Tag: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

  • صدر جوبائیڈن کو دوران صدارت ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئی

    صدر جوبائیڈن کو دوران صدارت ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئی

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کو دوران صدارت ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے شائع ہونے والی سالانہ رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن اور ان کے اہل خانہ کو 2023 میں غیر ملکی رہنماؤں کی طرف سے ہزاروں ڈالر کے تحائف دیے گئے تھے۔

    اس فہرست کے مطابق سن 2023 میں امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کو سب سے مہنگا تحفہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے موصول ہوا، جو کہ 7.5 قیراط کا ایک ہیرا تھا جس کی قیمت تقریباً 20 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون اول کو یوکرینی سفیر کی جانب سے 14 ہزار ڈالرز مالیت کا بروچ اور ایک بریسلیٹ بھی تحفے میں ملا جبکہ مصر کے صدر نے 4500 ڈالر مالیت کا تصویری البم اور بریسلٹ دیا۔

    اس کے علاوہ خود امریکی صدر نے کئی مہنگے تحائف وصول کیے جن میں جنوبی کوریا کے حال ہی میں مواخذہ کیے جانے والے صدر سک یول یون کی جانب سے 7100 ڈالر کی یادگاری تصویری البم تھی۔

    ملنے والے تحائف میں منگول وزیراعظم کا 3500 ڈالر کا منگول جنگجو کا مجسمہ، برونائی کے سلطان کی جانب سے 3300 ڈالر کا چاندی کا پیالہ شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کو اسرائیل کے صدر کی جانب سے 3100 ڈالر کی اسٹرلنگ سلور ٹرے، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی طرف سے 2400 ڈالر مالیت کا کولاج دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق صدارت کی مدت ختم ہونےکے بعد تمام تحفے محکمہ آرکائیو میں جمع ہوجائیں گے، صدراتی جوڑے کے پاس تحفے خریدنے کا آپشن بھی ہوگا۔

    ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکہ کا بدترین صدر قرار دے دیا

  • مودی کے طیارے کا پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف

    مودی کے طیارے کا پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف

    امریکا سے بھارت واپسی کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا۔

    ایوی ایشن ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی چھیالیس منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ شام پونے چھ بجے افغانستان سے چترال کے اوپر پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور شام ساڑھے چھ بجے لاہور کے قریب سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے امریکا کے سفر پر جاتے ہوئے بھی 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی اور روایت کے خلاف وہ خاموشی سے گزرے۔

    دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نے دورہ امریکا کے موقع پر بھارت کے 297 انمول نوادرات واپس لے لیے۔

    امریکا نے تین سو کے قریب انمول نوادرات ہندوستان کو لوٹا دیے، بھارتی وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران نوادرات لوٹانے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔

    بائیڈن اور مودی ملاقات کے دوران سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ

    یہ نوادرات غیر قانونی طور پر ہندوستان سے امریکا منتقل کیے گئے تھے، وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے گہرے باہمی تعلقات اور وسیع ثقافتی مفاہمت کے مد نظر یہ نوادرات لوٹائے گئے ہیں۔

  • بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پر سکھوں کا احتجاج

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پر سکھوں کا احتجاج

    واشنگٹن: سکھ مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پر ولرڈہوٹل کے باہر دھرنا دے دیا اور مودی کیخلاف اور خالصتان کی آزادی کیلئے نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پر سکھوں کا احتجاج جاری ہے،مودی واشنگٹن کے ولرڈہوٹل میں مقیم ہیں ، سکھ مظاہرین نے ہوٹل کے باہر دھرنا دے دیا۔

    سکھ فار جسٹس نےولرڈ ہوٹل کےباہرخالصتان کےپرچم لہرادیے اور مظاہرین نے مودی کیخلاف اور خالصتان کی آزادی کیلئے نعرے لگائے۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کریں گے جبکہ سکھوں کی تنظیم نے وائٹ ہاؤس سےاقوام متحدہ تک مودی کا پیچھا کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

    دوسری جانب سکھ فار جسٹس کاصدربائیدن اورنائب صدرکاملا ہیرس کےنام کھلا خط امریکی جریدے میں شائع ہوا، جس میں کہا گیا کہ کسانوں کےپر امن مظاہروں کےدوران600 سےزائدافرادکوریاست نےقتل کیا۔

    سکھ فار جسٹس کا کہنا تھا کہ مودی کےمظالم کیخلاف وائٹ ہاؤس سےرابطےمیں ہیں ، سینیٹرزاورکانگریس میں کواس حوالے سے اعتماد میں لے رہےہیں ۔

  • فضائی شکست کے بعد مودی کے خلاف بھارت کی 21 جماعتوں نے اتحاد کر لیا

    فضائی شکست کے بعد مودی کے خلاف بھارت کی 21 جماعتوں نے اتحاد کر لیا

    نئی دہلی: پاک فضائیہ کے شاہینوں کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کی زبردست شکست کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیرِ اعظم مودی کے خلاف بھارت کی 21 جماعتوں نے اتحاد کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فضائی مقابلے میں پاکستانی شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کو خاک چٹا دی ہے، اب بھارتی وزیرِ اعظم مودی کے سر پر انتخابات میں بھی بد ترین شکست کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

    انڈین ایئر فورس کی شکست دیکھ کر بی جے پی اور مودی کے خلاف بھارت کی اکیس جماعتوں نے اتحاد کر لیا ہے، اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ مودی فوج کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

    بھارتی وزیرِ اعظم اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیتے، اپوزیشن اتحاد نے مطالبہ کیا کہ نریندر مودی فوری طور پر بھارت کے عوام کو اعتماد میں لیں۔

    یاد رہے کہ آج مودی حکومت کے خلاف انڈیا میں اپوزیشن پارٹیوں کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں سابق صدر منموہن سنگھ، سونیا گاندھی، اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی و دیگر نے شرکت کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی قیدی: بھارتی پائلٹ پاک فوج کا شکر گزار

    اکیس جماعتوں کے مشترکہ اعلامیے میں مودی حکومت پر سخت تنقید کی گئی، کہا گیا کہ مودی کے تنگ سیاسی خیالات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ آج پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی صورت میں ایک بھارتی پائلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے، بھارتی پائلٹ ابھے نندن نے کہا کہ پاک فوج کا رویہ پیشہ ورانہ اور متاثر کن ہے ہماری فوج کو ایسا رویہ اپنانا چاہیے۔