Tag: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی

  • مودی کی شوبازیاں شائقینِ کرکٹ کوایک آنکھ نہ بھائی ،  طنز کے نشتر برسا دیئے

    مودی کی شوبازیاں شائقینِ کرکٹ کوایک آنکھ نہ بھائی ، طنز کے نشتر برسا دیئے

    احمد آباد : بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی  کی دوران میچ فرمائشی پریڈ شائقینِ کرکٹ کوایک آنکھ نہ بھائی ، صارفین نے مودی پر طنز کے نشتر برسا دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی ویسے تو اپنی عجیب حرکتوں کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں لیکن اس بار انہھوں نے فرمائشی پریڈ کے دوران انٹرنیشنل میچ ہی رکوا دیا۔

    بھارتی اور آسٹریلین وزیرِ اعظم کے فوٹو شوٹ کی وجہ سے ٹاس رکوا دیا گیا، بھارتی وزیرِ اعظم نے اپنی سیاست کے لیے انٹرنیشنل قوانین کی پروا بھی نہ کی۔

    نریندر مودی نے احمد آباد کے کرکٹ گراؤنڈ میں ایسی پریڈ کرائی جو کسی صورت ختم ہونے کا نام نہیں رہی تھی۔

    مودی بیس منٹ تک گراؤنڈ کا چکر لگاتے رہے، ہاتھ ہلاتے رہے اور کرکٹر گراؤنڈ میں کھڑے انتظار کرتے رہے جبکہ مودی سرکار کے پروٹوکول کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی رکا رہا۔

    بھارتی اور آسٹریلین وزیرِاعظم کے فوٹو سیشن ختم نہ ہوکر دیئے، جس کے بعد شائقینِ کرکٹ نےجہاں مودی پر طنز کے خوب نشتر برسا دیئے، وہیں آسٹریلی شائقین نے اپنے وزیرِ اعظم کو مودی سرکار کا سائیڈ ولن قرار دے ڈالا۔

    ایک صارف نے کارٹون کے ذریعے مودی کے جذبات کی عکاسی کی تو کسی نے مودی کی حرکتوں کو سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ لکھا۔

    کسی نے لکھا سیاست نے کھیل کی جگہ لے لی جبکہ ایک صارف نے بھپتی کسی ایسا لگ رہا ہے کہ میچ مودی اور آسٹریلیا کے درمیان ہے لیکن مودی ہر لمحہ صرف کیمرے میں دیکھتے رہے۔

  • مودی پوری دنیا میں تماشہ بن گئے ہیں،پرویزرشید

    مودی پوری دنیا میں تماشہ بن گئے ہیں،پرویزرشید

    لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم ہمیں تنہا کرنے کی باتیں کر رہے ہیں جب کہ خود تماشہ بنے اکیلے کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پرویز رشید میڈیا سے لاہور میں غیر رسمی بات چیت کررہے تھے اُن کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و جبرکررہا ہے اوراگرسری نگر میں سکون نہیں ہے تو نئی دلی میں بھی چین نہیں ہو سکتا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم ہمیں تنہا کرنے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن خود کی کیا پوزیشن ہے اس پر نظر نہیں ڈالتے وہ پوری دنیا کے سامنے تماشہ بنے اکیلے کھڑے ہیں کیوں کہ ظلم کرنے والا دنیا میں تنہا ہی رہ جاتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرپرویزرشید کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ظلم و ستم کررہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے ہوئے اقوام متحدہ کی قرارداد کے عین مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کریں۔

    عمراں خان کی جانب سے رائے ونڈ مارچ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پرویزرشید نے ہم قافیہ شعری انداز میں جواب دیا کہ عمران خان رائے ونڈ میں 30 ستمبر کو سجائیں گے میلا اوراکتوبر میں پائیں گے خالی ٹھیلا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اپنی سیاست اور سیاسی جماعت کا بیڑہ غرق کرنے کا جو ہنرعمران خان کے پاس ہے وہ کسی کے پاس نہیں۔

  • بھارت سے مذاکرات میں پیچھے نہیں ہٹے سرتاج عزیز

    بھارت سے مذاکرات میں پیچھے نہیں ہٹے سرتاج عزیز

    اسلام آباد : مشیر خزانہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہ ہے،بھارت کے ساتھ مزاکرات سے گریزنہیں کر رہے ہیں

    تفصیلات کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمسائے ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلاقات کا خواہش مند ہے، بھارت قریبی ہمسایہ ملک ہے اُس کے ساتھ مذاکرات سے گریزاں نہیں،اس سلسلے میں بھارتی وزیراعظم کی منطق حقیقت پر مبنی نہیں۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ دراصل بھارت مذاکرات سے فرار حاصل کررہا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ مذاکراتی میز پر اسے مسئلہ کشمیراور دوسرے امور پر بات چیت کرنا پڑے گی۔

    مشیر خارجہ کے مطابق بھارت کے ساتھ مذاکرات کا جامع طریق کارموجود ہے جو عوام کے عوام سے روابط’ ویزے اور ماہی گیروں کے معاملات’ تجارتی اور اقتصادی تعاون’ کشمیر’ سیاچن اور سرکریک جیسے مسائل پر مبنی ہے۔

    اس موقع پر سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو یاد دلایا کہ بھارتی فوج سیاچن میں ایک فریق ہے اور پچھلی مرتبہ جب دونوں حکومتوں کے درمیان معاہدہ طے پایا تو بھارتی فوج نے اسے مسترد کردیا تھا،لہذا کوئی بھی الزام دھرنے سے پہلےتلخ ماضی کو یاد کرلینا چاہیے۔

  • گوگل نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے معذرت کرلی

    گوگل نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے معذرت کرلی

    کیلیفورنیا: گوگل نے دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں بھارتی  وزیراعظم نریندر مودی کو شامل کردیا تھا اور خبر پھیلنے کے بعد گوگل نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے معذرت کرلی ہے۔

    گوگل کے سرچ انجن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا تھا۔

     اگر گوگل پر دنیا کے 10 بڑے مجرموں کو تلاش کیا جائے تو اس میں اسامہ بن لادن، داؤد ابراہیم، ایمن الظواہری اور دیگر مجرموں کی تصاویر نمایاں ہوں گی جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر مجرموں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسامہ بن لادن کا نمبر نریندر مودی کے بعد آتا ہے۔

    جس کے بعد بھارتیوں نے اس حوالے سے ٹوئیٹر پر مہم چلائی تھی۔

    بھارتی وزیراعظم کی تصویر دنیا کے 10 بڑے مجرموں کی فہرست میں آنے پر مودی حکومت شدید پریشان تھی اور انھوں نے گوگل سے تصویر ہٹانے کی درخواست بھی کی ہے۔

    گوگل نے مودی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان نتائج سے گوگل کی رائے ظاہر نہیں ہوتی، کوگل کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف لکھے گئے آرٹیکلز اور عالمی میڈیا میں آنے والی خبروں کے بعد ان کی تصویر دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں دوسرے نمبر پر آرہی ہے۔

  • نریندر مودی کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    نریندر مودی کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    سری نگر: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی آمد کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، ہڑتال کی اپیل حریت کانفرنس ”گ” گروپ کے رہنما سید علی گیلانی نے کی ہے۔

    حریت ”گ” ترجمان ایاز اکبر نے چیئرمین سید علی گیلانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی آمد کے خلاف ہڑتال کی کال دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ  ہڑتال کا مقصد بھارت پر یہ باور کرانا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام نے بھارت کے فوجی قبضے کو نہ کبھی تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اسے کبھی تسلیم کیا جائیگا۔

    ایاز اکبر نے کہا کہ جب حالیہ سیلاب سے یہاں لوگ مررہے تھے تو اس وقت نریندر مودی کو کشمیری یاد کیوں نہیں آئے، ہڑتال کے باعث آج وادی بھر میں تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی معطل رہے گا۔