف 16 طیارے کا استعمال؟ بھارتی میڈیا نے نسوار کی تھیلی بطور ثبوت پیش کردی

    نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے اپنے عوام کو پاگل بنانے کے لیے نسوار کی تھیلی کو بطور ثبوت پیش کردیا جس میں بتانے کی کوشش کی گئی کہ پاکستان نے ایف 16 طیارہ استعمال کیا جس کو بھارتی فضائیہ نے مار گرایا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کا ایف سولہ طیارہ طیارہ مار گرایا تاہم میڈیا اور حکمرانوں کے پاس اس کا کوئی ثبوت موجود ہی نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا نے چیخ چیخ کر اپنی کامیابی کے جھوٹے دعوے کیے اور قوم کو بتایا کہ بھارت کے پائلٹ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کا خطرناک طیارہ گرایا۔

    ایک روز قبل صحافیوں نے تینوں فوجی ترجمان کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی ثبوت مانگے تو ائیرچیف مارشل نے ایک ٹکڑا دکھا کر اسے بطور ثبوت پیش کیا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی عوام اپنے وزیراعظم کے خلاف سرآپا احتجاج، GoBackModi# ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    صحافیوں کے سوالات سن کر  فوجی حکام یا بھارتی وزرا اس قدر گھبرائے کہ انہوں نے ثبوت فراہم کرنے کے بجائے آئیں بائیں شائیں سے کام لیا اور بات کو گھما کر پیش کرنے کی کوشش کی۔

    بھارتی وزیراعظم کی طرح جنگی جنون میں مبتلا میڈیا کے کچھ چینلز نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری بننتے ہوئے بطور ثبوت نسوار کی تھیلی پیش کردی۔

    ایسا ثبوت دیکھ کر بھارتی عوام تو بے وقوف بن گئے مگر عالمی میڈیا میں بھارت کی خوب جگ ہنسائی ہوئی اور دنیا کے باشعور عوام نے ہنس ہنس کر اس ثبوت کا مذاق بنایا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف کارروائی، بھارتی فوج کے سربراہان ثبوت مانگنے پر گڑ بڑا گئے

    نامور بھارتی چینل انڈیا ٹوڈےکےاینکرنے سوشل میڈیا پر وائرل تصویرکو ایف سولہ کا ٹکڑا قرار دینے کی کوشش کی مگر دفاعی تجزیہ کار نے قلعی کھول دی۔

  • بھارتی میڈیا کی بدحواسی عروج پر، پاکستان کو ٹماٹر فروخت نہ کرنے کے فیصلے کو بریکنگ نیوز بنا دیا

    بھارتی میڈیا کی بدحواسی عروج پر، پاکستان کو ٹماٹر فروخت نہ کرنے کے فیصلے کو بریکنگ نیوز بنا دیا

    ممبئی: پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا کی بدحواسی عروج پر پہنچ گئی، بھارتی ٹماٹر پاکستان کو فروخت نہ کرنے کے فیصلے کو بریکنگ نیوز بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد جہاں مودی سرکار پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہے، وہیں عوام بھی حکومتی رنگ میں رنگ گئے۔ بھارتی کسانوں نے اعلان کر دیا کہ ہم پاکستان کو ٹماٹر برآمد نہیں کریں گے۔

    اس خبر کو بھارتی میڈیا نے خوب اچھالا اور بھارت کی پاکستان کےخلاف بڑی کارروائی قرار دے کر شور مچانا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان ہمارے ٹماٹر کھا کر ہم پر حملہ کرتا ہے، اب پاکستان کو ٹماٹر دینےسے انکار کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارتی بد حواسیوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا، راؤلاکوٹ پونچھ بس سروس معطل کر دی

    یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا توازن کھو بیٹھا اور بنا شواہد پاکستان پر تنقید کر نے لگا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر حملے کرنے کے مضحکہ خیز بیانات بھی سامنے آئے ہیں۔

    گذشتہ روز بھارتی حکام نے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان پونچھ راؤلاکوٹ بس سروس معطل کر دی تھی۔

    خیال رہے کہ راجستھان کی عدالت نے آج پاکستانیوں کو 48گھنٹےمیں راجستھان چھوڑنے کا حکم دیا  ہے،جب کہ انتطامیہ نے پاکستانیوں کو ملازمت پر  رکھنے  اور تجارت کرنے پربھی پابندی لگا دی ہے۔