Tag: بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی

  • بھارت: صفائی مہم کا آغاز، مودی نےجھاڑولگائی

    بھارت: صفائی مہم کا آغاز، مودی نےجھاڑولگائی

    نئی دلی: بھارت میں صفائی مہم شروع کی گئی ہے، وزیرِاعظم نریندرمودی نے جھاڑو لگا کرمہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِاعظم نریندرمودی نے نئی دلی کے علاقے والمیکی نگرمیں جھاڑو لگا کراورکوڑا اٹھا کرمہم کی شروعات کی، مودی نے عام افراد اورہرشعبے کے نامورافراد سے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

    صفائی مہم کے دوران لاکھوں سرکاری ملازمین اورطالب علم دفاتراوراسکولوں کی صفائی کریں گے، صفائی مہم کے سلسلے میں تمام سرکاری دفاترکے لئے جھاڑو، ڈسٹراورردی کی ٹوکری بڑے پیمانے پرخریداری کی گئی ہے۔

  • بی جے پی کارکنوں کا بھارتی صحافی پرحملہ

    بی جے پی کارکنوں کا بھارتی صحافی پرحملہ

     نیویارک : بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کے دورۂ امریکا کی کوریج کے لئے نیویارک میں موجود بھارتی صحافی اورٹی وی اینکر راجدیپ سر ڈٰیسائی کو بی جے پی کے انتہا پسندوں نے گھیرکر تھپڑ مارے اور دھکے دئیے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجدیپ سرڈیسائی سے بدتمیزی کا واقعہ نریندرمودی کی میڈیسن اسکوائر گارڈن کی تقریر سے قبل پیش آیا، انتہا پسندوں نے راجدیپ کو دھکے دئیے اورتھپڑ مارے، دیگر لوگوں نے بھارتی صحافی کو بی جے پی کے کارکنوں کے گھیرے سے نکال کرروانہ کیا۔

    واقعے کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرراجدیپ سرڈیسائی کا کہنا تھا کہ میڈیسن گارڈن اسکوائرمیں چند احمق بھی موجود تھے، جو بدتمیزی اور تشدد سے اپنی بات منوانے پریقین رکھتے ہیں۔

    صحافی سے بدتمیزی کے بعد سوشل میڈیا پربی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  • مودی کیخلاف سمن کی تکمیل کرانے والے کیلئے 10ہزار ڈالر انعام کا اعلان

    مودی کیخلاف سمن کی تکمیل کرانے والے کیلئے 10ہزار ڈالر انعام کا اعلان

    نیویارک: انسانی حقوق کی تنظیم نے بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کیخلاف امریکی عدالت کے سمن کی تکمیل کرانے والے کو دس ہزار ڈالرانعام دینےکا اعلان کردیا ہے، سمن گجرات فسادات پرعدالت نےجاری کیا تھا۔

    اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے لئے دورہ امریکا کے رنگ اس وقت پھیکے پڑگئے جب ایک وفاقی عدالت نے ان کے خلاف سمن جاری کردئیے ہیں۔

    سونے پرسہاگہ یہ کہ دوہزاردو میں گجرات میں مسلم کش فسادات کے سلسلے میں نریندر مودی کے خلاف دیگر دو متاثرین کے ساتھ  مقدمہ کرنے والی انسانی حقوق کی تنظٰیم امریکن سینٹر فارجسٹس نے سمن مودی تک پہنچانے والے کو دس ہزارڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    وفاقی عدالت نے مودی کو سمن مل جانے کی صورت میں اکیس دن کے اندر اندر عدالت میں جواب داخل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    نیویارک کے قانون کے مطابق اگردس یا پندرہ فٹ کے فاصلے سے بھی کسی کو سمن دے دئیے جائیں تواسے سمن کی تکمیل سمجھا جاتا ہے، وائٹ ہاوس حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم کو بین الاقوامی قوانین کے تحت سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔

  • بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی 2002کے گجرات کیس میں امریکی عدالت میں طلب

    بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی 2002کے گجرات کیس میں امریکی عدالت میں طلب

    نیویارک: عدالت نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو دو ہزار دو کے مسلم کش فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں طلب کرلیا ہے ۔

    نیویارک کی عدالت نے وزیرِاعظم نریندر مودی کو دوہزار دو میں بھارتی ریاست گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر طلب کرلیا ہے۔

    امریکی عدالت کے مطابق گجرات کے وزیرِاعلیٰ ہونے کی حیثیت سے نریندر مودی فسادات رکوانے میں ناکام رہے، امریکی عدالت نے اکیس روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

    نریندر مودی کے دورِ اقتدار میں گجرات میں انتہا پسند ہندوؤں نے ہزاروں مسلمانوں سمیت دوسری برادریوں کا قتل کیا تھا، جس کے بعد امریکا نے مودی کو ان فسادات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مودی کا اپنے ملک میں داخلہ ہی بند کردیا تھا۔