Tag: بھارتی وزیراعظم مودی

  • مودی کی فرانس آمد پر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے احتجاج کا اعلان

    مودی کی فرانس آمد پر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے احتجاج کا اعلان

    پیرس: بھارتی وزیراعظم مودی کی فرانس آمد کے موقع پر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    آج شام پیرس کے نواحی علاقہ اسٹالنگ راڈ میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی احتجاجی کرے گی، اعلان کیا گیا ہے کہ خوشبوؤں کے شہر میں بھارتی وزیراعظم کا استقبال سیاہ جھنڈوں سے ہوگا،

    پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے مودی کی آمد پر اعلان کیا ہے کہ جنگ رہے گی جنگ رہےگی مودی کی بربادی تک جنگ رہےگی۔

    بھارتی وزیراعظم مودی ایک بات پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال

    بھارتی وزیراعظم مودی نے پیرس جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال کیا تھا، طیارے نے تقریباً 41 منٹ تک حدود میں سفرکیا تھا، مودی کے طیارے نے تقریباً 41 منٹ تک پاکستانی حدودمیں سفرکیا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ مودی کا طیارہ ’’انڈیا ون‘‘ لاہور کے قریب سے پاکستانی حدودمیں داخل ہوا اور شیخوپورہ، حافظ آباد، چکوال اور کوہاٹ کے اوپر سے سفر کیا، افغان فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے بھارتی وزیراعظم کو خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔

  • بھارتی وزیراعظم مودی  ایک بات پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال

    بھارتی وزیراعظم مودی ایک بات پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال

    کراچی : بھارتی وزیراعظم مودی نے پیرس جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال کیا ، طیارے نے تقریباً 41 منٹ تک حدود میں سفرکیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی جانب سے پیرس جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ مودی کا طیارہ’’انڈیاون‘‘لاہور کے قریب سےپاکستانی حدودمیں داخل ہوا اور شیخوپورہ، حافظ آباد، چکوال اور کوہاٹ کے اوپر سے سفر کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مودی کے طیارے نے تقریباً 41 منٹ تک پاکستانی حدودمیں سفرکیا، افغان فضائی حدود بند ہے، اس لئے بھارتی وزیراعظم کو خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال امریکا سے بھارت واپسی کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا تھا۔

    بھارتی وزیر اعظم چھیالیس منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہے، ان کا طیارہ شام پونے چھ بجے افغانستان سے چترال کے اوپر پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور شام ساڑھے چھ بجے لاہور کے قریب سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

  • راہول گاندھی کا بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف بڑا دعویٰ

    راہول گاندھی کا بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف بڑا دعویٰ

    کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان میں بنگلہ دیش، بھوٹان اور پاکستان سے زیادہ بے روزگاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے نوٹ بندی اور اشیا پر جی ایس ٹی کے نفاذ نے چھوٹے کاروباروں کو ختم کردیا ہے، مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان میں بنگلہ دیش، بھوٹان اور پاکستان سے زیادہ بے روزگاری ہے۔

    راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مقابلے بھارت میں بے روزگاری دوگنی ہے، ہمارے پاس بنگلہ دیش اور بھوٹان سے زیادہ بے روزگار نوجوان ہیں، نریندر مودی نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو لاگو کر کے چھوٹے کاروبار ختم کر دئیے ہیں۔

    کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ آج ملک میں گزشتہ 40 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔

    راہول گاندھی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرکز انڈین ریلوے کی پالیسیاں امیر لوگوں کو ذہن میں رکھ کر بنا رہا، دوسرے طبقے کے لوگ ان سب پالیسیوں سے محروم ہیں۔

  • بھارتی وزیراعظم مودی  کی سربراہی میں  شنگھائی تعاون تنظیم کا ورچوئل اجلاس شروع

    بھارتی وزیراعظم مودی کی سربراہی میں شنگھائی تعاون تنظیم کا ورچوئل اجلاس شروع

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم مودی کی سربراہی میں شنگھائی تعاون تنظیم کا ورچوئل اجلاس شروع ہوگیا ، اجلاس کا مقصد ایران کو رکنیت دینا اور بیلاروس کی شمولیت کی راہ ہموار کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا ورچوئل اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس کی سربراہی بھارتی وزیراعظم مودی کر رہے ہیں۔

    اجلاس میں ایران اور روس کےعلاوہ دیگر رکن ممالک کے سربراہ شریک ہیں، اجلاس کا مقصد ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل کرکے اثر و رسوخ کو بڑھانا اور بیلاروس کی رکنیت کی راہ ہموار کرنا ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف بھی اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے، اس حوالے سے دفترخارجہ کا کہنا ہے وزیراعظم کی شرکت پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے عزم سے اعادہ کی عکاسی کرتا ہے۔

    روسی اور چینی صدر بھی شنگھائی تعاون تنظیم کا ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    یاد رہے 30 جون کو پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’اس سال ایران شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن جائے گا جس کے بعد رکن ممالک کی تعداد نو ہو جائے گی۔ اجلاس میں تنظیم کے نئے رکن کے طور پر ایران کا خیرمقدم کیا جائے گا۔‘

    خیال رہے ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے 10 ماہ بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی اپنے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف سے آن لائن آمنے سامنے ہوں گے

  • بھارتی وزیراعظم مودی کو دورہ امریکا کے حوالے سے بڑا دھچکا ، کھلبلی مچ گئی

    بھارتی وزیراعظم مودی کو دورہ امریکا کے حوالے سے بڑا دھچکا ، کھلبلی مچ گئی

    نیویارک : نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو سمن جاری کر دیا ، سکھوں کی تنظیم نے17ستمبر کو نیویارک کی عدالت میں کیس دائر کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کودورہ امریکاکےحوالے سے بڑا دھچکا لگا، نیویارک کےسدرن ڈسٹرکٹ کورٹ نےمودی کوسمن جاری کر دیا ، کیس نمبر 2021-cv 07790 کے تحت جاری کیا گیا۔

    عدالت نے مجسٹریٹ جج کیتھرین پارکر کو کیس کا انچارج جج مقرر کر دیا ہے، دونوں فریقین جج کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں۔

    کیس سکھوں کی تنظیم سکھ فارجسٹس کی جانب سے 17ستمبرکونیویارک کی عدالت میں کیس دائر کیا تھا ، جس میں سکھوں کی ریاست کے ہاتھوں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    کیس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوفریق بنایا گیا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو سمن جاری ہونے کے بعد ہندوستانی سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔

  • مسئلہ کشمیر : ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کا مؤقف تسلیم کرنے سے انکار کردیا

    مسئلہ کشمیر : ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کا مؤقف تسلیم کرنے سے انکار کردیا

    پیرس : بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی صدر سے ملاقات میں مسئلہ کشمیرکوپاک بھارت کاباہمی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا نہیں چاہیں گےکہ کوئی ملک اس میں مداخلت کرے ، جس پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مسئلہ اگرباہمی ہوتاتوپہلےہی حل ہوجاناچاہیےتھا، میں مسئلہ کشمیرکیلئےموجود رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہربیارٹز جی سیون اجلاس کےدوران امریکی صدرٹرمپ اوربھارتی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے بعد ٹرمپ نے بتایا مودی سےکشمیرکےمعاملےپربات چیت ہوئی ہے، نریندرمودی نےکہا ہے وہ مسئلہ کشمیرپرپاکستان سےبات کریں گے۔

    ملاقارت میں نریندرمودی کا کہنا تھا کہ پاکستان سےملکرغربت اوردیگرمسائل کےخلاف لڑائی لڑنی ہے، بھارت اورپاکستان کےدرمیان تمام معاملات باہمی نوعیت  کے ہیں۔

    مسئلہ کشمیرپاکستان اوربھارت کےدرمیان ہے، نہیں چاہیں گےکہ کوئی ملک مسئلہ کشمیرمیں مداخلت کرے، مودی

    امریکی صدر سے ملاقات میں مودی نے کہا پاکستان اوربھارت اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں، مسئلہ کشمیرپاکستان اوربھارت کےدرمیان ہے، نہیں چاہیں گے کہ  کوئی ملک مسئلہ کشمیرمیں مداخلت کرے۔

    ٹرمپ نےفوراً آئینہ دکھاتے ہوئے بھارتی وزیراعظم سے کہا مسئلہ اگرباہمی ہوتاتوپہلےہی حل ہوجاناچاہیےتھا، میں مسئلہ کشمیرکے لئےموجود رہوں گا۔

    میں مسئلہ کشمیرکیلئےموجود رہوں گا ، ٹرمپ

    امریکی صدر کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کےوزرائےاعظم سے اچھے تعلقات ہیں، مجھے یقین ہے پاکستان اوربھارت اپنے مسائل حل کرلیں گے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعدٹرمپ کی مودی سے پہلی ملاقات ہے جبکہ صدرٹرمپ مسئلہ کشمیرپرمتعددبارثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں لیکن بھارت نےہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتےہوئےثالثی کی پیشکش کاجواب نہیں دیاتھا۔

    یاد رہے چند روز قبل ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے فرانس میں ملاقات ہونی ہے اس میں مسئلہ کشمیر پر بات کروں گا ، کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور عشروں سے حل طلب مسئلہ ہے، حل کیلئے بات چیت ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کے حل اور ثالثی کی بھرپور کوشش کروں گا۔

    واضح رہے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، جس کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کشیدہ ہے ، وادی میں کرفیو نافز ہے ، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں جبکہ انٹر نیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرکی صورتحال : امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم  مودی کی ملاقات آج ہوگی

    مقبوضہ کشمیرکی صورتحال : امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کی ملاقات آج ہوگی

    پیرس : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ فرانس میں آج بھارتی وزیراعظم مودی سے ملیں گے، ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرباز پرس کریں گے، ٹرمپ نےکہاتھاجی سیون اجلاس کےموقع پرمودی سےکشمیر پربات کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جی 7سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے فرانس پہنچ گئے ہیں ، جہاں موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر معاملات پر گفتگو کی جائے گی جبکہ عالمی رہنما نریندر مودی سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر بات چیت بھی کریں گے۔

    فرانس کے شہربیا رٹرزمیں جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات آج ہوگی ، جس میں مسئلہ کشمیرسرفہرست ہے۔

    مودی سے ملاقات میں صدرٹرمپ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن،گرفتاریوں اورکمیونیکیشن بلیک آؤٹ پربات کریں گے اور بھارتی وزیراعظم کشیدگی میں کمی کے لئے کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی۔

    صدرٹرمپ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کوپہلےہی دھماکاخیزقرار دے چکے ہیں جبکہ صدرٹرمپ نے مسئلہ کشمیرپرایک سے زائد بارثالثی کی پیشکش بھی کی ہے، جس کا بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی جواب نہیں دیا۔

    مزید پڑھیں : پاک بھارت کے درمیان کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور حل طلب مسئلہ ہے: ٹرمپ

    یاد رہے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے فرانس میں ملاقات ہونی ہے اس میں مسئلہ کشمیر پر بات کروں گا ، کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور عشروں سے حل طلب مسئلہ ہے، حل کیلئے بات چیت ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کے حل اور ثالثی کی بھرپور کوشش کروں گا۔

    واضح رہے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، جس کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کشیدہ ہے ، وادی میں کرفیو نافز ہے ، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں جبکہ انٹر نیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے۔

  • امریکا پر بھاری ٹیکس عائد کرنے پر ٹرمپ کی بھارت کو تنبیہ

    امریکا پر بھاری ٹیکس عائد کرنے پر ٹرمپ کی بھارت کو تنبیہ

    واشنگٹن : امریکاپر بھاری ٹیکس عائد کرنے پرصدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کوتنبیہ کرتے ہوئے کہا حالیہ دنوں میں ٹیکسوں میں مزید اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کئی سالوں سے امریکی مصنوعات پر زیادہ ٹیرف عائد کر رہا ہے، اس معاملے پر بھارتی وزیراعظم مودی سے بات کروں گا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی درآمدات پر بھارتی ٹیرف ناقابل قبول ہے، بھارت اسے واپس لے۔

    خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیغام ایسے وقت میں جاری کیا ہے کہ جب سیکریٹری خارجہ مائک پومپیو بھارت کے دورے پر نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں ان کی اعلیٰ حکومتی و ریاستی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ مائیک پومپیو طے شدہ شیڈول کے مطابق نئی دہلی ہی سے جاپان کے شہر اوساکا کے لیے روانہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم جاپان میں جی 20 اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں دونوں رہنماؤں کی سائیڈ لائن ملاقات بھی طے ہے۔

    دلچسپ امر ہے کہ امریکہ کی یہی تجارتی چپقلش چین کے ساتھ بھی جاری ہے، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کی تجارتی اشیا پر بھاری ٹیرف عائد کررہے ہیں جس سے درآمدات اور برآمدات متاثر ہورہی ہیں جو تلخی کا سبب بن رہی ہیں۔

  • یوم پاکستان پر بھارتی وزیراعظم کا نیک خواہشات کا اظہار، عمران خان کا خیر مقدم

    یوم پاکستان پر بھارتی وزیراعظم کا نیک خواہشات کا اظہار، عمران خان کا خیر مقدم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کو بھارتی وزیراعظم کا پیغام موصول ہوا ہے، اپنے پیغام میں نریندر مودی نے یوم پاکستان پرنیک خواہشات کا اظہار کیا، عمران خان نے ان کے پیغام کا خیر مقدم کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں  پاک بھارت کشیدگی کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کشیدگی کے خاتمے کیلیے کیے گئے مؤثر اقدامات نے حالات کا رخ موڑ دیا۔

    یوم پاکستان 23مارچ کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے نام پیغام موصول ہوا ہے، بھارتی وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں یوم پاکستان پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام کی اطلاع دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو یہ دن مبارک ہو اب وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے عوام امن اور خطے کیلئے مل جل کر کام کریں، ایک ایسا ماحول پیدا کریں جو دہشت گردی اور تشدد سے پاک ہو۔

    وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کے پیغام کا خیرمقدم کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ نریندرمودی کے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کے پیغام کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

    وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر پاکستان اور بھارت کو مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔

    مذاکرات میں خاص طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پیشرفت ہونی چاہیے، وقت آگیا ہے کہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے جامع مذاکرات ہوں، دونوں ملکوں کو امن اور خوشحالی کیلئے نئےتعلقات کاباب کھولنا ہوگا۔

  • مودی پہلے بھارت میں ننگ،بھوک اور پیاس پر توجہ دیں، بلاول بھٹو

    مودی پہلے بھارت میں ننگ،بھوک اور پیاس پر توجہ دیں، بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان برصغیر میں تسلیم شدہ مشترکہ پانی کے ذرائع سے اپنے حصہ کے ایک ایک قطرے کے لیے لڑے گا۔


    یہ بات پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر دیے گئے متنازعہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا۔اُنہوں نے کہا کہ مودی بھارتی شیئر نہ ہونے پر بھی دعویٰ کرکے اپنے ہی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ واضح ہے، مودی ہتھکنڈوں سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، پاکستان اپنے حق پر کسی کو قابض نہیں ہونے دے گا اور پہلے سے تسلیم شدہ پانی کے ذرائع سے اپنا طے شدہ حصے کا پانی لینے سے ہیچھے نہیں ہٹے گا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی اپنے ملک میں غربت و افلاس کی سنگین بگڑتی ہوئی حالت پر نظر رکھیں تو زیادہ بہتر ہے،اس قسم کی چالبازیوں سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    واضح رہے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب ملنے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار مودی سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ملنے والے پانی کو روکنے کی دھمکی تھی۔