Tag: بھارتی نوجوان

  • بھارتی نوجوان کا بالوں بھرا چہرہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    بھارتی نوجوان کا بالوں بھرا چہرہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    ویرولف سنڈروم نامی بیماری کا شکار بھارتی نوجوان کا چہرہ بالوں سے بھراہوا ہے، اس نے چہرے پر بالوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان اس وقت ایسے مرد ہیں جن کے چہرے پر سب سے زیادہ بال ہیں اور انھوں نے چہرے پر بالوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے، للت پاٹیدار ہائپرٹرائیکوسس نامی ایک نایاب بیماری میں مبتلا ہیں۔

    للت جس عجیب بیماری کا شاکر ہیں اسے ‘ویروولف سنڈروم’ بھی کہا جاتا ہے، دنیا بھر میں صرف 50 کیسز ایسے رپورٹ ہوئے ہیں جن میں مرد اس حالت کا شکار ہیں۔

    اس بیماری میں چہرے پر غیر معمولی مقدار میں بال اگنے کا سبب بنتے ہیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق للت پاٹیدار کے 201.72 بال فی مربع سینٹی میٹر ہیں، جو اس کے چہرے کا 95 فیصد احاطہ کرتے ہیں۔

    تاہم اس ناقابل یقین ریکارڈ کو حاصل کرنے والے للت کو کافی مشکلات درپیش رہیں، ظاہری شکل پر اکثر اجنبیوں اور ہم جماعتوں کی طرف سے انیھں تکلیف دہ تبصرے کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

    نوجوان للت نے گنیز ورلڈ ریکاڈ سے گفتگو میں بتایا کہ لوگ مجھ سے خوفزدہ تھے لیکن جب انھوں نے مجھے جاننا شروع کیا اور مجھ سے بات کرنا شروع کی تو وہ سمجھ گئے کہ میں ان سے اتنا مختلف نہیں ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ ایسا صرف باہر سے تھا کہ میں عام انسانوں سے مختلف نظر آتا تھا، لیکن میں اندر سے مختلف نہیں ہوں۔

  • پڑوسیوں کے ہراساں کرنے پر نوجوان نے 4 بہنوں اور ماں کو قتل کردیا

    پڑوسیوں کے ہراساں کرنے پر نوجوان نے 4 بہنوں اور ماں کو قتل کردیا

    نوجوان لڑکے نے ہوٹل کے کمرے میں اپنی چار بہنوں اور ماں کو قتل کردیا، ملزم نے ویڈیو میں بتایا کہ پڑوسی اسکے گھروالوں کا ہراساں کررہے تھے۔

    بھارتی شہر لکھنؤ بدھ کے روز ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 24 سالہ شخص ارشد نے مبینہ طور پر ایک ہوٹل میں اپنی ماں اور چار بہنوں کا قتل کر دیا، جرم کے بعد ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو میں، ارشد نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے خاندان کو ’تحفظ‘ دینے کے لیے یہ کام کیا ہے۔

    ارشد نے الزام لگایا کہ آگرہ میں ان کی جائیداد پر پڑوسیوں کی نظر تھی، نوجوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پڑوسیوں نے حیدرآباد میں اسکی بہنوں کو فروخت کرنے کا بھی منصوبہ بنایا تھا۔

    ارشد نے مبینہ طور پر ویڈیو میں کہا کہ ہمارے پڑوسی ہماری جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور انھوں نے حیدرآباد میں میری بہنوں کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا، میں ایسا نہیں ہونے دے سکتا تھا۔

    مذکورہ خاندان آگرہ کا رہنے والا ہے جو کہ 30 دسمبر سے ہوٹل میں مقیم تھا اور مبینہ طور پر نئے سال کا جشن منانے کے لیے اتر پردیش کے دارالحکومت میں موجود تھا۔

    ارشد نے مبینہ طور پر اپنی ماں اور بہنوں کو نشہ آور اشیا سے بھرا کھانا اور شراب پیش کیا، اس کے گھنٹوں بعد اس نے مبینہ طور پر انھیں قتل کر دیا، کچھ کو گلا گھونٹ کر جبکہ کچھ کو اس نے بلیڈ کی مدد سے موت کے گھاٹ اتارا۔

    مرنے والوں میں ارشد کی ماں اسما اور اس کی بہنیں شامل ہیں، جن کی عمریں صرف 9، 16، 18 اور 19 سال تھیں۔

    ڈپٹی کمشنر پولیس روینہ تیاگی نے کہا کہ آج ہوٹل شرن جیت کے ایک کمرے سے پانچ لوگوں کی لاشیں ملی ہیں، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ارشد نامی شخص کو حراست میں لیا گیا۔

    روینہ تیاگی نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ میں اس نے بتایا کہ خاندانی جھگڑے کی وجہ سے اس نے اپنی چار بہنوں اور ماں کو قتل کیا ہے۔ مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

  • اگنی ویر اسکیم کے باعث بھارتی نوجوانوں  کی فوج میں شمولیت میں عدم دلچسپی

    اگنی ویر اسکیم کے باعث بھارتی نوجوانوں کی فوج میں شمولیت میں عدم دلچسپی

    اگنی ویراسکیم کے باعث بھارتی نوجوان فوج میں شمولیت میں عدم دلچسپی ظاہر کررہے ہیں ، ماچل پردیش کےوزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کا کہنا ہے کہ اسکیم کے آغاز کے بعد نوجوان بھارتی فوج میں شامل ہونے کا جذبہ کھو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقتدار کی ہوس میں مودی سرکار نے بھارتی فوج کو بھی نشانے پررکھ لیا، مودی سرکارکی جانب سےبھارتی فوج میں شمولیت کے لیے انتہائی بے معنی اگنی ویر اسکیم متعارف کروادی گئی۔

    ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے بھی مودی سرکار کی جانب سے اسکیم پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اسکیم کے آغاز کے بعد نوجوان بھارتی فوج میں شامل ہونے کا جذبہ کھو رہے ہیں۔

    سکھویندرسنگھ سکھو کا کہنا تھا کہ اس اسکیم سے بھارتی نوجوانوں کی فوج میں شمولیت کےجذبےکی سخت حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔

    ہماچل پردیش کےوزیراعلیٰ نےمودی سرکار کو اسکیم پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اب نوجوانوں میں ملک کی خدمت کرنےکاجذبہ معدوم ہوتا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل کانگرس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی مودی سرکار کی جانب سے بھارتی فوج کے لیے متعارف کرائی گئی اسکیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا مودی کی جانب سے اگنی ویر اسکیم زبردستی مسلط کی گئی ہے۔

    اگنی ویر اسکیم متعارف کروانے سے مودی سرکار کا بھیانک چہرہ کھل کر سامنے آ گیا، اس امر میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ مودی سرکار اپنے سیاسی مفادات کے لیے ملک کے جوانوں کا سودا کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔

  • 2 مزید بھارتی نوجوان سیلابی پانی میں بہہ کر پاکستان آ گئے

    2 مزید بھارتی نوجوان سیلابی پانی میں بہہ کر پاکستان آ گئے

    قصور: دریائے ستلج کے مقام گنڈا سنگھ میں مزید 2 بھارتی نوجوان سیلابی پانی میں بہہ کر پاکستان آگئے۔

    اےآر وائی نیوز کے مطابق بھارت کے شہر لدھیانہ کے رہائشی دونوں نوجوانوں کو پاکستان رینجرز نے گرفتار کرلیا، گرفتار نوجوانوں کی شناخت رتن پال اور ہروندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز دونوں نوجوان بہہ کر پاکستان کے علاقے میں داخل ہوگئے تھے، قصور کے رتن گاؤں کے مقامی لوگوں نے دونوں نوجوان کو پکڑ کر پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا۔

    سیلابی ریلے میں بہہ کر بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا

    واضح رہے جی اس سے قبل بھی ایک شخص سیلابی پانی میں بہہ کر پاکستان آیا جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، پولیس کا اس شہری کے حوالے سے بتایا تھا کہ بھارتی شہری سماعت اور گویائی کی قوت سے محروم ہے جسے ایدھی سینٹر منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اس شخص نے اشاروں میں بتایا کہ وہ بھارتی شہری ہے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان آیا ہے۔

  • بھارتی نوجوان ہاسٹل کی چھٹی منزل سے گر کر ہلاک، ویڈیو بچے نہ دیکھیں

    بھارتی نوجوان ہاسٹل کی چھٹی منزل سے گر کر ہلاک، ویڈیو بچے نہ دیکھیں

    بھارت میں ایک طالب علم ہاسٹل کی چھٹی منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست راجھستان میں پیش آیا، جہاں 20 سالہ طالب علم کی ہاسٹل کی چھٹی منزل سے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

    بھارتی پولیس نے اس حوالے سے امکان ظاہر کیا ہے کہ طالب علم اپنا وزن برقرار رکھنے میں ناکام ہونے کے بعد بالکنی کی ریلنگ پر گرا جو ٹوٹ گئی۔

    پولیس کے مطابق طالبعلم کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی، وہ مغربی بنگال سے میڈیکل انٹرنس ٹیسٹ دینے کے لیے راجستھان آیا تھا۔

    پولیس نے کہا کہ متاثرہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایم بی ایس اسپتال بھیج دیا گیا ہے، جو اس کے اہل خانہ کے آنے کے بعد کیا جائے گا۔

  • مودی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں نوجوان خود کشیاں کرنے لگے

    مودی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں نوجوان خود کشیاں کرنے لگے

    نئی دہلی: مودی کے بھارت میں حکومت کی پالیسیوں سے نالاں نوجوان خود کشیاں کرنے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی مسلح افواج میں 2022 میں متعارف کرائی گئی بھرتی کی اسکیم ‘اگنی پتھ’ کے خلاف بھارت بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

    نوجوان مایوس ہیں کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت نوکریاں ملنے کے بعد انھیں چار سال کے بعد ہی فوج سے نکال دیا جائے گا، اور وہ بے روزگار ہو جائیں گے۔

    جہاں اس اسکیم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں، وہاں مایوسی کے عالم میں نوجوان خود کشیاں بھی کرنے لگے ہیں، اسکیم کو لے کر بھارت میں خود کشیوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس نے کسان تحریک کے دوران مایوس دہقانوں کی خود کشیوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق راجستھان میں دو دنوں میں 2 نوجوانوں نے اگنی پتھ اسکیم سے مایوس ہو کر موت کو گلے لگا لیا ہے، تازہ کیس جھنجھنو کے چڑاوا شہر میں سامنے آیا ہے، 19 سالہ نوجوان انکت اگنی پتھ اسکیم لانچ ہونے کے بعد سے ہی تناؤ کی زد میں تھا، منگل کو اس نے بہن پونم کے گھر میں پھانسی لگا کر اپنی زندگی ہی ختم کر لی۔

    گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ انکت پیر کے روز اپنی بہن کے گھر گیا تھا، یوگا ڈے کے سبب منگل کو اس کی بہن اسکول گئی تھی، اس دوران انکت نے خودکشی کر لی۔

    پولیس کو دی گئی تحریری رپورٹ میں گھر والوں نے بتایا کہ انکت نے گزشتہ مہینے راجستھان پولیس کانسٹیبل کا امتحان دیا تھا، لیکن پیپر لیک ہونے کی وجہ سے اسے رد کر دیا گیا، اس کا بھی اس پر اثر ہوا تھا، اس کے بعد اس نے فوج میں بھرتی کی تیاری شروع کر دی، لیکن اگنی پتھ اسکیم کے اعلان کے بعد سے وہ تناؤ میں آ گیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پیر کو بھرت پور ضلع کے چکسانا تھانے کے علاقے میں 22 سالہ نوجوان کنہیا گوجر نے کھیت میں پیڑ سے پھانسی کا پھندا لگا کر خود کشی کی تھی۔ کنہیا کبڈی کا قومی سطح کا کھلاڑی تھا، اور بارہویں کے بعد سے ہی وہ فوج میں جانے کی تیاری کر رہا تھا۔

    گھر والوں کا کہنا تھا کہ جب سے اگنی پتھ اسکیم کا اعلان ہوا، تبھی سے اس نے دوڑنا بند کر دیا تھا، بار بار سمجھانے پر بھی وہ فوج کی تیاری کے لیے صبح دوڑنے نہیں جا رہا تھا، اس کا کہنا تھا کہ اب فوجی بننے کا خواب پورا نہیں ہو پائے گا۔

  • نوجوان نے ’’مجھے پریشان نہ کرو‘‘ لکھ کر دروازے پر لگایا اور خودکشی کرلی

    نوجوان نے ’’مجھے پریشان نہ کرو‘‘ لکھ کر دروازے پر لگایا اور خودکشی کرلی

    دہلی: بھارت میں نوجوان نے اپنے کمرے کے دروازے پر ’’مجھے تنگ نہ کرو‘‘ لکھ کرلگایا اور خودسوزی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر دہلی میں 24 سالہ نوجوان کی لاش 5اسٹار ہوٹل کے کمرے سے ملی، دروازے کے باہر ایک بینر چسپاں تھی جس میں لکھا تھا ’’مجھے پریشان نہ کرو‘‘ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت کرن چاندرا نے نام سے ہوئی۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عملے نے کمرے میں کال کی تو رہائش پذیر نوجوان نے کوئی جواب نہیں دیا، کافی انتظار کے بعد روم سے بدبو آنے لگی، بعد زاں پولیس کے ہمراہ دروازہ توڑا تو نوجوان کی لاش سامنے پڑی تھی۔

    لاش کے پاس سے مختلف قسم کی ادویات بھی ملی ہیں، ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کوئی زہریلی شے کھانے سے نوجوان کی موت واقع ہوئی، تاہم پولیس نے ہوٹل انتظامہ کو زیر تفیش لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق لاش کو رام مناہر نامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ نوجوان نے 19 جنوری کو فائیو اسٹار ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا۔ جبکہ موت 20 جنوری کو واقع ہوئی۔ پولیس نے موت کی وجوہات جاننے کے لیے کوششیں تیز کردیں۔

  • غلطی سے سرحد پار کرنے والا بھارتی نوجوان حکام کے حوالے

    غلطی سے سرحد پار کرنے والا بھارتی نوجوان حکام کے حوالے

    راولپنڈی: پاکستان رینجرز نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے شہری کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔

    پاک فوج کےشعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان رینجرز نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 23 سالہ بھارتی شہری دلوندر سنگھ کو بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق بھارتی نوجوان 6 مارچ 2017 غلطی سے سرحد پار کر کے قصور کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا جسے پاک رینجرز نے تحویل میں لے لیا تھا۔

    آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق قانونی چارہ جوئی کے بعد بھارتی شہری کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، اس موقع پر دلوندر سنگھ نے پاکستان کی اچھی میزبانی کی تعریف کی اور حراست کے دوران اچھے سلوک سے پیش آنے پر سیکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

    مزید پڑھیں: جذبہ خیرسگالی کے تحت سرحد پارکرنے والے 78بھارتی ماہی گیروں رہا

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان جذبہ خیرسگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتیوں کو قانونی چارہ جوئی کے بعد وطن واپس بھیج دیتی ہے جبکہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کو بھی سزا مکمل ہونے کے بعد رہا کردیتی ہے جبکہ بھارتی جیلوں میں اس وقت بھی سیکڑوں ایسے پاکستانی قید ہیں جو غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ برس حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت غلطی سے سمندری حدود پار کرنے والے 78 ماہی گیروں کو رہا کر کے انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: قصداً پاکستان آنے والا بھارتی سپاہی بھارت کے حوالے

    علاوہ ازیں پاک فوج نے جان بوجھ کر پاکستان آنے والے بھارتی فوجی بابو لعل چوہان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی حکام کے کیا اور بندوں واپس کرتے ہوئے اُسے مٹھائی کا ڈبہ بھی بطور تحفے میں دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔