Tag: بھارتی وزیر اعظم

  • اپوزیشن مجھے پارلیمنٹ میں نہیں بولنے دیتی، مودی کی دہائی

    اپوزیشن مجھے پارلیمنٹ میں نہیں بولنے دیتی، مودی کی دہائی

    گجرات : بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ کرنسی نوٹوں کی تبدیلی ایک مشکل فیصلہ تھا اور عوام کو تو تکلیف ہو گی لیکن 50 دن کے بعد حالات بہتر ہونے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بے ایمان کو کالے دھن اور بدعنوانی سے کوئی پریشانی نہیں تھی، پریشان صرف ایماندار شہری تھے۔ اپوزیشن مجھے پارلیمنٹ میں نہیں بولنے دیتی اس لئے جلسے میں بول رہا ہوں۔

    یہ بات انہوں نے بھارتی ریاست گجرات میں ایک ڈیری پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی، نریندرا مودی نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں بحث ہے کہ نوٹوں کا کیا ہوگا؟ 8 نومبر سے پہلے 100، 50 اور 20 روپے کے نوٹ کو کوئی پوچھتا تھا کیا؟ اب لوگ بڑے نوٹوں کی طرف نہیں دیکھنا چاہتے۔’

    انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ اقدام ملک کو بدعنوانی سے آزاد کرنے کیلیے ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بڑھتی ہوئی تنقید کا بے بسی سے جواب دیتے ہوئے مودی کا کہنا تھا کہ ”نوٹ بندی“ کے فیصلے پر اپوزیشن مجھے پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیتی اس لئے میں عوامی جلسہ عام میں بول رہا ہوں۔

    گزشتہ سترسال تک ان ایماندار لوگوں کو لوٹا گیا، ان کا جینا مشکل کیا گیا، لاکھ اکسانے کے بعد بھی ایماندار لوگوں نے میرا ساتھ دیا ہے۔ مودی کا کہنا تھا کہ 8 نومبر کے بعد جنھوں نے بھی جرم کیے ہیں، انہیں اس کی سزا ملے گی۔

    یاد رہے کہ بھاری حکومت کی جانب سے 500 اور ایک ہزارروپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی کی وجہ سے بھارتی عوام شدید ذہنی اذیت سے دو چارہیں، لوگوں کے پاس کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کے لیے 30 دسمبر تک کا وقت ہے۔

    حکومت کے اس فیصلے سے عام لوگوں اور کاروباری طبقے کو سب سے زیادہ مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ بینکوں کے باہر نوٹ تبدیل کرانے کے لیے طویل قطاریں دیکھنے میں آئی ہیں۔

    اس بحران کے باعث کئی افراد اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور اس پالیسی کو بھارت کی تاریخ کا سب ست بڑٓ اسکینڈل قرار دیا ہے۔

  • عالمی سطح پر بھارتی وزیر اعظم مودی کا اصل چہرہ بے نقاب

    عالمی سطح پر بھارتی وزیر اعظم مودی کا اصل چہرہ بے نقاب

    کراچی: عالمی سطح پر مودی کے کرتوتوں کا پردہ تو کئی مرتبہ چاک ہوا ہے لیکن خود معروف بھارتی مصنفہ اور انسانی حقوق کی علم بردار ارون دھتی رائے نے کئی مرتبہ گجرات کے مسلمانوں کے قتل عام کا براہ راست زمہ دار نریںدرمودی کو ٹھہرایا ۔

    ایک تقریب سے خطاب میں معروف بھارتی مصنفہ اور انسانی حقوق کی علم بردار ارون دھتی رائے کا کہنا تھا کہ سال 2002 میں جب نریندر مودی چیف منسٹر تھے تو ایودھیا مسجد کی تباہی سے زائرین کی ایک ٹرین واپس آرہی تھی جو متنازع تھی، اس ٹرین کو آگ لگ گئی اور کسی کو نہیں پتا چلا کس نے لگائی تاہم حادثے کے نتیجے میں 57 زائرین ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس کے ردعمل میں مودی کی زیر نگرانی گجرات میں ہندو شدت پسند پاگل ہوگئے احسان جعفری نامی ایک اسمبلی کا ممبر تھا جس نے مودی کے خلاف الیکشن میں کھڑے ہونے کی گستاخی کی تھی جس کے بعد اس کا گھر بیس ہزار لوگوں نے گھیر لیا، اس نے مدد کے لیے دوسو کے قریب فون کالز کیں، پولیس کی گاڑیاں آئیں اور کچھ کیے بغیر واپس چلی گئیں، ہجوم نے گھر کا گھیراؤ کیا ہوا تھا۔


    The real face of Modi exposed in international… by arynews

    بعد ازاں احسان جعفری باہر آیا اور کہا کہ اس کے گھر میں بہت لوگ پناہ لیے ہوئے تھے وہ جو کہنا ہے مجھے کہو ، عورتوں اور پناہ گزینوں کو کچھ نہ کہو۔

    ہندوؤں نے اس کے ہاتھ اور ٹانگیں کاٹ دیں، اس کے جسم کو سارے علاقے میں گھسیٹا اور اندر تمام لوگوں کو قتل کردیا، انہوں نے عورتوں کا ریپ کرکے انہیں زندہ جلادیا اور مودی بولا جب عمل ہوگا تو ردعمل تو ہوگا۔

  • بھارتی حکومت نےاسلحہ خریداری کی امریکی پیشکش مستردکردی

    بھارتی حکومت نےاسلحہ خریداری کی امریکی پیشکش مستردکردی

    نئی دہلی: بھارتی حکومت نےاسلحہ خریداری کی امریکی پیشکش مستردکردی،مودی سرکار نےاسرائیل سےتیرہ ارب ڈالرکےمیزائل خریدنےکی منظوری دےدی۔

    انتہا پسند نریندر مودی حکومت نے امریکہ کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اسرائیل سےاربوں ڈالر کے ٹینک شکن میزائل خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی حکومت نے فوج کو جدید بنانے کے لیے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ جن میں اسرائیل کے ساتھ تیرہ ارب دس کروڑ ارب ڈالر کے میزائلوں کا سودا شامل ہے۔

    مودی حکومت اسرائیل سے آٹھ ہزار تین سو پینسٹھ اسپائیک میزائل اور تین سو اکیس میزائل لانچر خریدے گی۔ اسرائیل سے اتنی بڑی تعداد میں میزائل خریدنے کا فیصلہ بھارت نے ایک ایسے وقت کیا ہے جب کافی دنوں سے بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل گولہ باری کر رہا ہے۔ اور چین کے ساتھ بھارتی سرحد پر بھی تناؤ کی کیفیت ہے۔ بھارت دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ملک ہے۔ مودی سرکاری نے سو ارب ڈالر مالیت کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دے رکھی ہے۔

  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جرمنی کے شہر برلن پہنچ گئے

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جرمنی کے شہر برلن پہنچ گئے

    برلن: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی برازیل میں پانچ ملکی اجلاس میں شرکت سے قبل جرمنی کے شہر برلن پہنچ گئے لیکن جرمن چانسلر   سے ملاقات نہ ہو سکی۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے برازیل میں پانچ ملکی اجلاس میں شرکت سے قبل جرمنی میں مختصر قیام کے دوران چانسلر انجیلا مارکل سے ملاقات کرنی تھی تاہم جرمن چانسلر نے برازیل میں جرمنی اور ارجنٹائن کے درمیان فائنل فٹ بال میچ کے باعث نریندر مودی سے ملاقات منسوخ کردی۔

    نریندر مودی آج برازیل روانہ ہونگے جہاں وہ پانچ ملکی اجلاس میں روس،چین،برازیل اور جنوبی افریقہ کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔