Tag: بھارتی نجومی

  • ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی پیش گوئی کرنے والی بھارتی نجومی کی نئی پیش گوئی

    ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی پیش گوئی کرنے والی بھارتی نجومی کی نئی پیش گوئی

    نئی دہلی: بھارت کی معروف نجومی جس نے حالیہ دنوں میں بھارتی طیارہ حادثے کی درست پیش گوئی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا، اب اپنی تازہ پیش گوئی میں دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں چاندی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے والا ہے۔

    ریکھا شرما نامی خاتون نجومی جو سوشل میڈیا پر ماضی کی درست پیش گوئیوں کے باعث خاصی مقبول ہو چکی ہیں۔ ان کی طیارہ حادثے سے متعلق پیشن گوئی اس وقت سچ ثابت ہوئی جب بھارت میں ایئر انڈیا کا طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار ہوا۔

    ریکھا شرما کے مطابق سیاروں کی گردش اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہیں کہ عالمی سطح پر سرمایہ کار سونا چھوڑ کر چاندی کی جانب رجوع کریں گے اور چاندی نہ صرف زیورات بلکہ ٹیکنالوجی، شمسی توانائی اور برقی آلات میں بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے سرمایہ کاری کا نیا مرکز بنے گی۔

    خاتون نجومی نے سمجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ‘عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 39 امریکی ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے، جو گزشتہ 14 سال کا بلند ترین سطح ہے، مستقبل میں قیمت مزید بڑھے گی’۔

    نجومی نے عوام اور سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وقت رہتے چاندی میں سرمایہ کاری کریں، کیونکہ اگلے چند ماہ میں اس کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاندی مستقبل قریب میں سونے کو سخت مقابلہ دے سکتی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل بھی خاتون نجومی نے اکتوبر کے بعد چاندی کی قیمتیں اوپر جانے کی پیش گوئی کی تھی۔

    سوشل میڈیا پر ریکھا شرما کی پیش گوئیوں پر مبنی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں اور لوگ ان کی مالیاتی پیشن گوئیوں میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔

    خاص طور پر وہ صارفین جو روایتی بینکنگ نظام سے ہٹ کر متبادل سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، اب چاندی کو ایک محفوظ متبادل سمجھنے لگے ہیں۔

  • بھارت کا فراڈ کلچر نیویارک پہنچ گیا، بھارتی نجومی رنگے ہاتھوں گرفتار

    بھارت کا فراڈ کلچر نیویارک پہنچ گیا، بھارتی نجومی رنگے ہاتھوں گرفتار

    (21 جولائی 2025): بھارت کا فراڈ کلچر اب صرف اندرونی بحران نہیں رہا بلکہ ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے، نیویارک میں بھارتی نجومی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے سافٹ پاور کے دعوے حقیقت میں فراڈ ثابت ہونے لگے، جب نیویارک میں ایک بھارتی نجومی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا، یوگا اور بالی ووڈ کے پردے میں چھپا مودی کا بھارت، درحقیقت جعلسازوں کا بین الاقوامی نیٹ ورک بن چکا ہے،’’وشوا گرو‘‘ کا نعرہ لگانے والا بھارت اب مودی کی قیادت میں دنیا کا سب سے بڑا فریب گرو بن چکا ہے، جعلی عملیات اور جادو ٹونے کے ذریعے مالی فراڈ بھارتی نجومیوں کی پہچان بن چکی ہے۔

    امریکی خبر رساں ایجنسی سی بی ایس نیوز کے مطابق بھارتی شہری ہیمنتھ کمار منیپا نے جعلی روحانی عملیات اور جادو ٹونے کے نام پر 68 سالہ امریکی خاتون سے 60,000 ڈالرز لوٹ لیے۔ بھارتی نجومی نے ’بری نظر‘ کے خاتمے، برکتیں دلانے اور روحانی تحفظ کا جھانسا دے کر خاتون سے پیسے بٹورے۔ دھوکا دہی کا آغاز 20,000 ڈالر سے کیا گیا، جس کے بعد مزید 42,000 ڈالر  مانگے گئے۔

    نیو یارک پولیس کے مطابق منیپا نے 3 جولائی کو فال نکالنے کی خدمات کے عوض خاتون سے 20 ہزار ڈالر وصول کیے، جمعرات کے روز مزید روحانی خدمات کے لیے ساؤتھ براڈوے پر واقع انجنہ جی کے پاس دوبارہ گئی، منیپا نے خاتون سے مزید 42 ہزار ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور اُسے براڈوے پر بینک لے جایا گیا تاکہ وہ رقم نکال سکے۔

    پولیس نے کارروائی اس وقت کی جب خاتون بینک سے رقم نکالنے گئی اور بینک عملے کو شبہ پیدا ہوا،  اسی دوران نیویارک پولیس نے جعلی نجومی ہیمنتھ کمار منیپا کو ہِکس وائل میں بینک کے باہر گرفتار کرلیا۔

     سی بی ایس نیوز کے مطابق نیویارک ریاستی قانون کے تحت روحانی طاقتوں کے جھوٹے دعوے اور ان پر پیسے لینا غیر قانونی ہے۔

    یہ واقعہ ایک اور ثبوت ہے کہ دنیا کو یوگا اور شانتی کا درس دینے والا بھارت درحقیقت اندر سے دھوکا، فریب اور لوٹ مار کا گڑھ بن چکا ہے۔ مودی کا بھارت اب سافٹ پاور کے بجائے ’’فراڈ پاور‘‘ کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔

  • بھارتی نجومی کا  ‘چاند’ کو ہندو راشٹر قرار دینے کا مطالبہ

    بھارتی نجومی کا ‘چاند’ کو ہندو راشٹر قرار دینے کا مطالبہ

    آل انڈیا ہندؤ مہاسبھا کے صدر اوربھارتی نجومی سوامی چکراپانی نے مودی سرکار سے چاند کو ہندو راشٹر قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چاند بھی اکھنڈ بھارت کے نشانے پر آگیا، آل انڈیا ہندؤ مہاسبھا کےصدر سوامی چکراپانی نےمودی سرکارسےچاندکوہندوراشٹر قراردینے کا مطالبہ کردیا۔

    سوامی چکراپانی کا کہنا تھا کہ لوک سبھا شیوشکتی پوائنٹ کو چاند کا دارلخلافہ اور چاند کوسنتان راشٹر قرار دیا جائے۔

    ہندو نجومی سوامی مہاراج کا کہنا ہے کہ سنتان راشٹرقرار دینے سے باقی ممالک اور نظریا ت کو چاند پر پہنچنے سے روکا جا سکے گا، اس سے پہلے کہ غزوہ ہند چاند تک پہنچے، یہ قدم اٹھانا ہو گا۔

    یاد رہے سال 2019 میں بھی سوامی چکراپانی نے کوروناوباکا علاج گئوموتر تجویز کیا تھا۔

  • کیا ورلڈ کپ کا فاتح نیوزی لینڈ ہوگا؟ بھارتی نجومی کی حیران کن پیش گوئی

    کیا ورلڈ کپ کا فاتح نیوزی لینڈ ہوگا؟ بھارتی نجومی کی حیران کن پیش گوئی

    دہلی: بھارتی نجومی کی کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق پیش گوئیوں نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ماہر نجوم بالاجی ہاسن کی ورلڈکپ 2019 سے متعلق اب تک تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں.، توقع کی جاری ہے کہ فائنل بھی وہی ٹیم جیتے گی، جس کا بالاجی ہاسن نے دعویٰ کیا تھا.

    نوجوان ماہر نجوم نے سات ماہ پہلے پیش گوئی کی تھی کہ فائنل انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کھیلیں گے. یہ پیش گوئی لفظ بہ لفظ درست ثابت ہوئی.

    بالاجی ہاسن نے اب پیش گوئی ہے کہ اس بار نیوزی لینڈ نیا چیمپئن بننے گا اور کین ولیم سن ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ٹھہرائیں گے.

    اب دیکھنا یہ ہے کہ مختلف میچز سے متعلق درست پیش گوئی کرنے والے بالاجی ہاسن کی یہ پیش گوئی درست ثابت ہوتی ہے یا نہیں.

    مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں شکست، بھارٹی ٹیم میں‌ دراڑ پڑ گئی، ویرات اور روہت شرما گروپ سامنے آگئے

    خیال رہے کہ ورلڈ‌کپ 2019 کی پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کو شکست ہوئی تھی.

    پہلے کانٹے دار سیمی فائنل کے برعکس دوسرے فائنل میں مقابلہ یک طرفہ رہا، انگلینڈ نے بہ آسانی آسٹریلیا کو شکست دے دی.

    ورلڈ کپ 2019 کا فائنل 14 جولائی کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کے درمیان کھیلا جائے گا.