Tag: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 28لاکھ روپے

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 28لاکھ روپے

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کروڑ پتی نکلے، ان کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 28لاکھ روپے ہے، مودی کے پاس پچاس ہزارسے بھی کم نقد رقم موجود ہے جبکہ ان کے پاس گاڑی بھی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں ، جس کے مطابق مارچ 2018 تک نریندرمودی کےاثاثوں کی مالیت 2کروڑ28لاکھ روپے ہے اور ان کے پاس 50ہزار سے کم نقدی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق موجود نقدی گزشتہ سال کے مقابلے میں 67فیصدکمی ہوئی، گزشتہ سال نریندرمودی کے پاس ڈیڑھ لاکھ موجود تھے اور رقم رواں سال31 مارچ تک کم ہوکر 48944رہ گئی۔

    اعداد و شمار کے مطابق مودی کے پاس اسٹیٹ بینک آف انڈیا گاندھی نگر میں 11 لاکھ سے زائد رقم بینک میں جمع ہے، اس کے علاوہ گاندھی نگر میں 3 ہزار 500 اسکوئر فٹ پر تعمیر ایک گھر بھی بھارتی وزیراعظم کی ملکیت ہے، جس کی مالیت تقریباََ ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

    اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم نے سونے کی خریداری نہیں کی، مودی کے پاس سونے کی 4 انگوٹھیاں ہیں، جن کا وزن تقریباََ 45 گرام ہے اور ان کی مالیت ایک لاکھ 38 ہزار 60 روپے ہیں۔

    مودی نے کسی بینک سے قرض نہیں لیا اورنہ ہی وہ کسی گاڑی کے مالک ہیں۔

  • گجرات کا قصاب کشمیرکا قصائی بن گیا ہے،بلاول بھٹو

    گجرات کا قصاب کشمیرکا قصائی بن گیا ہے،بلاول بھٹو

    کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی کو کشمیرکا قصائی قراردے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے حالیہ پیغام میں کہا ہے کہ گجرات کا قصاب کشمیر کا قصائی بن چکا ہے۔

    انہوں نے پیغام میں مزید کہا مودی خود بہت بڑے دہشت گرد اور انتہا پسند ہیں کس منہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر لیکچر دے رہے ہیں۔

    کہ کہا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کو مل کر اس ذہنیت کے خلاف کام کرنا ہو گا۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد دو طرفہ سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے بھارت کی مودی سرکار کی بد زبانی پر پاکستانی سیاست دانوں کا ردعمل ایک فطری عمل ہے۔

    گزشتہ روز مودی کی کی گئی نفرت آمیز تقریر کے بعد مختلف پاکستانی سیاست دانوںکے ردعمل آنا شروع ہو گئے ہیں،بلاول بھٹو زرداری کا یہ بیان بھی اسی تناظر میں ہے۔

  • بھارت میں ہینڈ بال کی خاتون کھلاڑی نے خود کشی کر لی

    بھارت میں ہینڈ بال کی خاتون کھلاڑی نے خود کشی کر لی

    نئی دہلی : بھارت میں ہینڈ بال کی قومی سطح کی خاتون کھلاڑی نے بھارتی وزیراعظم کے نام خط لکھ کر خودکشی کر لی ہے،خودکشی کرنے والی کھلاڑی گریجویشن کی طالبہ تھی۔

    تفصیلات کے مطابق 20 سالہ پوجا بی اے پارٹ 2 کی طالبہ اور قومی سطح کی ہینڈ بال کی کھلاڑی تھیں،کھلاڑی کے پاس اپنے کالج کے ہاسٹل کی فیس بھرنے کے پیسے نہ تھے اور کالج انتظامیہ نے اسے ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دے دیا تھا جب کہ اس کےکوئی متبادل رہائشی انتظام بھی نہیں تھا

    کالج انتظامیہ کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی جس کی اطلاع کالج کے چوکیدار نے کالج انتظامیہ دی جس ہر پولیس کو طلب کر لیا گیا اور چھت سے لٹکتی لاش کو نیچے اتار کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    والدین نے اسپتال سے اپنی بیٹی کی لاش وصول کرتے ہوئے موقف اختتیار کیا کہ اُن کی بیٹی نے کالج انتظامیہ کے رویے اور غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر خودکشی ہے جس کا ثبوت خودکشی سے پہلے لکھا گیا خط ہے جو نوجوان کھلاڑی نے اپنے ہاتھ سے بھارتی وزیر اعظم مودی کے نام لکھا ہے

    مودی کو لکھے گئے خط میں ہینڈ بال کی قومی کھلاڑی پوجا نے خودکشی کی وجہ تحریرکرتے ہوئےکہا کہ وہ غریب والدین کی بیٹی ہے جو بمشکل ہی اس کی تعلیم کا خرچہ اُٹھا پاتے ہیںلیکن اب اس کے پاس ہاسٹل میں مزید قیام کے لیے پیسے نہیں ہیں لہٰذاوہ خودکشی کرنے جا رہی ہے۔

    پوجا نے اپنے خط میں وزیر اعظم مودی سے اپیل کی ہے حکومت غریب لڑکیوں کو مفت تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں تا کہ آئندہ کوئی لڑکی غربت کی وجہ سے خودکشی نہ کرے۔

    اپنے خط میں پوجا نے اپنے ایک کالج پروفیسر کو بھی خودکشی کا ذمہ دار قرار دیا جس نے پیسوں کی کمی وجہ سے اسے کمرہ دینے سے انکار کردیا تھا اور روزانہ گھر سے سفر کرکے کالج آنے کی ہدایت کی تھی۔

    دوسری جانب پوجا کے والد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کو کئی بار قائل کرنے کی کوشش کی کہ سب ٹھیک ہو جائے گا تم پریشان نہ ہو لیکن وہ پھر بھی پریشان رہی حتیٰ کہ اپنی زندگی ہی ختم کرلی۔

  • خدا مودی کو جہالت سے آزادی عطا فرمائے،راہول گاندھی

    خدا مودی کو جہالت سے آزادی عطا فرمائے،راہول گاندھی

    نئی دہلی : نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مودی کیلئے دعا کرتے ہیں کہ خدا انہیں جہالت سے آزادی عطا کرے۔

    راہول گاندھی نئی دہلی میں پارٹی کے دفتر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں مودی کے متنازعہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے بی جے پی کے مقابل میں اور کسی دیگرہندوستانی پارٹی کی بھی نسبت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپراپنے ایک پیغام میں کانگریس کے نائب صدرراہول گاندھی نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تحریرکیا ہے کہ مودی جی میں آپ کیلئے دعاکرتا ہوں” اساتوسا سدامیا تی سوما جیوترگامیا مرینورما امریتم گی! اوم شانتی شانتی شانتی”مجھے جہالت سے صداقت کی طرف، ظلمت سے نور کی طرف، موت سے ابدی زندگی کی طرف لے چل۔ تمام ذی حیات مخلوق کے لئے امن ہو۔

    واضح رہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بی جے پی کو آزاد ہندوستان میں اس سے زیادہ مصائب برداشت کرنے پڑے تھے جتنے کہ برطانوی دوراقتدارمیں کانگریس کو برداشت کرنے پڑے تھے۔

  • بھارتی وزیر اعظم مودی کی متنازعہ تصویر بنانے والا مسلمان لڑکا گرفتار

    بھارتی وزیر اعظم مودی کی متنازعہ تصویر بنانے والا مسلمان لڑکا گرفتار

    نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلم لیڈر کے ساتھ متنازعہ تصویر بنانے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جنوبی ریاست کرناٹک کے ضلع گوپال میں پچیس سالہ نوجوان محمد محبوب کی پولیس کو شکایت موصول ہوئی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے اُسے مذہبی جماعتوں کے درمیان دشمنی پر اکسانے کے الزام میں اتوار کے روز گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    man-arrest

    تفتیشی افسر کالی کرشناں نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ متنازعہ تصویر شائع ہونے پر ہندو قوم پرست جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی شکایت پر مذکورہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے‘‘۔

    modi

    متنازعہ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی تلنگانہ ریاست کے متنازعہ مسلمان لیڈر اکبر الدین اویسی کے پیروں کو چھو رہے ہیں، ماضی میں مسلمان رہنماء اکبر الدین اویسی بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے حوالے سے نفرت آمیز تقریر کرنے کے الزام میں قانونی کاروائی کا سامنہ کرچکے ہیں۔

    So @ibnlive editor photoshops image of @narendramodi ji wid sole intention of dfaming him. Hatred overriding ethics? pic.twitter.com/RgwPDK5I8D

    اس سے قبل رواں سال مارچ میں مرکزی بھارت سے دو مسلمان لڑکوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے ہندو قوم پرست جماعت آر ایس ایس کے لیڈر موہن بھگوت کی متنازعہ تصاویر بنائی تھیں۔

    اُن تصاویر میں  آر ایس ایس کے رہنماء بھگوت کو خواتین کے ملبوسات پہنے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

  • پاک بھارت وزرائےاعظم ملاقات ، نریندر مودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    پاک بھارت وزرائےاعظم ملاقات ، نریندر مودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    اوفا:  پاکستان اوربھارت نے باہمی تنازعات کے پرامن حل کے لئے مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔

    روس کے شہراوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد مشترکہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے خارجہ سیکریٹری اعزاز چوہدری نے کہا کہ نواز،مودی ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے نریندرمودی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

    بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکرنے کہا کہ نریندرمودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    خارجہ سیکریٹریز کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک باہمی اور خطے کے استحکام کے لئے دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہیں، دونوں ممالک ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اوربھارت میں قید ماہی گیروں کورہا کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کے نتیجے میں سیکریٹری خارجہ سطح پر مذاکرات بحال ہوگئے، وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

    روس کے شہر اوفا میں پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں میں ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر کانگریس ہال میں خوشگوار ماحول میں ہوئی، دونوں وزرائےاعظم کے درمیان ملاقات کی خواہش کا اظہار بھارت کی طرف سے کیا گیا تھا۔

    پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے، نواز مودی ملاقات کا طے شدہ وقت پینتالیس منٹ تھا لیکن ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

    پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ کی ملاقات بھی ہوئی۔


    PM Sharif meets Indian PM Modi by arynews

  • پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں، اشرف غنی

    پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں، اشرف غنی

    نئی دہلی : افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ خطے میں تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں، جہاں آپ ناشتہ دلی میں کریں دوپہر کا کھانا پشاور میں اور رات کا کھانا کابل میں کھائیں۔

    افغانستان کے صدر منتخب ہونے کے بعد محمد اشرف غنی کا ہندوستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی تین روزہ دورے پر کابل سے نئی دہلی پہنچےگئے،افغان صدر نے  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات خطے میں سکیورٹی صورتحال، دہشتگردی، تجارت بڑھانے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    افغان صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں، افغانستان کو دہشتگردوں کا قبرستان بنا دیں گے تاہم اس کے لئے پاکستان بھارت اور دیگر پڑوسیوں کی مدد کی ضرورت ہے۔

    اشرف غنی نے کہا کہ دہشت گرد برے یا اچھے نہیں ہوتے بلکہ سب برے ہوتے ہیں، ان میں تمیز نہیں کی جاسکتی، دہشت گرد کے بارے میں مختلف رائے نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اتحاد کی ضرورت ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہمیں  متحد ہونا ہوگا۔

    اشرف غنی نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان موجود سیاسی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا، اسلام آباد اور کابل کی ترقی کیلئے پُرامن خطہ لازمی ہے۔

    وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ طالبان کے خلاف افغانستان کی لڑائی کی حمایت جاری رکھیں گے، انکا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے دہشت گردی سے ہونے والے دکھ اور غم کو سمجھ سکتے ہیں، جس سے ترقی رک جاتی ہے اور زندگیاں تباہ ہو جاتی ہیں، ہم افغان فوج کی مدد جاری رکھیں گے اور اسی سلسلے میں حال ہی میں تین چینل ہیلی کاپٹر فراہم کئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے سے موجود پاک، افغان ٹریڈ اینڈ ٹرانزٹ معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں تاکہ بھارت کا سامان پاکستان کے راستے کابل جاسکے۔

     اس موقع پر نریندر مودی نے پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کو یقین دلایا کہ ہم افغانستان کو تجارتی راستہ دینے کیلئے ایران کی بندرگاہ چابہار کو اپ گریڈ کرینگے اور اس کو گوادر کے مقابلے میں ڈیپ سی پورٹ بنائیں گے، جس سے افغانستان کی تمام تر تجارت کی جائے گی اور افغانستان کو مشرقی اور جنوبی ایشیاء کا تجارتی مرکز بنایا جائیگا۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم افغانستان کو پاکستان کے بجائے ایرانی بندرگاہ کے ذریعے سمندر تک راستہ اورٹریڈ کوریڈور فراہم کرینگے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق محمد اشرف غنی دورۂ ہندوستان کے دوران دونوں ملکوں کے حکام، ایک سمجھوتے پر دستخط بھی کریں گے، قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی حکومت نے اشرف غنی کے دورہ نئی دہلی سے چند روز قبل افغانستان کی فضائیہ کو تین ہیلی کاپٹر دیئے تھے۔