Tag: بھارتی وزیر اعظم

  • بھارتی وزیر اعظم کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

    بھارتی وزیر اعظم کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

    اسلام آباد: آپریشن بنيان مرصوص کے تحت پاکستان کے جوابی وار جاری ہیں، بیش تر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئی ہیں، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی و یب سائٹ بھی ہیک کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آفیشل ویب سائٹ بھی ہیک کر لی گئی، جب کہ بھارت کا ملٹری سیٹلائٹ بھی جیم کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

    پاکستان سائبر اٹیک ٹیم نے بھارتی مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبر حملہ کیا ہے، پاکستانی سائبر اٹیک ٹیم نے مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کو ہیک کر لیا۔

    پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں ریاست میں بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے، اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر اسٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا ہے۔


    آپریشن بنیان مرصوص : بھارت کی کئی اہم فوجی تنصیبات اور بجلی کا نظام تباہ


    پاکستانی سائبر حملے میں بیش تر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے، بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا، ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

    ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے، ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکہورٹی فورسز، یونیک آئڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کر دیا ہے، ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں، اس کے علاوہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لیے گئے ہیں۔


    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • مودی کے طیارے کا پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف

    مودی کے طیارے کا پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف

    امریکا سے بھارت واپسی کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا۔

    ایوی ایشن ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی چھیالیس منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ شام پونے چھ بجے افغانستان سے چترال کے اوپر پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور شام ساڑھے چھ بجے لاہور کے قریب سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے امریکا کے سفر پر جاتے ہوئے بھی 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی اور روایت کے خلاف وہ خاموشی سے گزرے۔

    دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نے دورہ امریکا کے موقع پر بھارت کے 297 انمول نوادرات واپس لے لیے۔

    امریکا نے تین سو کے قریب انمول نوادرات ہندوستان کو لوٹا دیے، بھارتی وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران نوادرات لوٹانے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔

    بائیڈن اور مودی ملاقات کے دوران سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ

    یہ نوادرات غیر قانونی طور پر ہندوستان سے امریکا منتقل کیے گئے تھے، وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے گہرے باہمی تعلقات اور وسیع ثقافتی مفاہمت کے مد نظر یہ نوادرات لوٹائے گئے ہیں۔

  • بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف

    بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف

    اسلام آباد: بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کا پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کا انکشاف ہوا ہے، پولینڈ سے واپسی پر بھارتی وزیر اعظم کے طیارے نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔

    سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کا طیارہ صبح سوا دس بجے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا، اور11 بج کر ایک منٹ پر بھارت میں داخل ہوا، بھارتی وزیر اعظم کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہا۔

    ذرائع نے کہا کہ نریندر مودی کا طیارہ چترال کے اوپر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا، طیارہ اسلام آباد اور لاہور کے ایئر کنٹرول ایریا سے گزرا، طیارہ لاہور سے ہوتا ہوا امرتسر میں داخل ہوا۔

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین کے مطابق وی آئی پی مومنٹ کے طیاروں کو اجازت دی جاتی ہے، اس طرح کی موومنٹ سے متعلق پاکستان کی ایئرپورٹ اتھارٹی کو پہلے سے روٹ سے متعلق آگاہ کر دیا جاتا ہے۔

  • بھارتی وزیر اعظم اور پاک بھارت میچ والے اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    بھارتی وزیر اعظم اور پاک بھارت میچ والے اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    دہلی: بھارتی پولیس کو وزیراعظم نریندرا مودی اور احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے والی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ورلڈکپ سے متعلق دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے، جس میں بھارتی وزیر اعظم اور احمدآباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز ای میل کا جائزہ لے رہے ہیں، یاد رہے کہ پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیدیم میں شیڈول ہے۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے میچز کی سکیورٹی کو ریویو کریں گے، ضرورت پڑنے پر سکیورٹی بڑھائی جائے گی۔

  • ٹویٹر کے سابق سی ای او کے بھارت میں صحافتی آزادی سے متعلق چشم کُشا انکشافات

    ٹویٹر کے سابق سی ای او کے بھارت میں صحافتی آزادی سے متعلق چشم کُشا انکشافات

    ٹویٹر کے سابق سی ای او نے بھارت میں صحافتی آزادی سے متعلق چشم کُشا انکشافات کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں میڈیا چینلز کے بعد اب سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز بھی مودی سرکار کے زیر عتاب آ گئے ہیں، اس سلسلے میں ٹویٹر کے سابق سی ای او نے صحافتی آزادی سے متعلق چشم کُشا انکشافات کیے ہیں۔

    جیک ڈورسی کے مطابق مودی سرکار نے کسان احتجاج کے دوران ٹویٹر بلیک آؤٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، کسان احتجاج کے ساتھ ساتھ تنقید کرنے والے صحافیوں کی آواز کا گلا گھونٹنے کا بھی کہا جاتا تھا۔

    جیک ڈورسی نے کہا مطالبات نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، سروس کی بندش، دفاتر پر چھاپے، حتیٰ کہ ملازمین کے گھروں پر ریڈز کی بھی دھمکیاں دی گئیں۔

    بھارت میں مسلسل گرتی صحافتی آزادی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوامِ عالم میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، گطشتہ سال مودی کے خلاف ڈاکومنٹری نشر کرنے پربی بی سی کے دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے تھے۔

    2020 میں بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شدید حکومتی دباؤ کے مدِ نظر بھارت میں کام بند کر دیا تھا، ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کے مطابق بھارت 150 ویں نمبر پر ہے اور مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

  • اڈانی کا زوال، بھارتی بینک میں فکسڈ ڈپازٹ والوں پر خطرے کی تلوار لٹک گئی

    اڈانی کا زوال، بھارتی بینک میں فکسڈ ڈپازٹ والوں پر خطرے کی تلوار لٹک گئی

    ممبئی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں بھاری رقومات فکسڈ ڈپازٹ کے لیے رکھنا اب خطرے سے خالی نہیں ہے، دوسری جانب ڈپازٹ گارنٹی کی حد اب پانچ لاکھ روپے کردی گئی ہے ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں ڈپازٹ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر اس حد تک لائی گئی ہے، تاہم اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ بھارتی صارف کو  وہ رقم کتنی ماہ کے بعد ادا کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس خطرے کے ذمہ دار بھارتی وزیر اعظم ہے، انہوں نے اپنے دوست گوتم اڈانی کو اسٹیسٹ بینک آف انڈیا سے کڑوروں روپے قرض دیا تھا، اس کے بعد اپنے دوست کا قرض معاف کردیا تھا۔

    اب جبکہ اڈانی گروپ خود خصارے میں ہے تو اسٹیسٹ بینک آف انڈیا اور بھارت کی لائف انشورنس کارپوریشن کی قرض کی رقومات بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

  • مودی کی تصویر کچرے میں، ویڈیو وائرل

    مودی کی تصویر کچرے میں، ویڈیو وائرل

    اترپردیش: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصاویر کچرے میں سے نکل آئیں، جس پر غریب صفائی ملازم کو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع متھرا میں مودی اور یوگی کی تصاویر کچرے کے ٹھیلے میں لے جاتی ہوئی پائی گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم اور یو پی کے وزیر اعلیٰ کی تصاویر کچرے سے برآمد ہونے پر ہل چل مچ گئی، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ صفائی کا ملازم بر طرف کر دیا گیا۔

    تاہم، بعد ازاں غریب کنٹریکٹ ورکر کی جانب سے معافی مانگنے اور سوشل میڈیا پر اس کے لیے آوازیں اٹھنے پر اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا، اس سلسلے میں اس سے متھرا نگر نگم میں سٹی ہیلتھ آفیسر نے ایک حلف نامہ بھی لیا۔

    ملازم بابی گلیچند نے بتایا کہ اسے بغیر کسی انکوائری یا تفتیش کے برطرفی کا لیٹر تھمایا گیا، اس بات کی تحقیق ہونی چاہیے تھی کہ کس نے یہ تصاویر کچرے میں پھینکیں، میں تو ان پڑھ آدمی ہوں، میرا کام تو بس کچرے کو اٹھا کر لے جانا ہے۔

  • بھارتی وزیر اعظم مودی جموں پہنچ گئے، مقبوضہ کشمیر چھاؤنی میں تبدیل

    بھارتی وزیر اعظم مودی جموں پہنچ گئے، مقبوضہ کشمیر چھاؤنی میں تبدیل

    جموں: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جموں پہنچ گئے، مقبوضہ وادی چھاؤنی میں تبدیل کر دی گئی، سڑکوں‌ پر ہڑتال کے باعث ہو کا عالم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر مکمل ہڑتال کی گئی ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی جموں پہنچ گئے، مقبوضہ کشمیر میں ان کی آمد پر بڑی تعداد میں بھارتی فوج تعینات کی گئی ہے۔

    حریت کانفرنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری بھارت کا غیر قانونی قبضہ مسترد کرتے ہیں، مودی کے خلاف کنٹرول لائن کی دونوں جوانب شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

    دورے کے دوران نریندر مودی نے دریائے چناب پر ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا، واضح رہے کہ مودی کی آمد سے پہلے ریاستی دہشت گردی میں گزشتہ ایک ہفتے میں 8 کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں۔

    دوسری طرف وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کی کال پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، یوم سیاہ کے موقع پر آزاد کشمیر میں ریلیوں اور دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ نریندر مودی پیکج کے اعلان سے کشمیریوں کو ٹریپ کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • مودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    مودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کو کسی نامعلوم شخص نے دھکمی دی ہے کہ 20 کلوگرام آر ڈی ایکس، اور پورے ملک میں سلیپر سیلز کے ساتھ ان کے قتل کا منصوبہ تیار ہے۔

    نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے وزیر اعظم نریندر مودی کو قتل کی دھمکی پر مبنی ای میل موصول ہونے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے، ای میل میں بھیجنے والے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس 20 کلوگرام آر ڈی ایکس ہے اور یہ ہزاروں لوگوں کی جان لے سکتا ہے۔

    ‘وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آگیا’

    ای میل بھیجنے والے نے مزید کہا کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہے جو یہ کام کر سکتے ہیں، جو اس ملک کے لیے ایک بڑا المیہ پیدا کر دیں گے، میں نے 28 فروری کو ملک بھر میں 20 سلیپر سیل کو فعال کر دیا ہے۔

    امریکا نے بھارت کو بھی دھمکی دے دی

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب تحقیقاتی ایجنسی کو پی ایم مودی کو مارنے کی دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہو، 2018 میں، پونا پولیس کو لکھے گئے خط میں وزیر اعظم مودی کو ‘راجیو گاندھی طرز’ سے قتل کرنے کی سازش کا انکشاف ہوا تھا۔

    این آئی اے کو مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی والی ای میل موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی ایجنسیوں میں ہلچل مچ گئی ہے، ای میل کرنے والے نے یہ بھی لکھا کہ وہ خودکشی کرنے جا رہا ہے تاکہ اس سازش کو بے نقاب نہ کیا جا سکے۔

  • مودی کے منہ سے ایک لفظ بھی نہ نکلا

    مودی کے منہ سے ایک لفظ بھی نہ نکلا

    نئی دہلی: دنیا کے سامنے بولتے بولتے نریندر مودی کی زبان اچانک بند ہو گئی، بڑی بڑی باتیں کرنے والے مودی پرچی پڑھنے والے وزیر اعظم نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم انڈیا نے ایک بار پھر اپنے ملک کی جگ ہنسائی کا سامان کر لیا، نریندر مودی ورلڈ اکنامک فورم سے آن لائن خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ٹیلی پرامٹر بند ہو گیا اور وہیں مودی کی ساری اکڑ خاک میں مل گئی، انھیں منہ سے ایک لفظ بھی نکالنا مشکل ہو گیا۔

    بڑی بڑی باتیں کرنے والے بھارتی وزیر اعظم پرچی پڑھنے والے وزیر اعظم نکلے، لائیو شو میں جب پرامٹر پر کچھ نہ لکھا آیا تو مودی کی ہوائیاں اڑ گئیں۔

    مودی ہیڈ فونز لگا کر لڑکھڑاتی آواز میں پوچھتے رہے کہ کیا میری آواز آ رہی ہے؟ لیکن یہ آواز بھی منہ میں کہیں گم ہی ہو گئی۔

    اس سے قبل کئی بار کانگریس رہنما راہول گاندھی، مودی کو ٹیلی پرامٹر وزیر اعظم کہہ چکے ہیں، اور اب انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا کہ ٹیلی پرامٹر بھی مودی کا جھوٹ برداشت نہ کر سکا۔

    مودی کے ایسے بین الاقوامی سطح پر ایک لفظ بھی نہ بول پانے سے پورے بھارت کو دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اور سوشل میڈیا پر”ٹیلی پرامٹر پی ایم” کا ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔

    ٹوئٹر پر کسی نے مودی کو ‘حقیقی پپو’ ہونے کا خطاب دیا، کسی نے لکھا کہ اعلیٰ عہدے پر براجمان شخص پرامٹر کے بغیر ایک لفظ بھی نہیں بول سکتا، بھارت کے لیے کتنی شرمندگی کی بات ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ مودی کی طرح بین الاقوامی سطح پر بھارت کو کوئی بدنام نہیں کر سکتا۔