Tag: بھارتی میڈیا

  • شاہد آفریدی کا کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ، بھارتی میڈیا بھنا اٹھا

    شاہد آفریدی کا کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ، بھارتی میڈیا بھنا اٹھا

    کراچی : شاہد آفریدی کے کشمیر میں جاری مظالم سے متعلق ٹوئٹ پر بھارتی میڈیا میں آگ لگ گئی، بے خبر میڈیا نے  پاک فوج کے ترجمان کو آئی ایس آئی باس کہہ کر پکارا ، گوتم گمبھیر بھی آفریدی کے خلاف زہر اگلتے رہے۔

    پاکستان ٹیم کے سابق شاہد خان آفریدی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت پریشان کن ہے، ظالم حکومت حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو شہید کررہی ہے، عالمی ادارے کہاں ہیں؟

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی،کشمیر میں جاری حالیہ بھارتی بربریت پر آفریدی خاموش نہ رہ سکے۔

    بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کی اور قتل عام پر اقوام متحدہ کے سامنے سوال بھی اٹھا دیا، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیمیں کہاں ہیں، حیرت ہے کہ یہ خونریزی کو بند کروانے کے لئے کردار کیوں ادا نہیں کر رہیں؟

    لیکن یہ سب بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اس ٹوئٹ سے بھارتی بھنا اٹھے، بھارتی میڈیا نے شاہد آفریدی کو کشمیریوں کے قتل عام پر آواز اٹھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ اس کے ایک کرکٹر کو بھی اس ٹوئٹ پر مرچیں لگ گئیں، گوتم گمبھیر نے جوابی ٹوئٹ میں انتہائی سستا مذاق کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اس پر دھیان نہ دے، آفریدی صرف لفظ یو این پر زور دے رہے ہیں، جس کا آفریدی کی ڈکشنری میں مطلب انڈر نائنٹین ہے۔

    دوسری جانب جلا بھنا بھارتی میڈیا بھی آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ آفریدی نے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرکے بھارت کی بے عزتی کی ہے، اب بھارتیوں کو کون سمجھائے آفریدی نے تو آئینہ دکھایا ہے۔

    اسٹار کرکٹر کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا گیا کہ آئی ایس آئی کی ہدایت پر آفریدی نے بیان دیا، گوتم گمبھیر بھی آفریدی کے خلاف زہر اگلتے رہے،

    بعد ازاں  بھارتی میڈیا اور دیگر ناقدین کے جواب میں شاہد آفریدی نے مؤثر جواب دیتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کی عزت کرتا ہوں اور ایک اسپورٹس مین بھی ہوں اور یہ تصویر اس بات کا ثبوت ہے، لیکن جب انسانی حقوق کی بات آتی ہے تو ہم معصوم کشمیریوں کے حوالے سے بھی یہ ہی توقع رکھتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا اور متعصب کرکٹر یہ نہیں جانتے کہ شاہد آفریدی تو پھر پاکستان کے اسٹار ہیں، کسی بھی عام پاکستانی کو بھی کشمیری بھائیوں کےحق میں آواز اٹھانے کے لیے کسی ہدایت کی ضروت نہیں، جب اُس پار خون بہتا ہے تو اِس پار خون کھول اٹھتا ہے۔

     

  • کلبھوشن کی بیوی کو ملاقات کی پیشکش پر بھارتی میڈیا کا واویلا

    کلبھوشن کی بیوی کو ملاقات کی پیشکش پر بھارتی میڈیا کا واویلا

    نئی دہلی : پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن کی بیوی کو ملاقات کی اجازت دی تو جواب میں بھارت نے بھونڈا الزام لگا دیا کہ آئی سی جے کا دباؤ کام کرگیا، بھارتی میڈیا نے پھر واویلا شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے خیرسگالی کا جواب پھر پروپیگنڈے سے دیا جارہا ہے، مودی سرکار یہ سمجھنے کو تیار نہیں ہے کہ پھول کا جواب گولی سے یا پھر نفرت سے دیا جائے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی سرکار ہو یا اُس کا میڈیا ہمیشہ سے نفرت اور آگ بھڑکانے کے اصول پر کاربند رہا ہے، پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی لیکن بھارتی میڈیا نے ڈرامہ شروع کر دیا۔

    بھارتی میڈیا نے واوایلا مچا دیا کہ پاکستان نے یہ پیشکش عالمی عدالت انصاف کے دباؤ پر دی ہے لیکن پاکستان پراس قسم کا کوئی دباؤ نہیں۔ پاکستان پر انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کا دباؤ ہے نہ عالمی عدالت سے ایسی کوئی ہدایت آئی۔


    مزید پڑھیں : انسانی ہمدردی، کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش


    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی قسم کا دباؤ ہرگز برداشت نہیں کرے گا، دہشت گردی کے لیے پاکستان آنے والا بھارتی دہشت گرد کلبھوشن قونصلر رسائی کا حق نہیں رکھتا اور اس معاملے پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے۔


    مزید پڑھیں: کلبھوشن کیس، پاکستان کا بھارتی دعوے پر کرارا جواب تیار 


    کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش اسلام کی تعلیمات کے مطابق دی گئیں۔ بھارتی میڈیا کا دباؤ سے متعلق تمام تر پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔

     

  • آصف نظامی اورناظم نظامی دہلی پہنچ گئے، میڈیا کوچُپ کرادیا

    آصف نظامی اورناظم نظامی دہلی پہنچ گئے، میڈیا کوچُپ کرادیا

    نئی دہلی : درگاہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین آصف نظامی اور ناظم نظامی پاکستان سے واپس بھارت لوٹ گئے۔ دہلی ائیرپورٹ پربھارتی میڈیا ان سے باربار پاکستان کے خلاف بیان دینے پر دباؤ ڈالتا رہا، جس پر انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں ہوا بات کا پتنگڑ نہ بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آصف نظامی اورناظم نظامی کی موجودگی پر لاپتہ لاپتہ کا پرو پگینڈا کرنے والا بھارتی میڈیا سچ سامنے آنے کے باوجود باز نہ آیا۔

    درگاہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین دہلی ایئر پورٹ پہنچے تو میڈیا سجادہ نشین سید آصف نظامی پر پاکستان کے خلاف بیان دینے کیلیے دباو ڈالتارہا۔

    ایئرپورٹ پر ایک بھارتی صحافی بار بار ان سے پوچھتی رہی کہ کیا آپ کو پاکستان میں گرفتار کیا گیا۔ آصف نظامی نے ہر بار انکار کیا اور کہا کہ آپ لوگ بات کا بنتگڑ نہ بنائیں۔ آصف نظامی کے بیان پر بھارتی میڈیا کو منہ کی کھانا پڑی۔ انہوں نے ڈنکے کی چوٹ پر کہہ دیا محبت کا پیغام لیکر بار بار پاکستان جاؤں گا۔

    بعد ازاں سجادہ نشین نے بھارت پہچنے پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات بھی کی۔گزشتہ روز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوارج نے اپنے ٹویٹ میں کہاتھاکہ پاکستان میں لا پتہ ہونے والے 2بھارتی شہریوں سے ان کی بات ہوگئی ہے اور وہ پیر تک دلی واپس آجائیں گے۔

    واضح رہے کہ درگاہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین80 سالہ آصف نظامی اور ان کے بھانجے66 سالہ ناظم نظامی اندرون سندھ اپنے مریدین سے ملنے گئے تھے دونوں افراد جس علاقے میں تھے وہاں موبائل کوریج نہ ہونے کے باعث اپنی خیریت سے رشتہ داروں کو نہیں بتاسکے، کسی سے رابطہ نہ ہونے پر بھارتی میڈیا نے انہیں پاکستان میں گمشدہ کہہ کر زہر اگلنا شروع کردیا تھا۔

  • سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیاء نے بھارتی میڈیا کا منہ بند کردیا

    سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیاء نے بھارتی میڈیا کا منہ بند کردیا

    کراچی : بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی۔ بھارتی میڈیا پر سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیاء کی پاکستان آمدکےبعد انکی مبینہ گمشدگی پر پیالی میں طوفان اٹھانا چاہا مگر وائے حسرت کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

    درگاہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین آصف نظامی نے بھارتی میڈیا کے پراپگینڈے کا پردہ چاک کردیا. کراچی کی ایک روحانی مجلس میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آکرکوئی مسلہ نہیں ہوا۔


    Asif Nizami contacts Indian Foreign Minister by arynews

    انہوں نےکہا کہ نظامی مشن کیلئے دنیابھرامن کاپیغام دینے جاتےہیں۔ روحانی مجلس میں سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیاء کے مریدوں اورعقیدت مندوں کی ایک کثیر تعداد نےشرکت کی۔

    اس سے پہلے سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیاء نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے بات کرتے ہوئےکہا کہ وہ کراچی میں محفوظ ہیں اورکل دہلی واپس پہنچ رہےہیں۔

    بھارتی وزیرخارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سجادہ نشین اندرون سندھ رشتہ داروں سےملنےچلےگئےتھے۔ بھارتی میڈیا درگاہ نطام الدین اولیاء کےسجادہ نشین آصف نظامی کے بارے میں منفی پروپگینڈا کررہا تھا لیکن اسےاس وقت سخت خفت کاسامناکرنا پڑا جب آصف نظامی کی بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج سےفون پر بات ہوئی۔

  • بھارتی میڈیا کی جعلسازی، ایس پی میر پور کے نام سے جعلی آڈیو ٹیپ چلا دی

    بھارتی میڈیا کی جعلسازی، ایس پی میر پور کے نام سے جعلی آڈیو ٹیپ چلا دی

    سری نگر: سرجیکل اسٹرائیک کا پول کھلا تو بھارتی صحافت بھی جعلسازی پراترآئی، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی میڈیا کی بھی جعلسازی کا پول کھل گیا،بھارتی میڈیا نے ایس پی غلام اکبر کے نام سے آلٹریشن کرکے جعلی آڈیوٹیپ چلا دی۔

    ایس پی میر پور کے نام سے جعلی آڈیوٹیپ چلا کر سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بھارتی میڈیا کا پول بھی کھل گیا، سی این این 18 کے بھارتی صحافی نے جعلی پولیس افسر بن کر آواز ریکارڈ کی اور آن ایئر کردی۔

    بھارتی چینل کی آڈیو میں شامل شور شرابے نے کال کا جعلی ہونا ثابت کردیا جس میں بھارتی صحافی نے جعلی پولیس افسر بن کرغلام اکبر سے بات کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    ایس پی غلام اکبر اور آئی جی آزاد کشمیر نے بھارتی چینل کے دعوے کی سختی سے تردید کردی، ایس پی غلام اکبر نے کہا ہے کہ بھارتی چینل پر چلنے والی آواز میری نہیں ہے، دو پولیس افسران کی بات چیت سڑک پر فون پر نہیں ہوتی ہے۔

    دوسری جانب آئی جی آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پولیس پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، علاقے میں پولیس اور فوج الرٹ ہے۔

  • بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگادی

    بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگادی

    ممبئی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں پرپابندی لگادی ۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ممبئی میں پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    ممبئی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن بھی انتہاء پسندوں کی روش پر چل نکلی، بھارتی میڈیا کے مطابق، اب سے کچھ دیر قبل ممبئی میں پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی پروڈکشن اسٹاف پر بھی بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق، حالات ٹھیک ہونے تک پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسندوں کی مسلسل دھمکیوں کے بعد پاکستانی فنکاروطن واپس لوٹنے لگے ہیں، بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم بھی دیا تھا۔

     

  • پاکستان پر الزام : بھارتی میڈیا کو اس کی اپنی ہی وزارت دفاع نے رُسوا کردیا

    پاکستان پر الزام : بھارتی میڈیا کو اس کی اپنی ہی وزارت دفاع نے رُسوا کردیا

    نیو دہلی : واویلا کرنے والے بھارتی میڈیا کو پاکستانی اسلحے سے متعلق من گھڑت خبریں چلانے پراپنی ہی وزارت دفاع نے رُسواکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے کے مصداق مودی سرکار کا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ خود بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے بے نقاب کر دیا۔ برطانوی خبررساں ادارہ بھی بھارتی جنگی جنون کو منظرعام پر لےآیا۔

    اُڑی سیکٹرحملے کے بعد بھارتی حکام نے الزامات پاکستان پرلگائے تو دشمنی میں بھارتی میڈیا نے بھی تمام حدیں پار کردیں۔ بھارتی وزارت دفاع نے اپنے میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا حملہ آوروں کے قبضے سےملنے والے اسلحے پرمیڈان پاکستان کاٹھپہ لگادیاگیا۔

    چارروز بعد بھارتی وزارت دفاع کوخیال آگیا کہ اس جھوٹ کو ثابت کیسے کیا جائے ناکامی پراپنے ہی میڈیا کی کلاس لے لی۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق اڑی سیکٹر سے کوئی ہتھیار بر آمد نہیں ہوا اور نہ ہی کسی چیز میں میڈ ان پاکستان کا نشان ملا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی حکام کی جاری کردہ معلومات اور تحقیقات رپورٹ میں بھی کھلا تضاد پایا جاتا ہے۔ بھارتی حکام نے کہا تھا کہ اکثر فوجی خیمے میں آگ لگنے سے ہلاک ہوئے جبکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے فوجیوں کو اسٹور میں بند کر کےعمارت کو آگ لگا ئی تھی۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال حملے کی ذ٘مہ داری کسی پر ڈالنے کے لیے کافی ثبوت موجود نہیں ہیں۔

    ادھربرطانوی خبررساں ادارے نے بھی بھارتی جنگی جنون کوبھی بے نقاب کردیا، بی بی سی پرشائع ہونے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے کئی جگہوں پر بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیار اگلے مورچوں پر پہنچانا شروع کر دیئے۔

    رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے زیادہ وقت ملٹری آپریشن روم میں گزارا جہاں وہ لائن آف کنٹرول پر فوج کی نقل و حرکت کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔

    رپورٹ میں کہا گیاہے کہ توپوں کو اُڑی سیکٹرکے چڑی میدان، موہرا اور بونیار میں نصب کیاجا رہا ہے۔ سونہ مرگ میں بھی بڑے ہتھیاروں کی تنصیب ہورہی ہے۔ ان مقامات سے آزاد کشمیر میں پاکستان کی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

     

  • بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ناکام، بنگلہ دیش کی پاکستان پر الزام تراشی کی تردید

    بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ناکام، بنگلہ دیش کی پاکستان پر الزام تراشی کی تردید

    اسلام آباد: بنگلہ دیش میں دہشت گردی کے واقعہ میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی میڈیا کی کوشش ناکام ہوگئی۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے مشیر نے خود سے منسوب بیان سے لاتعلقی ظاہر کر دی۔

    بھارتی میڈیا کو پھر منہ کی کھانا پڑی۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے مشیر پروفیسر گوہر رضوی سے منسوب بیان کے ذریعہ دہشت گردی کے حالیہ واقعہ میں پاکستان کو ذمہ دار ٹہرانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے مشیر گوہر رضوی نے بھارتی میڈیا میں منسوب بیان کی تردید کردی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گوہر رضوی نے تصدیق کی کہ انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گوہر رضوی نے پاکستانی ہائی کمشنر کو اپنے بیان کے حوالے سے حکومت پاکستان کو وضاحت پہنچانے کے لیے بھی کہا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی کوئی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کو بروقت جھٹلانے پر پروفیسر گوہر رضوی کے ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ڈھاکہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے پر پاکستان نے بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا۔ اس حملے میں پاکستان کو منسوب کرنا بھارتی میڈیا کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز رپورٹنگ کی۔

    واضح رہے کہ 2 دن قبل بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں شدت پسندوں نے ایک کیفے پر حملہ کرکے اندر موجود غیر ملکیوں اور کیفے کے عملہ کو یرغمال بنا لیا تھا۔ شدت پسندوں نے 20 غیر ملکیوں کو قتل کردیا تھا۔ حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی تھی۔

  • بھارتی میڈیا کی ڈھاکا حملوں کا الزام پاکستان پر لگانے کی سازش ناکام

    بھارتی میڈیا کی ڈھاکا حملوں کا الزام پاکستان پر لگانے کی سازش ناکام

    ممبئی : بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہوگئی، بھارتی میڈیا نے واویلا کیا کہ بنگلہ دیش نے ڈھاکا حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بیان دیا ہے تاہم شیخ حسینہ واجد کے خصوصی مشیر نے اپنے ایسے انٹرویو کی تردید کردی۔

    اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی اور اپنے جھوٹ کے سبب شرمندگی کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بھارتی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے اسپیشل ایڈوائزر کا جھوٹا انٹرویو نشر کردیا جس میں مشیر نے کہا کہ ڈھاکا حملوں میں پاکستان ملوث ہے اور پاکستان ان حملوں‌ کا ذمہ دار ہے۔

    بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پول اس وقت کھلا جب بھارتی وزاعظم کے خصوصی مشیر برائے عالمی امور گوہر رضوی نے اپنے ایسے انٹرویو کی تردید کی اور کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

    مشیر خصوصی گوہر رضوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا مجھ سے جھوٹی بات منسوب کررہا ہے ، ہم نے اس واقعے کے خلاف سرکاری سطح پر بھارتی میڈیا کے خلاف احتجاج کیاہے۔

  • سلمان خان کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    سلمان خان کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    ممبئی: دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان رومانیہ کی حسینہ لولیا ونچر کے ساتھ رشتے میں منسلک ہونے کی خبروں میں تیزی آگئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق دبنگ خان اور ان گرل فرینڈ نے بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کی، جس کے بعد اس اب یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اس سال کے آخر تک دبنگ رومانیہ کی حسینہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    salman-post-1

    بھارتی ویب سائٹ اسپاٹ بوائے ڈاٹ کام سے سلمان خان کے قریبی دوست نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سلمان خان کی شادی کی تاریخ 27 دسمبر کو طے ہوچکی ہے، یہ سب ان کے خاندان کی خواہش پر طے ہوا ہے کیونکہ سلو کے خاندان والے رواں سال دسمبر میں دو خوشیاں ( سلمان خان کی 51 ویں سالگرہ کے ساتھ ان کی شادی کی خوشی) ایک ساتھ منانا چاہتے ہیں۔

    salman-post-5-768x420

    تاہم سلمان خان نے اپنی شادی کے حوالے سے اٹھنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔

    حال ہی میں شائع ہونے والی تصاویر میں سلمان خان ،رومانوی حسینہ اور ان کے اہل خانہ کو ائیرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    salman-post-3

    تفصیلات کے مطابق سلمان خان، لولیا ونتر اور دونوں کے خاندان چندی گڑھ سے چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس ممبئی آئے تھے ، اس موقع پر کسی نے شخص نے ان کی یہ تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شائع کردی ہے، جس کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دبنگ خان کی شادی کے حوالے سے افواہوں نے گردش کرنا شروع کردیا ہے۔

    واضح رہے بالی ووڈ اداکار دبنگ خان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے عشقانہ مزاج کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارائیں ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے ساتھ اسکینڈلز منظر عام پر آچکے ہیں۔

    دبنگ خان بھارتی فلم انڈسٹری معروف اداکاروں میں اکیلے کنوارے اداکار بچے ہیں، جنکی شادی کی خبریں ہر دور گردش کرتی رہتی ہیں۔