Tag: بھارتی میڈیا

  • بالی ووڈ اداکار عامر خان فلم کپور اینڈ سنزدیکھ کر رو پڑے

    بالی ووڈ اداکار عامر خان فلم کپور اینڈ سنزدیکھ کر رو پڑے

    ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار عامر خان پاکستانی ہیرو فواد خان کی نئی آنے والی فلم کپور اینڈ سنزدیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کپور اینڈ سنز پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فواد خان کی بالی ووڈ میں دوسری فلم ہے جسے 18 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، فلم میں فواد خان کے ساتھ لیجنڈری اداکار رشی کپور، سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

    فلم کے ڈائریکٹر شکون بترا نے فلم کی خصوصی سکریننگ رکھی جس میں عامر خان سمیت دیگر بڑے نامور اداکاروں نے شرکت کی، سکریننگ کے دوران عامر خان فلم کے جذباتی مناظر پر اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے، اس سے قبل مسٹر پرفیکٹ بالی ووڈ کی فلم مسان کی سکریننگ کے موقع پر بھی آبدیدہ ہوگئے تھے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ کپور اینڈ سنز بہت ہی اچھی فلم ہے جس میں تمام اداکاروں نے اپنے کرداروں میں ڈھل کر اداکاری کی ہے جو قابل تعریف ہے، فلم میں جذباتی مناظر کو نہایت عمدگی سے فلمایا گیا ہے ہے جنہیں دیکھتے ہوئے میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور روتا رہا۔

  • بھارتی انتہاپسندتنظیم کی کولکتہ میں بھی پچ کھودنے کی دھمکی

    بھارتی انتہاپسندتنظیم کی کولکتہ میں بھی پچ کھودنے کی دھمکی

    کلکتہ: انتہا پسند تنظیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ کی مخالفت کرتے ہوئے ایڈن گارڈن کولکتہ کی پچ کھودنے کی دھمکی دے دی۔

    دھرم شالا کے بعد کولکتہ میں بھی انتہا پسند دھمکیوں پر اترآئے، انتہا پسند تنظیم نے کولکتہ میں بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی۔ کہتے ہیں ایڈن گارڈن میں میچ نہیں ہونے دیں گے۔

    تنظیم نےمیچ رکوانے کیلئے کولکتہ کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو بھی خط لکھا ہے جس میں دھمکی اگر میچ کرانے کی کوشش کی گئی تو وہ پچ کھودیں گے، کسی قیمت پرپاکستان کوکولکتہ میں میچ نہیں کھیلنےدیں گے۔

  • انتہاپسندوں کی کولکتہ کےگراؤنڈ کی پچ کھودنےکی دھمکی، بھارتی میڈیا

    انتہاپسندوں کی کولکتہ کےگراؤنڈ کی پچ کھودنےکی دھمکی، بھارتی میڈیا

    ممبئی: بھارتی انتہا پسندوں نے کولکتہ میں بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی اور ددھمکی دی ہے اگر میچ کرانے کی کوشش کی گئی توایڈن گارڈن گراؤنڈ کی پچ کھو دی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم اے ٹی ایف آئی کے صدر وریش شنڈیالا نے تازہ دھمکی میں کہا ہےکہ پاکستان ٹیم کی میزبانی کرنا دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی توہین ہے اور وہ کسی قیمت پر پاکستان ٹیم کو بھارت میں میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    اگر میچ کرانے کی کوشش کی گئی تو ایڈن گارڈن کی پچ کھود دی جائے گی،انتہا پسند تنظیم نے کولکتہ بھر میں پاکستان مخالف مظاہرہوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

  • پاکستان کی سیکورٹی ٹیم نےدھرم شالاکوکلین چٹ دےدی، بھارتی میڈیا

    پاکستان کی سیکورٹی ٹیم نےدھرم شالاکوکلین چٹ دےدی، بھارتی میڈیا

    لاہور: پاکستان سیکورٹی ٹیم نے پاک بھارت میچ کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو کلین چٹ دے دی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے قومی تیم کل دوپہر بھارت روانہ ہو گی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کو ورلد ٹی ٹوئنٹی کے لئے گرین سگنل مل گیا اور ٹیم کل دوپہر بارہ بجے لاہور سے دہلی روانہ ہو گی، دھرم شالہ میں ہونیوالے پاک بھارت میچ پرچھائے خدشات کے بادل بھی چھٹ گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سیکورٹی ٹیم نے پاک بھارت کیلئے کلین چٹ دے دی دورکنی سیکورٹی وفد دھرم شالا میں انتظامات سے مطمئن ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول کےمطابق انیس مارچ کوہوگا۔

    بھارتی میڈیاکےمطابق وزیرداخلہ راج ناتھ،آئی جی پولیس اور ڈسٹرکٹ کلکٹر نے پاکستانی وفد کو ہرممکن سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے،پاکستان کی سیکیورٹی ٹیم گزشتہ روز ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور کی قیادت میں بھارت پہنچی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی وفد نے ہماچل پردیش میں ہوٹل اوربس روٹ کی سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا، سیکورٹی ٹیم مکمل معائنے کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی لیکن آثار اچھے ہیں اور دورے میں اب کوئی رکاوٹ نہیں۔

  • بھارتی میڈیا کی گورداسپور واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھونڈی کوشش

    بھارتی میڈیا کی گورداسپور واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھونڈی کوشش

    کراچی : گورداسپورواقعے پر بھارتی میڈیا نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے مبہم فوٹیج کا سہارا لےکرپاکستان پر پھرالزام دھر دیا۔بھارت کے مکرو فریب کا پردہ ایک بار پھر چاک ہو گیا اور ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اس بار بھی دشمنی کی ساری حدیں پار کرگیا۔ پاکستان نےا یک بھارتی جاسوس طیارہ کیا گرایا بھارت کی تو گھگھی ہی بندھ گئی.

    پہلے اسے اپنا ماننے سے انکار کیااور جب ثبوت دیئے تو چپ لگ گئی۔ تین حملہ آوروں سے ہزاروں مہان بھارتی سورماؤں نے بارہ گھنٹے مقابلہ کیا لیکن پھر بھی ان پر قابو نہ پاسکے اور منہ کی کھائی تو الزام  پاکستان پر لگا ڈالا۔

    بھارتی میڈیا گورداسپورحملےکی جھوٹی فوٹیج لےآیا۔ ایسی فوٹیج جس میں کچھ واضح ہی نہیں، پھر پاکستان دشمنی میں اندھے بھارتی میڈیا نے غیرواضح فوٹیج کو بنیاد بنا کر پاکستان پرحملےکاالزام دھردیا۔

    سب سے بد تر صورتحال تو یہ ہے کہ اس بوکھلائے ہوئے بھارتی میڈیاکویہ بھی معلوم نہیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کب اورکہاں کی ہیں۔


    Indian media’s alleged video footage of… by arynews

  • نیپال: شہریوں کا بھارتی میڈیا کو واپس بھیجنے کیلئے مہم کا آغاز

    نیپال: شہریوں کا بھارتی میڈیا کو واپس بھیجنے کیلئے مہم کا آغاز

    نیپال: بھارتی میڈیا کی زلزلہ متاثرین سے ہتک آمیز رویے پر متاثرین بھڑک اٹھے، نیپالی شہریوں نے بھارتی میڈیا کو واپس بھیجنے کے لیے مہم شروع کردی ہے۔

    زلزلے سے ہونے والا نقصان پر امدادی کاموں کے بجائے بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر نیپالی عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا، بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹنگ کو غیرذمے دارانہ اور احساسات سے عاری قرار دے دیا۔

    نیپالیوں کا کہنا ہے کہ نیپال میں اس وقت بھارتی صحافی بڑی تعداد میں موجود ہیں لیکن بھارتی میڈٰیا زلزلہ کور کرنے کے بجائے عوامی رائے عامہ کو بھارت کے حق میں تبدیل کرنے کا کام کر رہا ہے ۔

    اس صورتحال سے تنگ نیپالی عوام نے سوشل میڈیا میں بھارتی میڈیا واپس گھر جاؤ نامی مہم شروع کردی ہے، جس کا ٹویٹر ہیش ٹیگ بہت مقبول ہورہا ہے، ستر ہزار لوگ اس ہیش ٹیگ پر ٹوئٹ کر چکے اور جلد ان کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ جائے گی۔

    بھارتی بھی اپنے میڈیا اور حکومت سے اس بات پر ناراض ہیں، بھارتی کرکٹرز ایشانت شرما اور نوجوت سدھو نے بھی نیپالی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    پاکستان کا زلزلہ متاثرین کی خدمت کے حوالے سے کردار مثالی ہے، جسے نیپال بھر میں سراہا جا رہا ہے، نیپالی فوج کے سربراہ نے بھی پاکستانی امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود کارکنوں کے جذبہ خدمت کی تعریف کی۔

  • بھارتی سیکریٹری خارجہ سے تمام امورپرمذاکرات کئے جائیں گے، دفترخارجہ

    بھارتی سیکریٹری خارجہ سے تمام امورپرمذاکرات کئے جائیں گے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: بھارتی سیکریٹری خارجہ تین مارچ کوپاکستان آ رہےہیں، بھارت نے پچھلےسال اگست میں سیکرٹری سطح کےمذاکرات معطل کیےتھے۔

    ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا بھارتی سیکریٹری خارجہ تین مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، بھارتی خارجہ سیکریٹری کو خوش آمدیدکہتے ہیں، بھارتی سیکریٹری خارجہ سے تمام امورپرمذاکرات کئے جائیں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان مذاکرات شروع کرنے پراتفاق کیا گیا تھا، بھارت نے گذشتہ سال اگست میں ہونے والے سیکریٹری سطح کے مذاکرات منسوخ کردئیے تھے جبکہ پاکستان تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزوردیتا آیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کرکام کررہا ہے اوراقوام متحدہ کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتا رہے گا۔

  • بھارتی اشتعال انگیزی سے دہشتگردی کیخلاف جنگ متاثر ہو رہی ہے، دفترخارجہ

    بھارتی اشتعال انگیزی سے دہشتگردی کیخلاف جنگ متاثر ہو رہی ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ پاکستان نےکہاہےبھارتی اشتعال انگیزی سےدہشتگردی کیخلاف جنگ متاثرہورہی ہے۔

    دفترخارجہ سےجاری بیان میں کہاگیاہےبھارت پاکستان اور افغانستان کےدرمیان غلط فہمیاں پیداکررہاہے۔آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کےخلاف کارروائی جاری ہے، ترجمان تسنیم اسلم نے کہا بھارتی اشتعال انگیزی کامقصدپاکستان میں جاری دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو متاثرکرناہے، پاکستان دنیا بھرمیں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، حکومت اورعوام دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔

  • بھارتی میڈیا کے کہنے سے پاکستان تنہا نہیں ہوسکتا، تسنیم اسلم

    بھارتی میڈیا کے کہنے سے پاکستان تنہا نہیں ہوسکتا، تسنیم اسلم

    اسلام آباد: دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا شکارہے اورہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    اسلام آباد میں ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کے تنہا رہنے کی بات کرنے والے غلط ہیں، بھارتی میڈیا کے کہنے سے پاکستان تنہا نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سارک میں موثرکردارادا کررہا ہے اور بھارتی وزیرکے الزامات بے بنیاد ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن وترقی چاہتا ہے اور پاکستان خود دہشت گردی کا شکارہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈرون حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کوئی تناؤ نہیں دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان سارک کانفرنس کے درمیان تعمیری ملاقات ہوئی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ملکی سرزمین کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اور دفتر خارجہ محض بیان بازی کے ذریعے معاملات چلانے میں مصروف ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر پربلاول کے بیان نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچا دی

    مقبوضہ کشمیر پربلاول کے بیان نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچا دی

    ملتان : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کشمیر واپس لینے کے بیان نے بھارتی میڈٰیا میں ہلچل مچا دی ہے،  بھارت کے نمایاں ٹی وی چینلز اوراخبارات نے بلاول کے بیان کوہیڈلائنزمیں کوریج دی۔

    گذشتہ روزملتان میں سیلاب زدگان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر ویسے ہی پاکستان کا حصہ ہے جیسے دیگرصوبے ہیں، کشمیر کوواپس لیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا نے یہ بیان خوب اچھالا اورباربارٹی وی اسکرینز پر بلاول کی تقریر کی جھلکیاں دکھا کربھارتی عوام میں پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے کی کوشش کی۔

    واضح رہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قراردیتا آیا ہے۔