Tag: بھارتی واویلا

  • گوردوارہ دربار صاحب واقعہ : پاکستان نے بھارتی واویلا مسترد کردیا

    گوردوارہ دربار صاحب واقعہ : پاکستان نے بھارتی واویلا مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کی جانب سے گوردوارہ دربار صاحب واقعےپر واویلے کو مستردکردیا اور کہا بھارت کی گوردوارےپرپیش آئے واقعے پر منفی مہم انتہائی مضحکہ خیزہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوردوارہ دربار صاحب واقعے پر بھارت جانب سے واویلا کیا گیا ، جس کے بعد ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے سینئرسفارتکار کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔

    پاکستان نے بھارت کی جانب سے کئے گئے واویلےکو مستردکردیا اور بھارتی سفارتکار کو بھارتی پروپیگنڈے پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

    ترجمان نے کہا پاکستان اقلیتی برادری کےحقوق،مذہبی مقامات کےتقدس کاخیال رکھتا ہے ، بھارت کی گوردوارے پرپیش آئے واقعے پر منفی مہم انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے غیرمحفوظ اور بدنام ترین بھارت کواقلیتوں کےحقوق کی بات کرنازیب نہیں دیتا۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گوردوارہ کے احاطے میں ماڈلنگ کے واقعے کا نوٹس لیا تھا جبکہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی اس واقعے پر تنقید کی تھی ۔

  • جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا

    جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے، اس ضمن میں بھارتی فوج نے سرکریک میں خالی کشتیاں پکڑے جانے کا شور مچا دیا ہے۔

    بھارتی فوجی کمانڈر ایس کے سینی نے واویلا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر کریک میں بھارتی فوج نے خالی کشتیاں تلاش کی ہیں، ہم سیکورٹی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

    بھارتی فوج نے الرٹ بھی جاری کر دیا، کہا جا رہا ہے کہ انڈیا کے جنوبی حصے میں دہشت گردانہ حملہ کیا جا سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے: وزیر خارجہ

    اس سے چند ہفتے قبل بھی بھارتی فوج نے جھوٹا پروپیگنڈا کیا تھا کہ پاکستانی کمانڈوز بھارتی پانیوں میں گھس سکتے ہیں اور اس سلسلے میں گجرات میں ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔

    ادھر تجزیہ کار کہتے ہیں بھارت جنرل اسمبلی اجلاس سے پہلے ضرور کوئی ڈراما کرے گا، حارث نواز نے کہا، بھارت نے جان بوجھ کر فلیگ آپریشن کی بات کی ہے، اعجاز اعوان کہتے ہیں بھارت سفارتی، معاشی اور فوجی محاذ پر ہر طریقے سے پاکستان کو دباؤ میں لانا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ آج وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کشیدگی میں کمی چاہتا ہے مگر بھارتی رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارت اس حد تک آگے جا چکا کہ معاملہ مذاکرات سے حل نہیں ہوگا۔

  • بھارت پاکستان پر ایل او سی پر کارروائی کے الزام کا واویلا کر رہا ہے: آئی ایس پی آر

    بھارت پاکستان پر ایل او سی پر کارروائی کے الزام کا واویلا کر رہا ہے: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر ایل او سی پر کارروائی کے الزام کا واویلا کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پار پاکستان پر کارروائی کے الزام کا واویلا کیا جا رہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر کارروائی کے بھارتی الزامات محض پروپیگنڈا ہے، الزامات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پر پروپگینڈا کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی فوج نے ایل او سی پار کر کے کارروائی کی ہے، جب کہ دوسری طرف حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے آئے دن ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کا ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال

    آج آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال کر رہا ہے، جس سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کلسٹر بم یا اس میں بارود کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے، شہریوں پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

  • کشمیر پر ثالثی کے بیان پر بھارتی واویلا،  وائٹ ہاؤس کے اکنامک ایڈوائزر کا دوٹوک اعلان

    کشمیر پر ثالثی کے بیان پر بھارتی واویلا، وائٹ ہاؤس کے اکنامک ایڈوائزر کا دوٹوک اعلان

    واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کے کشمیر پر مودی کی ثالثی کی درخواست کے بیان پربھارتی واویلے پر وائٹ ہاؤس کے اکنامک ایڈوائزر نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدرکوئی بات بلاوجہ نہیں کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی درخواست کے بیان نے بھارت میں کہرام مچا دیا۔

    وائٹ ہاؤس کے مشیربرائے معیشت لیری کڈلو نے ثالثی کی درخواست سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکی صدرکوئی بات بلاوجہ نہیں کرتے جبکہ لیری کڈلونے صحافی کے سوال کوبھی نامناسب قراردیا۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی بات کرنے کا اظہار کیا تو سارا بھارت آگ بگولہ ہوگیا تھا۔

    مزید پڑھیں : مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کا بیان، لوک سبھا میں مودی پر شدید لعن طعن

    وائٹ ہاوس میں وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا کیا آپ ثالث بنیں گے، میں نے پوچھا کس چیز کی ثالثی؟ تو بھارتی وزیر اعظم نے کہا کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کریں۔

    امریکی صدر کے اس بیان کے بعد بھارتی وزارت خارجہ سے لے کروزیردفاع تک سب وضاحتیں پیش کررہے ہیں۔

    بھارتی وزیر خارجہ جے سنکر نے راجیہ سبھا میں امریکی صدر کے بیان اور ثالث بننے کی پیشکش کو مسترد کردیا لیکن اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے وضاحتی بیان کا مطالبہ کردیا ہے۔

  • کلبھوشن کیس: عالمی عدالت میں بھارتی وکیل پاکستان کے سوالوں کا جواب نہ دے سکا

    کلبھوشن کیس: عالمی عدالت میں بھارتی وکیل پاکستان کے سوالوں کا جواب نہ دے سکا

    دی ہیگ: پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس میں بھارتی وکیل عالمی عدالت میں پاکستان کے سوالات کے جواب نہیں دے سکا۔

    تفصیلات کے مطابق ہیگ میں قائم عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس میں آج کی سماعت مکمل ہو گئی، بھارتی وکیل نے عدالت میں اپنے دلائل پیش کیے۔

    [bs-quote quote=”بھارتی سینئر وکیل ہریش سالوے دلائل کی بہ جائے مفروضے بیان کرتا رہا۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    موصولہ اطلاعات کے مطابق عدالت میں بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کیس میں واویلا کیا گیا، بھارتی سینئر وکیل ہریش سالوے دلائل کی بہ جائے مفروضے بیان کرتا رہا۔

    بھارتی وکیل نے دہشت گرد کلبھوشن کا کیس فوجی عدالت میں چلنے کا نکتہ اٹھایا تاہم وہ عدالت میں پاکستان کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکا۔

    قبل ازیں عالمی عدالت انصاف کے 15 رکنی بینچ نے یادیو کیس کی سماعت کی، ججز کے بینچ میں ایک بھارتی جج دلویر بھی موجود تھا۔

    واضح رہے کہ آج کا دن بھارتی وکلا کو اپنے دلائل پیش کرنے تھے، جب کہ منگل 19 فروری کو پاکستان جوابی دلائل دے گا، 20 اور 21 فروری کو عدالت کیس سے متعلق غور و خوض کرے گی، یہ سماعت 4 دن جاری رہے گی۔

    بھارتی جاسوس کے کیس سے متعلق تفصیلات یہاں پڑھیں

    پاکستان کی جانب سے 6 سوالات اٹھائے جا چکے ہیں، جن میں سے سرِ فہرست یہ سوال ہے کہ دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن کب نیوی سے سبک دوش ہوا، کلبھوشن کو بھارتی اصلی پاسپورٹ مسلمان کے نام سے کیوں بنا کر دیا گیا، جس پر وہ 17 مرتبہ بھارت گیا۔