Tag: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

  • آپریشن سندور میں شکست کا اعتراف ، بھارت کی ایک نئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری

    آپریشن سندور میں شکست کا اعتراف ، بھارت کی ایک نئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری

    نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے آپریشن سندور میں شکست کے اعتراف کے بعد اور ایک نئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت جنگی جنون میں مبتلا ہو کر نئی "بھیروو کمانڈو بٹالینز” بنانے میں مصروف ہے۔

    بھارتی اخبار دی پرنٹ نے بتایا کہ یہ بٹالینز پاکستان اور چین کے خلاف سرحدی علاقوں میں تعینات کی جائیں گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج رواں ماہ پانچ نئی بھیروو کمانڈو بٹالینز کو سرحدی مقامات پر تعینات کرنے کی تیاری کر رہی ہے، ان یونٹس کو کراس بارڈر انٹرڈکشن، دشمن کی پوزیشنز تباہ کرنے اور خفیہ سراغ رسانی جیسے فرائض سونپے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ان میں سے تین کمانڈو یونٹس پاکستان اور چین کے ساتھ شمالی سرحد پر، ایک شمال مشرق اور ایک مغربی محاذ پر تعینات کی جائے گی۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ یہ فیصلہ "آپریشن سندور” کے دوران بھارت کو ہونے والی ناکامی کے بعد کیا گیا، جب چین نے پاکستان کو بھارتی فوجی نقل و حرکت اور ہتھیاروں کی تعیناتی پر ریئل ٹائم انٹیلی جنس فراہم کی تھی۔

    دی پرنٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھا کہ نئی بٹالینز کی تیاری دراصل بھارت کی تاریخ میں موجود فالس فلیگ آپریشنز کی پالیسی کو آگے بڑھانے کا حصہ ہے اور مودی سرکار کے یہ جارحانہ اقدامات نہ صرف اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں۔

    بھارت کی فالس فلیگ آپریشنز سے بھری تاریخ میں نئی یونٹس اسی پالیسی کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔

  • ’ون نیشن، ون ہسبنڈ کی اسکیم ہے کیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب مودی کی حرکت پر برہم

    ’ون نیشن، ون ہسبنڈ کی اسکیم ہے کیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب مودی کی حرکت پر برہم

    بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے وزیراعظم نریندر مودی کو آئینہ دکھاتے ہوئے انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    لدھیانہ ضمنی اسمبلی انتخاب میں ’آپریشن سندور‘ کے نام پر ووٹ مانگنے پر وزیراعلیٰ بھگونت مان نے مودی کی اصلیت سے پردہ اٹھایا ہے، پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ بی جے پی آپریشن سندور کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگ رہی ہے۔ لوگوں کے گھروں میں سندور بھیج رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ بھگونت مان نے سوال کیا کہ کیا آپ مودی کے نام کا سندور لگائیں گے؟ کوئی ون نیشن ون ہسبنڈ نام کی اسکیم چل رہی ہے کیا؟‘

    تاہم تنقید سامنے آنے کے بعد بھارتیہ جنتہ پارٹی پہلے ہی ان خبروں کی تردید کر چکی ہے، جن میں یہ کہا گیا تھا کہ پارٹی کے کارکنان گھر گھر سندور پہنچائیں گے۔

    بھگونت مان کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد پنجاب میں بی جے پی کے ترجمان پریت پال سنگھ بالیوال نے ’ایکس‘ پر انکی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپریشن سندور کا مذاق اڑاتے ہوئے وہ بے شرمی سے پوچھتے ہیں کیا آپ مودی کے نام کا سندور لگائیں گے؟ کیا یہ ون نیشن، ون ہسبنڈ ہے۔‘‘

    بی جے پی کے ترجمان پریت پال سنگھ بالیوال کا کہنا تھا کہ ہر گھر سندور بھیجنے سے متعلق بی جے پی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

  • پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کے من گھڑت الزامات مسترد کر دیئے

    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کے من گھڑت الزامات مسترد کر دیئے

    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز اور من گھڑت الزامات کو مسترد کر دیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم مودی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز، من گھڑت الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، مودی کا بیان خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ مودی کا بیان غلط معلومات، سیاسی مفاد پرستی ،عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارت جھوٹے بیانیے سے جارحیت کو جواز دینے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ پاکستان سیز فائر معاہدے، خطے میں استحکام کیلئے اقدامات پر اب بھی قائم ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیز فائر کئی دوست ممالک کی سہولت کاری سے ممکن ہوا ہے اور پاکستان پر مایوسی، ناکامی میں سیز فائر مانگنے کا الزام سراسر جھوٹ ہے اس کے علاوہ پہلگام حملے کو بغیر ثبوت پاکستان کو بدنام کرنے کیلئےاستعمال کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کا بہانہ بنا کر فوجی مہم جوئی کو جواز دے رہا ہے، بھارت اندرونی ناکامی سے توجہ ہٹانے کیلئے بیرونی خطرے کا جھوٹا بیانیہ بنارہا ہے، پاکستان نے بھارت کی بلااشتعال فوجی جارحیت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

    معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر خطرناک صورتحال پیدا کی، بھارت کی حرکتوں سے خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام کو ختم کرنے کی کوشش ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت خواتین، بچوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل کو معمول بنانے کی کوشش کررہا ہے لیکن پاکستان اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت، شہریوں کے تحفظ کا ہر صورت دفاع کرےگا، بھارت کے اقدامات پر پاکستان اور عالمی برادری گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی فوجی اہداف کیخلاف تھی اور مکمل طور پر جائز تھی، پاکستان نے بھارتی فوجی صلاحیت کو نشانہ بنا کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور بھارتی پروپیگنڈا پاکستان کی عسکری کامیابیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔

    سندھ طاس معاہدہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت سندھ طاس جیسے کئی بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے لیکن پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کرے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے جس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان کی انسداد دہشتگردی میں قربانیاں اور کردار عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔

    مسئلہ کشمیر

    ترجمان نے کہا کہ یواین قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل چاہتے ہیں، پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، امن ہی اصل طاقت ہے جبکہ فوجی نمائشی اقدامات خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں۔

    ” پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھیں، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے، بھارت کو چاہیے علاقائی استحکام اور اپنے عوام کی فلاح کو ترجیح دے”

  • ’’کیسے ہو بھائی؟’’ مودی نے اکشے کمار سے اتنی بے تکلفی کیوں دکھائی؟

    ’’کیسے ہو بھائی؟’’ مودی نے اکشے کمار سے اتنی بے تکلفی کیوں دکھائی؟

    بھارتی وزیراعظم کی اکشے کمار سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ بالی ووڈ اسٹار اسے دوستوں کی طرح حال چال پوچھتے نظر آئے۔

    دہلی میں ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ کا انعقاد کیا گیا تھا میں جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا، اس کے علاوہ منتظمین نے اسی ایونٹ میں بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کو بھی بطور اسپیکر بولنے کا موقع فراہم کیا تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مودی اکشے کمار اسے کافی بے تکلفی سے مل رہے ہیں جبکہ انھوں نے اداکار سے ہاتے ملاتے ہوئے پوچھا کہ ’کیسے ہو بھائی؟ ٹھیک ہو؟ سب ٹھیک ہے۔‘

    اس طرز عمل پر اکشے کمار کافی خوش نظر آئے اور بھارتی وزیراعظم سے ہاتھ ملانے کے بعد روایتی انداز میں اپنے ہاتھ جوڑے۔

    اکشے کمار نے بھی اس ملاقات کی کلپ کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی جی کو ایچ ٹی لیڈرشپ سمٹ میں نئے ہندوستان کی ترقی کے بارے میں متاثر کن بات کرتے ہوئے سنا۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم : پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دعوت نامہ بھجوادیا

    شنگھائی تعاون تنظیم : پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دعوت نامہ بھجوادیا

    اسلام آباد : پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دعوت نامہ بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوانے کی تصدیق کردی۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ ہم نے مختلف ممالک کے سربراہان کو اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھیجے ہیں، ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامی بھجوایا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ ممالک سے اجلاس میں شرکت کی تصدیق موصول ہوئی ہے، وقت آنے پر آگاہ کیا جائے گا کہ کس کس ملک نے تصدیق کی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ایس سی او کے سربراہان کا اجلاس سمتبر میں پاکستان میں ہوگا۔

    ایک سوال پر ممتاز زہرا بلوچ نے کہا خطے میں اسرائیل کی مہم جوئی مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے خطرہ ہے، اسلاموفوبیا اور زینوفوبیا، موسمیاتی تبدیلی اوردہشت گردی عالمی چیلنجز ہیں۔

  • مودی نے بنگلہ دیش میں بھارت نواز حکومت جاتے ہی اعلیٰ سطح کا اجلاس بلالیا

    مودی نے بنگلہ دیش میں بھارت نواز حکومت جاتے ہی اعلیٰ سطح کا اجلاس بلالیا

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت جانے کے بعد اعلیٰ سطح کا اجلاس بلالیا ہے۔

    بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی بھارت نواز حکومت جاتے ہی مودی سرکار کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے، پڑوسی ملک میں سیاسی بحران، شیخ حسینہ کے استعفیٰ اور ملک سے فرار کے بعد وزیر اعظم مودی کی زیر صدارت دہلی میں بھارتی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔

    وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کابینہ کمیٹی برائے سلامتی (سی ایس ایس) کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں انھیں بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

    اس اجلاس میں را کے سربراہ روی سنہا، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، کابینہ سیکریٹری راجیو گوبا، پی ایم کے پرنسپل سیکریٹری پی کے مشرا اور انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا موجود تھے۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد ملک سے فرار ہوکر بھارت میں ہندان ایئربیس پہنچ گئی ہیں۔

    حسینہ واجد اپنی بہن کے ہمراہ خصوصی طیارے میں بھارت پہنچیں، انھیں مستعفی ہونے سے قبل تقریر بھی ریکارڈ کرانے کا موقع نہیں دیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے قریب ایئربیس پہنچنے پر شیخ حسینہ واجد کی بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والی وزیراعظم حسینہ واجد کو مختصر قیام کے بعد بھارت سے لندن روانہ کیا جائے گا جہاں ان کے اہلخانہ پہلے سے موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد سول نافرمانی کی تحریک نے جنم لیا تھا، جس کے نتیجے میں طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی حسینہ واجد مستعفی ہوکر بھارت فرار ہو گئی تھیں۔

  • ویڈیو: اننت امبانی اور رادھیکا کی ’شبھ آشیرواد‘ تقریب میں مودی کی آمد

    ویڈیو: اننت امبانی اور رادھیکا کی ’شبھ آشیرواد‘ تقریب میں مودی کی آمد

    اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں جہاں بین الاقوامی سطح پر مشہور شخصیات نے شرکت کی وہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ان کے ’شبھ آشیرواد‘ کی تقریب میں شرکت کی۔

    ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، جبکہ گزشتہ روز شبھ آشیرواد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں حسب معمول بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے ستاروں، سیاستدانوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    جبکہ دونوں کی شادی شادی کی اس تقریب میں کئی غیر ملکی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی جس میں سابق برطانوی وزرائے اعظم ٹونی بلیئر، بورس جانسن، سام سنگ کے سربراہ، فیفا کے صدر، معروف ریسلر اور اداکار جان سینا اور کارڈیشیئن سسٹرز شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    تاہم گزشتہ روز کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں نریندر مودی نوبیہاتا جوڑے کو آشیرباد دے رہے ہیں اور امبانی خاندان کے اراکین سے ملاقات کررہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے اسٹیج پر موجود ہیں اور انہوں نے جوڑے کو تحفے سے بھی نوازا۔

    خیال رہے کہ مکیشن امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے 12 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، کئی ماہ تک پری ویڈنگ فنکشنز جاری رہنے کے بعد اب ان کی شادی کے بعد کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ورلڈکپ ٹرافی چھونے سے انکار کردیا

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ورلڈکپ ٹرافی چھونے سے انکار کردیا

    بھارتی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما نے وزیراعظم مودی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی پیش کی تو انھوں نے چھونے سے انکار کردیا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی فاتح بھارتی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ چکی ہے، دہلی میں نہ صرف بھارتی ٹیم کا استقبال کیا گیا بلکہ 4 جولائی کو ممبئی میں وونگ پریڈ بھی منعقد کی گئی جہاں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر کرکٹرز ار ٹرافی کو دیکھنے کیلئے موجود تھا۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں تقریب رکھی گئی جہاں تمام کرکٹرز، کوچز اور اسٹاف کو مدعو کیا گیا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ایم مودی نے ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کو چھونے سے انکار کردیا، اس کی وجہ یہ تھی کہ بھارتی وزیر اعظم نے ٹرافی کے بجائے کپتان روہت اور ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا ہاتھ تھامنے کو ترجیح دی۔

    مودی کے اس رویے کو سوشل میڈیا صارفین نے نوٹ کرلیا کہ انھوں نے روہت اور ڈریوڈ کا ہاتھ تھاما ہوا ہے اور شاید انھیں عزت دینا چاہ رہے ہیں۔

    ایک صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی نہیں پکڑی، بلکہ روہت اور ڈیوڈ کا ہاتھ پکڑے۔

    خیال رہے کہ بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ چکی ہے جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے بھی انھیں سراہنے کے لیے مدعو کیا۔

  • ’’مودی آپ کے مسائل کو کیا سمجھے گا جو محل میں رہتا ہے!‘‘

    ’’مودی آپ کے مسائل کو کیا سمجھے گا جو محل میں رہتا ہے!‘‘

    کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی نے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ محل میں رہنے والے وزیراعظم عوام کے مسائل کو نہیں سمجھ سکتے۔

    غیرملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کا گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کے شہنشاہ نریندر مودی ہیں وہ محلات میں رہتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی ٹی وی پر ان کا چہرہ دیکھا ہے؟ بہت صاف ستھرا سفید کرتہ، جس میں دھول کا ایک بھی داغ نہیں ہوتا۔

    گجرات کے علاقے بناس کانٹھا میں اپنے خطاب کے دوران انھوں نے راہول گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ وہ میرے بھائی کو شہزادہ بولتے ہیں جبکہ یہ شہزادے 4000 کلومیٹر پیدل چلتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کنیا کماری سے کشمیر راہول نے عوام کے مسائل سننے کے لیے پیدل سفر کیا اور وہ خود کسانوں اور مزدوروں سے ملے اور ان کی مشکلات پوچھیں۔

    پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی محل رمیں رہتے ہوئے آپ کی مزدوری، آپ کی کھیتی کے مسائل کو کیسے سمجھیں گے

    عوام مہنگائی میں پس چکے ہیں ہر طرف مہنگائی نظر آتی ہے، ہر زرعی اشیا پر جی ایس ٹی ہے۔ بچوں کی فیس دینا، نیا یونیفارم خریدنا ہو یا ان کی بیماری اور علاج کرنا ہو تو کیا حالات ہوتی ہے آپ کی؟ مودی یہ نہیں جان سکتے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ لوگ آئین کو تبدیل کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں۔ مودی نے پچھلے 10 سالوں میں لوگوں کے حقوق کو کم کیا ہے۔

  • پاکستان بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کیخلاف  کارروائی کرے،  بائیڈن اور مودی کا مشترکہ مطالبہ

    پاکستان بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کیخلاف کارروائی کرے، بائیڈن اور مودی کا مشترکہ مطالبہ

    واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا کہ بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کیخلاف پاکستان کارروائی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت پاکستان پر الزام تراشی سے باز نہ آیا اور امریکا کے دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نے پھر زہر اگلنا شروع کردیا۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی امریکا کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں بائیڈن اور مودی نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کیخلاف پاکستان کارروائی کرے اور پاکستان اپنی سرزمین انتہا پسند حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

    مشترکہ اعلامیے میں دونوں رہنماوں نےسرحد پار دہشت گردی اور دہشت گرد پراکسیز کے استعمال کی شدید مذمت کی اور القاعدہ، داعش، لشکرِ طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین سمیت اقوامِ متحدہ کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

    مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن اور مودی نے ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ حملوں کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

    اعلامیے کے مطابق امریکا اور بھارت عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ہر طرح کی دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی مذمت کرتے ہیں۔