Tag: بھارتی وزیر اعظم مودی

  • بھارتی وزیراعظم مودی کی ایکس پر مقبولیت کا پردہ فاش

    بھارتی وزیراعظم مودی کی ایکس پر مقبولیت کا پردہ فاش

    نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم مودی کی ایکس پر مقبولیت کا پردہ فاش ہوگیا، 109 ملین فالوورز میں سے 44 سے 65 ملین اکاؤنٹس مشکوک ہیں۔

    بھارت کے انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی کی سوشل میڈیا مقبولیت پر بڑا انکشاف سامنے آیا ہے، تحقیقی فرم گروک کی رپورٹ میں بتایا گیا مودی کے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے 40 سے 60 فیصد فالوورز جعلی یا بوٹس ہو سکتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی کے 109 ملین فالوورز میں سے 44 سے 65 ملین اکاؤنٹس مشکوک ہیں، تاہم درست اعداد و شمار ایکس کے اندرونی ڈیٹا کے بغیر دستیاب نہیں۔

    گروک کے مطابق پلیٹ فارمز وقتاً فوقتاً جعلی اکاؤنٹس اور بوٹس کو حذف کرتے رہتے ہیں، لیکن 2018 سے 2025 کے دوران سامنے آنے والی مختلف رپورٹس نے مودی کے فالوورز کی حقیقت پر مسلسل سوال اٹھائے ہیں۔

    ماضی کے تجزیوں میں بھی یہ رجحان واضح رہا۔ 2012 کے ایک تجزیے میں مودی کے 46 فیصد فالوورز جعلی اور 41 فیصد غیر فعال پائے گئے۔ اسی طرح 2017 کے ٹوئٹر آڈٹ میں صرف 37.4 فیصد فالوورز حقیقی نکلے، باقی مشکوک یا بوٹس تھے۔

    تحقیق میں انکشاف ہوا کہ مودی کی انتخابی مہمات میں جدید اے آئی اور بوٹس کے ذریعے ہیش ٹیگز اور ٹرینڈز کو انتخابی مفاد کے لیے منظم کیا گیا۔ 2019 کی انتخابی مہم میں #TNwelcomesModi ہیش ٹیگ پر بوٹس کے ذریعے ریکارڈ جعلی ٹریفک پیدا کی گئی۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ بوٹس، جعلی فالوورز اور اے آئی کا استعمال مودی کی سیاست کا نیا ہتھیار بن چکا ہے، اور تحقیق نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کی آن لائن مقبولیت بڑی حد تک مصنوعی اور جعلی ہے۔

  • بھارتی وزیر اعظم مودی انتخابی مہم میں پاکستان کا نام لیے بغیر نہ رہ سکے

    بھارتی وزیر اعظم مودی انتخابی مہم میں پاکستان کا نام لیے بغیر نہ رہ سکے

    نئی دہلی: پاکستان بھارتی سیاست دانوں کے حواس پر چھا گیا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آخر کار انتخابی مہم میں پاکستان کا نام لیے بغیر نہ رہ سکے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اُڑیسہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس والوں کے پاس کہنے کو اب کچھ نہیں ہے تو پاکستان کے ایٹم بموں سے ہمیں ڈرا رہے ہیں۔

    بھارتی وزیر اعظم مودی کی انتخابی ریلی میں پاکستان کا تذکرہ دراصل ایک کانگریس رہنما کے بیان پر ان کے اشتعال کی عکاسی کر رہا تھا، مودی نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا ’’کانگریس والے ہمت ہار بیٹھے ہیں۔‘‘

    واضح رہے کہ کانگریس رہنما منی شنکر آئر نے جمعہ کو حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’پاکستان کا احترام‘ کرے کیوں کہ وہ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان سے مذاکرات ہر صورت جاری رکھنے چاہئیں، اس بیان نے بھارتی میں سیاسی طوفان برپا کر دیا ہے۔

    ایک طرف خود کانگریس نے اس بیان سے خود کو لاتعلق ظاہر کیا ہے دوسری طرف بی جے پی نے ہنگامہ اٹھاتے ہوئے اسے پڑوسی ملک سے ’محبت‘ قرار دے دیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مسٹر آئر کے ذاتی خیالات ہیں، انھوں نے کہا آج کا ہندوستان پہلے سے 100 گنا زیادہ مضبوط ہے۔

  • دورہ امریکا کے دروان مودی کو ہر طرف سے ہزیمت کا سامنا، سوال سن کر ہکا بکا رہ گئے

    دورہ امریکا کے دروان مودی کو ہر طرف سے ہزیمت کا سامنا، سوال سن کر ہکا بکا رہ گئے

    واشنگٹن: بھارت میں مذہبی انتہا پسندی اور اقلیت کے حقوق کی پامالی سے متعلق سوال پر بھارتی وزیر اعظم مودی پریشان ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق دورہ امیرکا کے دروان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہزیمت کا سامنا ہے پریس کانفرنس کے دوران مذہبی انتہا پسندی اور اقلیت کے حقوق کی پامالی سے متعلق سوال پر بھارتی وزیر اعظم مودی پریشان ہوگئے۔

    صحافی کے سوال پر اپنی ڈھٹائی کو برقرار رکھتے ہوئے بھارتی وزیراعظم مودی نے بھارت میں مذہبی امتیاز کی تردید کردی۔

    بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت میں مذہبی امتیازکی کوئی جگہ نہیں ہے، صحافی نے پھر سوال پوچھا کہ مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے حقوق اور آزادی اظہار کو بہتر بنانے کیلئے کیا اقدام کرینگے؟

    بھارتی وزیراعظم نے جواب دیا مسلمانوں اور قلیتوں کے حقوق بہتر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ہماری حکومت نے ثابت کردیا ملک میں جمہوریت ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن نے بھی وائٹ ہاوس میں ملاقات میں بھارتی وزیراعظم سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔

    اس کے علاوہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے سربراہ ڈیوڈ کری نے بھی بائیڈن سے مودی کیساتھ اقلیتوں کی مخدوش صورتحال اٹھانےکا مطالبہ کیا ہے۔

  • مودی کا نواز شریف کو تعزیتی خط، کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ کا اظہار

    مودی کا نواز شریف کو تعزیتی خط، کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ کا اظہار

    نئی دہلی: بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جیل میں قید سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیتی خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نریندر مودی نے نواز شریف کو خط لکھتے ہوئے اپنے گہرے غم کا اظہار کیا، انھوں نے لکھا ’مجھے بیگم صاحبہ کے انتقال پر بے حد دکھ ہوا ہے۔‘

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے مودی نے خط میں مزید لکھا ’میں عظیم ربّ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ بیگم صاحبہ کو ابدی سکون عطا کرے، اور آپ کو اور دیگر سوگواران کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ بخشے۔‘

    بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ وہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ملاقات کی خوش گوار یادوں کو ہمیشہ یاد کرتے رہیں گے۔

    دریں اثنا بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شریف خاندان سے گہرے غم اور دکھ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔

    سشما سوراج نے لکھا کہ ’مجھے محترمہ کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سن کر بے حد صدمہ ہوا، میں سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتی ہوں، اوپر والا ان کی روح کو سکون و قرار عطا کرے۔‘


    مزید پڑھیں:  شریف خاندان کی پیرول پر رہائی میں 3 دن کی توسیع


    واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے سلسلے میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، ان کی صاحب زادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو پیرول پر 3 دن کے لیے رہا کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ سابق خاتونِ اول بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئی ہیں، سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی بھابھی کی میت لینے کے لیے لندن روانہ ہوچکے ہیں، وہ میت لے کر جمعہ کو وطن واپس آئیں گے جس کے بعد مرحومہ کلثوم نواز کو جاتی امرا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

  • بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی افغانستان سے قطر پہنچ گئے

    بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی افغانستان سے قطر پہنچ گئے

    دوحا: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پانچ ملکی دورے میں افغانستان کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں،دوحا ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال قطر کے وزیر اعظم نے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اپنے ’’پانچ ممالک کے دورے‘‘ کے اگلے مرحلے میں افغانستان کا دورہ مکمل کر کے قطر پہنچ گئے ہیں،جہاں وہ آج دوحا میں قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کریں گے۔

    Qatar1

    ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی دوحا ائیرپورٹ سے قطر کے وزیر اعظم کے ہمراہ روانہ ہو گئے،جہاں مودی قطر کے وزیرِ اعظم کے ساتھ عشائیہ کریں گےاورایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

    Qatar3

    بعد ازاں بھارتی وزیر اعظم مودی نے دوحا میں بھارتی ورکرز کے کیمپ کا دورہ کیا اور اُن کے مسائل سن کر انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے پانچ ملکی دورے میں افغانستان اور قطر کے بعد سوئٹزر لینڈ ، امریکا اور میکسیکو کا بھی دورہ کریں گے۔

    Qatar2

    خطہ میں تیزی سے پیدا ہوتی سیاسی تبدیلیوں،پاک چائنا اقتصادی راہداری، پاکستان میں را ایجنٹ کی گرفتاری اور دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد کے بعد بھارت اپنی کمزور ہوتی پوزیشن کو سہارا دینے کی کوششیں کر رہاہے، مودی کے پانچ ملکی دورے کو اسی سلسلے کی کڑی کہا جارہا ہے۔

  • بھارت میں عدم برداشت خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے: رپورٹ

    بھارت میں عدم برداشت خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے: رپورٹ

    نئی دہلی :  امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سالانہ رپورٹ برائے  2015کی تفصیلی رپورٹ شائع ہوگئی ہے جس میں بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاء پسندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سالانہ رپورٹ میں  بتایا گیا ہے  کہ بھارت میں مذہبی رواداری کی صورتحال گزشتہ سالوں کی نسب بدتر ہوئی ہے، 2015 میں ایسے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    رپورٹ میں انڈین گورنمنٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مذہبی رہنماوں کے  نفرت آمیز بیانات پر پابندی عائد کی جائے۔

    امریکہ کی جانب سے بھارت کو واضح کیا گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات پر شدید تحفظات ہیں اور خواہش ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت جلد ازجلد اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے موثر حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے ان پر قابو پا لے گا۔

    واضح رہے یہ رپورٹ اس وقت شائع ہوئی ہے کہ جب بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی کو آئندہ ماہ امریکہ میں جوائنٹ سیشن سے خطاب کرنا ہے ۔

    مذہبی شدت پسندی کے واقعات میں بھارت میں بسنے والی اقلیتوں بالخصوص مسلم، عیسائیوں، سکھوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ اقلیتوں پر بھارتی شدت پسند تنظیموں کی جانب سے مسلسل حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ بی جے پی کے قائدین اور کارکنان انتہا ء پسند ہندو جماعتوں کو مکمل سرپرستی فراہم کرتے ہیں۔

    سیاسی پشت پناہی کے سبب پولیس اور عدلیہ اقلتیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہیں ۔ واضح رہے یو ایس سی آئی آر ایف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بھارت کی جانب سے ان کے ممبران ک ویزہ جاری نہیں کیاجارہا تھا۔

  • کشمیریوں کا صدر اوباما اور مودی کی ملاقات پر مظاہرے کا اعلان

    کشمیریوں کا صدر اوباما اور مودی کی ملاقات پر مظاہرے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما اور بھارتی وزیرِاعظم مودی کی رواں ماہ ہونے والی ملاقات کے دوران کشمیری برادری وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرے گی، کشمیر امریکی کونسل کے زیرِ اہتمام اس مظاہرے میں اوباما کو بھارتی مظالم کی یاد دہانی کرائی جائے گی۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی رواں ماہ امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دورے میں بھارت اور امریکہ کے درمیان پانچ سو بلین ڈالر سے زائد کے معاہدوں طے پائے جائیں گے تاہم کشمیر امریکن کونسل کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی کے مطابق اس معاہدوں سے پہلے صدر اوباما کو مودی سے کشمیریوں کے حقوق پر بات کرنی چاہیے۔

    کشمیر امریکی کونسل ڈاکٹر غلام نبی فائی کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوئے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور مودی اوباما کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے میں کشمیریوں کے مطالبات کو اجاگر کیا جائے گا۔

    کشمیر امریکن کونسل کے سربراہ کے مطابق کشمیر میں ظلم اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، بھارت کو خطے میں امن قائم کرنے کے لئے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دینا ہوگا۔