کانگریس کے ایم ایل اے کے بیٹے نے طیش میں آکر پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی اور اس کے بعد فرار گیا، واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس سے تعلق رکھنے والے ممبر قانون ساز اسمبلی سینا مہیش پٹیل کے بیٹے پشپراج سنگھ نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، لڑکے نے پولیس کانسٹیبل کو مبینہ طور پر طیش میں آکر اپنی گاڑی سے کچل دیا۔
جوبٹ کے ایم ایل اے سینا مہیش کے بیٹے کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا کیونکہ وہ علی راج پور شہر کے ایک بس اسٹینڈ کے قریب بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی لیے گھوم رہا تھا۔
MP : कांग्रेस MLA सेना पटेल के पार्षद बेटे ने तेज रफ्तार कार से कॉन्स्टेबल को टक्कर मारी
◆ पुलिस ने आरोपी पुष्पराज पटेल के ख़िलाफ़ हत्या के प्रयास के आरोप में केस दर्ज़ कर दिया है #Congress | Congress | Pushpraj Patel pic.twitter.com/BzldS0ihXo
— News24 (@news24tvchannel) July 15, 2025
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پشپرراج سنگھ نے گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے سے پہلے پولیس اہلکاروں کی طرف موڑی اور انھیں نشانہ بنایا، ادی دوران ایک کانسٹیبل گاڑی کی ٹکر سے نیچے گر گیا۔
علی راج پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش ویاس نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ واقعہ کے بعد پشپراج پٹیل کے خلاف دفعہ 109 (قتل کی کوشش) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے بھارتی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ زخمی کانسٹیبل اس وقت علی راج پور کے ضلعی اسپتال میں زیر علاج ہے، ملزمان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔