Tag: بھارتی وزیراعظم

  • نریندرمودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے‘ مشعال ملک

    نریندرمودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے‘ مشعال ملک

    سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں تمام حریت قیادت کونظربند کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیرپرمشعال ملک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ لوگ گھروں میں بند، مقبوضہ کشمیر میں سانپ سونگھ گیا ہے، مقبوضہ وادی میں تمام حریت قیادت کونظربند کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق اورجمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے، بھارت ہمارا خون اور پانی چوس رہا ہے۔

    مشعال ملک نے مزید کہا کہ نریندر مودی کشمیرمیں ہائیڈروپاورپراجیکٹ لانچ کرنے آرہا ہے،بھارت آزادی کے حق کے ساتھ قدرتی وسائل بھی لوٹ رہا ہے۔

    نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف آج ہڑتال کی جائے گی

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف آج ہڑتال کی جائے گی، کشمیری عوام سیاہ جھنڈوں سے مودی کا استقبال کریں گے۔

    واضح رہے کہ نریندر مودی کا دور حکومت کشمیریوں کے لیے مظالم کا دور رہا ہے جس دوران معصوموں کا لہو بے دریغ بہایا گیا۔

  • پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا، مودی کی ہرزہ سرائی، دفتر خارجہ کا دو ٹوک جواب

    پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا، مودی کی ہرزہ سرائی، دفتر خارجہ کا دو ٹوک جواب

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا جبکہ دفتر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انتخابات ہیں یہ سیاسی قیادت کا سیاسی حربہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا، ایک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے یہ سوچنا بڑی غلطی ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ سرجیل اسٹرائیک کو خود رات بھر مانیٹر کیا، سرجیکل اسٹرائیک پر ملک میں پاکستان کی زبان بولی جارہی تھی۔

    نریندر مودی نے کہا کہ سارک سربراہی اجلاس کی دعوت پر یہ پل پار کیا جائے گا، پاکستان سے ہر موضوع پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ اس موضوع پر بات ہوگی اور اس پر نہیں ہوگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

    ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انتخابات ہیں یہ سیاسی قیادت کا سیاسی حربہ ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کو خط بھی لکھا، ایسے بیانات سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔

  • لینڈ مافیا کی دھمکیاں، دلیپ کمار کی اہلیہ نے مودی سے مدد مانگ لی

    لینڈ مافیا کی دھمکیاں، دلیپ کمار کی اہلیہ نے مودی سے مدد مانگ لی

    ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے لینڈ مافیا کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد بھارتی وزیراعظم سے مدد مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق سائرہ بانو کے دو پلاٹوں پر لینڈ مافیا نے قبضہ کر کے بنگلے تعمیر کردیے اور وہ کسی صورت زمین چھوڑنے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔

    دلیپ کمار کے اہل خانہ نے لینڈ مافیا کے کارندوں سے جگہ خالی کرنے کی استدعا کی تو انہوں نے سائرہ بانو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور زمین چھوڑنے سے صاف انکار کردیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 96 سالہ لیجنڈری اداکار کے بنگلے باندرا کے پوش علاقے پالی ہلز میں ہیں۔

    مزید پڑھیں: کنگ خان کی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر آمد

    اتوار کے روز سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے اکاؤنٹ سے ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم کے نام ایک پیغام شیئر کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’میں سائرہ بانو خان التماس کرتی ہوں کہ نریندر مودی میری درخواست سنیں اور لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کریں‘۔

    انہوں نے قبضہ مافیا کے کارندوں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ ’سمیر بھوجوانی نامی شخص حال ہی میں جیل سے رہا ہوا جس نے میرے پلاٹ پر قبضہ کر کے بنگلے تعمیر کیے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ قبضے کے بعد وزیراعلیٰ کو بھی شکایت کی مگر لینڈ مافیا نے پیسوں کا استعمال کر کے سرکار کو بھی اپنی طرف کھینچ لیا اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کا سائرہ بانو سے رابطہ

    قبل ازیں رواں برس سائرہ بانو نے سمیر بھوجوانی کے خلاف ممبئی کے تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا، پولیس نے بلڈر کے خلاف قبضے اور جعلی کاغذات بنانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔

    پولیس کی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ بھوجوانی نے سائرہ بانو کے پلاٹ پر قبضہ کررکھا ہے مگر اُس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی تاحال پلاٹ اصل حقداروں کے حوالے نہیں کیا گیا۔

  • کرتارپوربارڈر پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان پل کا کام کرے گا، بھارتی وزیراعظم

    کرتارپوربارڈر پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان پل کا کام کرے گا، بھارتی وزیراعظم

    نئی دہلی : بھارت امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنے پرمجبور ہوگیا، بھارتی وزیراعظم نے کا کہنا ہے کہ کرتارپوربارڈر دونوں ممالک کے عوام کے درمیان پل کا کام کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اقدام نے بھارت کو بھی کرتارپوربارڈرکھولنے پر مجبورکردیا، نئی دہلی میں تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتارپوربارڈر  سے متعلق کہا کہ کرتارپورپاکستان اور بھارت کے عوام کو جوڑے گا اور عوامی رابطے بہتر مستقبل کی طرف لے جائیں گے۔

    مودی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان حکومتی سطح پر تعلقات میں بہتری اور تنازعات کا حل وقت پر ہی نکلے گا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان اٹھائیس نومبر کو کرتارپوربارڈر کا افتتاح کریں گے اور نوجوت سدھووزیراعظم کی دعوت پرکرتارپوربورڈ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    یاد رہے بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا تھا جبکہ بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری بھی دی تھی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان28نومبرکوکرتارپورسرحدکھولنےکاافتتاح کریں گے

    جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے، بھارتی کابینہ نے کرتارپوربارڈر پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی، یہ درست سمت میں قدم ہے، توقع ہے ایسے اقدامات سے سرحد کی دونوں جانب متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کو باباگرونانک کے 550 جنم دن پر کرتارپور کھولنے کا مطلع کرچکے ہیں

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سدھو نے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے کرتارپوربورڈرکھولنے کی درخواست کی تھی۔

    جس پر  انٹرویو میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان جلد سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے۔

    خیال رہے دربار کرتارپور ضلع نارووال میں ہے جبکہ اس کے دوسری جانب سرحد پار بھارتی تحصیل بٹالہ میں ڈیرہ بابا گرونانک ہے، پاکستان نہ پہنچنے والے سکھ یاتری دوربین سے دربار کرتا سنگھ کا نظارہ کرتے ہیں۔

  • کپتان کے نواز شریف پر باوُنسرز، بھارتی وزیراعظم سے ذاتی تعلقات کا الزام

    کپتان کے نواز شریف پر باوُنسرز، بھارتی وزیراعظم سے ذاتی تعلقات کا الزام

    اسلام آباد: عمران خان نے کرائے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف الزمات کے باوُنسر کہا وزیراعظم اور ان کی حکومت ملک کے خلاف سازش کررہی ہے۔

    کپتان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ایک انٹرویو میں تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے الزام لگایا وزیراعظم نواز شریف کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ذاتی تعلقات ہیں اس لئے وہ بھارت کے خلاف بیان نہیں دیتے۔

    عمران خان نے کہا نواز حکومت عالمی سطح پر فوج کوبدنام کررہی ہے، را کے ایجنٹ کلبھوشن کی گرفتاری پر حکومت نے کوئی بیان نہیں دیا۔

    انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا آرمی چیف نے بلا امتیاز احتساب کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔

  • قندیل بلوچ نے بھارتی وزیراعظم کو سخت پیغام دیدیا

    قندیل بلوچ نے بھارتی وزیراعظم کو سخت پیغام دیدیا

    پاکستانی ٹی وی اداکارہ قندل بلوچ نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مود ی کو سخت پیغام بھیجنے کا فیصلہ کیا اور ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے کے بعد فیس بک پیج پر اپ لوڈکردیا۔

    اس ویڈیو میں قندیل بلوچ نے مودی کو خبردار کیاہے کہ پاکستانیوں سے بچ کررہو اور مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ’ ڈارلنگ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ تم انسان کے بچے بن کررہو، اوکے، اور ہمیں غصہ مت دلاﺅ ،بتارہی ہوں کہ جس دن ہمیں غصہ آگیا ، اس دن کوئی نہیں بچے گا، نہ آپ بچو گے اور نہ کوئی اور بچے گا ،یہ میری بات لکھ لو اور ڈرو ہم سے ،او کے،چلو اب تم چائے پیو او ر لوگوں کو چائے پلاﺅ ،بائے‘۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں قندیل بلوچ کاکہناتھاکہ مودی جی ،ریلوے سٹیشن کے قریب آپ کا چائے کا بزنس کیسا چل رہا ہے، مجھے اُمید ہے کہ بہت اچھا چل رہا ہوگا ، معاف کیجیے میں نریندر مودی کی بات کر رہی ہوں جوبھارت کے وزیراعظم ہیں ،مودی جی چائے والا اور یہ پیغام بھی مودی جی کیلئے ہے ، ہم پاکستانی بہت پیار کرنے والے ، بہت محبت والے لوگ ہیں ، نفرتوں پہ یقین نہیں کرتے ،ہم لوگ پیاراور اتحادپر یقین کرتے ہیں ۔

    Narindar modi was involved in Gujarat riots and people made him hero....Wo Muslmanu ko pasend Nhi karta, reason why I hate this chai wala... #criminal #modichaiwala #narindarmodi#gujratriots #qandeelbaloch #pakistanzindabad Posted by Qandeel Baloch Official on Friday, February 26, 2016

  • عمران خان کی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سےملاقات

    عمران خان کی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سےملاقات

    نئی دہلی: عمران خان نے بھارت میں نریندر مودی سے ملاقات کی جس میں عمران خان نے کرکٹ کی بحالی پرزور دیا۔

    نئی دہلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر ان سے ملاقات کی، دس منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں مذاکرات کے عمل ، اقلیتوں کے تحفظ ، تجارتی تعلقات اور کرکٹ سیریز پر بات ہوئی۔

    بھارتی میڈ یا کے مطابق اس موقع پر عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی ۔

    عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے مودی سے کیا کہا اور پھر مودی کی طرف سے دیا جانے والا جواب بھی بتا دیا، عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    انہوں نے بتایا ملاقات میں مودی کا رویہ مثبت اور دوستانہ رہا، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے مودی کی سوچ میں تبدیلی آگئی ہے۔

  • بھارتی وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا فیصلہ

    بھارتی وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا فیصلہ

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی کے آغاز کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں کیا۔

    نریندرمودی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایشیا سمیت دنیا بھر میں مقبول کھیل ہے، جس کے آغاز سے دونوں ہمسایہ ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خطے کے کرکٹ شائقین بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔

    نریندرمودی نے پارلیمانی اجلاس سے مشاورت کی بجائے اس کو صرف اپنے فیصلے آگاہ کیا۔

    اس سے قبل بی جے پی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ آر کے سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کی مخالفت کردی ہیں، انکا کہنا ہے کہ   بھارتی میں ہونے والی دہشت گردی میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔ جس نے ہم پر حملہ کیا، اس ملک سے کرکٹ کیسے کھیلی جاسکتی ہے۔

    آر کے سنگھ نے حکومت سے مجوزہ کرکٹ سیریز کی بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • سیاچن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا, بھارتی وزیراعظم

    سیاچن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا, بھارتی وزیراعظم

    نئی دہلی : بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کی انتہا پسندی سامنے آگئی ،کارگل کے دورے پر کہہ دیا کہ سیاچن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پاکستان پر وار کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، مقبوضہ کشمیر اور کارگل کے دورے میں حسب معمول پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ پاکستان روایتی جنگ لڑنے کی صلاحیت کھو چکا ہے اس لئے دہشت گردی میں ملوث ہے، سیاچن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کارگل اورسیاچن پرموجود فوجیوں کو بھرپورمراعات دی جائیں گی۔

    مودی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ سرحدی علاقے بھارت کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں، انہیں ملک کے دوسرے علاقوں سے جوڑا جائے گا۔

    بھارتی وزیراعظم نے کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ پہلے کوئی وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کا دورہ نہیں کرتا تھا لیکن میں نے دو ماہ میں کشمیر کا دومرتبہ دورہ کیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں زعفرانی انقلاب لائیں گے۔