Tag: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی

  • جی 20 اجلاس : کانگریس رہنماؤں نے  بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو  آڑے ہاتھوں لے لیا

    جی 20 اجلاس : کانگریس رہنماؤں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    نئی دلی : بھارت میں جی ٹوئنٹی اجلاس کےچندگھنٹے بعد ہی کانگریس رہنماؤں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق جی 20 اجلاس کے اختتام کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو کانگریس رہنماؤں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔بھارت میں جی ٹوئنٹی اجلاس کےچندگھنٹےبعدہی کانگریس رہنماؤں نے ہفتہ کےروز اتفاق رائےسےمسودہ جاری کیا، جس میں مودی سرکار کو شدیدتنقید کانشانہ بنایا گیا ہے۔

    مسودے میں کانگریسی رہنماؤں نے لکھا کہ مودی سرکارنفرت انگیزتقاریر،ٹارگٹ کلنگ،مقدس مقامات پر حملوں پرخاموش رہی، مودی کی پارٹی نے ہریانہ ،اترا کھنڈ ریاستوں میں منظم پولرائزیشن مہم چلاتے ہوئے ملک کے سماجی تانے بانے کو سبوتاژ کیا، نریندرمودی کی سمٹ میں ماحولیاتی تحفظ پر گفتگو ان کےاقدامات کے برعکس اور متصادم تھی۔

    کانگرس لیڈرنے مودی حکومت پر ہندوستان کےماحولیاتی تحفظات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے جنگلات پر انحصار کرنےوالی کمزوربرادریوں جیسے آدیواسیوں کے حقوق بھی چھینےہیں۔

    کانگرس رہنما کا کہنا تھا کہ جی ٹوئنٹی اورعالمی سطح پر دیگرسربراہی اجلاسوں میں وزیراعظم کےبیانات سراسرمنافقت پرمبنی ہیں، جی ٹوئنٹی اجلاس میں مودی نےیوکرین کیخلاف جارحیت کی واضح طورپر مذمت کیوں نہیں کی۔

    ساشی تھرور نے اس سمٹ کو مودی کے اگلے انتخابات میں کامیابی کا ایک مہرہ قرار دیا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق مودی حکومت جی ٹوئنٹی اجلاس کو اثاثے کے طور پر استعمال کرے گا، جی ٹوئنٹی اجلاس دراصل مودی کی انتخابات میں کامیابی کے لئے ہتھکنڈا ہے۔

    فرانسیسی صدر اور دیگر یورپی صدور کے مطابق بھارت جی ٹوئنٹی اجلاس میں رکن ممالک کے بیچ کشیدگی اور تلخی کوختم کرنےمیں ناکام رہا، یہ اجلاس حقیقی عالمی مسائل اجاگر کرنے میں ناکام رہا۔

  • گجرات میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کا قتل عام ، مودی کو کلین چٹ مل گئی

    گجرات میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کا قتل عام ، مودی کو کلین چٹ مل گئی

    نئی دہلی : گجرات مسلم کش فسادات کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو کلین چٹ دیتے ہوئے انہیں فسادات سے بری الذمہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکارمیں بھارت میں مسلمان انصاف سے بھی محروم ہیں ، تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو  2002میں گجرات میں مسلم کش فسادات سےبری الذمہ قرار دے دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 2002 میں موجودہ وزیراعظم نریندرمودی گجرات کےوزیراعلیٰ تھے اور اور ان پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ گجرات فسادات کے دوران منظم قتل عام روکنے کے لیے انہوں نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

    گجرات مسلم کش فسادات کے متاثرین نے مودی کو مقدمے میں ملزم قرار دیا تھا۔

    خیال رہے گجرات فسادات کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد قتل کر دیے گئے تھے، جن میں سے اکثریت مسلمان شہریوں کی تھی جب کہ احمد آباد میں مسلمانوں کی رہائش گاہوں کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا، اور ہندوانتہاپسندوں کوقتل عام میں بھارتی گجرات حکومت کی حمایت حاصل تھی۔

    یادرہے امریکا نے  نریندر مودی کو گجرات فسادات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کا اپنے ملک میں داخلہ ہی بند کردیا تھا۔

    واضح رہے گجرات مسلم کش فسادات کا شمارا1947  کے بعد بدترین فسادات میں ہوتا ہے  جبکہ فسادات میں ملوث اکثرمجرموں کورہا کردیا گیا۔

  • ایک بوند پانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا، مودی پھر دھمکی

    ایک بوند پانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا، مودی پھر دھمکی

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم  نریندرمودی  نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیوں کے پانی سے پاکستان کیسے ہرا بھرا ہوسکتا ہے، ایک بوندپانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم  نریندرمودی کی انتخابی ریلی میں پاکستان کاپانی روکنےکی پھردھمکی دیتے ہوئے کہا میں جو فیصلہ کرتا ہوں اسے پورا کرتا ہوں ، بھارتیوں کاپانی پاکستان جاتا رہے اور پاکستان ہرا بھرا رہے یہ کیسے ہوسکتاہے، بھارت کاپانی پاکستان نہیں جانےدوں گا اب ایک بوندپانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا۔

    مودی کا کہنا تھا کہ ہصار کے لوگوں سے کہتا ہوں آپ کے حق کا پانی اب پاکستان نہیں جائے گا، اس کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل بھی مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کی حمایت میں نکالی گئی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 70برس سے بھارت کے حق کا پانی پاکستان جاتا رہا ہے، اسے روک کرہریانہ کے گھر گھر اور کھیت تک پہنچایا جائے گا، اس پانی پر ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کا حق ہے۔

    مزید پڑھیں : پانی روکنے کا بھارتی اقدام پاکستان پر جارحیت تصور ہوگا: دفتر خارجہ

    بعد ازاں پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مودی کا پانی بند کرنے کا اشتعال انگیز بیان قابل مذمت ہے، پانی روکنے کا اقدام پاکستان پر جارحیت تصور ہوگا۔ دریاؤں کے پانی کا بہاؤ معاہدے کے مطابق جاری رہنا چاہیئے۔

    واضح رہے سندھ طاس معاہدے کے تحت چھ دریاوں کا پانی پاکستان کو مل رہا ہے مگر بھارت معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان دریاؤں پر ڈیم بنا رہا ہے، جس کے خلاف پاکستان عالمی عدالت انصاف سے بھی رجوع کرچکا ہے۔

  • رافیل ڈیل بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کیلئے پاناما ہے،  وزیراطلاعات فوادچوہدری

    رافیل ڈیل بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کیلئے پاناما ہے، وزیراطلاعات فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ رافیل ڈیل بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کیلئے پاناما ہے، بی جے پی کے اندرونی دباؤ پر وزیراعظم مودی نے مذاکرات منسوخ کئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا رافیل ڈیل بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کیلئے پاناما ہے، پاناما کیس میں مودی کے دوست نوازشریف گئے ، رافیل ڈیل مودی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ رافیل ڈیل کی وجہ سے مودی شدید مشکل میں ہیں، مودی پاکستان کانام استعمال کرکےبھارتی عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

    فوادچوہدری نے کہا مودی کے لئے سیاست عوام سے زیادہ اہم ہے، مودی،بی جے پی اپنی جنگ بھارت میں لڑیں توہمیں مسئلہ نہیں، بیرونی مسائل پرتوجہ کے بجائے اپنی جنگ خود لڑو۔

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، بی جے پی کے اندرونی دباؤ پر وزیراعظم مودی نے مذاکرات منسوخ کئے۔

    مزید پڑھیں : بھارت رافیل اسکینڈل کو دبانے کے لیے ایشو کھڑا کر رہا ہے، فواد چوہدری

    گزشتہ روز وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی اندرونی سیاست سے ہم متاثر نہیں ہوں گے، پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے۔

    فواد چوہدری نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے جاری شر انگیزی کے جواب میں کہا کہ پاکستان بھارت کی کسی دھمکی میں آنے والا نہیں ہے، بھارت اپنے گریبان میں جھانکے، بھارت رافیل اسکینڈل کو دبانے کے لیے ایشو کھڑا کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی جارحانہ کارروائی کا جواب دینا جانتے ہیں، بھارت اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دے، وہ سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔

  • تشدد سے پاک ماحول میں پاکستان سے بات ہو سکتی ہے، نریندرمودی

    تشدد سے پاک ماحول میں پاکستان سے بات ہو سکتی ہے، نریندرمودی

    نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت تشدد سے پاک ماحول میں پاکستان کے ساتھ تمام مسائل پر مذاکرات کیلئے تیار ہے ۔

    بھارتی جریدے کو انٹرویو میں نریندر مودی نے یمن میں محصور بھارتی باشندوں وطن واپس بھجوانے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آگے بڑھنے کیلئے شملہ معاہدہ اور اعلان لاہور کو بنیاد بنایا جا سکتا ہے، بھارت جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کا خواہش مند اورسارک کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتاہے۔

    مودی سرکار نے گزشتہ سال پاکستان کے سفیر کی نئی دلی میں کشمیری حریت رہنماؤں سے ملاقات پر بات چیت کا عمل روک دیا تھا۔

  • کشمیر واقع نے نریندرمودی کی مشکلات میں اضافہ کردیا

    کشمیر واقع نے نریندرمودی کی مشکلات میں اضافہ کردیا

    سری نگر: ہندوستانی فوج کے خلاف بغاوت کی قیادت کرنے والےشخص کی رہائی نے وزیراعظم نریندر مودی کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

    ہندوستانی فوج کیخلاف بغاوت کی قیادت کرنے والےعلیحدگی پسند رہنما مسرت عالم بھٹ کی رہائی کے باعث معطل ہوگئیں جنہیں ریاست کشمیر کی حکومت نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر رہا کیا تھا،ریاستی حکومت کو مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔

    تاہم مودی نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ رہائی کی مذمت کرتے ہیں اور دوسرے قانون سازوں کی طرح غصے میں ہیں۔

    مودی نے دس ماہ قبل اقتدار حاصل کی تھا جنہوں نے ملک میں معاشی تبدیلیاں لانے کا وعدہ کیا تھا تاہم حزب اختلاف کی جانب سے مزاحمت پر انہیں ایسا کرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور زیادہ تر تبدیلیاں ایگزیکیٹیو آرڈرز پر کی جارہی ہیں۔

    آرڈنینس کی میعاد ختم ہونے سے قبل دو ہفتے سے جاری پارلیمنٹ کے اس سیشن میں مودی کو ایوان کی حمایت کی ضرورت ہے۔

  • نریندرمودی اپنے نام سے بنائے جانے والے مندر کا سن کر حیرت زدہ ہوگئے

    نریندرمودی اپنے نام سے بنائے جانے والے مندر کا سن کر حیرت زدہ ہوگئے

    گجرات: ہندوستانی کے وزیراعظم نریندر مودی اپنے نام سے بنائے جانے والے مندر سے شدید حیرت زدہ ہوئے ہیں، انہوں نے اس طرح کے مندر بنایا جانا ہندوستان کی روایات کے خلاف قرار دیا ہے۔

    گجرات میں بنائے گئے مندر کا افتتاح 15 فروری کو کیا جانا تھا مگر ایسا مودی کی مخالفت کے بعد یہ معاملہ لٹکتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

    آئی بی این لائیو کی رپورٹ کے مطابق مودی کو بھگوان کا درجہ دے کر راجکوٹ کے گاؤں کوٹھاریا میں یہ مندر بنایا گیا تھا،مندر بنانے والے افراد کا کہنا تھا کہ اس کی تعمیر پر 2 سال سے زائد کا عرصہ لگا ہے۔

    ابتدائی میں اس میں نریندر مودی کی تصاویر لگا کر "پوجا” کیا جاتا تھی مگر جب ان کی قیادت میں بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو وہاں مندر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ہندوستان کے وزیر اعظم کو جب یہ خبر ملی کہ ان کے نام سے کوئی مندر بنا ہے تو وہ حیرت زدہ ہوئے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کے مندروں کی تعمیر ہماری روایات نہیں ہیں، اس کی تعمیر سے میں ذاتی طور پر بہت غم زدہ ہوا ہوں، جن لوگوں نے یہ کیا ہے ان سے گزارش ہے کہ ایسا نہ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے خبروں میں اپنے نام سے مندر کی تعمیر کا سنا ، یہ سن کر مجھے حیرت ہوئی، یہ ہندوستان کی عظیم ثقافت کے خلاف ہے۔

    ہندوستان کے وزیر اعظم نے مندر بنانے والوں کو مشورہ دیا کہ اگر کسی کے پاس وقت اور وسائل ہیں تو اس کو صاف ستھرے ہندوستان کا خواب پورا کرنے کےلیے استعمال کرے۔

  • بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ مہم کا آغاز کردیا

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ مہم کا آغاز کردیا

    نئی دہلی: ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں لڑکیوں کی کم ہوتی تعداد کی مذمت کرتے ہوئے ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    ہندوستان کے میڈیا کے مطابق ہریانہ میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کے دوران مودی کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوس میں اکثر بچیوں کو ان کی ماؤں کے پیٹ میں مار دیا جاتا ہے اور ہمیں ان کا درد محسوس نہیں ہوتا ہیں، بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ’ہمیں حق نہیں پہنچتا کہ ہم اپنی بیٹیوں کو قتل کریں‘۔

    مودی نے لڑکوں کو لڑکیوں پر فوقیت دینے کے حوالے سے کہا کہ یہ ’ہمارے ملک کی نفسیاتی بیماری‘ ہے اور ہمیں چاہیے کہ ایک ہزار لڑکوں کے مقابلے میں ایک ہزار لڑکیاں پیدا ہو، مذکورہ مہم ابتدائی طور پر ملک کے 100 اضلاع میں شروع کی گئی ہے۔

    ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی حکومت نے سکنیا سمردھی مہم کا بھی آغاز کیا ہے جس کے ذریعے 10 سال سے کم عمر بچیوں کا بینک آکاونٹ کھولا جاسکے گا اور ان کو اس پر مزید انکم ٹیکس اور منافع کی سہولیات دی جائیں گی، اس مہم کا آغاز ملک میں بچیوں کی پیدائش میں نمایاں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے ہندوستان میں خطرناک حد تک لڑکیوں کی کم ہوتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جس کے بعد مودی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ’بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ‘ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمارکے مطابق ہندوستان میں ایک ہزارلڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی پیدائش کا تناسب کم سطح پرآگیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ 2001 سے2011 کے دوران ملک کے ایک تہائی اضلاع میں بچوں کی پیدائش کا تناسب مزید کم ہوا ہے۔

    سن 2011میں شائع ہونے والی بریٹش میڈیکل جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق 1980 سے2010 کے دوران ہندوستان میں اسقاط حمل کے ذریعے سے 12 لاکھ لڑکیوں کی پیدائش کوروکا گیا ہے۔

  • نیپال میں اٹھارویں سارک سربراہ کانفرنس کا آغاز

    نیپال میں اٹھارویں سارک سربراہ کانفرنس کا آغاز

    کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں اٹھارویں سارک سربراہ کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں پاکستان کے علاوہ سری لنکا، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، افغانستان اور مالدیپ کے رہنما شرکت کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کٹھمنڈو میں نیپال کے وزیراعظم سوشیل کوائرالہ نے شمع روشن کرکے اٹھارویں سارک سربراہ کانفرنس کا آغازکیا ہے۔ اس موقع پر نیپال کے وزیراعظم نے کہا کہ ترقی کے لئے رکن ممالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ علاقائی تعاون کوفروغ دینے کی ضرورت ہے اور جنوب ایشیائی ممالک بتدریج قریب آرہے ہیں۔

    افغانستان کے صدراشرف غنی نے کہا کہ امن وخوشحالی کے لئے مضبوط رابطے ناگزیر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خطے کے ممالک میں تعاون کی فضا قائم ہونا چاہئیے۔

    سری لنکا کے صدر مہندرا راجا پکسے نے کہا کہ جنوب ایشیائی ملکوں کوکئی چیلنجز کا سامنا ہے اور سارک اعتماد سازی کے لئے اہم کردارادا کرسکتا ہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پرقابو پانے کے لئے سارک ممالک میں معلومات کا تبادلہ ضروری ہے اور ایشیائی ممالک کی معاشی ترقی ایک دوسرے سے جڑی ہے۔ انھوں نے سارک ممالک کو کئی مسائل کا سامنا ہے اور رکن ممالک کو غربت اور بھوک جیسے مسائل کا سامنا ہے، غربت کے خاتمے اور ترقی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے کراس بارڈر معلومات کو شیئر کرنا ہوگا۔