Tag: بھارتی وزیرداخلہ

  • نئی دہلی : بھارتی ریاست آسام کی مارکیٹ میں فائرنگ،15افرادجاں بحق

    نئی دہلی : بھارتی ریاست آسام کی مارکیٹ میں فائرنگ،15افرادجاں بحق

    نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام کے ایک مصروف بازار میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے15افرادجاں بحق اور15زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مقابلے میں ایک حملہ آور ماراگیا.

    تفصیلات کے مطابق مسلح شخص نے کوکراجھارکے وسط میں موجود تنالی کے علاقے میں ایک ہفتہ وار پرہجوم مارکیٹ میں فائرنگ کردی،یہ حملہ اس وقت کیاگیاجب پولیس اور مبینہ حملہ آور کا آمناسامنا ہواتواس نے فائرنگ کردی.

    آسام کے وزیراعلیٰ نے اس حملے پر وزیراعظم نریندرامودی اور وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے بھی رابطہ کیا ہے اور اپنے ایک ٹوئیٹ میں راجناتھ سنگھ کا کہناتھاکہ صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں.

    بھارتی میڈیا کے مطابق کم ازکم 20منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد مارے جانیوالے حملہ آور سے ایک اے کے 47برآمد کرلی گئی جبکہ مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی،فائرنگ کے علاوہ حملہ آوروں نے ایک دستی بم بھی پھینکا جس سے تین دکانوں کونقصان پہنچا.

  • بھارتی وزیرکی ہرزہ سرائی، پاکستان پرپھردہشتگردی کا الزام

    بھارتی وزیرکی ہرزہ سرائی، پاکستان پرپھردہشتگردی کا الزام

    ممبئی :  بھارتی وزیرداخلہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان پردہشت گردی کا الزام لگا دیا،تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے روایتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کا ذمہ دارپاکستان کوقراردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ راج سنگھ نے پاکستان کے خلاف حسب معمول ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ممبئی حملوں کا ذمہ دارپاکستان کو قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہونے والی دہشت گردی میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔

    پاکستان نان اسٹیٹ ایکٹروں کے ذریعے بھارت میں دہشت گردی کررہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے جس کوبھارت کے حوالے کے مطالبے پرپاکستان نے عمل نہیں کیا۔